قصور
محکمہ خوراک سپیشل برانچ اور اسسٹنٹ کمشنر
انعم زاہد کاا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تفصیلات کے مطابق رات 10 بجے کریک ڈاؤن کیا گیا قصور کے گاؤں مرزے والا اور سعد گاؤں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں مرزے والا سے 2000 من گندم پکڑی گئی ذخیرہ اندوز غلام نبی کو پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر قصور انم زاہد کے حکم پر گرفتار کرلیا اور تھانہ میں بند کر دیا کریک ڈاؤن کی ٹیم میں محکمہ خوراک کے کنٹرولر صغیر علوی انسپیکٹر محمد اکرم اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور سپیشل برانچ کے ریاست علی شامل تھے
Tag: baaghi
-

ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی
-

ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹنے میں ماہر
قصور
سرائے مغل کے نواحی گاؤں کچہ پکہ کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ لیا مذاحمت پر محمد افضل نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیاتفصیلات کے مطابق
کچہ پکہ لاہوریوں والے ٹیوب ویل پر چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر راہ گیروں کو لوٹتے رہے جبکہ مزاحمت کرنے پر افضل نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مقامی پولیس وارداتیں رکوانے میں ناکام ہو چکی ہے تھانہ سرائے مغل کے علاقے میں چوری ڈاکتی اور قتل کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے -

پولیس گردی سے ایک اور فرد جانبحق
قصور
پولیس گردی سے ایک اور جان چلی گئی
تفصیلات کے مطابق کوٹلی رائے ابوبکر کا رہائشی نواز ولد برکت عمر پچاس سال جو 6 بچوں کا باپ ہے اور جس نے اپنی زمین پر گائے بھینس رکھی ہوئی تھی جن کا دودھ بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا کچھ عرصہ پہلے مقتول کی زمین پر ایس ایچ او ملک سکندر نے ناجائز قبضہ کیا جس کی انکوائری ڈی پی او زاہد نواز مروت نے کی انکوائری میں ایس ایچ او قبضہ گروپ کا معاون نکلا جس پر ایس ایچ او ملک سکندر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا مگر اس کے باقی ساتھی تھانہ شیخم میں ڈیوٹی پر موجود رہے اپنے پیٹی بھائی کا بدلا لینے کیلئے نئے ایس ایچ او تھانہ تھہ شیخم انسپکٹر اکبر موقعہ کی انتظار میں رہا مورخہ 2/5/2020 رات کے اندھیرے میں تھانہ شیخم پولیس کی 2 گاڑیوں کے ساتھ مقتول کی حویلی پر ریڈ کیا اور مقتول کو گرفتار کرکے اس پر تشدد شروع کر دیا مقتول کی بیوی اپنے شوہر کو چڑوانے کیلئے پولیس کی منت سماجت کرتی رہی پولیس نے کہا ہم آج اس کا پولیس مقابلہ کرینگے اور مقتول کو اپنے ساتھ لے گئے تھوڑی دیر بعد پولیس واپس آئی اور مقتول کی لاش وہاں پھینک گئی اور اس کا موبائل اس کی بیوی کو دیا اور کہا اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جاؤ اور وہاں سے پولیس فرار ہو گئی مقتول کی بیوی نے دیکھا کے اسکا شوہر مر چکا ہے اس نے رونا شروع کردیا مقتول کے بیوی بچوں کا کہنا ہے ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے آئی جی پنجاب وزیر اعلئ پنجاب سے اپیل ہے نواز کے قاتل پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے سزا دی جائے -

اے سی و سماجی کارکن خود لوگوں کے گھروں میں
قصور
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور سماجی کارکن شفیق الرحمن غریب لوگوں کیلئے فرشتہ صفت انسان لوگوں کے گھروں میں خود جاکر راشن تقسیم کر رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق اے سی چونیاں عدنان بدر اور سماجی کارکن شفیق الرحمن غریب لوگوں کیلئے فرشتہ صفت انسان بن گئے ہیں غریب غرباء اور مستحق لوگوں کے گھروں میں خود راشن تقسیم کر رہے ہیں ان کے ساتھ دیگر سماجی کارکنان بھی پیش پیش ہیں لوگوں نے اے سی چونیاں عدنان بدر اور سماجی کارکن شفیق الرحمن کی درازی عمر کیلئے دعائیں کیں اور کہا کے ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ممنون ہیں جو خود ہمارے گھروں تک راشن پہنچا رہے ہیں یقیناً ہمارے رکھے ہوئے روزوں کا اجر اللہ تعالی ان کو بھی عطا کرے گا -

کرونا سے دو سگے بھائیوں کی موت
ایبٹ آباد
دو سگے بھائیوں کی کرونا کی بدولت وفات
علاقے میں سوگ
تفصیلات کے مطابق کرونا واٸرس سے 2 سگے بھائی نوشاد اور زرشاد آج وفات پاگئے ہیں انکا تعلق بٹل مانہسرہ سے ھے جبکہ یہ دونوں ایبٹ آباد ایوب میڈیکل ھسپتال میں زیرعلاج تھے کرونا سے اموات میں دن بدن اضافہ ھو رھا ھے جس کی وجہ لوگوں کا کرونا وائرس کی بابت احتیاط نا کرنا ہے -

گھوڑے گرفتار باقی فرار
قصور
گھوڑا ریس پر جوا پٹرولنگ پولیس کا چھاپہ تین ملزم گرفتار باقی فرار گھوڑے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق کوڑے سیال پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی عباس علی نے الہ آباد پولیس کو بتلایا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ببر کھائی کے قریب گھوڑوں کی ریس پر جوا لگا ہوا ہے جس پر چھاپہ مارا جائے تو ملزمان موقع پر گرفتار ہو سکتے ہیں جس پر میں نے ہمراہی ملازمین ملک لیاقت، محمد اکمل اور راشد اشرف کیساتھ چھاپہ مار کر اشفاق، رفیق اور ناظم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں الہ آباد پولیس نے گھوڑوں سمیت ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے -

وولٹیج کبھی کم کبھی یکدم
قصور
پتوکی شہر میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول کا حصہ بن گیا وولٹیج بھی انتہائی کم لوگ شدید پریشانتفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری کبھی کم وولٹیج تو کبھی زیادہ وولٹیج لوگوں کے گھروں کے ٹی وی استرياں ،موٹر پمپ ،فریجیں خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں پتوکی سٹی ایریا میں لالا پاک کالونی ،سوہن دی بستی میں بجلی کی آنکھ مچولی کی ہر وقت جاری رہتی ہے جس سے لوگوں کی قیمتی
چیزیں جل کر خراب ہو رہی ہیں
لوگوں نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی ،ایکسیئن پھولنگر ،ایس ای قصور فوری سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

لوگوں کی مدد کا سلسلہ تاحال جاری
قصور
جذبہ خدمت انسانیت کے تحت اہلیان قصور کا اپنے مسلمان بھائیوں و اقلیتی لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق حالیہ لاک ڈاؤن کی بدولت غریب دیہاڑی دار مزدور طبقہ بے روزگار ہو کر رہ گیا ہے اور اوپر سے برکتوں والا مہینہ رمضان بھی ہے ایسے میں ان مزدور طبقے کی پریشانیوں کو کم کرنے کیلئے زندہ دلان قصور کا اپنے بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے جماعت اسلامی قصور ،مرکزی جمیعت اہلحدیث قصور،وکلاء تاجر، اساتذہ ،صحافیوں کے علاوہ پولیس فورس قصور نے بھی لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے مسلمانوں کے علاوہ اقلیتی لوگوں کو بھی راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ شہروں و دیہاتوں میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی خدمت کمیٹیاں بنا کر بھی اپنے اپنے علاقے کے غرباء و مساکین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
مشکل کی اس گھڑی میں مذہبی سیاسی و لوکل کمیٹیوں کا جذبہ ایثار قابل دید ہے -

بے رحم سیکیورٹی انچارج
قصور
تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ریٹائرڈ میجر کی بدولت 35 افراد بھوک و افلاس میں مبتلا
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے نواح میں واقعہ بیگ برڈ فارم پر 35 عدد سیکورٹی گارڈز کو پانچ ماہ کی تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے میجر ریٹائرڈ عبدالحمید انچارج پکس سیکورٹی کمپنی کے تقریبا 35 سیکورٹی گارڈ بھوک و افلاص میں مبتلا ہوچکے ہیں متاثرہ افراد نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب و سیکرٹری لیبر سے میجر عبدالحمید سے جان کی خلاصی کروانے اور اس بے مروت و ظالم سے 5 ماہ کی تنخواہ دلوائے جانے کا مطالبہ کیا ہے -

لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
ایبٹ آباد
حویلیاں میں لاپتہ ہونے والے شحض کی لاش مل گئی علاقے میں کہرام برپاءتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے شخص عمر شہزاد ولد آستم خان سکنہ ملکاں کی لاش سریلہ گاؤں سے مل گی۔ مقتول کو سر میں 30 بور پسٹل کی گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے
مقتول اقبال مارکیٹ مین ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا جو کہ گزشتہ روز والد کو کام کا بتا کر گی ۔لیکن واپس نہ آیا اور فون بھی بند ہو گیا تھا
پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے مقتول کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں ماری گئی ہے