قصور
پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز جس میں سموگ کے حوالے سے ڈرائیورز کو لیکچر اور پمفلٹس کی تقسیم کی گئی
تفصیلات کے مطابق حالیہ سموگ کی لہر کے پیش نظر ٹریفک حادثات سے بچنے اور سموگ کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہنے کے حوالے سے پیٹرولنگ پولیس قصور نے ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور کی زیر نگرانی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں ڈرائیوروں, کنڈکٹروں اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدبیروں سے آگاہی دی گئی اور اس حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیئے گئے اور پمفلٹس کی بھی تقسیم کی گئی ڈی ایس پی پٹرولنگ ذوالفقار علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران سکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں میں بھی اس مہم کے تحت سموگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے کیونکہ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد اپنی سواریوں پر تعلیمی اداروں کا روزانہ سفر کرتے ہیں اور سموگ کے دوران روڈ سیفٹی کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھنا اور ہر ممکن احتیاط قیمتی جانوں کے ضیاع کو روک سکتی ہے اور حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے
Tag: baaghi
-

پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے خلاف آگاہی
-

اہلیان شہر کا سٹریٹ لائٹس کا مطالبہ
قصور
اہلیان شہر چونیاں کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے وٹو چوک تا پیر جہانیاں چوک، میرکوٹ بائی پاس، چھانگا مانگا مین روڈ پر لائٹوں کے لگانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہائشیوں نے شہر میں سٹریٹ لائٹس لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے
وٹو چوک چونیاں سے پیر جہانیاں چوک تک مین روڈ پر بہت زیادہ اندھیرا ہوتا ہے اور اس راستے میں سڑک کے دونوں اطراف قبرستان بھی ہے اندھیرے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی واردات یا روڈ ایکسیڈنٹ جیسا بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے جس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ برائے مہربانی وٹو چوک تا پیر جہانیاں چوک، میر کوٹ بائی پاس، چھانگا مانگا روڈ، رات کے وقت لائٹوں کا انتظام کیا جائے تاکہ رات کو اس راستہ سے گزرنے والا ہر انسان آسانی سے سفر طے کر سکے اور شہر بھر میں وارداتوں کے پیش نظر بڑھتی ہوئی خوف کی فضاء کو بھی کسی حد تک روکا جا سکے -

پنجاب بار کونسل کا الیکشن،قصور کچہری میں گہما گہمی
قصور
پنجاب بار کونسل کی تیاریاں عروج پر ڈسٹرکٹ کورٹس قصور بینروں سے سج گئی ،ہر طرف جوڑ توڑ کی کوشش
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے قصور سے بھی امیدوار میدان میں ہیں جن کے بینروں سے پورا ڈسٹرکٹ کورٹس قصور سج گیا ہے پوری کچہری میں ہر طرف بینرز آویزاں ہیں جبکہ امیدواروں کی طرف جوڑ توڑ شروع ہے جس سے کچہری میں معمول سے زیادہ رش اور وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں نا جانے کی بدولت کم رش ہے
سائلین نے کہا ہے کہ وکلاء حضرات الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اس لئے ہمیں وقت نہیں دے پا رہے جس سے ہمارے مقدمات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں -

پشاور پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ اور بھاری رقم برآمد کر لی
ورغلاء پھسلا کرلاہور سےشادی کی عرض سے اغواء ہونے والی دوشیزہ برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے ایک کروڑ ، 47 لاکھ روپے برآمد کئے گئے،ملزم کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
ایس پی رورل صاحب سجاد خان کو خفیہ اطلاع تھی کہ شادی کی عرض سے ورغلاء پسلا کر اغواءہونے والی دوشیزہ کو نامعلوم ملزم نے تھانہ چمکنی کے حدود ترناب فارم میں چھپا کر رکھا ہے۔جن کے خلاف مقدمہ علت نمبر 792، مورخہ: 2020/07/24، جرم: 365-B تھانہ گلشن اقبال ضلع لاہور صوبہ پنجاب درج رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان ایس پی رورل صاحب سجاد خان نے اے ایس پی صاحب چمکنی احمد زنیر چیمہ کے زیر نگرانی ساجد خان SHO چمکنی و انچارج ترناب طاہر خان SI ایک ٹیم تشکیل دے کر مغویہ کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ اے ایس پی صاحب احمد زنیر چیمہ کی زیر نگرانی ساجد خان SHO چمکنی و دیگر نفری پولیس ہمراہ پنجاب پولیس نے علاقہ ترناب میں چھاپہ زنی کرکے مغویہ مسماۃ (ح) کو بازیاب جبکہ ملزم وسیم ولد محمود بیگ سکنہ کوئٹہ سلائیڈ ٹاؤن بلاک نمبر 1 ہاوس نمبر 89 کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ایک کروڑ، 47 لاکھ روپے و دیگر سامان برآمد ہو کر بعد قانونی کاروائی بازیافتہ مسماۃ (ح)، ملزم وسیم و دیگر سامان اور نقدی حوالہ پنجاب پولیس کئے گئیں۔
-

کراچی، پاکستان اسٹیل ملز میں جبری برطرفیاں،ملازمین نے دھر نے کی تیاری شروع کردی
کراچی، پاکستان اسٹیل ملز میں جبری برطرفیاں/ احتجاج، آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل کی احتجاجی ریلی کیلئے بینرز اور پمفلٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری
ایکشن کمیٹی نے احتجاجی ریلی اور دھرنے کا روٹ جاری کردیا عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کر دی آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی بسلسلہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی جبری برطرفیوں، پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور ریٹائرڈ ملازمین سے ٹائون شپ کے مکان جبری خالی کروانے کے خلاف 26 نومبر دن ڈھائی بجے L-9 مارکیٹ گلشن حدید فیز II سے براستہ جہانگیر ہوٹل، سندھو چوک، دیار حبیب مسجد ، کمرشل مارکیٹ فیز I، باٹا موڑ سے ہوتی ہوئی اللہ والی چورنگی اسٹیل ٹائون تک نکالی جانے کا روٹ جاری کردیا۔ احتجاجی ریلی اور دھرنے میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل۔
ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت ایکشن کمیٹی کے ساتھ تمام سابقہ یونین چیئرمین، تاجروں کی تنظیم، ویلفیئر تنظیمات اور دیگر سول سوسائٹی کے اراکین شامل ہوں گے۔جبکہ آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی پاکستان اسٹیل نے تمام ملازمین، اہالیان گلشن حدید، سیاسی کارکنوں اور سابقہ ملازمین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
-

کراچی یونین آف جرنلسٹس کرے گی اجتجاج،وجہ سامنے آگئی
کے یو جے کا ایس ایم عرفان کی برسی کے موقع پر نیوز ون کے باہر احتجاج کا فیصلہ ،نیوز ون کی جانب سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی پر 27 نومبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، کل
کے یو جے نے دیگر صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدیکراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت کے یو جے کے رکن ایس ایم عرفان کی پہلی برسی کے موقع پر 27 نومبر کو نیوز ون ٹی وی کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا کے یو جے نے احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے یہ احتجاج نیوز ون کی انتظامیہ کی بدعہدیوں اور وعدہ خلافیوں کیخلاف کیا جائے گا جو انہوں نے نیوز ون کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور کے یو جے کے رکن ایس ایم عرفان کے بقایا جات کے حوالے سے کی ہیں کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی کی صحافی اور مزدور برادری کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے کے یو جے کی مجلس عاملہ کا ایک توسیعی اجلاس صدر نظام الدین صدیقی کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں کے یو جے کے سینئر ارکان اور دیگر صحافی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے اجلاس کو بتایا کہ نیوز ون کی انتظامیہ نے ایس ایم عرفان کے انتقال پر گذشتہ سال 27 نومبر کو یہ تحریری معاہدہ کیا تھا کہ اپریل 2020 تک ادارے میں تنخواہوں کی تاخیر کا مسئلہ حل کردیا جائے گا اور تمام رکی ہوئی تنخواہیں بھی ادا کردی جائیں گی لیکن نیوز ون نے ناصرف اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ ایس ایم عرفان کے اہلخانہ سے متعلق وعدوں پر بھی عمل نہیں کیا ہے۔
جنرل سیکریٹری کے یو جے نے اجلاس کو بتایا کہ اطلاعات کے مطابق نیوز ون میں ملازمین کو ای او بی آئی میں بھی رجسٹرڈ نہیں کرایا جارہا جبکہ کم از کم تنخواہ کے قانون پر بھی عمملدرآمد نہیں ہورہا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 نومبر کو ایس ایم عرفان کی برسی کا اجتماع نیوز ون کے باہر کیا جائے گا اور اس موقع پر نیوز ون کی انتظامیہ کیخلاف بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گا اجلاس میں نیوز ون کی انتظامیہ کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اییل کی گئی کہ وہ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طاہر اے خان کے ادارے میں ملکی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور وعدہ خلافیوں کا نوٹس لیں، اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں قائم کرتے ہوئے انہیں مختلف ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔
-

جامعہ کراچی نے بی اے کے امتخان کی مارکس شیٹ جاری کردی،امتخانات ملتوی
جامعہ کراچی: بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کر دی گئی طلبہ اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی گئیں ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ صبح 9:00 تادوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر 01 سے30 دسمبر 2020 ء تک حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ، رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔
مارکس شیٹ کے حصول کے لئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں ہی انہیں مارکس شیٹ جاری کی جائے گی۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26 نومبر2020 ء سے ہونے والے تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کے پروفیسر اور ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔
-

پولیس نے مسافر وین لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا
قصور/مسافر وین کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار
تھانہ مصطفی آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ، چند روز قبل فیروز پور روڈ پر مسافر وین کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ، ذوالفقار عرف جپھی ڈکیت گینگ کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی لاکھوں روپے کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا گیا ملزمان مسافروں کے روپ میں گاڑی میں سوار ہو کر گن پوائنٹ پر مسافروں کو یرغمال بناتے اور ویران جگہ پر لیجا کر لوٹنے کی واردات کرتے تھے
ملزمان نے دوران تفتیش ضلع قصور، شیخوپورہ، لاہور اور گوجرانوالا میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے , ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی.
-

اچھی کارکر دگی پر اب وزیر اعلی سے نقد انعام بھی ملے گا
”اچھی کارکردگی، فرض شناسی، سائلین کی داد رسی“،وزیر اعلیٰ کی تھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو شاباش،وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پرایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیلئے1 لاکھ روپے کا نقد انعام، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک کے عملے اور دیگر اہلکاروں کو نقد انعام دیا،تھانوں میں سائلین کی داد رسی کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ فرض شناس افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے،اچھی کارکردگی پر انعام اور سائلین کی دادرسی نہ کرنیوالوں کو سزا ملے گی
وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارنے اچھی کارکردگی، فرض شناسی اور سائلین کی داد رسی پر تھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو شاباش دی ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک کے عملے اور دیگر اہلکاروں کو نقد انعام دیااورتھانہ سیالکوٹ ایئر پورٹ کے عملے کو تعریفی اسناد بھی دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ تھانوں میں سائلین کی داد رسی کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں – فرض شناس افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے- تھانہ میں سائلین سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آناپولیس کا اولین فرض ہے – پنجاب میں تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے – انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل آزادی دی ہے -اچھی کارکردگی پر انعام اور سائلین کی دادرسی نہ کرنے والوں کو سزا ملے گی-



-

اقبال کے فلسفہ اسلام کی عالمگیریت اور مسلم امہ کے اتحادپر بحریہ یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس
نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الا قوامی کانفرنس میں اقبال کے فلسفہ اسلام کی عالمگیریت اور مسلم امہ میں اتحاد کو اجاگر کرنے پر زور دیا
اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں نوجوانوں کی تعلیم و تر بیت میں اقبال کی قرآنی فکر کی ا ہمیت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفے سے روشناس کروانا تھا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کانفرنس کے ا فتتاحی سیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
کانفرنس میں نامور شرکاء بشمول سینیٹر ولید اقبال، ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یردہ قل، ایران کے سفیر سید محمد علی حسین، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر بصیرہ امبرین، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظام اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تعلیمی مشقوں کے ذریعے فلسفہ اقبال سے اسلامی ریاستوں میں عملی رہنمائی کے حصول پر غور کیا گیا۔ مقررین نے علم کے ذریعے خود کو بااختیا ر بنانے کے تصور پر اظہار خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شر کا سے کانفرنس کے دوران کی جانے والی فکر ی گفتگو سے مستفید ہونے پر زور دیا امیر البحر نے نوجوان طلبہ کو اقبال کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نا فذ کر کے ا قبال کا شاہین بننے اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی۔
قبل ازیں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے مقر رین اور شرکاء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقبال کے فلسفہ کی روشنی میں بحریہ یونیورسٹی نوجوان نسل کی تربیت کے لیے کاوشیں جاری رکھے گی۔
دو روزہ کانفرنس میں علامہ اقبال کی حکمت کے حوالے سے پینل ڈسکشن، اہم تقاریر اور تحقیقی مقالے پیش کئے گئے۔ کانفرنس میں طلباء و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی شاعر کے مفکرانہ پیغام سے فیض حاصل کیا ۔