قصور
تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سید چراغ شاہ ٹاون میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر لکڑی کے تاجر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگانے کی بجائے لٹنے والے تاجر کو ہی دھمکانے لگی اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی واراتوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجا ب سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا کل تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سید چراغ شاہ ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گن پوائنٹ پر لکڑی کے تاجر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی تاجر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاجر نے جب ڈکیتی کی اطلاع پولیس کو ایمرجنسی نمبر ریسکیو 15 پر دی تو پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگانے کی بجائے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے تاجر کو ہی دھمکانا شروع کر دیا جس پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ اور علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی واداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے نارواسلوک پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
Tag: baaghi
-

لٹنے والے کا جرم لٹنا بن گیا،پولیس کا کلیہ
-

کھوکھوں سے مارکیٹ کو آگ لگ گئی
قصور
کھوکھوں سے پوری مارکیٹ کو آگ لگ گئی لاکھوں کا نقصان ہو گیا
تفصیلات کے مطابق رات گئے پتوکی پرانی غلہ منڈی میں کھوکھا جات کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے متعدد کھوکھا جات سڑ کر خاکستر ہوگئے جس کی بدولت دوکان داروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا
خاکستر کھوکھا جات میں کپڑے ،پلاسٹک ،کتابوں کی جلد کی دوکانیں زد میں آئی
ریسکیو 1122 ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہیں جس سے
آگ کی شدت میں کئی گنا اضافہ تاہم کافی دیر بعد رات کے آخری پہر مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا -

پیشی پر آیا شحض کچہری میں قتل
قصور
وکیل کے چیمبر میں بیٹھا شحض فائرنگ سے قتل،ڈسٹرکٹ کورٹ قصور میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق مقتول محمد اسلم عرف ملنگی ولد محمد اقبال جو کہ مقدمہ نمبر 548/20 مورخہ 23/09/2020 بجرم 376/511 تھانہ کھڈیاں سے پیشی کے لیے آج صبح 9 سید سجاد علی بخاری ایڈووکیٹ قصور کے چیمبر ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں بیٹھا ہوا تھا کہ ملزمان یاسین اور 2 سے 3 کس نامعلوم مسلح ہو کر آئے اور آتے ہی اسلم پر فائرنگ شروع کر دی اور ملنگی کو قتل کر دیا فائرنگ سے ڈسٹرکٹ کورٹس میں بھگڈر مچ گئی اور فائرنگ کی آواز سن کر مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی
پولیس نے ملزم یاسین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے -

ضلع میں ڈاکو راج شہری سخت پریشان
قصور
قصور اور نواح میں مختلف ڈکیتیوں میں ڈاکو نقدی،موٹر سائیکل،طلائی زیورات موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار قصور پرانا لاری اڈا کے رہائشی محمد اشرف نے بذریعہ فون پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں بازار سے پیدل گھر کو جارہا تھا کہ جب ویٹنری ہسپتال قصور کے قریب پہنچا تو دو کس نامعلوم مسلح افراد بلا نمبری 125موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائینٹ پر زبردستی نقدی چھین کر وہاں سے فرار ہوگئے ایسی ہی ایک اور واردات میں بہڑ وال کے رہائشی عمران نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں درخواست دی ہے کہ مؤرخہ سولہ ستمبر کو میں موٹر سائیکل نمبری LEK/4511 پر پتوکی سے گھر کو جا رہا تھا کہ بہڑوال کے قریب تین کس نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روکا اور زبردستی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے محلہ باغ والا کے رہائشی بلال جس کی کریانہ سٹور کی دوکان مرالی چوک کھڈیاں میں ہے گزشتہ رات دو بجے نامعلوم چور تالے توڑ کر دوکان سے نقدی لیکر فرار ہوگئے ہیں اسی طرح کنگن پور کے علاقے شامکوٹ کے رہائشی کی بنیک موڑ پر ایک پان شاپ ہے گزشتہ رات تین بجے نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے تیس بور لائسنسی پسٹل اس کے علاوہ اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں جبکہ جبو میل کے رہائشی اکرم نے پولیس تھانہ تھحہ شیخم میں درخواست دی ہے کہ مؤرخہ ستائیس،اٹھائیس کی درمیانی شب ہم سب گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رضوان اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ آیا اور گھر سے نقدی اور ایک تولہ طلائی زیورات چوری کرکے لے گیا ہے مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے -

"انڈہ 13 کا ہونا” تو سنا تھا مگر قصور میں انڈہ 20 کا ہوگیا
قصور
چونیاں میں انڈے انتہائی بلندی پر ،مہنگائی بم بے قابو
تفصیلات کے مطابق چونیاں اور گردونواح میں برائلر انڈا نایاب ہو گیا ہے برائلر انڈا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین قیمت میں فروخت کیا جانے لگا ہے
دو دن پہلے 10روپے میں ملنے والا انڈا 20 روپے میں بکنے لگا ہے تحصیل بھر میں انڈے کی قیمت میں سو فی صد اضافہ کر دیا گیا تحریک انصاف کی حکومت میں انڈے کی قیمت بلند ترین مقام پر پہنچ گئی جس سے اب عوام انڈے جیسی ضرورت پوری کرنے سے بھی محروم ہونے لگی ہے چند دن پہلے 120 روپے درجن میں ملنے والا انڈا 240 روپے درجن میں بکنے لگا ہے عمراں خاں کی حکومت میں عوام پہلے ہی سبزیوں اور گوشت کی ہو شربا قیمتوں سے انتہائی پریشان تھی کہ اوپر سے انڈا بھی نایاب ہو گیا عوام جائے تو جائے کہاں کیا کھائے جبکہ دوائیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سمیت پاکستان کی عوام پر ہر دن مہنگائی کے بم بر سائے جانے لگے اگر یہی صورتحال رہی تو بہت جلد لوگ فاقہ کشی اور قوت خرید ختم ہونے سے جرائم کی طرف مائل ہونے لگے گیں جس سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے -

میاں نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست
قصور
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر قصور میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،میاں صاحب ریاست مخالف تقاریر کرکے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی رانا دلشاد علی ولد مقصود علی ساکن لمبے جاگیر پھولنگر تحصیل پتوکی ضلع قصور نے ایک درخواست بنام ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگر کو دی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنی حالیہ تقریر اور سابقہ میں پاکستان کے قومی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف باتیں کھلے عام کی ہیں جس سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے لہذہ ان کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم اور پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے -

ڈی ایچ کیو کا عملہ نا سدھر سکا
قصور
حکومت کی بار بار وارننگ کے باوجود قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایمرجنسی وارڈ کی حالت زار نہ بدل سکی ایمرجنسی آنے والے مریض اپنی مرض سے ذیادہ عملہ کے عدم تعاون سے پریشان رات کو پرچی کاونٹر بند ہونے پر عملہ کی فرسٹ ایڈ دینے سے انکاری، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈیوٹی ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز غائب۔ ایم ایس، ڈی ایم ایس کے فون بند، عملہ،ڈیوٹی ڈاکٹرز دیگر کمروں میں موبائل فون پر خوش گپیوں میں مصروفتفصیلات کے مطابق حکومت کی بار بار وارننگ کے باوجود قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایمرجنسی وارڈ کی حالت زار نہ بدل سکی ایمرجنسی آنے والے مریض اپنی مرض سے ذیادہ عملہ کی عدم تعاون سے پریشان رات کو پرچی کاونٹر بند ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو فرسٹ ایڈ دینے سے صاف صاف انکاری، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈیوٹی ڈاکٹرز غائب ایم ایس. ڈی ایم ایس کے فون بند ڈیوٹی ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹر مریضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر کمروں میں موبائل فونز پر خوش گپیوں میں مصروف نظر آتے ہیں ڈیوٹی عملہ کا مریضوں سے ناقابل برداشت رویہ متاثرین عوام کی تکلیف کے باعث آئے روز سوشل میڈیا پر بڑے بڑے انکشافات ہائیلائٹ ہونے کے باوجود مقامی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ کی بے بسی جاری حکومتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی معمول، مریضوں کو دوائی فراہم کرنے کی بجائے میڈیکل سٹورز پر فروخت کی جاتی ہیں کسی مریض کر ایمبولینس کی سہولت تک نہیں دی جاتی بلکہ اکثروبیشتر مریضوں کے لواحقین کو یہ حکم سننے کو ملتا ہے مریض کو لاہور لے جائیں مجبور اور لاچار بے بس عوام، فلاحی، عوامی، اصلاحی اور سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلا نے حکام بالا سے وزیر اعظم، گورنر پنجاب، وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر صحت، چیف سیکرٹری،کمشنر لاہور، ڈسی سی قصور ،اے سی،سی ای او ڈی ایچ کیو، دیگر حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
-

فرنٹ ڈیسک نے غلط بیانی سے لوگوں کو پریشان کرنا شروع
قصور
پولیس راج فرنٹ ڈیسک نے سائلین سے غلط بیانی کرنا معمول بنا لیا جس سے سائل تھانے کے چکرلگانے پر مجبور ہو گئے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں فرنٹ ڈیسک میں تعینات عملہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے غلط بیانی کر کے چکر لگوانے لگا ہے جس سے شہریوں حلقوں کے رہنماؤں نے برہمی کا اظہارںکرتے ہوئے اس فعل کی شدید مزمت کی ہے انکا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک کا قیام عام سائلین کیلئے بروقت انصاف کے حصول کیلئے بنایا جانا تھا مگر کرپٹ عملہ نے اسے یرغمال بنا کر آنے والے سائلوں کو غلط بیانی کر کے لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے ڈی پی او قصور نوٹس لیکر ملوث عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں تاکہ سائلین کو بروقت انصاف مہیا ہوتا رہے -

فرقہ پرست مولوی گاؤں کا امن برباد کرنے لگا
قصور
مولوی نے لوگوں کو فرقہ واریت پر اکسانا شروع کر دیا ،اہلیان علاقہ شدید پریشان تمام مسالک کے لوگ باہمی پیار و محبت سے رہتے ہیں مولوی نے مسلکی چورن بیچنا شروع کر دیا لوگوں نے مولوی کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کر دی
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے موضع بلیر ڈاکخانہ بوگھانہ کے مولوی عبدالرحمان نے معصوم اور سادہ لوح دیہاتیوں کو ورغلانا شروع کر دیا جس پر اہلیان دیہہ سخت پریشان ہیں کیونکہ تمام مسالک کے لوگ باہمی رضا مندی اور امن و سکون سے گزر بسر کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں مگر مولوی عبدالرحمان نے دوسرے مسالک کے خلاف کھلے عام فتوے دینا شروع کر دیئے ہیں جس پر لوگ انتہائی پریشان ہیں کیونکہ گاؤں کے چند کم عمر نوجوان اس مولوی کے وار کا شکار ہو کر فرقہ واریت پر اتر آئے ہیں جس سے گاؤں کا امن و امان اور آپسی پیار محبت تباہ ہونے لگا ہے لوگوں نے اس مولوی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ فرقہ واریت سے پاک ہو کر اور سچے مسلمان بن کر امن و سکون اور پیار محبت سے رہ سکیں اور نئی نوجوان فرقہ واریت جیسی لعنت سے بچ سکے -

مقدمہ کی پیروی چھوڑ دو ورنہ
قصور
امنو امان کی صورتحال انتہائی خراب چونیاں کے علاقے میں مدعی مقدمہ کے گھر میں گھس کر ملزمان کی فائرنگ ،مقدمے کی پیروی نا کرنے کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق چونیاں پولیس سرکل تھانہ الہ آباد کی حدود بھاگیوال ٹبہ میں مدعی مقدمہ اور گواہ پر ملزمان کی گھر میں داخل ہو کر فائرنگ اور مقدمہ کی پیروی نہ چھوڑنے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے دی
تھانہ الہ آباد کی حدود بھاگیوال ٹبہ کے رہائشی اور مدعی مقدمہ نمبر 503/20 ماسٹر انور اور گواہ مقدمہ بالا شوکت میئو کے گھر رات دس بجے ایوب اور زوالفقار نے پانچ کس نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کر دی مدعی مقدمہ اور گواہ نے بھاگ کر جان بچائی
سائل نے 15پر کال بھی کی مگر پولیس کے اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ملزمان جان سے مار دینے کی وارننگ دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ الہ آباد میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مندرجہ بالا ملزمان 6 سے زائد مقدمات 114/20.518/14.503/20 ۔335/20۔ 423/20۔ 552/20 میں نامزد اور مفرور ملزمان ہیں علاقے میں مویشی چوری سمیت دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب اور علاقے میں خوف کی علامت بن چکے ہیں لیکن پولیس نے آج تک ان کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی ماسٹر انور خاں جو گورنمنٹ ہائی سکول الہ آباد میں ٹیچر بھی ہے نے حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان اشتہاری ملزمان کو فوری پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے اور ہماری جان بچائی جائے