قصور
ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے تعاون کی اپیل کر دی قصور سے رائیونڈ ٹویوٹا ہائی ایس وین کا آنے جانے کا خرچ 900 روپیہ جبکہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ کرایہ اور ایس او پیز پر سواریاں بٹھا کر ٹوٹل کرایہ 880
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے گورنمنٹ سے مدد مانگ لی ہے ایس او پیز اور 20 پرسنٹ کرایہ میں کمی کیساتھ ٹرانسپورٹرز سخت پریشان ہیں ٹرانسپورٹرز نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم رائیونڈ سے قصور کا کرایہ 50 روپیہ لیتے تھے جبکہ 22 سواریاں بٹھاتے تھے اب گورنمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق 50 فیصد سواریاں کم بٹھانی ہیں اور کرایہ 20 فیصد کم لینا ہے تو اس لحاظ سے رائیونڈ سے قصور آنے جانے میں گاڑی کا فیول 800 روپیہ اور 100 روپیہ اڈہ پرچی کا ہو گا جبکہ فی سواری سے 40 روپیہ کرایہ لینا ہوگا تو کل رقم ہمیں سواریوں سے 880 روپیہ ملے گی جبکہ صرف فیول اور اڈہ فیس کی مد میں 900 روپیہ خرچ ہوگا باقی گاڑی کی مرمت اور کنڈیکٹر ڈرائیور کی دیہاڑی الگ سے ہو گی لہذہ گورنمنٹ ہم پر رحم کرتے ہوئے اڈہ فیس معاف کرکے ساتھ تھوڑی بہت مالی معاونت کرے تب ہمارے گھروں کے چولہے جلینگے ورنہ ہم گاڑیاں روڈ پر نہیں لا سکتے
Tag: baaghi
-

خرچ 900 آمدن 880
-

ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
قصور
چونیاں کے نواحی گاؤں کیتن خورد میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں کیتن خورد میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے چلا دیئے ڈنڈے چلنے سے دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ھو گئے لوگوں نے لڑائی کی اطلاع پولیس کو دی پولس نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا اور زخمیوں کو بذریعہ ریسکیوں 1122 ہسپتال منتقل کیا پولیس کے پہنچنے پر دونوں پارٹیوں کے افراد بھاگ نکلے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے -

راشن رائس ملز سے
قصور
چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم دین میں المحسن رائس ملز کے مالک اور ضلع قصور رائس ملز ایسوسی ایشن کے صدر ملک محسن نذیر نے مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کر کے یہ ثابت کیا کہ اس دنیا میں ایسے درد دل رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں جو غریبوں کا خیال رکھتے ہیں
گزشتہ دنوں ضلع قصور کی تمام رائس ملز مالکان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ملک محسن نذیر منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستحق افراد کو رائس ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان کے مہینے میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو راشن دیا جائے راشن دینے حوالے سے تقریباً پچاس لاکھ روپے کا رائس ملز ایسوسی ایشن کے طرف سے فنڈ اکٹھا کیا گیا فنڈ اکٹھا کرنے کا مقصد رمضان کے مقدس مہنے میں مستحق خاندانوں کے گھروں میں فی گھر 3 ہزار روپے کا راشن بیگ تیار کر کے بھیجا گیا جس میں چاول آٹا گھی چینی چاے مرچ دالیں شامل ہوں
جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی نگرانی میں کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر صاحب نےاپنے طور پر راشن پہنچانے کے حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ان ٹیموں کا مقصد اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مستحقین کو تلاش کرنا اور ان تک یہ راشن پہنچانا اور الحمدللہ یہ راشن مستحق افراد میں شفاف طریقے سے راشن تقیسم کرنے کاسلسلہ جاری ہے -

54 دنوں بعد کچھ خوشی کچھ ہیجان
قصور
54 دنوں بعد سڑکوں اور چہروں پر کچھ کچھ رونق کچھ پریشان
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی 24 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند تھی تاہم آج سے پبلک ٹرانسپورٹ روڈ پر آنے کی اجازت ملی ہے تقریبا 54 دنوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بند تھی ٹرانسپورٹ کے چلائے جانے پر کچھ تو خوش ہیں جبکہ کچھ ٹرانسپورٹرز کافی پریشان بھی ہیں کیونکہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہی گاڑیاں چلائی جا سکیں گی اس تناظر میں بہت سے ٹرانسپورٹرز اس لئے ہریشان ہیں کے زیادہ فاصلے پر سواریاں بٹھانے سے ڈیزل کا بھی خرچ مشکل سے پورا ہو گا اوپر سے کنڈیکٹر،ڈرائیور کی دیہاڑی اور اڈا فیس الگ سے ہے اسے لئے قصور میں ابھی تک بہت کم ٹرانسپورٹ شروع ہوئی ہے مگر چند ٹرانسپورٹرز جن کی ذاتی گاڑیاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اتنے دنوں سے بے روزگار تھے کچھ نا کچھ تو بچے گا ہی جس سے گھر کا چولہا چلتا رہے گا -

معصوم بچی جانبحق برسات جاری
ایبٹ آباد
جھگیاں تحصیل حویلیاں میں معصوم بچی ڈوب گئی
تفصیلات کے مطابق محمد عاصم خان کی معصوم بچی برستی بارش میں گھر سے باھر نکلی دیہات اور بلندی پر واقع مکان ھونے کی وجہ سے پھیسل کر نالے میں گر گٸی پانی کا بہاٶ زیادہ ھونے کی وجہ سے لاش آگے نکل گی رات تک تلاش جاری رہی یاد رھے گلیات اور ضلع بھر میں طوفانی بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ھے[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″] -

قصور کا پانی اوکاڑہ میں چوری
قصور
ضلع اوکاڑہ کے زمیندار محمکہ قصور کے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق سب ڈویزن کنگن پور سیکشن کنگن پور نہر دیپالپور کینال بڑھی نمبر 87/88 لیفٹ ڈیفنس اوٹ لیٹ بڑھی نمبر 88/89 پائیپ 12 انچ ایس ڈی او احمد اقبال قدیر پراچہ سب انجینئر کی ملی بھگت سے پانی چوری ضلع اوکاڑہ کے زمینداروں کا پانی چوری کروانے اور بھاری رشوت لیکر چھوٹے زمینداروں کو محروم کرنے پر چیف ایری گیشن سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
قصور میں موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر لئے گئے کئی موٹر سائیکلیں برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے قصور پولیس کی کاروائی پر
موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شانی موٹرسائیکل چور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
ملزمان ذیشان عرف شانی، صدام اور بابر عرف بھولی نے موٹرسائیکل چور گینگ قائم کیا ہوا تھا
ملزمان شہر قصور اور اسکے گردونواح میں پبلک مقامات پر موٹرسائیکل چوری کرتے تھے ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے -

محکمہ کی نااہلی سے نہر ٹوٹ گئی بڑا نقصان
قصور
کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں کنھگرانوالہ اور ہمیے والا سے ملحقہ نہر محکمہ انہار کی نااہلی کی وجہ سے پانی کے تیز بہاؤکے باعث ٹوٹ گئی جس سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئں
تفصیلات کے مطاب کھڈیاں خاص کے نواح کھنگرانوالہ اور ہیمے والس سے ملحقہ نہر محکمہ انہار کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے اچانک ٹوٹ گئی جس سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئی ہیں جس بات کرتے ہوئے
متاثرہ کسانوں کا کہنا تھا کہ نہر کا کنارہ رات 8 بجے ٹوٹ گیا تجا مگر اب تک محکمہ انہار کا کوئی آفسر نہ آیا محکمہ انہار کے ملازمین عوام کے ٹیکسز سے گھروں میں بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں اور ہمارا لاکھوں کا نقصان ان کی بدولت ہو گیا ہے لہذہ محکمہ انہار کے ملازمین کو نوکری سے برخاست
کیا جائے اور ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے -

متعکفین محروم مارکیٹوں میں ہجوم
قصور
متعکفین سخت پریشان مساجد انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف کرنے کی اجازت نا ملی زیادہ تر لوگوں نے گزشتہ طاق رات بھی گھر میں ہی گزاری
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے مساجد میں ایس او پیز پر عمل درامد کروانے کیلئے امام مساجد صاحبان نے متعکفین کو مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی جس پر نیت اعتکاف کرکے مساجد کا رخ کرنے والے سخت مایوس اور پریشان ہوئے ضلع بھر کی چند ایک مساجد میں ہی ایک سے دو متتعکف ہی اعتکاف کر رہے ہیں ورنہ لوگ گھروں میں ہی اعتکاف بیٹھ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے مساجد میں ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے ہم پر بہت پریشر ہے اس لئے متعکفین کو مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ مساجد میں وضو کرکے منہ ہاتھ صابن سے دھو کر داخل ہوتے ہیں پھر بھی مساجد میں سخت پابندیاں ہیں جبکہ منڈیوں،مارکیٹوں اور گلیوں بازاروں میں لوگ ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں وہاں کوئی ایس او پیز لاگوں نہیں ہوتے لہذہ گورنمنٹ مساجد کی بجائے ان جگہوں پر زیادہ توجہ دے مساجد سے شفاء ملتی ہے بیماری نہیں -

قصور میں کرونا کے باعث ایک اور علاقہ سیل
قصور میں کرونا کا وار جاری ایک اور علاقہ سیل
قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں کرونا وائرس سے متاثرہ رھائشی عبدالکریم اے ایس آئی جو تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات ھے کی رہائشگاہ کے آس پاس چند گھروں کو بطور احتیاط کناتیں لگا کر سیل دیا گیا ھے اور
پولیس ملازمین کو تعینات کردیا گیا ھے ہر قسم کی آمدورفت محدود کرکے تمام گھر والوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ھدایات جاری کی گئی ھیں تاھم مکمل علاقہ سیل کرنے یا کھلا رکھنے کا فیصلہ اہل خانہ کی کرونا حتمی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں