قصور
ڈی سی قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر م موضع چھبر کی رہاشی خاتون زینب بی بی کو اے سی چونیاں نے گندم واپس دلا دی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو اطلاع ملی کہ چھبر کا رہائشی بااثر زمیدار مصطفی زبردستی زینب بی بی نامی غریب خاتون کی فصل گندم چھین کر لے گیا ہے اس پر فوری اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں نے متعلقہ پٹواری اور نمبردار کی موجودگی میں اراضی کی تصدیق کی جس پر بااثر زمیدار ناجائز قبضہ کرکے فصل گندم ہتھیانہ چاہتا تھا موقعہ پر ڈی سی قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر اراضی واہ گزار کرواتے ہوئے گندم غریب خاتون کے حوالے کر دیا
Tag: baaghi
-

اے سی نے مظلوم بے سہارا عورت کی مدد کی
-

پھندا لگی ایک اور لاش برآمد
قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود کوٹ پیراں میں نامعلوم نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی چوکی پرانی سبزی منڈی کے بلکل قریب کوٹ پیراں میں رات گئے پھندا لگی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے نوجوان کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے پولیس نے لاش کو فوری قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے تاکہ پتہ چل سکے قتل یا خود کشی کی گئی ہے ہومیسائیڈ ٹیم مصروف تفتیش لاش پوسٹ مارٹم کے لئیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے -

پبلک پراسیکیوشن سیکریٹری کا دورہ
قصور
سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید کا دورہ قصور
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے گزشتہ روز قصور کا خصوصی دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں گندم خریداری مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا
منعقدہ اجلاس کی صدارت کی صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاوید نے کی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کیں کہ رواں ہفتے کے دوران سوفیصد باردانہ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل دستیاب لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور گندم ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹری نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ گندم خریداری مرکز سٹی قصور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں کی وی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا -

3 بھائیوں پر فائرنگ ایک جانبحق
ایبٹ آباد
2 بھائی زخمی ایک جانبحق علاقے میں خوف و ہراس واقعہ گاڑی کھڑی کرنے پر پیش آیا
تفصیلات کے مطابق یو سی پھلکوٹ ایبٹ آباد کے سبزی فروش بھاٸیوں پر سینا لیب نزد ڈی ایچ کیو کے سامنے گولیاں ملزم نے گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں محمد قدیر موقع پر جانبحق جبکہ دیگر 2 بھائی زخمی ہو گئے زخمی بھاٸیوں کو ھسپتال منتقل کردیا گیا تنازعہ گاڑی کھڑی کرنے پر پیش آیا ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے -

پھول مرجھا گئے لوگ پریشان
قصور
چونیاں میں کروناوائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھولوں کا کاروبار تباہ ہوگیا زمینداروں کی کھڑی فصلیں، زمینوں پر ہی سوکھ گئیں۔ ان خیالات کااظہار صدرآل پنجاب فلوریکل کلچر کسان اتحاد سردارسرفرازاحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے میڈیانمائندگان کو بتایا کہ کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھولوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور کسان بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں۔ کسانوں کے پاس آنے والی فصل کے بیج، کھاد اور دیگر اخراجات کے پیسے بھی اس وقت موجود نہیں ہیں۔ پورے پاکستان میں اس شعبہ سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں اور اپنا روزگار حاصل کررہے تھے۔ مارچ، اپریل کے مہینوں میں پھولوں کی فصل کرونا وائرس اور حکومتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔ کیونکہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق فلاورمنڈیاں، فلاوردوکانیں اور شادی ہال بند ہیں جس کی وجہ سے کسانوں، بیوپاریوں اور دوکانداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کسان بھاری نقصان سے دوچارہونے کے ساتھ ساتھ بیج اور کھاد ڈیلروں کے مقروض بھی ہوچکے ہیں۔ فلوریکل کلچر شعبے کی بقاکے لئے حکومت فوری طور پر ریلیف پیکج اور بغیر سود کے آسان شرائط پر پھول کاشت کرنے والے کسانوں کو قرضے دے تاکہ یہ کسان آئندہ اس شعبے کی بقااورترقی کے لئے فارمنگ کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرپاکستان اور وزیراعظم فلوریکل کلچر سے جڑے ہوئے کسانوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کسانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کریں -

طالبہ بے دردی سے قتل
[wpforms id=”8946″ title=”true”]ایبٹ آباد
د نملی میرا کے رھاشی سعد کی ھمشیرہ مہ نور کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا
تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایٸر کی طالبہ مہ نور گھر میں موجود تھی کہ مہ نور کی والدہ گلناز زوجہ اورنگریب مرحوم جو کہ فالج کی مریضہ ھے اسی وقت مہ نور اپنی والدہ کو ویٸل چٸر پر باتھ روم لے گٸ انکے گھر میں دو کزن گھس آۓ توقیر اور عامر انھہوں مہ نور اواز دیکر بازو سے پکڑ لیا معذور ھونے کی وجہ سے اسکی والدہ باتھ روم سے مدد کے لیے نہ نکل سکی مہ نور کو قتل کرنے کے بعد لاش کو لٹکا دیا گیا گلناز بی بی نے حکومت پاکستان سے ایپل کی کہ میری بیٹی کے قاتل گرفتار کیے جاٸیں -

پولیس رشوت لے کر کرونا مشتبہ بندے فرار کروانے لگی
قصور
الہ آباد کرونا سے متاثرہ اہل محلہ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین رشوت وصول کرنے لگے قرنطینہ سنٹر چونیاں میں ملاقات کرنے اور سودا سلف خریدنے کے لئے جانے والو سے دو سو روپیہ سے لے کر پانچ سو روپے فی کس رشوت وصول کئے جانے کا انکشاف بھاری نذرانے لے کر اکثر رہائشیوں کو فرار بھی کروایا گیا ہے سابقہ چیئرمین صفدر خاں بلوچ کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ محلہ رحمان پورہ الہ آباد کے رہائشی اور سابقہ وائس چیئرمین صفدر خاں بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے سیل کئے جانے والے علاقے پر ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین اہل محلہ کے لئے عذاب بن چکے ہیں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کرنے دیا جاتا قرنطینہ سنٹر چونیاں میں داخل رشتہ داروں سے ملاقات اور سودا سلف خریدنے کے لئے دو سو روپیہ سے لیکر پانچ سو روپیہ تک فی کس رشوت وصول کی جا رہی ہے پولیس ملازمین نے بھاری نذرانے وصول کر کے اکثر رہائشیوں کو سیل شدہ علاقہ سے خود فرار بھی کروایا ہے صفدر خاں بلوچ نے مزید بتایا کہ اے سی چونیاں، ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور موقع پر آ کر جائزہ لیں اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور ایماندار پولیس ملازمین کو محلہ رحمان پورہ میں تعینات کیا جائے -

قصور پولیس میں تقرریاں و تبادلے
قصور پولیس میں تقرریاں اور تبادلے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے 8 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں سب انسپکٹر محمد اسلم کو بی ڈویژن سے ایس ایچ او سٹی پھولنگر جبکہ سب انسپکٹر محمد امجد کو ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر میاں غلام فرید کو راجہ جنگ سے ایس ایچ او صدر قصور جبکہ انسپکٹر رانا حسیب کو صدر قصور سے ایس ایچ او کنگن پور انسپکٹر محمد شہادت کو انچارج ہومیسائیڈ یونٹ چونیاں سے ایس ایچ او راجنگ سب انسپکٹر آصف نذیر کو روشن بھیلہ سے ایس ایچ او گنڈاسنگھ والا جبکہ سب انسپکٹر آصف جاوید کو روشن بھیلہ سب انسپکٹر محمد ذوالفقار کو کنگن پور سے سی آئی اے یونٹ قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے -

خونی سڑک پر ایک اور حادثہ
قصور
پنجاب کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ
تفصیلات کے مطابق کل شام 6 بجے کے قریب غریب اٹھیل پور کے مقام پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کنٹینر سڑک سے نیچے درختوں سے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کنٹینر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیور کو نکالنے کی کوشش کی مگر کنٹینر کا اگلا حصہ اندر کی طرف دھنس چکا تھا لوگوں نے نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی مشقت سے کنٹینر کے اگلے حصے کو کاٹ کر ڈرائیور کو کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید چوٹیں آئیں اس سڑک پر حادثات کی بڑی وجہ سڑک کا مکمل ٹوٹ جانا اور سڑک کا کم چوڑا ہونا ہے جسکی بدولت آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں -

تحصیلدار کے چہیتے بدمعاش باپ بیٹا
قصور
چونیاں تحصیل آفس کا نائب قاصد اہل محلہ کے لئے عذاب بن گیا ادھار اور کم ریٹس پر سامان نہ دینے پر اپنے اہل محلہ کی بند دکانوں کو نائب تحصیلدار کے ہاتھوں ہزاروں روپیہ کے جرمانے کروا دیئے نائب تحصیلدار اور نائب قاصد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقامی شہری نے ڈی سی قصور کو درخواست دے دی
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے محلہ فیصل آباد کے رہائشی ملک اکرم ظفر نے ڈی سے قصور کے نام ایک دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میرا محلے دار نور احمد جو کہ تحصیلدار آفس میں نائب قاصد ہے نور احمد اور اس کے بیٹے احمد نے اہل محلہ کا جینا حرام کر رکھا ہے ادھار اور کم ریٹس پر گوشت، سبزی اور کریانہ کا سامان نہ دینے پر دھمکیاں لگاتے رہتے ہیں ملک اکرم ظفر نے درخواست میں لکھا ہے کہ میں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے نور محمد اور اس کا بیٹا احمد اکثر بلیک میل کرتے رہتے ہیں گزشتہ روز میں روزہ کی حالت میں دوپہر کو دکان بند کر کے سو رہا تھا کہ نائب قاصد کے بیٹے احمد نے دروازے پر دستک دی اور کہا کہ آپ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو گیا ہے میں گھر سے باہر نکلا تو دیکھا نائب قاصد نور محمد نائب تحصیلدار کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا اور مسکرا کر کہہ رھا تھا کہ ہم سے پنگا لو گے تو آپ کو جیل بھی بھجوا دیا جائے گا جیل کی دھمکی سے ڈر کر میں نے پانچ ہزار روپے دے دیئے ملک اکرم ظفر نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نائب تحصیلدار اسامہ امانت اور نائب قاصد نور محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اسامہ امانت سے جب صحافیوں نے سوال کیا کہ گھر میں قائم ایک بند دکان کو نائب قاصد کی ذاتی عداوت پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیوں کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور اپنے مؤقف میں بتایا کہ دکان واقع ہی بند تھی ایک روز قبل خریداری کروائی گئی تھی واضح رہے کہ مذکورہ دکان نائب قاصد نور محمد کے محلہ میں موجود ہے اور نور محمد کے قریبی رہائشی تمام دکاندار سبزی، گوشت اور کریانہ والے باپ بیٹے کی حرکتوں سے تنگ آ چکے ہیں