Baaghi TV

Tag: baaghi

  • پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی/ تین نوسرباز اور دو سہولت کار گرفتار

    پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی/ تین نوسرباز اور دو سہولت کار گرفتار

    پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کے دوران نوسر بازی کرنے والے تین ملزم گرفتار اصل امیدواروں کی جگہ بھیس بدل کر جسمانی پیمائش کروانے والے تین بہروپیے گرفتار ممبر سلیکشن کمیٹی ایس ایس پی ایڈمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ
    بہروپیوں کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے

    حمزہ نامی ملزم نے خود کو امیدوار آصف محمود ظاہر کرتے ہوئے فزیکل ٹیسٹ دینے کی کوشش کی،
    کاشف علی نے خود کو ظہیر عباس جبکہ وقار حسین نے خود کو امیدوار ذیشان ظاہر کیا.

    وقار حسین کے ساتھی سہولت کار ہارون اور حمزہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا.
    ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا

    ایس ایس پی عثمان باجوہ نے کہا کہ
    بھرتی کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فزیکل ٹیسٹوں کو یقینی بنایا جارہا ہے،

    شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام فزیکل ٹیسٹوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے،

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ، کامران غلام پر جرمانہ

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ، کامران غلام پر جرمانہ


    اسپورٹس (رپورٹ،کراچی)کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر خیبرپختونخوا کے کامران غلام پر میچ فیس کا40 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    کامران غلام پر سندھ کے خلاف میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    یہ واقعہ خیبرپختونخوا کی پہلی اننگز کے 57ویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا جب کامران غلام نے سہیل خان کی گیند پرامپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ دئیے جانے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اورثاقب خان نے کامران غلام کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

    کامران غلام کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری ندیم ارشد نے کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا۔

  • علاقائی مسائل اجاگر کرنے کیلیے ریجنل میڈیا کا کردار اہم ہے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات

    علاقائی مسائل اجاگر کرنے کیلیے ریجنل میڈیا کا کردار اہم ہے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات

    لاہور(اے پی پی) علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے ریجنل میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وزارت اطلاعات دن رات کوشاں ہے ، اخبارات حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے درست معلومات عوام تک پہنچا سکتے ہیں ، پریس کے زیر التواءمسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایاجا رہا ہے جس سے ریجنل میڈیا کے درینہ مسائل حل ہونگے ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے ریجنل میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وزارت اطلاعات دن رات کوشان ہے ۔ اخبارات حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے درست معلومات عوام تک پہنچا سکتے ہیں ۔ پریس کے زیر التواءمسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایاجا رہا ہے ۔

    جس سے ریجنل میڈیا کے درینہ مسائل حل ہونگے انہوں نے سوموار کے روز پی آئی ڈی آفس لاہور کا دورہ کیا تاکہ علاقائی پریس کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں بہتری کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی پالیسوں پر عمل پیرا ہیں جبکہ نجی اداروں کو بھی انہی اصلاحات پر عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اطلاعات کی رہنمائی میں وزارت اطلاعات سے منسلک اور ماتحت اداروں کی تشکیل نو اور بہتری کی ہر سطح پر بہت پذیرائی ہوئی ۔

    انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی پالیسی پر کامیاب عمل درآمد نے تمام سٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال کرنے میں بھرپور مدد کی ۔ دسمبر 2020کے بعد محکمہ اطلاعات کے سارے مین دفاتر ای فائلنگ پر منتقل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ جیسے ہی علاقائی پریس کو درپیش بڑے مسائل حل ہوں گے تو اس طبقہ سے وابستہ ورکرز کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ علاقائی پریس میڈیا کے مرکزی دھارے کا ایک اہم حصہ ہے جو لوگوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس موقع پر سعید احمد شیخ ڈی جی پی آئی ڈی لاہور نے سیکرٹری اطلاعات کو علاقائی پریس کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

    سیکرٹری انفارمیشن نے افسران پر زور دیا کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اپنے تعلقات مضبوط بنائے تاکہ باہمی اشتراک سے میڈیا کے مسائل حل ہو سکیں۔

  • آل راؤنڈر بلاول بھٹی کا سٹی اسکین ، رپورٹ آگئی

    آل راؤنڈر بلاول بھٹی کا سٹی اسکین ، رپورٹ آگئی

    پیر کی دوپہر کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں بلاول بھٹی کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔اسکین کی رپورٹ کلیئر آنے پر آل راؤنڈر کو ہسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ہے۔انہیں آئندہ چند روز کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا

    سدرن پنجاب کی پہلی اننگز کے 85ویں اوور کی پہلی گیند پر (صبح11:24 بجے)خرم شہزاد کی گیند بلاول بھٹی کے سر پر لگی۔اس وقت سدرن پنجاب کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز تھا

    پلیئنگ کنڈیشنز 1.2.7.1.2 کے تحت میڈیکل ٹیم کے ایک نمائندے نے بلاول بھٹی کا معائنہ کیا، جس کے نتیجے میں بلاول بھٹی میدان سے باہر چلے گئے
    میڈیکل ٹیم کے نمائندے نے ٹیم ٹریٹمنٹ روم میں بلاول بھٹی سے کن کشن قانون کے لیے مقررہ چند سوالات پوچھے، جن کے درست جوابات دینے پر بلاول بھٹی کو(ضرورت پڑنے پر) اپنی اننگز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی

    90.5 اوورز میں سدرن پنجاب کی نو وکٹیں گرنے کے بعد بلاول بھٹی نے دوبارہ میدان میں قدم رکھا
    بلاول بھٹی سدرن پنجاب کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین تھے۔سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 92.2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ میدان میں واپسی پر 7 گیندیں کھیلنے والے بلاول بھٹی نے میچ میں مجموعی طور پر 11 گیندیں کھیلیں

    اننگز بریک کے دوران میڈیکل ٹیم کے نمائندے نے بلاول بھٹی کا ایک بار پھر معائنہ کیا اور انہوں نےچند ضروری ٹیسٹ کے لیے آلراؤنڈر کو ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا

    پی سی بی کی وینیو سے متعلق ہدایات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود ایمبولینس سروس کے ذریعے کھلاڑی کو گراؤنڈ سے ہسپتال منتقل کیا گیا

  • فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانے پر عظمی بخاری کا ردعمل

    فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانے پر عظمی بخاری کا ردعمل

    مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کی وزارت چھن جانے پر ردعمل

    ہمیں فیاض چوہان سے دلی ہمدردی ہے,دیکھا شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا نتیجہ

    فیاض چوہان نے اپنی کرسی پکی کرنے کےلیے شریف خاندان پر بہت سیاست چمکائی

    لیکن افسوس فیاض چوہان کی تمام محنت رائیگاں گئی

    فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعیناتی ناقابل سمجھ ہے

    سپریم جوڈیشل کونسل نے فردوس عاشق کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دیا

    عدلیہ کی توہین کرنے والی شخصیت کی بطور وزارت معاون خصوصی تعیناتی مسترد کرتے ہیں

    وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق کے حوالے سے اپنا جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری واپس لیں

  • فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانے پر عظمی بخاری کا ردعمل

    فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانے پر عظمی بخاری کا ردعمل

    لاہور(باغی ٹی وی )‏ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کافیاض الحسن چوہان کووزارت سےہٹانےپر ردعمل سامنے آگیا شدید تنقید کا نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ

    ‏فیاض چوہان سےدلی ہمدردی ہے،دیکھاشاہ سےزیادہ شاہ کےوفادارہونے کانتیجہ ہے

    ‏فیاض چوہان نےاپنی کرسی پکی کرنےکےلیےشریف خاندان پربہت سیاست چمکائی ہے مزید براں انہوں نے کہا کہ

    ‏فردوس عاشق اعوان کی بطورمعاون خصوصی اطلاعات تعیناتی سمجھ سےبالاترہے،

  • راولپنڈی بورڈ دسویں کے امتحانات کا آغاز  اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی بورڈ دسویں کے امتحانات کا آغاز اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات 7 نومبر سے شروع ہوں گے تفصیلات کے مطابق

    ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپ آن لائن کر دی گئی ہیں

    رول نمبر سلپ تمام امیدواران کے متعلقہ پتے پر ارسال کردی گئی ہیں

    میٹرک کے سال 2020 کے سالانہ امتحانات میں 13ہزار 101امیدوار شریک ہوں گے،

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے 53 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں، راولپنڈی بورڈ

  • پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل،برج الٹ گئے

    پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل،برج الٹ گئے

    پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

    وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو وزارت سے ہٹا دیا گیا برج الٹ گیا
    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو دوسری بار عہدے سے ہٹایا گیا ہے

    فیاض الحسن چوہان کی سرگودہا میں پریس کانفرنس کے دوران شدید بد نظمی کا مظاہرہ ہوا تھا

    صحافتی برادری فیاض الحسن چوہان سے نالاں تھی

    صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے

    فردوس عاشق اعوان سپیشل اسٹنٹ برائے انفارمیشن وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات ہوگئیں نوٹیفیکیشن جاری

    فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا قلمدان رہے گا

    ‏پنجاب کے 2 وزرا سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے

    مہر محمد اسلم اور زوار حسین کی وزارتیں واپس لے لی گئیں

    مہر محمد اسلم کے پاس کوآپریٹو کا قلمدان تھا

    زوار حسین کے پاس جیل خانہ جات کی وزارت تھی

  • وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    تازہ اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات
    واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو دوسری بار عہدے سے ہٹایا گیا ہے
    فردوس عاشق اعوان سپیشل اسٹنٹ برائے انفارمیشن وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات
    فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا قلمدان رہے گا

  • ق لیگ نے لاہور سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    ق لیگ نے لاہور سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر میاں ذوالفقار راٹھور کی کی مسلم لیگ میں شمولیت

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد

    مسلم لیگ کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے،سینیٹر کامل علی آغا
    لاہور(باغی ٹی وی )مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر میاں ذوالفقار راٹھور نے اپنے ساتھی محمد ارشد نعیم کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،

    اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ناصر اقبال خاں بھی موجود تھے۔اس موقع پر میاں ذوالفقار راٹھورنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی، پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر خدمات سرانجام دیں۔اورپاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کریں مسلم لیگ پنجاب میں ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے شرکت کرے گی