Baaghi TV

Tag: baaghi

  • نیشنل ٹرائینگولر  ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے میدان مار لیا

    نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے میدان مار لیا

    نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو شکست دے دی

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کا پانچواں میچ پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی چیلنجرز کے درمیان کھیلا گیا ۔ پی سی بی چیلنجرز نے میچ میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    ‏ پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ۔ بسمہ معروف نے 48 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ فاطمہ ثناء نے 41 اور کائنات حفیظ نے 22 رنز بنائے ۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے حفصہ ا مجد نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

    ‏جواب میں پی سی بی بلاسٹرز نے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا ئے ۔ اوپنر جویریہ خان نے 47 گیندوں پر 56 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے ۔ عالیہ ریاض نے37 سدرا نواز نے 19 اور سدرا امین نے 18 رنز بنائے ۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سےفاطمہ ثناء،صبا نذیر اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلاسٹرز کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں ۔ بسمہ معروف کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

  • پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو وارننگ دیدی

    پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو وارننگ دیدی

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان

    ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

    اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں، ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا،
    چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی پی پی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی،‏جو کرنا ہے کرلیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا، ‏حکومت جان چکی ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہیں،

    حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
    بلاول بھٹو زرداری کرونا وائرس کا شکار ہیں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر رکھا ہے ،وہ اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی شرکت نہ کرسکے جبکہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پہ وہ کارکنان سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

  • ڈاکو راج بدستور قائم پولیس خواب خرگوش میں

    ڈاکو راج بدستور قائم پولیس خواب خرگوش میں

    قصور
    چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم پولیس خواب خرگوش میں مصروف
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے
    مولاپور روڈ پر شہر کے اندر ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھین کر ساجد نامی شہری کو ٹانگ میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے نوجوان شادی پر مٹھائی لینے سوڈیوال سے الہ آباد آرہا تھا جسے رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں طبی امداد کے لئے لایا گیا
    یاد رہے کہ ابھی فو دن قبل ہی دو موٹر سائیکلیں دن کو جبکہ یہ ایک موٹرسائیکل رات کو ڈاکو چھین کر لے گئے ہیں جبکہ پولیس بدستور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے جس پر عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہیں اور آر پی او شیخوپورہ ریجن سے نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں

  • انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق

    انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق

    قصور
    چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی پر گٹر میں گر کر جانبحق ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں انتظامیہ کی غفلت نے بچی کی جان نگل لی کھلے گٹر میں بچی گ کر ہلاک ہوئی
    پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی آتے گٹر میں گر گئی جو کہ گھر نا پہنچی تو ورثاء نے ڈھونڈنا شروع کر دیا جس پر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بچی گٹر میں گر کر جانبحق ہوگئی ہے بچی کی لاش گٹر سے نکال لئی گئی
    اہلیان علاقہ نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے ایک معصوم جان چلی گئی

  • تین قیمتی بھینسوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    تین قیمتی بھینسوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    قصور
    انسانیت بھی شرما گئی ظالموں نے بھینسوں کو زہر دے کر مار ڈالا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں ذاتی دشمنی یا کچھ اور جس میں ظالموں نے بے زبان جانوروں کو بھی نہ بخشا بلکہ انہیں زہر دے کر مار ڈالا
    انسانوں نے ہی اشرف المخلوقات کے رتبے کی توہین کر ڈالی
    نواحی گاؤں بقا پور کے مقامی زمیندار کی لاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسوں کو نامعلوم ملزمان نے زہر دے کر مار ڈالا متاثرہ زمیندار نے پولیس سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور تفتیش کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی دہائی
    زمیندار کا کہنا ہے کہ زمیندار کے پاس کل اثاثہ زمین اور جانور ہی تو ہوتے ہیں

  • پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کا اجتجاج جاری، روڈ بلاک کر دیا

    پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کا اجتجاج جاری، روڈ بلاک کر دیا

    کراچی پاکستان اسٹیل مل سے جبری برطرفیوں اور محنت کش کی موت کے بعد ملازمین مشتعل ہو گئے ،پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین نے نیشنل ہائی وے بلاک کردیا ،روڈ بلاک ہونے سے کراچی سے ٹھٹھہ بدین اور گولارچی جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند ہو گئے

    اندرون سندھ سے کراچی اور کراچی سے جانیوالے مال بردار ٹرالر آئل ٹینکر بھی روک دیئے گئے،احتجاج اسٹیل ٹاؤن قائد اعظم پارک چوک پر کیا جارہا ہے ،احتجاجی ملازمین کی حکومت کے خلاف نعرے بازی جاری ہے

    ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت ایکشن کمیٹی کے ساتھ تمام سابقہ یونین چیئرمین، تاجروں کی تنظیم، ویلفیئر تنظیمات اور دیگر سول سوسائٹی کے اراکین کر رہے ہیں

    جبکہ آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین، اہلیان گلشن حدید، سیاسی کارکن اور سابقہ ملازمین بھی دھرنے میں شریک ہیں

  • معیشت میں استحکام۔صنعتکار خوش۔وزیراعظم کی اہم ہدایات

    معیشت میں استحکام۔صنعتکار خوش۔وزیراعظم کی اہم ہدایات

    وزیر اعظم عمران خان سے ملک کے معروف صنعتکاروں پر مشتمل وفد کی ملاقات. وفد میں اعظم فاروق (چراٹ سیمنٹ), بشیر علی محمد (گل احمد), محمد علی تابہ (لکی سیمنٹ), ثاقب شیرازی (ہنڈا اٹلس) فواد مختار (فاطمہ فرٹیلایزر), عارف حبیب (عارف حبیب گروپ لمیٹڈ) اور حسین داؤد (اینگرو کارپوریشن) شامل تھے.وفاقی وزیر محمدحماد اظہر, مشیرانِ وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد, ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ اور ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات میں موجود.

    وفد کی شرکاء نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسرحکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں. انہوں نے کہاکہ ملکی فارن ایکسچینج ریزرو کا بلند ترین سطح پر ہونا پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاسی کرتا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم ہر وقت ان کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے دستیاب ہوتی ہے. انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومتی کاوشوں سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارے سے نکل کر سر پلس ہونا معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے.

    وفد کی شرکاء نے وزیراعظم کی تعمیراتی شعبے کی سرپرستی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت سیمنٹ کی کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وبا کے باوجود تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی اور ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو چکے ہیں اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں. وفد کی شرکاء نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے اپنے خدمات پیش کیں.

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابسطہ ہے. انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلہ سازی کے عمل میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں

    وزیر اعظم نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں پیش آنے والے مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی. وزیر اعظم نے صنعتکاروں سے زراعت کے شعبے میں جدت لانے اور مختلف فصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پرکارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کیلئے تجاویز مانگ لیں.

  • مسافروں کے روپ میں ڈاکو گینگ

    مسافروں کے روپ میں ڈاکو گینگ

    قصور
    مسافروں کا روپ دھار کر گاڑیاں لوٹنے والا گینگ گرفتار
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی میں ذوالفقار ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا یہ گینگ
    چند دن پہلے کوسٹر لوٹنے والوں میں شامل تھا ملزمان سے لوٹی گئی نقدی رقم موبائل فونز ،کپڑے برآمد کر لئے گئے ہیں یہ ملزمان اسلحہ کے زور پر قصور شیخوپورہ لاہور گوجرانوالہ میں وارداتیں کرتے تھے ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے یہ ملزمان مسافروں کے روپ میں گاڑی میں سوار ہوتے اور گاڑی کو گن پوائنٹ پر ویران جگہ پر لے جاکر لوٹتے تھے

  • آٹا 2500 روپیہ من فروخت جاری

    آٹا 2500 روپیہ من فروخت جاری

    قصور
    کنگن پور میں آٹا چکی مالکان کی من مانیاں عروج پر مرضی کے ریٹ پر آٹا فروخت تحصیل انتظامیہ بے بس عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق کنگن پور نزد ڈاکخانہ آٹا چکی مالکان عبد الرشید نامی شخص نے 2500 روپے من کے حساب سے آٹا فروخت کر رہا ہےشہری آٹے کی تلاش میں دربدر دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں غریب اور مجبور عوام کا کہنا ہے کہ عبد الرشید نامی شخص پہلے تو آٹے کی فراہمی نہ ھونے کا بہانہ بنا کر ٹال دیتا ہے اور بعد میں کہتا ہے کہ اگر آٹا لینا ہے تو 2500 روپے من کے حساب سے ملے گا، کنگن پور میں آٹا بلیک اور مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے،
    غریب عوام کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، محکمہ فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لے کر تحصیل چونیاں کے شہریوں کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور خود ساختہ قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • شہر میں ڈاکوؤں کا راج،لوگوں کی پولیس سے استدعا

    شہر میں ڈاکوؤں کا راج،لوگوں کی پولیس سے استدعا

    قصور
    شہر میں ڈاکوؤں کا راج دن دیہاڑے شہری سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو لاکھ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا تسلسل جاری ہے جس میں ڈاکو لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں
    کل دوپہر ایک بجے کے قریب ملک طارق گوالا سکنہ کھارا قصور اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بمعہ دودھ والے برتن 2 لاکھ روپیہ لے کر جا رہا تھا کہ بائی پاس کھارا پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس کے قریب موٹر سائیکل لا کر فائرنگ شروع کر دی اور اسے روک کر دو لاکھ روپیہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
    حالانکہ بائی پاس پر رونق تھا تاہم ڈاکوؤں کو کسی کا بھی کوئی ڈر نا تھا ان وارداتوں سے سیف سٹی کیمروں کی قلعی کھل گئی جو کہ ناکارہ ہیں
    واضع رہے گزشتہ چند ماہ سے قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں لوگوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے چوروں ڈاکوؤں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی استدعا کی ہے