Baaghi TV

Tag: baaghi

  • مسئلہ فلسطین پر ہمارا تاریخی موقف ہے اور اس پر قائم ہیں، شاہ محمود قریشی

    مسئلہ فلسطین پر ہمارا تاریخی موقف ہے اور اس پر قائم ہیں، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی مفاد اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، دنیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مسئلہ فلسطین پر ہمارا تاریخی موقف ہے اور اس پر قائم ہیں ، عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا
    پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم در حقیقت ملکی ترقی کے مخالف ہے ، پی ڈی ایم رہنماﺅں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے، اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ،استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے شاہ محمود قریشی

    پی ڈی ایم کے اراکین سپیکرکو استعفیٰ پیش کریں
    کرونا کی دوسری لہر انتہائی شدید ہے عوام احتیاط کریں،حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کی زندگیاں بھی محفوظ رہیں اور ملکی ترقی کا پہیہ بھی چلتا رہے،معیشت کے حوالے سے عالمی اداروں کی رپورٹ ہماری بہترین حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے ،لوٹی دولت کا حساب مانگنے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سڑکوں پر نکل آئیں

  • کپاس کی فصل کیلیے حکومت نے کیا اقدام اٹھائے، ڈاکٹر جسو مل نے بتا دیا

    کپاس کی فصل کیلیے حکومت نے کیا اقدام اٹھائے، ڈاکٹر جسو مل نے بتا دیا

    ملتان، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے اس حکومت نے عملی اقدامات نہیں کیے ہیں صرف اخباری بیانات تک معاملات محدود ہیں کوئی عملی کام نہیں ہوا ہے حکومت نے اس حوالے سے کوئی انویسٹمنٹ کی ہے نہ ریسرچ پر توجہ دی جا رہی ہے بلکہ ریسرچ کے ادارے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے مفلوج ہوگئے ہیں
    کپاس کی نئی اقسام متعارف کروانا اور پیج ڈویلپ کرنے کے لیے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے اور نہ ہی کاشتکاروں کو ترغیبات دی گئی ہیں

    ڈاکٹر جسومل نے کہا کہ کاٹن پاکستان کی ضرورت ہے اور اس سے کروڑوں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے حکومت کپاس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور ایک کاٹن بورڈ بنایا جائے جو ایمرجنسی بنیاد پر کاٹن کراپ کی بحالی کو یقینی بنائی انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جدید ٹکنالوجی اپنا کر کپاس کی پیداوار میں کئی گناہ اضافہ کر چکی ہے برازیل کی کاٹن کی پیداوار پچاس لاکھ گانٹھ تھی مگر اب ان کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ گانٹھ ہو چکی ہے جبکہ ہماری پیداوار 13 ملین سے کم ہو کر صرف چھ ملین گانٹھ تک محدود ہوگئی ہے بات کرنے چاہئیں

    حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو ملکر پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی حل تلاش کرنا چاہیے اپنے کاشتکار کو آگاہی دی کہ وہ جدید ٹکنالوجی اور معیاری بیج استعمال کر ے انہوں نے کہا کہ پیسٹ مینجمنٹ کے لئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کاشتکار منافع بخش کاروبار کر سکی انہوں نے تجویز دی کہ کسان کی تمام زرعی مداخل اور آلات ٹیکس اور قرضے سود سے پاک ملنے چاہئیں تاکہ وہ کاٹن کی جانب راغب ہو سکے ڈیزل بھی اور پیسٹی سائیڈ سے تمام ٹیکس ختم کئے جائیں اور کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے آئے

  • آج کی کابینہ میٹنگ معمول سے مختلف کیوں تھی ،سینیٹر شبلی فراز نے بتا دیا

    آج کی کابینہ میٹنگ معمول سے مختلف کیوں تھی ،سینیٹر شبلی فراز نے بتا دیا

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی میڈیا بریفنگ ، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث آج کی کابینہ میٹنگ معمول سے مختلف تھی،کابینہ اجلاس میں ایجنڈا آئٹم والے وزیروں نے شرکت کی،دیگر وزراء نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں والے علاقوں میں کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے

    کورونا کی دوسری لہر سے ہسپتالوں پر بوجھ پڑ رہا ہے,چھٹی مردم شماری رپورٹ حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کی منظوری
    کابینہ کو نیپرا کی سالانہ 20۔2019پیش کی گئی،
    حکومت ورثے میں ملنے والے گھمبیر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے،سستی بجلی کی فراہمی کیلئے گردشی قرضوں کے معاملے پر توجہ دے رہے ہیں،کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ،

    وزارت داخلہ کو ای سی ایل قانون میں ترمیم کرنے کی منظوری دی گئی ،ای سی ایل سے متعلق ترمیم حتمی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی مولانا شیرانی اعتراف کرچکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں،پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے اندرونی اختلافات سامنے آرہے ہیں ،پی ڈی ایم کی تحریک میں صرف مایوسی اور شکست نظر آ رہی ہے، پی ڈی ایم اپنے قول و فعل میں تضاد کے باعث بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے،

    پی ڈی ایم اپنے قول و فعل میں تضاد کے باعث بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ کسی بھی تحریک کے قائد کی سیاسی ساکھ بہت اہم ہوتی ہے،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوچکی ہے
    عمران خان نے محنت اور لگن سے سیاست میں نمایاں مقام بنایا، مذہب کا لبادہ اوڑھنے والے مولانا فضل الرحمان قانون کو نہیں مانتے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ جبکہ شعبہ تعمیرات ترقی کررہا ہے

    اپوزیشن نہیں چاہتی کہ حکومت کسی بھی طرح کامیاب ہو،وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ذاتی مفادات کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،

  • قومی احتساب بیورو کے  ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    قومی احتساب بیورو کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

    اسلام آباد(22دسمبر 2020): قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں حسین اصغر،ڈپٹی چئیرمین نیب، سید اصغر حیدر،پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2یفرنسز کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے

    1. قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عمران علی یوسف اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے سرکاری فنڈز ذاتی فوائد کے لئے استعمال کئے۔جس سے قومی خزانے کو 499,201,392 روپے کا نقصان پہنچا۔

    2۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سرور جاوید سابق رکن بورڈ آف ریونیوکوئٹہ، شہباز خان مندوخیل سابق سینئر رکن بورڈ آف ریونیواوردلشاد اخترکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہو ئے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین مسمات دلشاد اختر کے نام الاٹ کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو6کروڑ،48لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں (8) انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں مدثر قیوم نہرا سابق رکن قومی اسمبلی،اظہر قیوم نہرا رکن قومی اسمبلی اور دیگر،محمد آصف بلال سابق ڈائریکٹر فوڈ پنچاب،احمد شیرڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک حکومت پنجاب اور دیگر،بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگر،بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کوئٹہ کی انتظامیہ اور دیگر،،بی ڈی اے کی انتظامیہ،حاجی ظریف حسین زئی کنٹریکٹر ضلع موسیٰ خیل اور دیگر،ریونیو ڈپارٹمنٹ ضلع نوشکی کی انتظامیہ اور دیگر، ٹیچنگ / ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ڈیرہ غازی خان کے افسران /اہلکاران اور دیگر،میسرز عبد اللہ شوگر ملز لمیٹڈ دیپال پور لاہور اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں (15)انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ جن میں ملک سیف الملوک کھوکھر،رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،ڈاکٹر عبد المالک سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان،ثناء اللہ زہری، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اکبر درانی، سابق سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کوئٹہ،4انکوائریاں پبلک لمیٹڈ کمپنیز پنجاب کے چیف ایگزیکٹوز،رحیم زیارت وال سابق وزیر محکمہ تعلیم کوئٹہ اور دیگر،جمعہ خان رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان،نصیب اللہ باذئی، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان،طارق مرتضیٰ میسرز سٹارٹیک ٹریڈرز اور دیگر،مہر اعجاز احمد اچلانہ سابق رکن صوبائی اسمبلی / سابق وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر،رئیس ابراہیم خلیل احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی،ریونیو ڈپارٹمنٹ لیاقت پور کے اہلکاران اور دیگر،عارف عظیم سابق چئیرمین ریلویز اور دیگر، محسن رضا جنرل منیجر گیپکو(GEPCO) گجرانوالا اور دیگر اور مسز رانی حفصہ کنول سابق اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گجرات کے خلاف انکوائریز شاملہیں۔
    ایگزیکٹو بورڈنے اختر حسین،سبینہ سیماب، شہناز قمر،مقصود احمد، احسن سرور بٹ اور دیگرکے خلاف انکوائری ایف بی آر کو ریفر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    چئیرمین نیب جنا ب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے جو نیب کیلئے اعزازکی بات ہے۔ نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانو ن کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے علاوہ انوسٹی گیشن اورپراسیکوٹرز پوری تیاری کے ساتھ معزز عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے۔

  • آغا سراج درانی نیب ریفرنس ، گواہان نے بیان ریکارڈ کروا دیے

    آغا سراج درانی نیب ریفرنس ، گواہان نے بیان ریکارڈ کروا دیے

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس
    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش، ہوئے نیب کی جانب سے دو گواہ عدالت میں پیش کیے گئے، ایف بی آر کے ایک گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروانا شروع کردیا ،گواہ کے بیان اور دستاویزات پر ملزمان کے وکلاء کا اعتراض کردیا

    عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر بھی ایف بی آر کے گواہ اپنا بیان جاری رہے گا عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا گزشتہ سماعت پر عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر پر فرد جرم عائد کی تھی

  • صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ، سندھ پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی

    صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ، سندھ پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی

    صحافیوں سےلوٹ مارکامقدمہ،ملیرپولیس نےرپورٹ سندھ ہاٸیکورٹ میں جمع کرادی دوسینئر صحافی اسحاق تنولی اور خواجہ منصف کےموباٸل فون ریکورہوگٸےہیں۔تفتیشی افسرکی رپورٹ سامنے آگئی
    تفتیشی افسر جمیل جو کھیو کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی لیاقت راناکاموباٸل فون بدین میں ٹریس ہواتھا۔ملزم پولیس کوچکمہ دےکرفرارہوگیا۔

    خواجہ نوید احمد ۔ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس متاثرہ صحافیوں کی داد رسی نہیں کرسکی تو عام لوگوں کےساتھ کیاہوتاہوگا ۔شاہ لطیف تھانےمیں ڈکیتی اور لوٹ مارکےواقعات معمول بن گٸےہیں۔

    جسٹس امجدنے سوال اٹھایا کہ موباٸل ریکورکیوں نہیں ہوا۔درخواست گذارکاکیاقصورہے انہیں موباٸل دلواٶ،تفتیشی افسر نے جواب دیا ہم نےدوموباٸل فون ریکورکٸےہیں۔جسٹس امجدسہتو نے کہا کہ ایک ہفتے میں موباٸل فون نہ ملاتوایس ایس پی کوطلب کریں گے۔ایس ایس پی ملیرکوبلاکروضاحت طلب کریں گےکہ ملیرمیں وارداتیں بڑھ کیوں گٸی ہیں،عدالت نےسماعت چارہفتےکیلٸےملتوی کرتےہوٸےموباٸل فون ریکورکرنےکاحکم دےدیا۔لیاقت رانا۔ خواجہ منصف ۔اسحاق تنولی اور علی حسن کو22اکتوبرکونیشنل ہاٸی وےپرڈاکوٶں نےگن پواٸینٹ پرلوٹ لیاگیاتھا

  • سینئر صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر کا معاملہ،عدالت نے پولیس حکام کو طلب کر لیا

    سینئر صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر کا معاملہ،عدالت نے پولیس حکام کو طلب کر لیا

    سینئر صحافی راشد صدیق پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کا معاملہ ،کے ایم سی افسر جمیل فاروقی کے ایم سے افسر سمیت پولیس حکام جوبیس جنوری کع عدالت میں ہیش ہوں، عدالت کا حکم

    وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق صحافی راشد صدیق کو فرائض سے روکااور قتل کی دھمکیاں دیں،صحافی راشد صدیق نے کے ایم سی افسر کو کرونا کے مریض کا بوسہ دینے کی رپورٹنگ کی،جمیل فاروقی نے اپنے اختیارات کا ناجایز استعمال کرتے ہوے صحافی راشد صدہق کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا، صحافی راشد صدیق نے دھمکیوں کی رپورٹ تھانہ سٹی کورٹ میں کی،

    پولیس کاتحفظ دینے اور ملزمان کے خلاف کاروای کے بجاے صحافی کے خلاف ملزم کی مدعیت میں جھوٹا مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او سٹی کورٹ اور ایس ایس پی کمپلین سیل کو جمیل فاروقی کے خلاف مقدمہ در ج کرنے کا حکم دیا جائے،

  • جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،فردوس عاشق اعوان

    جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان،پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کےباعث50مریض جاں بحق ہوئے،گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے593نئے کیس سامنے آئے،پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 132,526 تک پہنچ گئی ہے
    لاہور میں مریضوں کی تعداد64972 تک ہوچکی ہے
    پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 3,688 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں

    کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہےاپوزیشن جماعتوں نے کورونا پھیلانے میں اپنا پوراحصہ ڈالا،پی ڈی ایم کا ٹولہ عقل سے عاری اور درد دل سے خالی ہے
    مولانا فضل الرحمان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،جعلی راجکماری اور سندھ کے شہزادے کا وقتی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،

    ابن الوقت عناصر سیاسی طورپر یتیم ہوچکے ہیں
    این آر او کے متلاشی ان عناصر کو فیس سیونگ نہیں ملے گی،سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کرنے والوں کا احتساب ہوکر رہے گا،وزیراعظم عمران خان ملک لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے

  • وفاقی حکومت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    وفاقی حکومت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    وفاقی حکومت کا ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی اعلی سطح پر بریفنگ۔

    وزیر اعظم عمران خان کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پر امن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔

    اس ضمن میں قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات ۔
    کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

  • لاہور ہائیکورت میں پولیس افسران کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت،ہدایات جاری کردی گئیں

    لاہور ہائیکورت میں پولیس افسران کے تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت،ہدایات جاری کردی گئیں

    لاہور ہائیکورٹ میں سابق آئی جی شعیب دستگیر اور سی سی پی او کے تبادلے کیخلاف درخواست پر سماعت ۔عدالت نے ترامیمی درخواست کو درست کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ دونوں درخواستوں کو خود دیکھ لیں اور ائیندہ سماعت پر بتائیں کہ کونسی درخواست درست ہے ۔

    عدالت نے درخواست پر سماعت ائیندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا ،چیف جسٹس محمد قاسم خان لیگی رہنماء ملک محمد احمد خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی اورپنجاب حکومت کوفریق بنایاگیاہے،درخواست میں شعیب دستگیر، انعام غنی، ذوالفقارحمیداور عمرشیخ کو بھی فریق بنایا گیا ہے

    درخواستگزار نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں پولیس کے تبادلے پولیس آرڈر 2002 کےمطابق نہیں ہورہے۔ آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے سیاسی بنیاوں پر کئے جا رہے ہیں،درخواست میں سابق آئی جیز اورسابق سی سی پی اوز کی تعیناتیوں کابھی ذکرکیاگیا ہے،کلیم امام 14 جون 2018ء سے 8 ستمبر 2018 ء تک صرف 3 ماہ تعینات رہے، محمد طاہر 8 ستمبر 2018ء سے 15 اکتوبر 2018ء تک صرف ایک ماہ تعینات رہے، امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر 2018ء سے15اپریل2019ء تک 6ماہ تعینات رہے، کیپٹن (ر) عارف نواز 15 اپریل 2019ء سے نومبر 2019 تک7ماہ تعینات رہے، شعیب دستگیرکو بھی 8 ماہ کے بعد تبدیل کردیاگیا،

    کسی بھی آئی جی کی تعیناتی کا عرصہ پولیس آرڈر 2002ء کےتحت پورا نہیں کیاگیا، بی اے ناصر 21 جون 2018ء سے 29 نومبر 2019ء تک تعینات رہے، ذوالفقارحمید 30 نومبر 2019ء سے 31 اگست 2020ء تک صرف 9ماہ تعینات رہے،
    استد عا میں مزید کہا گیا کہ تعیناتی کاعرصہ پورانہ کرنے والےآئی جی کے تبادلےکا اقدام کالعدم کیاجائے،ا
    نئے آئی جی انعام غنی اور سی سی پی عمر شیخ کی تقرری غیر قانونی قرار دی جائے،