Baaghi TV

Tag: baaghi

  • بازاروں میں رش لوگ کرونا سے بے خوف

    بازاروں میں رش لوگ کرونا سے بے خوف

    قصور
    بازاروں میں انتہائی رش ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ناممن سا ہو گیا سخت گرمی کے باوجود لوگ عید کی خریداری میں مگن کرونا سے بے خبر
    تفصیلات کے مطابق عید کی خریداری کیلئے اس قدر لوگ گھروں سے نکل آئے ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ناممکن سا بن گیا ہے پورے قصور خاص کر نیا بازار اور کوٹ مراد خان میں اس قدر رش ہے کہ دکانوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں زیادہ تر عورتوں،مردوں اور بچوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے اس سارے رش کی وجہ دکانوں کا کم وقت کیلئے کھلنا ہے 9 سے شام 5 بجے تک کھلنے والی دکانوں پر ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد خریداری کر لے بعد میں دکان بند ہو جائے گی نیز پہلے ٹائم گاؤں دیہات سے آ کر خریداری کرنے والوں کا زیادہ رش ہوتا ہے
    نیز اتنے زیادہ رش میں دکانداروں کا ہر کسے کے ہاتھ سینیٹائیز کروانا بھی ناممکن ہے

  • پرائیویٹ سکولز یکم جون سے کھولنے کا اع

    پرائیویٹ سکولز یکم جون سے کھولنے کا اع

    قصور
    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن تحصیل چونیاں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر خالد حسین شاہ نے کی جس میں مرکزی قیادت کے اعلامیے کے مطابق یکم جون سے تمام پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا گیا شرکاء نے کہا کہ ہم یکم جون سے ایس او پیز کے تحت اسکولز کھول کر تدریسی عمل شروع کریں گے کیونکہ والدین کی طرف سے فیسیں جمع نہ کروانے پر سکول مالکان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور سٹاف کی تنحواہ، بلڈنگ کے کرایہ جات، یوٹیلیٹی بلز اور اخراجات کی ادائیگی ممکن نہیں رہی

  • ایس ایچ او کی والدین سے گزارش

    ایس ایچ او کی والدین سے گزارش

    قصور
    ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں حافظ یاسر نے گمشدہ بچی کو والدین سے ملوا دیا
    ایس ایچ او صاحب اچھے پولیس آفسر ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں یہاں پر بچوں کے والدین سے گزارش کرنا چاہتا ہوں یہاں پر بچوں کے والدین کو بھی لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے بچوں کے والدین کو بھی اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے ورنہ بعد میں اپکے پاس سوائے پچھتاواے کے کچھہ نہیں باقی رہے گا غلطی خود والدین کی ہوتی ہے اور قصور وار پولیس کو بنایا جاتا ہے یہ ذمداری والدین کی بھی ہے باقی بدقسمتی سے ہم نے سانحہ چونیاں سے سبق نہیں سیکھا ۔پولیس کا کام ہے مدد آپ کی کرنا جو انہوں نے فرض شناسی کا ثبوت دیا۔برحال چونیاں پولیس شاباش کی مستحق ہیں

  • نہم کلاس کی طالبہ کی خودکشی

    نہم کلاس کی طالبہ کی خودکشی

    ایبٹ آباد
    تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں نہم جماعت کی طالبہ نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں باگن گاٶں میں جماعت نہم کی طالبہ حفصہ دختر گل فراز نے گھریلو وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی
    پولیس نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے کہ طالبہ نے خود کشی کیوں کی
    یاد رھے کرونا کی وجہ سے عوام گھروں میں 2 ماہ سے مجبوری کی زندگی گزار رہے ہیں اور فاقوں پر ھیں ایسی ہی کیفیت اس طالبہ کے گھرانے کی ہے

  • آر پی او کا دورہ قصور

    آر پی او کا دورہ قصور

    قصور آر پی او شیخوپورہ ریجن شاہد جاوید کا دورہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا
    تفصیلات کے مطابق
    آر پی او شیخوپورہ ریجن شاہد جاوید نے ضلع قصور کا دورہ کیا اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کی نیز کرائم اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا بھی لیا ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں یادگارشہداء پر
    سلامی پیش کی، اور پولیس لائن ریکارڈ کی انسپیکشن کی

  • گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار

    گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار

    قصور تھانہ کھڈیاں پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی اور راہزنی کی متعد وارداتوں میں ملوث 5 ارکان گرفتار
    ملزموں کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برامد ہوا ہے ملزمان افضل رفاقت مدثر آصف اور ارشد رات کے وقت موٹرسائیکلوں پر سوار ھو کر راھزانی کی وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان نے دوران تفتیش راھزانی اور ھاوس ڈکیتی کی 10 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ھے جن سے مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • اشتہاری گینگ گرفتار

    اشتہاری گینگ گرفتار

    قصور
    کوٹ رادھا کشن پولیس کی کاراوائی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والے بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل، شاپ رابری، ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی ڈیڑھ درجن کے قریب وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
    ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کرضلع قصور اور لاہور میں سٹریٹ کرائم اور شاپ رابری کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 16عدد موبائل فون، موٹرسائیکل اور تین عدد پسٹل برآمد ہوئے ہیں
    ملزمان بلال عرف بلالی، شہزاد اور جاوید اوڑھ نے پچھلے سال 22دسمبر کو تھانہ نواب ٹاؤن لاہور کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر موبائل شاپ کے مالک علی عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اس قبل ملزمان نے سال 2012 میں تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ہاؤس ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں اشتہاری چلے آرہے تھے.
    خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی اوقصور زاہدنواز مروت کی ایس ایچ او کوٹرادھاکشن رائے ناصر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے

  • میڈیکل سٹوروں کے اپنے اپنے دام بھاڑ میں جائے عوام

    میڈیکل سٹوروں کے اپنے اپنے دام بھاڑ میں جائے عوام

    قصور
    پتوکی شہر میں میڈیکل سٹوروں پرا دویات کی زائد قیمتیں وصول کیے جانے کا انکشاف ایک ہی کمپنی کی دوا کے الگ الگ ریٹ کوئی پوچھنے والا نہیں عوام اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے تمام چھوٹے بڑے میڈیکل اسٹورز مالکان نے ادویات کے من مانے ریٹ لگانے شروع کر دیئے ہیں ایک ہی کمپنی کی دوا کے مختلف اسٹوروں پر مختلف ریٹ ہیں لاک ڈاون کا بہانہ بنا کر ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا مریض اور مریضوں کے لواحقین گراں فروشی کے ہاتھوں لٹنے لگے ہیں غریب اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی زندگی کی جمع پونجی سے ہاتھ دہونے لگے میڈیکل سٹورز مالکان من مانی عروج پر پہنچ چکی ہے عوام بے حد پریشان ہے اور کوئی پرسان حال نہیں
    دوسری طرف نشہ آور ادویات کی سیل کا مکروہ دہندا بھی جاری ہے۔ڈرگ اتھارٹی اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے صوبائی وزیرصحت پنجاب اور معاون خصوصی صحت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ پتوکی شہر میں مہنگے داموں ادویات کی فروخت پر سخت قانونی کاروائی کرکے ملوث افراد کو سخت سے سخت قانونی سزا دی جائے۔

  • بس ٹرمینل یا بھوت بنگلہ

    بس ٹرمینل یا بھوت بنگلہ

    قصور
    نیو بس ٹرمینل چونیاں کی آڑ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چونیاں کا غریب شہریوں کیساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ سوالیہ نشان بن چُکا ھے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیو بس ٹرمینل بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ھے۔ ناقص میٹریل سے بنی دُکانوں کے فرش،دیواریں اور لینٹر پھٹ چُکے ھیں۔ سابقہ چٸیرمین چونیاں، ڈی سی قصور ، اے سی چونیاں ودیگر اعلٰی افسران کی نیو بس ٹرمینل پہ بے حسی نے عوام کو مایوس کر دیا۔ تحصیل میونسپل کمیٹی چونیاں نے دُکانوں کی الاٹمنٹ کا ڈرامہ رچا کے لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ھے جس کو تقریبًا 5 سال سے زاٸد کا عرصہ ھو چُکا ھے۔ چونیاں و گِرد و نواح کے صحافیوں نے اِس ایشو کو بارہا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پہ اُجاگر کیا لیکن انتظامیہ کے سر پہ جوُں تک نہیں رینگی۔ اسسٹنٹ کمِشنر چونیاں عدنان بدر کی آمد پر شہریوں کو اُمید کی کِرن نظر آٸی تھی کہ اب شاٸد اِس معاملے کا کوٸی بہتر حل ضرور نکلے گا۔ بدقسمتی سے عدنان بدر صاحب نے بھی سابقہ افسران کی روایت کو برقرار رکھتے ھوٸے نیوبس ٹرمینل کی بحالی کو اللّہ تعالٰی کے سپُرد کر دیا۔ دُکانوں کی الاٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے لٸے گٸے لاکھوں روپے کا کوٸی والی وارث نہیں۔۔
    لوگوں نے عدنان بدر صاحب کے متعدد اچھے کاموں کو دیکھتے ھوٸے ل اِس ایشو پر بھی اچھی اُمیدیں لگاٸی ہیں کہ خدارا اس معاملے پر خصوصی توجہ دیتے ھوٸے کوٸی مثبت حل نکالیں یا پھر شہریوں سے الاٹمنٹ کے وقت لی گٸی رقم واپس کروا دیں۔

  • ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق

    ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق

    قصور
    کوٹ رادہاکشن میں 29 سالہ ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق ہسپتال 3 روز کیلئے سیل
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواح میں ایک بی ایچ یو میں تعینات 29 سالہ ڈاکٹر محمد احمد رؤف میں کرونا کی تصدیق ہو گئی جسے انتظامیہ نے فوری طور پر قرنطینہ منتقل کرکے باقی عملے کے ٹیسٹ لے کر ہسپتال کو 3 دن کیلئے سیل کر دیا ہے
    مذید آس پاس کے لوگوں کے بھی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں