Baaghi TV

Tag: baaghi

  • متحدہ عرب امارات کے مسلمانوں کیلیے خوشخبری،اہم اعلان کردیا گیا

    متحدہ عرب امارات کے مسلمانوں کیلیے خوشخبری،اہم اعلان کردیا گیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے 8 ماہ بعد مساجد میں خصوصی ضابطہ کار کے تحت نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

    یو اے ای حکام کی جانب سے جاری ضابطہ کار کے تحت مسجد کی گنجائش سے 30 فیصد افراد ہی نماز جمعہ ادا کرسکیں گے اور اس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔

    اس کے علاوہ ابو ظہبی کی انتظامیہ نے تجرباتی طور پر ویکسین کی پہلی 2 خوراکیں لینے والے افراد کو گولڈن اسٹار کیٹیگری میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، ان افراد کا امارات کی کسی ریاست سے ابوظہبی واپسی پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا اور وہ قرنطینہ سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

  • خیبر پختونخوا میں زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    خیبر پختونخوا میں زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    خیبر پختونخواہ کے ضلع  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔
    ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔
    زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

  • گلگت بلتستان کا وزیر اعلی کون ہوگا،نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے

    گلگت بلتستان کا وزیر اعلی کون ہوگا،نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے

    گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلیٰ کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے،

    گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلیٰ کے دو نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس حوا لے سے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللّٰہ خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج وزیراعلی گلگت بلتستان کی نامزدگی کی حتمی منظوری دیں گے۔گذشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 33 نو منتخب ارکان نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

    تقریب میں جنرل نشستوں پر منتخب 24 ارکان اور مخصوص نشستوں پر کامیاب 6 خواتین ارکان سمیت 3 ٹیکنوکریٹس نے حلف اٹھایا،اسپیکر فدا محمد ناشاد نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
    پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔

  • پی ٹی آئی کے امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے

    پی ٹی آئی کے امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے

    پی ٹی آئی امیدوار امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب

    گلگت، تحریک انصاف کے رکن امجد زیدی اٹھارہ ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب، اپوزیشن کے غلام محمد آٹھ ارکان کی حمایت حاصل کر سکے، پی ٹی آئی کے چار، حزب اختلاف کا ایک ووٹ مسترد ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے امجد علی زیدی اور اپوزیشن کے غلام محمد میں مقابلہ ہوا۔ امجد علی زیدی 18 ووٹ لے کر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔

    پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی کے 4 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار غلام محمد کا ایک ووٹ مسترد ہوا۔ امجد علی زیدی کے 18 ووٹ کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار کو کو 8 ووٹ ملے۔

  • کراچی کو کس شہر کے برابر لایا جائے،چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کر دیا

    کراچی کو کس شہر کے برابر لایا جائے،چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کر دیا

    کرونا کی آڑ میں تاجروں کامعاشی قتل عام قابل مذمت ہے۔تاجروں سے دکانوں کی سیل کھولنے کیلئے لاکھوں روپے طلب کئے جارہے،فیصل آباد کو مانچسٹر ہم پلہ بنانے سے پہلے کراچی کو ہیوسٹن کے برابر لایا جائے،کاروباری بندش نامنظور،تاجر براری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔

    کراچی۔مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے کرونا کی آڑ میں زبردستی دکانیں بند کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صرف بہانہ ہے اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے، ملک کے دیگر حصوں میں رات دس بجے تک آزادانہ کاروبار ہورہا ہے جبکہ کراچی میں شام پانچ بجے سے ہی اہلکار مارکیٹوں میں پہنچ جاتے ہیں اور چھ بجے سے پہلے ہی دکانداروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کرونا کی وبا سے کسی کو انکار نہیں اور اس وبا کو روکنے کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کرونا کراچی میں شام چھ بجے پھیلتا اور دوسرے شہروں میں آدھی رات تک سویا رہتا ہے؟۔ اسٹینڈرڈ آف پروسیجر کی پابندی نہ کرنے والوں کو پابند کروانا سمجھ میں آتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پورا شہر ڈنڈے کے زور پر بند کروا دیا جائے اور ایس او پیز کی پابندی کرنے والی دکانوں کو بھی سیل کردیا جائے۔حقیقت یہ ہے کہ کرپٹ عناصر نے کرونا کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے اور تاجروں سے دکانوں کی سیل کھولنے کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

    آفاق احمد نے کہا کہ فیصل آباد جو کراچی کے مقابلے میں دس فیصدٹیکس بھی نہیں دیتا اسے مانچسٹر کے برابر لانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں جبکہ کراچی جو پورے ملک کو پالتا ہے اسے ہیوسٹن کے برابر کھڑا کرنے کا کوئی نہیں سوچتا بلکہ اگر شہر کے تاجر و صنعتکار کوشش بھی کریں تو انہیں مختلف بہانوں سے تنگ کرکے کراچی سے کاروبار سمیٹنے کا کہا جاتا ہے، کرونا کا بہانا بنا کر تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنا کاروبار اور لوگوں کو بیروزگار ہونے سے بچانے کیلئے تاجر برادری کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

  • اسلام آباد ،ملک کا بڑا تعلیمی ادارہ منشیات کی زد میں،منشیات فروش کون،خبر آگئی

    اسلام آباد ،ملک کا بڑا تعلیمی ادارہ منشیات کی زد میں،منشیات فروش کون،خبر آگئی

    ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی عام ہو چکی ہے طلباء کو منظم طریقے سے منشیات پہ لگایا جاتا ہے جس کے پیچھے منظم گروہ کام کر رہے ہیں اور یہ عناصر زیادہ تر ان تعلیمی اداروں کے اندر پائے جاتے ہیں ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد پولیس ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

    سی آئی اے پولیس نے قائداعظم یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس میں منشیات فروشی کرنے والا محمد بشیر نامی منشیات فروش گرفتار کر لیا. منشیات فروش بشیر قائداعظم یونیورسٹی کا ملازم ہے سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے

    منشیات فروش کے قبضے سے 12 سو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی. کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر اشتیاق علی معہ جوانوں نے کی. آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کے جوانوں کو شاباش دی.

  • پاکستان کی سدا بہار دوستی کس کے ساتھ ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی نے بتادیا

    پاکستان کی سدا بہار دوستی کس کے ساتھ ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی نے بتادیا

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی ملاقات ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

    اسپیکر اسد قیصر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے، سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاکستان کی سلامتی و ترقی کےلیے تاثرات قابل تحسین ہیں،مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،
    دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے مابین ہونے والا رابطہ خوش آئند ہے؛

    اسپیکر قومی اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہےاور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے،

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ، پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سےدوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،سعودی سفیر کی اسپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، نئے لیبر قوانین لاگو ہونے سے سعودی عرب میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے سہولیات پیدا ہوں گیئں

  • سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو کے نام اہم پیغام جاری کردیا

    سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو کے نام اہم پیغام جاری کردیا

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

    ‏اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔ بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں،وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے۔کرونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کرونا وائرس کا شکار ہو گئے آج رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا اور وہ کل بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کریں گے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بھی وہ کارکنان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی سرگرمیاں جاری رہیں گی

    اس صورتحال میں سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔ بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے۔ کرونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔

  • چینی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، سی پیک کے حوالے سے اہم بات کہہ دی

    چینی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، سی پیک کے حوالے سے اہم بات کہہ دی

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی چین کے سفیر Mr.Nong Rong سے وزارت داخلہ میں ملاقات،ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چینی سفیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا-
    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان اور چین دو جسم ایک جان ہیں- پاکستان کے عوام کروناجیسے مشکل وقت میں چین کی جانب سے کئے جانے والے تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں-

    سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے -سی پیک پراجیکٹس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں- وزارت داخلہ نے ایف سی اور فرنٹیئر کور کو تمام ضروری سہولیات اور مین پاور فراہم کی ہے- ان اقدامات کا مقصد گواردر اور گردونواح میں سکیورٹی اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے-ورکرز ویزہ اور متعلقہ امور کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں-سی پیک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معاشی طور پربہت مثبت اثر ہے-

    چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہمیشہ مثبت طور پر نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے-
    سی پیک اور دیگر امور میں سکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات پر چینی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا،کروناصورتحال پر بات کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لئے کام جاری ہے- امید کرتے ہیں کہ نئے سال کے ساتھ کچھ اچھی خبر ملے گی وزیر داخلہ نے چینی سفیر کا یادگاری شیلڈ بھی پیش کی

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کرونا کے پیش نظر اہم اقدامات سے آگاہ کردیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کرونا کے پیش نظر اہم اقدامات سے آگاہ کردیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے کینڈین ہائی کمشنر محترمہ وینڈی گلمور (Ms. Wendy Gilmour) کی ملاقات ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،کینیڈین ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی ،اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری اور پولیٹیکل آفیسر Ms. Jenilee Ward اور کینیڈا کے اعزازی قونصل جنرل لاہور یاور علی بھی موجود تھے

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کورونا کی دوسری شدید لہر سے پاکستان سمیت پوری دنیا لپیٹ میں ہے، احتیاط ضروری ہے،پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں ،گجرات سمیت پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کینیڈا میں آباد ہے، اوورسیز پاکستانی کینیڈا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں,دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے رابطہ عوام مہم کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، تفریحی مقامات اور میرج ہال بند کر دئیے گئے ہیں:
    مزدوروں کیلئے کام بند نہیں کیا جا رہا تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے اور ہر کسی کو روزگار کے مواقع ملتے رہیں،

    کینیڈین ہائی کمشنرنے کہا کہ کینیڈا صحت اور تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے،پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہمیشہ مثبت تعلقات رہے ہیں،رابطہ عوام مہم کو مزید بڑھانے کا بہترین ذریعہ سیاحت کو فروغ دینا ہے، کینیڈین شہریوں سے شادی کی صورت میں بچوں کے مسائل کے حل اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون کیلئے راہ ہموار کی جائے: