Baaghi TV

Tag: baaghi

  • لاہور پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری،عمر شیح کا فارمولا کام کر گیا

    لاہور پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری،عمر شیح کا فارمولا کام کر گیا

    لاہور(باغی ٹی وی) عمر شیخ فارمولا لاگو ہونے سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں واضح بہتری آگئی، اغوا برائے تاوان ان کی دھمکیوں پر دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں
    قبضوں کے مقدمات میں لینڈ مافیاز کے عرصہ دراز سے مفرور تمام اشتہاری ملزمان اور پچاس سے زائد عدم گرفتار ملزمان قانون کی گرفت میں ہیں

    ماہ اکتوبر میں سنگین وارداتوں میں ملوث 119 گینگز کے 283 ممبران کو گرفتار کیا گیا،ملزمان نے 618 سے زائد سنگین وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، سنگین وارداتوں میں ملوث گینگز سے ساڑھے 03 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کروائی گئی، ملزمان سے 36 کار، 382 موٹرسائیکل اور 29 دیگر وہیکلز برآمد کروائی گئیں،
    سنگین جرائم میں ملوث 1129اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،عرصہ دراز سے مفرور 366 عدالتی اشتہاری اور 315 عادی مُجرمان گرفتار کر لیے گئے,ماہ اکتوبر میں اندھے قتل کے 11 مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں

    ڈکیتی و راہزنی کی 27 وارداتوں کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو کٹہرے میں لایا گیا،سوشل میڈیا پر ہوائی فائزنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور اسلحہ کی نمائش والوں کےخلاف231 مقدمات درج کروائے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث 630 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

    پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرو ٹولرنس جاری ہے,قمار بازی پر 36 مقدمات درج کرتے ہوئے 100 سو زائد ملزمان کو پکڑا گیا، ماہ اکتوبر میں پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر 34 ملزمان کو دھر لیا گیا،

    بھتہ خوروں اور نقص امن کا باعث بننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے،
    سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے،

    شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے، سی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز ، سی آئی اے اور کار لفٹنگ سیل کی بہترین کارکردگی کو سراہا

  • ناموس رسالت ریلی کل نکالی جائیگی

    ناموس رسالت ریلی کل نکالی جائیگی

    چونیاں
    فرانس کے خلاف ناموسِ رسالت کی خاطر 4 نومبر بروز بدھ دوپہر دو بجے قصور بلدیہ چوک سے ریلوے اسٹیشن تک ریلی نکالی جائے گی ۔اس ریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں ۔تمام مسالک کے علماء و معتقدین ۔مزدور ۔کسانوں ۔عیسائی کمیونٹی کی بھی شمولیت ہوگی بریسٹر میاں بختیار محمود قصوری رہنما پاکستان تحریک انصاف کا عوامی پریس کلب الہ آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4 نومبر بروز بدھ کو فرانس کی حکومت کے خلاف نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی ناپاک جسارت پر قصور شہر میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر بہت بڑی ریلی بلدیہ چوک سے لیکر ریلوے اسٹیشن تک نکالی جائے گی اور حکومت سے فرانس کے خلاف قطع تعلق اور مصنوعات۔ادویات ۔ٹوٹل پٹرولیم کے بایئکاٹ کے لئے بھرپور مہم چلانے کی تحریک شروع کی جائے گی ۔اس کو کامیاب بنانے کےلئے تمام مکاتب فکر ۔مسالک اور عیسائی کمیونٹی کی بھی بھرپور شرکت ہوگی۔ اور فرانس کی حکومت کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے کے لئے حکومت پاکستان سے مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔اس ریلی میں تمام مسلمانوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔اور الہ آباد کنگن پور سے اس ریلی میں شرکت کرنے والوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی

  • تیس لاکھ سابق فوجی اب بھی وطن پر قربان ہونے کو تیار

    تیس لاکھ سابق فوجی اب بھی وطن پر قربان ہونے کو تیار

    قصور
    افواج پاکستان کے ریٹائرڈ رینکس کی ملک گیر تنظیم نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری میجر حبیب خان کی میڈیا سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکس سروس مین کے جنرل سیکریٹری قصور میجر حبیب خان میو ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے ایک خصوصی ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ ابتر حالات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک بار پھر انتہائی پیچیدہ صورتحال کا شکار ھے ریاستی اداروں کو مسلسل بددیانت اور سیاسی اشرافیہ کی سازشوں کا شکار بنایا جارھا ھے
    سول اداروں کی کارکردگی کو سالہا سال سے اقربا پروری ،سفارش کلچر، بد دیانتی ،نا اھلی اور سیاسی مداخلت کے باعث غیر معیاری نتائج کی بدترین مثال بنا دیا گیا ہے صرف عدلیہ اور فوج بچ
    اس مذموم کرتوت سے بچے ھوئے ھیں مگر سوچی سمجھی پلاننگ اور پاکستان دشمن قوتوں کی معاونت سے پاک افواج کو مسلسل تنقید ،تذلیل، توھین،اور حوصلہ شکن رویے کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے قوم کی بجائے دشمنوں کو ھی فاہدہ اٹھانے ہو رہا ہے افواج پاکستان کی خدمات۔،محنت اور عظیم قربانیاں پوری قوم کو اظہر من الشمس ھیں مگر صرف کرپٹ لوگوں کو پیٹ میں مروڑ اٹھ رھے ھیں اسوقت ملک عزیز میں تیس لاکھ کے قریب ریٹائرڈ فوجی ھیں جس میں ھر رینک کے فوجی شاملِ ھیں اور وہ سب ھر وقت قوم اور ملک کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ھیں کسی بد کردار خائن،بد دیانت،قبضہ مافیا،ڈرگ مافیا،منی لانڈرنگ مافیا کو کوئی غلط فہمی نہیں رھنی چاھئیے پاکستانی ایک عظیم قوم ھیں جنہوں نے فقید المثال جدوجھد اور ناقابلِ بیان قربانیوں کے بعد پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا تھا اور یہ حقیقت میں اللہ تعالیٰ کا ھم پر بہت بڑا احسان ھے ھر سابق فوجی چاھے وہ عمر کے کسی بھی حصےمیں ھو اسلام پا کستان اور قوم کا سرفروش سپاھی ھے اور آخری سانس تک اپنا عہد وفا نبھانے گا
    تو تیر آزما میں جگر آزماؤں کے مصداق ان شاءاللہ
    مگر قوم کو اب فرقہ واریت،لسانیت،علاقائیت اور برادری ازم سے بچنا ھو گا جس نے ھمارے اتحاد اور اجتماعی صلاحیتوں کو ناقابل بیان نقصانات سےبارھا دوچار کیا ھے اور ھم سب اب مذید منفی رویوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ھر شخص کو اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس اور ادراک کرنا ھوگا کیونکہ ھر فرد ھے ملت کے مقدر کا ستارہ
    ھر شعبے کے لوگ دوسرے شعبوں کا احترام کرنے کا عزم کریں سچے مسلمان اور پاکستانی بن کر ایک دوسرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں بین المزاھب ھم آھنگی اور دیانتداری میں پوری عالمی برادری ھم سے سبق سیکھے نہ کہ ھم بد دیانتی اور نااھلی میں مشہور ہو

  • پولیس کا سرچ آپریشن،درجنوں ملزمان گرفتار

    پولیس کا سرچ آپریشن،درجنوں ملزمان گرفتار

    قصور پولیس کا ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن،درجنوں مشتبہ و مفرور ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں
    ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 5 ارکان سمیت 13 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں یہ سرچ آپریشن تھانہ کھڈیاں اورمضافات کے علاقوں میں کیا گیا جس میں
    تھانہ کھڈیاں پولیس نے ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث راشد عرف راشدی ڈکیت گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کیا
    ملزمان کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ، موٹرسائیکلیں اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد دوران تفتیش ملزمان نے کھڈیاں اور اسکے گردونواح میں ہاؤس ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
    جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مجرمان اشتہاریوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا
    جن کے قبضہ سے کثیر تعداد میں جدید ناجائز اسلحہ برآمد ہوا
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

  • ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

    ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

    مغربی دنیا کو رسول اللہ صلی اللّٰه علیہ وسلم سے مسلمانوں کے تعلق کی نوعیت کا اندازہ ہی نہیں۔ہم گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں
    ”ہفتہ عشق رسول صلی اللّٰه علیہ وسلم“ کے سلسلے میں ایل ڈی اے آفس جوہرٹاﺅن میں سیرت کانفرنس کا انعقاد
    نعت خواں حضرات نے سرور کائنات کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے‘مقررین نے سیر ت طیبہ کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی

    تفصیلات کے مطابق مغربی دنیا کو رسول اللہ صلی اللّٰه علیہ وسلم کے ساتھ مسلمانوں کے تعلق کی نوعیت کا اندازہ ہی نہیں،یہ تعلق محض عشق و عقیدت ہی نہیں بلکہ ایمان کی بنیاد ہے ۔مسلمان ا ن کے نام پر جان دینا سعادت اور باعث نجات سمجھتے ہیں۔یہ حقیقت مغرب والوں کی سمجھ سے بالا تر ہے ۔
    ان خیالات کااظہار مقررین نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ”ہفتہ عشق رسول صلی اللّٰه علیہ وسلم“کے سلسلے میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
    مقررین نے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اوراسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ہمارے نبی صلی اللّٰه علیہ وسلم نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ مشرکین مکہ کے لیے بھی صادق اور امین تھے۔مقررین نے فرانس میں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کاسلسلہ بند کریں ، ان ممالک کے رہنماؤں کودنیا بھر کے مسلمانوں کے پیغمبر اسلام سے تعلق کی نوعیت اور عشق و عقیدت کا انداز ہے اور نہ ہی وہ اسے سمجھ سکتے ہیں۔
    کانفرنس کا آغاز قاری کامران قادری بلبل نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حاجی شہباز قادری نے حمد باری تعالیٰ اور الحاج عبد الوحید چشتی نے بارگاہ رسالت میں ہد یہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانامحمد عبد اللہ آصف مصطفائی اور دیگر مقررین نے سیر ت طیبہ کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی ۔
    سیرت کانفرنس میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز فارقلیط میر ، چیف ٹاﺅن پلانر طارق محموداورایل ڈی اے کے دیگر افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • خبر کیوں لگائی ؟ سی سی پی او لاہور نے صحافی اغوا کروا لیا۔ایمرا کی مذمت

    خبر کیوں لگائی ؟ سی سی پی او لاہور نے صحافی اغوا کروا لیا۔ایمرا کی مذمت

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)سینئرصحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کی سی سی پی او لاہور کی ہدایات پراغواء کی پرزور اور شدید الفاظ کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایمرا باڈی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سئنیر صحافی آصف چودھری کی سربراہی میں مشترکہ اجلاس ہوا

    جس میں کرائم رپورٹرز فرحان علی خان، مشرف شاہ، رانا عامر، علی چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری سرفراز خان، عابد چودھری، رمضان بیگ، ممبر گورننگ باڈی ایمرا اسرار خان،ممبر گورننگ باڈی ایمرا ثاقب سلیم بٹ، خرم عباس، عدنان خالد، ملک مشتاق، خاور مغل،جابر وقاص، فراز نظام، شعیب بھٹی، رانا طاہر، اور رفیق سلطان نے شرکت کی

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ, سئنیر نائب صدر جواد ملک، نائب صدر عرفان ملک، ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چودھری، سئنیر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف، اور آفس سیکرٹری افضل سیال کی جانب سے اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ آج دنیابھرکے صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا عالمی دنیا منایا جارہا ہے۔جبکہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے اس دن کویاد گاربنانے کے لئے لاہور سے سینئر صحافی کرائم رپورٹر حسنین شاہ کوپنجاب پولیس کے ذریعےاغواءکرلیا ہے۔صحافی کے خبر دینے پر اسے زبردستی اغواء کرنے پر سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب پولیس کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ اقدام اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔ جوکہ ایک قابل مذمت فعل ہے۔ایمرا باڈی پولیس گردی کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ سی سی پی او کے اس مذموم فعل کو باعث شرم گردانتی ہے۔ ہماری وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب، وزیر قانون پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کے اقدام پر نوٹس لیں۔ اور سینئر صحافی حسنین شاہ کوجلدازجلد رہا کیا ورنہ سی سی پی او لاہور کے خلاف ایمرا باڈی دیگر صحافتی برادری کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک صحافی حسنین شاہ کورہا نہ کیا جائے۔

  • پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو ہلاک

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو ہلاک

    سکھن، لیبر اسکوائر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے تفصیلات کے مطابق

    ایک ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہنواز کے نام سے کر لی گئی۔ہلاک ڈاکو پیشہ ور مجرم تھا۔
    ہلاک ملزم شاہنواز کا کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔

    ملزم شاہنواز ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ملزم کیخلاف تھانہ جمشید کواٹر میں مقدمہ نمبر 313/2009 ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ہلاک ملزم کیخلاف تھانہ گزری اور شاہ فیصل میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔

    ہلاک ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔
    ملزم شاہنواز ساتھی کیساتھ ملکر شہر بھر میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتا تھا۔

    جبکہ دوسرے ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا

  • اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

    اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

    موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی بکوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق موٹروے (M-2) چکری کے قریب دورانے پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران نے سڑک کے کنارے ایک گاڑی ، ہنڈا کار LEA 4046 کھڑی دیکھی جس کا ٹائر پنکچر تھا ۔مدد کی غرض سے جب افسران گاڑی کی جانب بڑھے تو گاڑی میں موجود دو ملزمان نے انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی موقع سے بھگا دی

    افسران جب موقع پر پہنچے تو انہیں سڑک کے کنارے اسلحہ پڑا ملا ۔جس پر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ۔بعد ازاں کلر کہار کے قریب مذکورہ گاڑی کو روکنےکی کوشش کی گئی لیکن ملزمان نے گاڑی نہ روکی ۔

    جس پر موٹروے پولیس کی دو گاڑیوں نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا اور آگے موجود پولیس موبائل نے مذکورہ گاڑی کو ہنگامی طور پر روکنے کے اقدامات مکمل کرلیے ۔

    اس تمام صورتحال میں جب ملزمان کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا اور ملزمان کے بھاگنے کی گنجائش نہیں رہی تو ملزمان گاڑی موڑ لی اور ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش جاری رکھی۔
    لیکن موٹروے پولیس نے ملزمان کا ملزمان کا تعاقب جاری رکھا جس پر ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر موٹروے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس نے ایک ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

    گاڑی کی تلاشی کے دوران :–
    رائفل :16 عدد
    میگزین :89 عدد
    پستول :48 عدد
    پسٹل میگزین :89 عدد
    زندہ راونڈ : 15300 عدد، برآمد ہوئی ۔
    واقعہ کی اطلاع پاتے ہیں ڈی آئی جی (موٹروے زون) اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان موقع پر پہنچ گئے ۔
    ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزمان پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
    ملزم بنا اسلحہ اور گاڑی پولیس چوکی چونترہ کے حوالے کر دی گئی مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔

  • سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اکتوبر میں بڑی تعداد میں پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

    سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اکتوبر میں بڑی تعداد میں پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

    سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اکتوبر میں1423پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا۔
    بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جا رہی ہے۔ عدیل عباسی

    تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے بنائے گئے اسپیشل اینٹی بیگر سکوا ڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات سے1423پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کرراولپنڈی کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت 26بھکاریوںکے خلاف ایف آر بھی درج کروائیں۔

    انچارج بیگر سکواڈ عدیل عباسی نے بتایا کہ ماہ

    اکتوبر میں سٹی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ نے ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات سے

    1423بھکاریوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 26ایف آئی آر بھی درج کروائیں۔

    عدیل عباسی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا خصوصی "اینٹی بیگرز سکواڈ”راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراﺅں اور چوراہوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کر رہا ہے اور شہر سے بھکاریوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گاتاکہ گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے پاک کیا جا سکے اس سلسلے میں بنائے گئے خصوصی سکواڈ کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے۔

  • بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟ عدالت

    بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بی آر ٹی روٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    سی ای او ٹرانس پشاور ڈی جی پی ڈی اے اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ دن کے وقت بھی ڈپومیں بسیں کھلے آسمان تلے کھڑی ہوتی ہیں،کسی کو بھیجتے ہیں آپ یہاں رکیں، وہاں پر اس وقت بھی بسیں کھڑی ہوں گی۔

    جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بسیں دوسال بعد خراب نہ ہوں، یہ بسیں آپ کو تحفے میں نہیں ملی ٹیکس سے یہ خریدی ہیں ،عدالت نے کہا کہ ایک طرف کشکول لیے پھرتے ہیں اور دوسری طرف پیسے ایسے لٹارہے ہیں،بسیں ویگن کو سکریپ کرنے کا کہا ہے بی آر ٹی معطل رہی تو اس کا متبادل کیا حل ہے؟۔

    عدالت نے سی ای او ٹرانس پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے کو بی آر ٹی روٹ کے ساتھ سڑک کا دورہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ جائیں، سڑک پر دیکھیں روڈ میں کہاں مین ہول ہے اور دیگر ٹریفک مسائل دیکھیں، آپ دورہ کرکے آئیں ہم اس کیس کو تھوڑی دیر بعد دوبارہ سنیں گے۔