قصور
ڈسٹرکٹ کورٹس قصور اور ڈی سی آفس میں تلاشی لینے والے اہلکار تلاشی کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں وکیل کے چیمبر میں ہوئے قتل کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور ہر آنے والے فرد کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر جامع تلاشی کی جاتی تھی جس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا تھا تاہم وقت گزرنے کیساتھ ڈیوٹی ہر تعینات سول ڈیفنس و پولیس اہلکاروں نے اس مقصد کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں اہلکاروں نے اپنی خوش گپیوں کی خاطر لوگوں کی تلاشی لینا چھوڑ دی ہے کسی بھی افسر کی آمد کے پیش نظر دکھلاوے کے طور پر لوگوں کی تلاشی کی جاتی ہے بعد میں اہلکار پھر اپنی خوش گپیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں جس سے ہر بندہ کوئی بھی خطرناک چیز اندر لے جا سکتا ہے جس سے کسی ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ ہے
شہریوں نے اپنی جان کی تحفظ کے پیش نظر ڈی ہی او قصور عمران کشور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Tag: baaghi
-

کچہری میں جامع تلاشی کا سلسلہ معطل
-

پاکستان میں کس چیز کو مضبوط کیا گیا،فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
ن لیگی حکومت نے عوامی ٹیکسوں کے پیسوں سے تحریک انصاف کے خلاف اشتہاری مہم چلائی، ڈاکٹر فردوس عاشق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے گلے سڑے نظام کو چیلنج کیا، بد قسمتی سے پاکستان میں اداروں کی بجائے شخصیات کو مضبوط کیا گیا، پنجاب روزگار سکیم بزدار حکومت کا زبردست اقدام ہے، ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک قرضے دیئے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی کا آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم بزدار حکومت کا ایک اور زبردست اقدام ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔ اس سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے آسان قرضے جا کئے جا رہے ہیں جس سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملے گا۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آج لاہور چیمبر آف کامرس میں آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا کرونا کے باعث اپریل سے جون تک ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ سمری ارسال کر دی گئی ہے اس ضمن میں جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایسو سی ایشن کی جانب سے پی ایچ اے کے ریٹس میں کمی کے مطالبے پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ بزدار حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جامع اور مربوط صنعتی پالیسی تشکیل دی۔ ناجائز منافع خوری کے خاتمے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈینس2020 کا اجراء کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں تقریباً 362 سہولت بازار قائم کئے گئے۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے 17 اضلاع میں صارف عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔
سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازیخان، ملتان، چکوال،بہاولنگر،جہلم،چنیوٹ،بہاولپور،سیالکوٹ،راولپنڈی،گجرات،اورراجن پور میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کا بڑا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اصلیت ان کے گھر والوں نے ہی بیان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیاہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے بھاری رقم وصول کر کے عمران خان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے نیب کے سوالوں کا جواب اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز کرپشن کی راجکماری ہیں اور وہ ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔اپوزیشن پاکستان کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کر نے کے مشن پر ہے تاکہ ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلے سڑے نظام کو چیلنج کیا۔ تحریک انصاف سٹیٹس کو اور مافیاز کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ رنگ باز، شو باز اور خود نمائی کرنے والے شاہی خاندان نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے تحریک انصاف کے خلاف میڈیا پر اشتہاری مہم چلائی۔ ا س کے باوجودموجودہ حکومت نے میڈیا کے تمام واجبات ادا کئے۔ شوباز شریف پنجاب کو 1200ارب کا مقروض کر کے گئے جوتحریک انصاف کی حکومت نے ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں شخصیات کو مضبوط کیا گیا اور اداروں کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا تاکہ قانون کو اپنے تابع رکھا جا سکے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے استحکام اور قانون کی بالا دستی کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
قبل ازیں معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 90شاہراہ قائد اعظم پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کا سولرآئزیشن کے نئے جدید دور میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔ حکومت پنجاب سالانہ 36ارب سے زائد سرکاری عمارتوں کو بجلی کی فراہمی پر خرچ کرتی ہے۔ اس مد میں خطیر رقم بچانے کیلئے بجلی کے متبادل
ذرائع استعمال کرنے کا نہ صرف فیصلہ کیا گیا بلکہ اس پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت پنجاب کی جانب سے 10سرکاری یونیورسٹیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے سالانہ ایک ارب جبکہ معاہدے کی معیاد کی تکمیل تک 25 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ -

ڈاکٹرزمیں خدمت انسانیت کا جذبہ سرشارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا22واں سینڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کارجحان بڑھانے پرخاص توجہ دی جارہی ہے
طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات طب کی دنیامیں پاکستان سمیت پوری دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیںتفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا22واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا،جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فنانس توصیف،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹراطہر،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔
سینڈیکیٹ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔رجسٹرارنے صوبائی وزیر صحت کو سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔سینڈیکیٹ اجلاس میں میڈیکل طالبات کو قرآن پاک کے ترجمہ کی باقاعدہ تعلیم دینے کی منظوری دے دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے میڈیکل طالبات کو خدمت انسانیت کی آیات کی لازمی تعلیم دینے پر زوردیا۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فیکلٹی،پی جی آرزاور پی جی آرزورکشاپس کیلئے ریسرچ پرپوزلزکی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں گائنی سپیشلیٹی کیلئے کنٹرولرامتحانات اور سینئررجسٹرارزکے چناؤ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف اسامیوں پر کنٹریکٹ بھرتی کی منظوری کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ کالج کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں انسٹی ٹیوشنل ریفارمز اینڈ کورڈینیشن کیلئے اگلے چھ ماہ کیلئے کنسلٹنٹ رکھنے کی منظوری اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے لیگل کنسلٹنٹ رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں ایم ایس،ایم ڈی،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ورکشاپس کی رجسٹریشن فیس کی منظوری دی گئی اور سال2020-21کیلئے اے سی،ریفریجریٹرز اور واٹرکولرزکی مینٹیننس اور مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کارجحان بڑھانے پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔یونیورسٹیزکا بنیادی مقصدہی ریسرچ ورک کرناہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات طب کی دنیامیں پاکستان سمیت پوری دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرزمیں خدمت انسانیت کا جذبہ سرشارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹرزکی ریکارڈ بھرتی کی ہے۔
-

وفاقی وزیر برائے توانائی اور اور امریکی وزارت خارجہ کے درمیان رابطہ،توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر برائے توانائی جناب عمر ایوب خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم جناب ندیم بابر نے امریکی وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ سکریٹری برائے توانائی وسائل مسٹر فرانسس آر فینن سے ایک ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ورچوئل سیشن میں محترمہ اینجلا ایجلر ، یو ایس چارج ڈی ایفئرس بھی موجود تھیں۔ دونوں فریقوں نے گیس کے بنیادی ڈھانچے کے لئے پاکستان کی تیسری پارٹی تک رسائی کی پالیسی سمیت توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے انرجی سیکٹر اور موجودہ حکومت کی ملکی توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے تابناک کوششوں کا ایک جائزہ دیا۔
معاون خصوصی نے تھرڈ پارٹی ایکسس رول کے کلیدی شعبوں پر روشنی ڈالی جس کے تحت حکومت ایل این جی کے کاروبار کو خالصتا ریاست کی زیرقیادت اجارہ داری سے نکال کر نجی شرکت کے لئے کھلی مارکیٹ میں کھولے گی۔ انہوں نے حکومت کو ایل این جی سیکٹر میں اپنے مالی وعدوں میں اضافہ نہ کرنے اور نجی شعبے کو ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور کاروبار کی اجازت دینے کی وضاحت کی۔
معاون خصوصی نے شرکاءکو آگاہ کیا کہ اگر موجودہ ٹرمینلز اپنی اضافی صلاحیت کی دوبارہ مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو وہ آزاد ہیں۔ تیسرے فریق تک رسائی کے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی پی اے پائپ لائنوں کے لئے بھی پہلے سے دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائپ لائن اب کسی کے پاس بھی آزادانہ ریگولیٹر اوگرا سے گیس مارکیٹنگ کے لائسنس رکھنے والوں کے لئے کھلی رسائی ہے۔ ٹرمینلز کی کسی بھی غیر استعمال شدہ انتظامی صلاحیت کی بھی تشہیر کی جارہی ہے اور نجی کمپنیاں اپنی پسند کے صارفین کو ایل این جی لانے اور فروخت کرنے کے اہل ہوں گی۔
ندیم بابر نے ٹی پی اے کے قواعد کو ایک سازگار ترقی قرار دیا جس سے مزید امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا باعث بن سکے گی۔
مسٹر فینن نے ٹی پی اے رولز سے متعلق آگاہی سیشن پر وزیر اور معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا۔ -

کراچی پولیس نے 25 دسمبر کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا
کراچی پولیس آفس میں کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد اور شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔
25 دسمبر کے روز مزار قائد اور شہر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔
مزار قائد اور اطراف کے علاقوں میں چالیس تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل موٹرسائیکل اسکواڈ مستقل بنیادوں پر چوبیس گھنٹے گشت پر مامور ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار پر گارڈز کی تبدیلی اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔مزار قائد کے اطراف بلند عمارتوں پر اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے تربیت یافتہ اسنائپرز تعینات کئے جائینگے۔اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نبٹنے کیلئے موجود رہینگی۔
مزار قائد کے اطراف عوام کو کسی بھی پریشانی سے بچانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری موجود رہیگی۔شہر میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی حفاظت و نگرانی کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، کراچی پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
کرسچن کمیونٹی کی کرسمس کے موقع پر مذہبی رسومات کا آغاز 24 دسمبر کی رات سے ہو جائے گا، لہذا پولیس کی ڈپلائمینٹ ان تقاریب کی مناسبت کی جائیگی۔24/25 دسمبر کی شب پولیس کے سینئر افسران کو فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 25 دسمبر کی صبح گرجا گھروں کی طرف آنے جانے والے راستوں، گزرگوہوں اور اطراف کی آبادی میں پولیس کی نفری تعینات کی جائیگی تاکہ کرسچن کمیونٹی پورے جوش و خروش سے اپنے مذہبی تہوار کو منا سکیں۔ شراب خصوصی طور پر کچی شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے، لہزا کرسمس کے موقع پر مروجہ قوانین کے تحت شراب/کچی شراب کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
*ہوائی فائرنگ ایک جرم ہے*، اس جرم کے مرتکب افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائیگا، جس کے تحت دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے۔ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال سمیت امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر امین یوسفزئی، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
-

صوبائی وزیر بلدیات، سے ڈائریکٹرمحکمہ اطلا عات و تعلقات عامہ خیبرپختونخواہ کی ملاقات
صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان سے ڈائریکٹرمحکمہ اطلا عات و تعلقات عامہ خیبرپختونخواہ بہرہ مند درانی کی ملاقات۔
محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختو نخوا کی معاونت سے محکمہ بلدیات کے لیے مخصوص کمیونیکیشن سٹریٹجی بنوائی جائے گی جس سے ڈیپارٹمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر پروگراموں سے عوام کو باخبر رکھاجائیگا۔ تاکہ محکمہ بلدیات تک عوام کا براہ راست رابطہ ممکن بنایا جاسکے اور ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں۔
صوبائی وزیر نے ڈائر یکٹر محکمہ اطلا عات و تعلقا ت عامہ خیبر پختو نخوا بہرہ مند درانی کی صوبے کے لیے صحافت کے میدان میں دیرپا کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ انکی راہنما ئی میں مزید کامیابیا ں حا صل کر ے گا۔
-

کس سیاسی رہنما کی جان کو خطرہ لاحق ہے ،وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتا دیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیکٹا ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا کی آج بریفنگ لی ہے ، 2018 کے مقابلے میں ہلاکتوں کمی آئی ہے ، سی پیک کو تھریٹس تھیں نیکٹا نے بروقت اطلاع دی
2 افراد کو لائف تھریٹس ہیں انھیں آگاہ کر دیا ،مولانا فضل الرحمن کو بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاضمنی الیکشن اگر انہی تاریخوں میں ہورہے جب ان کی لانگ مارچ کی تاریخ ہے ،کووڈ کے باعث لندن اور سعودی عرب کی فلائٹس بند ہوگئیں ،نواز شریف نے اپنی سیاست کو خود دفن کیا ،انھوں آرمی کے جرنلز اور ججز کے ساتھ محاذ آرائی کی ،پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں حصہ لے گی ،اگر پی ڈی ایم نے بائیکاٹ کیا تو حکومت کو تاریخی اکثریت ملے گی
-

ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو چینی حکومت نے کون سے ایوارڈ سے نواز دیا
بیجنگ: ہائیر ہاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیرمین جاویدآفریدی کے لیے ایک اور اعزاز، چین کی حکومت کی جانب سے جاوید آفریدی کے لیے سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ دیا گیا ،سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ کی آن لائن تقریب بیجنگ سے منعقد ہوئی، جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازا گیا
جاوید آفریدی آن لائن ایوارڈز میں شریک ہوئے،اس موقع پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز اور چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ پر ایوارڈ جیوری کا بھی شکرگزار ہوں، جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پاک چین لازوال دوستی اور کاروباری روابط کا حصہ بننے پر خوشی ہے، جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنا یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی اور شہریوں کے نام کرتا ہوں،
سلک روڈ دو ستی کے سفیر کا پہلا اعزاز حاصل کرنا میرے لئے انتہای قابل فخر اور باعث مسرت ہے۔جسکےلئے میں انتظامی کمیٹی اور حکومت چین کا ممنون ہوں۔پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے میری جدوجہد مستقبل میں بھی جاری رہے گی.
سلک روڈ دو ستی کے سفیر کا پہلا اعزاز حاصل کرنا میرے لئے انتہای قابل فخر اور باعث مسرت ہے۔جسکےلئے میں انتظامی کمیٹی اور حکومت چین کا ممنون ہوں۔پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لئے میری جدوجہد مستقبل میں بھی جاری رہے گی. @zlj517 pic.twitter.com/67xZiqAmK6
— Javed Afridi (@JAfridi10) December 21, 2020
-

علی امین گنڈا پور اور فیصل واڈا مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے،وارننگ بھی دیدی
اسلام آباد : وفاقی وزیر کشمیر امور علی امین گنڈا پر اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کی نیوز کانفرنس
پریس کانفرنس سے فیصل واڈا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندر ڈرامے بازی چل رہی ہے،سارے سیاسی یتیم ہیں،بھوکے ننگے لوگ سارے سیاست میں آگۓ ہیں،بغیر کاروبار اور نوکریوں کے یہ لوگ ہیں،مولانا بتائیں کہ کشمیر کمیٹی میں آج تک کیا کیا ہے سوائے لوٹ مار کے،
مولانا فضل الرحمن مزہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کررہا ہے،ہم کسی کے مسلمان ہونے پر شک نہیں کررہے،مگر کسی کو مزہب کے نام پر کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے،ان سے پوچھے باپ دادا کا کیا کاروبار تھا؟ہم وارننگ دے رہے ہیں کہ مزہب کے نام پر کھلواڑ بند کرو،لوگوں کے خون سے کھیل کر اقتدار نہیں پاؤ گے،
-

پنجاب اسمبلی نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی،اپوزیشن کا شور شرابہ
پنجاب اسمبلی میں شور شرابے میں اجلاس ملتوی
ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر نے کل دو بجے تک اجلاس ملتوی کیا گیا ،اپوزیش کے گو نیازی گو کے نعرے،رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے اپنا استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروا دیاپنجاب اسمبلی نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ،راجہ بشارت نے آرڈیننسز کی مدت میں نوے روز توسیع کی قرارداد پیش کی ،اپوزیشن کا شور شرابہ ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،شور شرابے میں حکومتی بزنس ایوان میں پیش کیا گیا شوگرفیکٹریز آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع کر دی گئی، دی کمپنیز پرافٹ آرڈیننس کی مدت میں بھی نوے دن کی توسیع کر دی گئی ،پنجاب اووسیز کمیشن ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع دے دی گئی
پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا گیا پنجاب ٹورسٹ گائیڈ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا گیا ،پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس بھی اجلاس میں پیش کیا گیا،چار مسودات قانون بھی ایوان میں پیش کر دئے گئے ،دی پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ بل ،پنجاب ڈرگز بل ایوان میں پیش کر دیا گیا
کام کے مقام پر خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا ، ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کا بل بھی ایوان میں پیش کر دیا گیا