Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ن لیگ کے گرد گھیرا تنگ، دو اور رہنماؤں کے خلاف پرچے درج کر لیے گئے

    ن لیگ کے گرد گھیرا تنگ، دو اور رہنماؤں کے خلاف پرچے درج کر لیے گئے

    ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری کی درخواست پر ن لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری اکرام ،انکے بھائی چوہدری عبدالرحمن پر اینٹی کرپشن میں دوپرچے درج،محکمہ مال کے نائب تحصیلدار، گرداور اور پٹواریوں سمیت 6 افراد بھی مقدمہ میں نامزد

    ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ملزمان کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اپنے ریفرنس میں چوہدری اکرام اور محکمہ مال افسران کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی تھی۔
    ملزمان نے فراڈ، جعل سازی اور بدنیتی سے انتقالات کرائے۔ ریفرنس کا متن ،ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ریفرنس کا متن

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے مطابق ملزمان پر ایک مقدمہ محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر چار جعلی انتقالات کرانے پر درج کیا جائے۔ ملزمان نے 8 کنال 11 مرلے رقبہ باہمی تبادلہ کے ساتھ درج کرایا مگر متبادل رقبہ نہیں دیا گیا۔
    ملزمان پر دوسرا مقدمہ فروخت کنندہ فتح بی بی کی وفات کے بعد جعلی انتقال کرانے پر درج کیا جائے۔ ملزمان نے جعل سازی سے 6کنال 4 مرلہ رقبہ فروخت کنندہ کی وفات کے 6 سال بعد اپنے نام ٹرانسفر کرایا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

  • بلڈرز اور ڈویلپرز کیلیے وزیراعظم کی جانب سے خوشخبری،ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کر دیا

    بلڈرز اور ڈویلپرز کیلیے وزیراعظم کی جانب سے خوشخبری،ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کر دیا

    وزیر اعظم کا بلڈرزاور ڈویلپرز کے لئے اعلان کردہ کنسٹرکشن پیکج میں قابل قدر نمایاں کامیابی۔ ایف بی آر اعلامیہ، کنسٹرکشن پیکج کا دائر ہ کار وسیع ہے جس کے تحت نہایت پرکشش ٹیکس رعایات حاصل ہو سکتی ہیں۔

    کنسٹرکشن پیکج لینڈ بلڈرز اور ڈویلپرز پر لاگو ہوتا ہے اور اس کے دائر ہ کار میں نئے اور موجودہ صنعتی اورترقیاتی پراجیکٹس دونوں آتے ہیں۔
    بلڈرز اور ڈویلپرز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر ٹیکس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔فوائد افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیوں کو بھی حاصل ہیں۔ اس پیکج کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرزکے لئے ہر مربع فٹ اور مربع گز پر فکسڈ ٹیکس شرح کا اطلاق ہوگا۔

    پیکج کے تحت کم لاگت ہاوسنگ پراجیکٹس کی صورت میں ٹیکس میں نوے فیصد کمی حاصل ہو گی۔ کمپنیوں کے شئیر ہولڈرز کی سہولت کے لئے منافع آمدن پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔اس پیکج کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی خاطر خواہ چھوٹ دی گئی ہے۔

    سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے بلڈرز اور ڈویلپرز اور جائیداد کے خریداروں کے لئے شرائط کی تکمیل پر سرمایہ کاری کی آمدن پر کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔بلڈرز اور ڈویلپرز کو 31 دسمبر 2020 تک ایف بی آر کے آئرس سافٹ وئیر پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔ بلڈرز اور ڈویلپرز کو پراجیکٹ کی تکمیل کو 30 ستمبر 2022 تک یقینی بنانا پڑے گا۔ رجسٹریشن کے لئے بینک اکاونٹ ، ملکیتی کاغذات اور منظور پلان کی تفصیلات درکار ہوں گی۔ ایف بی آر کا سسٹم عارضی رجسٹریشن کی سہولت بھی دے رہا ہے اس صورت میں جبکہ پراجیکٹس پلان کی منظوری پراسیس میں ہو۔ بلڈرز ، ڈویلپرز اور خریداروں کی سہولت کے لئے آن لائن سپورٹ فراہم کی جار ہی ہے۔ اب تک 348 افراد نے 389 پراجیکٹس رجسٹرڈ کئے ہیں جن کی کل مالیت 157 ارب روپے ہے۔

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    7 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

    ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور شہزاہ سلطان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیا ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شارق جمال کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کردیا گیا ،تعیناتی کے منتظر احمد ارسلان ملک کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ،سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان کو ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور تعینات کردیا گیا

    ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور محبوب راشد میاں کو سی پی او ملتان تعینات کر دیا گیا ،آر پی او شیخوپورہ شاہد جاوید کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب تعینات کر دیا گیا
    ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد انعام وحید خان کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا

  • نواز شریف اور زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

    نواز شریف اور زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

    لاہور، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا

    دوران رابطہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ موجودہ سیاسی صرتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
    نواز شریف اور آصف زرداری نے 8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماوں کے مابین گذشتہ چند دنوں میں چوتھی بار رابطہ ہوا ہے،

  • کرونا سے انسانی یا معاشی تباہی آئی تو معیشت کیلیے بہت خطرہ ہو گا،مستقل مندوب اقوام متحدہ منیر اکرم

    کرونا سے انسانی یا معاشی تباہی آئی تو معیشت کیلیے بہت خطرہ ہو گا،مستقل مندوب اقوام متحدہ منیر اکرم

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر سفیر منیر اکرم کا کورونا وائرس (COVID-19) وبائی امراض کے مرض کے متعلق جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران بیان

    مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں کورونا وائرس بیماری (COVID-19) وبائی مرض کے متعلق جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے بات کرنے کے قابل ہوں۔

    کوویڈ 19 کے ذریعہ پیدا ہونے والا بحران صحت کا بحران ، معاشی بحران اور سب سے بڑھ کر ایک انسانیت سوز بحران ہے۔ سفیر منیر اکرم نے مزید کہا کہعالمی سطح پر انفیکشن 65 ملین تک جا پہنچا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہم اپنے ایک سفیر ٹور ، گیانا کے انچارج ڈی ’افیئرز سے محروم ہو گئے ہیں ۔ معاشی اعدادوشمار بھی اتنے ہی تباہ کن ہیں۔
    عالمی معیشت طور پر تقریبا 5 فیصد سکڑ گئی ہے۔

    سفیر منیر اکرم نے مزید کہا کہ60 سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو فوری مالی مدد کی ضرورت ہے۔
    بیس ممالک کو خوراک کی شدید عدم تحفظ اور قلت کا سامنا ہے۔300 ملین سے زیادہ ملازمتیں ضائع ہوگئیں۔ایک 100 ملین افراد انتہائی غربت میں دھکیل دیئے گئے۔ اس یادگار بحران سے دوچار ، دنیا کا ردعمل بھی اتنا ہی جرات مندانہ ہونا چاہئے۔

    سفیر منیر اکرم نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وائرس کے خلاف ویکسین مساوی بنیادوں پر ، ہر جگہ ، امیر یا غریب ، مرد یا عورت کے لئے دستیاب ہو۔ صحت کے کارکنان ، بیمار اور کمزور خواتین – بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔وائرس کے لئے ایڈوانس خریداری معاہدوں (اے پی اے) کو ویکسین کی تقسیم میں ایکویٹی کے لئے ہمارے اجتماعی عزم کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

    COVAX اور C-TAP سہولت کے لئے ایک اجتماعی عالمی عزم ناگزیر ہے۔ حکومتوں کو بھی ویکسین کی پیداوار ، تقسیم اور منصفانہ قیمتوں سے متعلق تمام معاملات میں شفافیت کا عہد کرنا ہوگا۔

    دوسرا ، ہر حکومت کو عوام کی ضروریات کا جواب دینے کے لئے ترغیب دی جانی چاہئے۔ جیسا کہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مشورہ دیا ہے ، ممالک کو چاہئے کہ وہ اپنے لوگوں اور اپنی معیشت کو زندہ رکھنے کے لئے ضرورت سے زیادہ خرچ کریں۔
    یہ بات واضح ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں وبائی امراض سے بازیابی کے لئے مالی گنجائش نہیں ہے۔
    اس اجلاس کے آخر میں ، وزیر اعظم پاکستان ، جناب عمران خان ترقی پذیر ممالک کو مالی مدد کے لئے ہنگامی منصوبہ تجویز کریں گے۔

    اگر ترقی پذیر ممالک میں معاشی تباہی یا کوئی انسانی تباہی آتی ہے تو ، اس سے عالمی معاشی بحالی رک جائے گی ۔ وسائل کی تعیناتی میں ، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کو لوگوں کو پہلے رکھنا چاہئے۔ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے۔لاکھوں غربت سے نکالنے اور معاشروں میں لچک پیدا کرنے کے لئے ، پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری نہایت اہم ہوگی۔ سائنس اور ٹکنالوجی کو "بہتر سے بہتر بنانے میں” لگایا جانا چاہئے۔

    تحقیق اور ترقی کے مقاصد ، بین الاقوامی پیٹنٹ حکومت اور معیشتوں کی ڈیجیٹلائزیشن کو SDG اور آب و ہوا کے مقاصد کے ساتھ جوڑا جانا چاہئے۔مجھے یقین ہے کہ یہ خصوصی سیشن ان اہم مقاصد کے حصول میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

    مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ECOSOC ، آئندہ اپریل میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سے متعلق اپنے آنے والے فورم ، مئی میں سائنس اینڈ ٹکنالوجی اینڈ انوویشن فورم ، اور جولائی میں ایک اعلی سطحی پولیٹیکل فورم کے ذریعے ، اس خصوصی کے مشوروں اور نتائج کی تکمیل اور پیشرفت کرے گا۔ لچکدار ڈھانچے کی تعمیر کے لئے سیشن جو COVID بحران سے بحالی ، SDGs کو حاصل کرسکتے ہیں اور آب و ہوا کی تباہی سے بچ سکتے ہیں۔

    بین الاقوامی یکجہتی کے اظہار کے لئے یہ وقت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اچھے الفاظ کو ٹھوس اور مخصوص اقدامات میں تبدیل کریں۔

  • عدالت کے حکم پر چار ماہ بعد پولیس انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج،وجہ سامنے آگئی

    عدالت کے حکم پر چار ماہ بعد پولیس انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج،وجہ سامنے آگئی

    تھانہ کھنہ میں سب انسپکٹر شاہد منیر اور کانسٹیبل منصور کیخلاف بحکم عدالت چار ماہ کے بعد مقدمہ درج،مقدمہ شازیہ بی بی ساکن نواز ٹاون کی مدعیت میں درج ہواہے

    سب انسپکٹر شاہد منیر منصور اور دیگر چار نامعلوم افرادکیخلاف عورت کی عظمت میں خلل ڈالنے اور لڑائی جھگڑاکرنے کی بابت مقدمہ درج کیاگیا،درج مقدمہ میں چادراورور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی جرم نہیں لگائی گی

    مدعی مقدمہ کے مطابق شاہد منیر،منصور نے مجھ پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیے ہیں جن کیساتھ سادا کپڑوں میں چار افراد اور بھی تھے

  • وزیر اعلی سندھ نے کمال کر دیا،صحتیاب ہوتے  ہی سرگرمیاں شروع کر دیں

    وزیر اعلی سندھ نے کمال کر دیا،صحتیاب ہوتے ہی سرگرمیاں شروع کر دیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت نالوں کی صفائی اور انکے سروے سے متعلق اجلاس
    اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی، وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ شریک ہوئے

    کورونا کی رپورٹ منفی آنے کے بعد یہ وزیراعلیٰ سندھ کا پہلا اجلاس ہے،ہائیڈرولاجیکل ریجن کے مطابق محمودآباد نالے کا علائقہ 19.03 اسکوائر کلومیٹر ہے،زیادہ تر نالے مصنوعی بناکے محمود آباد نالے میں ڈالے گئے ہیں،نورانی چورنگی نالہ 4.54 کلومیٹر اور ٹیپوسلطان نالہ 4.1 کلومیٹر بھی محمودآباد نالے میں گرتا ہے،محمودآباد نالے 3.8 فٹ کشادہ ہونا چاہئے، وی سی این ای ڈی کے مطابق
    کم از کم چوڑائی 20 فٹ ہونی چاہئے،زیادی سے زیادہ 80 فٹ چوڑائی ہونی چاہئے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محمودآباد کے نالے کو 80 فٹ لمبا سیمنٹڈ ڈرین بنانا ہوگا، ہم نکاسی آب کے نالوں کو برساتی نالوں سے الگ کرنا چاہتے ہیں،
    30 ایم جی ڈی یا 50 کیوسک ڈرین کا پانی بہتا ہے،
    ہم ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے تاکہ نکاسی ہوسکے،
    محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ کرکے اس کو ماڈل نالا بنانے کا فیصلہ کیا ہے، باقی نالوں کو بھی اسی پیٹرن پر بنائیں گے،

  • کراچی میں سیاسی جگہ بناتی  ق لیگ کو بڑا  جھٹکا لگ گیا،پارٹی رہنماؤں نے استعفیٰ دیدیا

    کراچی میں سیاسی جگہ بناتی ق لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا،پارٹی رہنماؤں نے استعفیٰ دیدیا

    کراچی میں سیاسی جگہ بناتی ق لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،سندھ کے صدر اور پارٹی کے دیرینہ کارکن سابق ڈپٹی مئیر کراچی طارق حسن نے قیادت سے دلبرداشتہ ہو کر استعفی دیدیا ،طارق حسن نے ق لیگ کی سندھ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ،طارق حسن کا کہنا تھا سندھ کی تنظیم سازی سے متعلق اعتماد میں نہیں لیاجارہا۔

    پاکستان مسلم لیگ ق کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ اور لائرز ونگ سندھ کے صدر زبیر ہاشمی احتجاجاً مستعفیہو گئے سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں لیگی رہنما
    آج مسلم لیگ سندھ کے عہدیداران و کارکنان کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے احتجاجاً اپنے استعفے جمع کروارہے ہیں انور شاہ کشمیری ، آفاق خٹک

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی محنت و کاوشوں سے آج سندھ میں ق لیگ ابھر کر سامنے آرہی ہے تب سازشی عناصر اسے توڑنے میں لگے ہیں پاکستان مسلم لیگ ق کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ اور لائرز ونگ سندھ کے صدر محمد زبیر ہاشمی ، سندھ کے نائب صدر و ضلع وسطی کے صدر انور شاہ کشمیری ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سندھ آفاق خٹک نے احتجاجاً اپنا استعفی سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو پیش کرتے ہوئے

    ان خیالات کا اظہار کیا لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کے طارق حسن نے جس طرح سے سب کو یکجا کیا اور سندھ میں تنظیم سازی کی اس کی نظیر نہیں ملتی ہمارے ساتھ بہت سے ساتھیوں نے احتجاجاً استعفی جمع کروادیا ہے جن میں محمد تنویر ، محمد وجاہت ، اسامہ ، سرفراز ، علاؤالدین ، عمران ، ثاقب ، لئیق ایڈووکیٹ و سندھ کے دیگر اضلاع کے کارکنان ہیں اور سندھ بھر سے استعفے موصول ہورہے ہیں ان رہنماؤں نے مزید کہا آج بروز جمعہ ہنگامی اجلاس مسلم لیگی عہدیداران نے تمام سندھ بھر کے عہدیداروں کا طلب کرلیا ہے جس کے بعد اہم فیصلے کیئے جائیں گے اور کراچی پریس کلب پر احتجاج اور اجتماعی طور پر استعفے پیش کیئے جاسکتے ہیں

  • چئیر مین سینیٹ کی ملاقاتیں اور ظہرانے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالےسے اہم بات بتا دی

    چئیر مین سینیٹ کی ملاقاتیں اور ظہرانے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالےسے اہم بات بتا دی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تونسہ پریس کلب کے صحافیوں کے وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،چئیر مین سینیٹ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ چیئرمین
    جنوبی پنجاب کی ثقافت کا اپنا ایک مخصوص انداز ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے صحافی وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو باخبر رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات زیر غور ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا ک متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے۔میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ میڈیا پسماندہ طبقات کی آواز پارلیمان تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے صوبائی رابطہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ ایوان بالا نے ہمیشہ موثر انداز میں محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہےمسائل کے حل، غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو گا۔ نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد , چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کے ریٹائر ہونے والے سیکرٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس اور سینیٹ کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ڈاکٹر اختر نذیر ان دنوں الیکشن کمیشن میں بطور سکرٹری الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سیکرٹری سینیٹ سید پرویز عباس 4دسمبر 2020کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ اُن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس سے ہے اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر سید پرویز عباس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید پرویز عباس نے نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے اور ہمیشہ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرکاری معاملات کو چلایا۔ ظہرانے میں سینیٹرز مرزا محمد آفریدی، محمد علی سیف، اورنگ زیب خان اور احمد خان کے علاوہ پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے سربراہ محمد اور اور سینیٹ کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

  • پولیس اسٹیشن کے سامنے واردات

    پولیس اسٹیشن کے سامنے واردات

    قصور
    چھانگا مانگا میں چوریوں ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر
    تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا پولیس اسٹیشن کے سامنے پوسٹ آفس میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکووں نےعملہ کو یرغمال بناکر 8 لاکھ روپے لوٹ لیے پوسٹ ماسٹر محمد اسلم بھٹی و دیگر عملہ یوٹیلٹی بلز کےسکرول کی تیاری اور دیگر دفتری امور میں مصروف تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوووں نےپوسٹ آفس داخل ہوتے ہی پورے عملہ کوگن پواٸنٹ پر یرغمال بنا لیا اور آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گٸے ڈی ایس پی چونیاں اطلاع پاتے ہی پوسٹ آفس پہنچ گٸےاور تفتیش شروع کردی علاوہ تین مسلح ڈاکووں نےچونیاں رانا ٹاٶن کے محمد رمضان جو اپنی بیوی اور دوسالہ بیٹی نور فاطمہ کے ساتھ موٹرساٸیکل پر فیکٹری سے گھر چونیاں جا رہا تھا کہ جب وہ جنگل نہر سے آگے پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیااور اس کی دو سالہ کمسن بیٹی کو یرغمال بنا لیا اور بچی پر اسلحہ تان کر والد کو دھمکی دی کہ موٹر ساٸیکل سے نیچے اتر جاٶ جس پر ڈاکو موٹرساٸیکل چھین کرفرار ہوگٸے ایک اور واردات میں نامعلوم افرادنے ڈاکخنہ بل جمع کرانے جانیوالی ایک غریب عورت سے بل کے 33 سو روپے چھین لئے