قصور میں پتنگ بازی کے خلاف مہم تیز ترین کر دی گئی
رواں سال کے دو ماہ کے دوران پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 167مقدمات درج کرکے 190ملزمان کو گرفتار کیا گیاباور ملزمان کے قبضہ سے18956پتنگیں، 752دھاتی ڈور کی چرخیاں اور آلات پتنگ سازی برآمد کیے گئے
پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت مساجد میں اعلانات کروائے گئے،سوشل میڈیا پر کمپین چلائی گئی اور اسکے ساتھ ساتھ سکولوں میں جا کر بچوں کو آگاہی لیکچر بھی دئیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس و ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی
Tag: baaghi
-

پتنگ بازی کے خلاف مہم تیز
-

سرکاری ایمبولینس کا بطور ٹیکسی چلائے جانے کا انکشاف
قصور
حسین خان والا کی سرکاری ایمبولینس نجی گاڑی کے طور پر استعمال
تفصیلات کے مطابق حسین خان والا میں سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس جو کہ اردگرد کے نواحی گاؤں سے مریضوں کے لیے وقف تھی مگر اس کے دونوں ڈرائیور اپنے ذاتی مقاصد کے لئے بے دریغ استعمال کرتے تھے کبھی برگر شاپس سے برگر لینے کیلئے چلے جستے تو کبھی رات کو ٹیکسی سروس بھی چلاتے تھے جس پر تحصیل چونیاں کے PTI کے نائب صدر چوہدری انعام اللہ خان نے عوامی شکایت پر کل CEO ہیلتھ قصور کو کہہ کر محمکہ کی کارستانی پر فوری کارروائی کا آغاز کروا دیا اب وہ ایمبولینس سرکاری ہسپتال حسین خان والا میں چوبیس گھنٹے موجود رھے گی اس زبردست عمل پر اہل علاقہ کا خراج تحسین -

اہم سڑک پر گندگی کا راج انتظامیہ کا صفائی سے انکار
قصور کی اہم شاہراہ پر گندگی کے ڈھیر ویسٹ بکس نا ہونے کی بدولت علاقہ مکین کوڑا کرکٹ سڑک پر پھینکنے پر مجبور انتظامیہ غافل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے پرانی لاڑی اڈہ اور حالیہ ماڈل بازار کے باہر گندگی ہی گندگی جس سے سخت تعفن اور بدبو اٹھ رہی ہے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا یہاں پر کوئی ویسٹ بکس نہیں جس کی بدولت ہم کوڑا کرکٹ یہاں پھینکنے پر مجبور ہیں مگر افسوس کہ ٹی ایم اے کا عملہ ہر روز صفائی نہیں کرتا جس سے یہ کوڑا کرکٹ کئی کئی دن جمع ہوا رہتا ہے جس سے تعفن اٹھنا شروع ہو جاتا ہے پھر جب صفائی کے عملے کا دل کرے ٹرالی میں لاڈ کر اس کچرے کو لیجایا جاتا ہے اس کوڑے کرکٹ پر گائے بھینسے بھی چلتی پھرتی رہتی ہیں جس سے اس مصروف شاہراہ پر ہر وقت حادثے کا خطرہ رہتا ہے
لوگوں نے ڈی سی قصور اور ٹی ایم او قصور سے نوٹس لے کر اس غفلت کے مرتکب صفائی کے عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

رفع حاجت کرنے آئے نوجوان پر تشدد اور پرچہ
قصور
چونیاں باباثر زمیندار کے بیٹوں کا قضائے حاجت پر آئے ہوئے سلیم مسیح پر بہیمانہ تشدد مار مار کر برا حال کر دیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں بگھیانہ خورد میں سلیم مسیح کھیتوں میں قضائے حاجت کے لیے گیا تو وہاں پر موجود بااثر کسان کے بیٹوں الطاف وغیرہ نے چوری کے الزام میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور 15 پر کال کرکے پولیس کے حوالے کردیا
ورثاء کے مطابق ہمارے بیٹے کا بازو بھی ٹوٹ چکا ہے بااثر کسان کے بیٹوں کے خلاف قانونی کارروائی پر متاثرین مسیح برادری نے قصور دیپالپور روڑ پر شدید احتجاج کیا اور ڈی پی او قصور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتا رکرکے ہمیں انصاف دلوایا جائے -

ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے انجیکشن لگانے سے شہری مفلوج
قصور
الہ آباد میں ہومیو پیتھک کی آڑ میں ایلوپیتھک پریکٹس جاری شہری کو انجیکشن لگا کر بازو سے مفلوج کر دیا
تفصیلات کے مطابق 13 فروری کو الہ آباد محلہ میاں ٹاءون کا رہائشہ محنت کش محمد اشرف بخار کی بدولت دوائی لینے شریف ہومیو پیتھک کلینک وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل ٹاءون نزد میاں ٹاءون پر گیا جہاں ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد شریف نے اسے انجیکشن لگا دیا انجیکشن لگتے ہی اشرف کا بازو حرکت کرنا چھوڑ گیا جس پر اشرف نے ڈاکٹر کو کہا تو اس نے اشرف کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور گالم گلوچ شروع کر دی اشرف نے اپنا معائنہ لاہور جنرل ہسپتال سے کروایا تو اسے بتایا گیا کہ انجیکشن غلط لگا ہے اشرف نے بتایا کہ چند روز قبل ہی اسی ڈاکٹر کے ہاتھوں محمد شفیع نامی بزرگ کی موت واقع ہوئی ہے اور ڈاکٹر ہومیوپیتھک کی آڑ میں ایلوپیتھک پریکٹس کر رہا ہے لہذہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ انسپیکٹر چونیاں و ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ و پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نوٹس لے اور مجھے انصاف دلوائے -

رشتہ کے تنازع پر قتل
قصو
پتوکی میں رشتہ کے تنازع پر قتل فائرنگ کرکے تنویر نے اپنے کزن آصف کو قتل کردیا
تصیلات کے مطابق پتوکی میں محمد آصف اپنے کزن تنویر کے گھر ناروکی ماہجہ پتوکی ملنے آ یا تھا مقتول محمد آصف پتوکی کے نواحی گاؤں ساکن شیخم کا رھائشی ہے مقتول کی عمر 25 سال ہے مقتول محمد آصف کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے مقتول کے سینے پر تین فائر لگے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ہے مقتول کے بھائی محمد رحمان کی تحریری درخواست پر پولیس نے کاروائی شروع کردی -

دلہا سمیت کئی افراد زخمی
قصور رائیونڈ روڈ پر واقع قصبے راجہ جنگ میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک چھت گرنے سے دلہا سمیت کئی مہمان زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی محمد علی مرحوم کے گھر ان کی نواسی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران چھت پر عورتوں اور بچوں کا رش زیادہ ہونے کے باعث چھت کا ایک حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا چھت گرنے کے باعث دلہا سمیت شادی میں شریک کئی مہمان جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تسلی بخش بتائی جاتی ہے -

ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی متحرک
قصور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ قصورکا غیر معیاری دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ قصور نے سینکڑوں لیٹر مضر صحت کیمیکل ملا دودھ پکڑ لیا
ڈائریکٹر لاہور ڈویژن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصطفی آباد ٹول پلازہ پر دودھ کی خود چیکنگ کی
اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور نے ٹیم کے ہمراہ دودھ کے معیار کو چیک کیا جس پر ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کو فوری ضائع کر دیا گیا اور سینکڑوں چالان بھی کئے -

سپیشل تعمیر کا دعوی ایک بار پھر
قصور پی ٹی آئی قیادت شہریوں کو تسلیاں دینے میں مصروف پچھلے سال کی طرح ایک مرتبہ پھر رائیونڈ قصور روڈ کی تعمیر کا دعوی کر دیا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قصور کی قیادت عوام کو تسلیاں دینے میں مصروف پچھلے سال بھی راءو داور حیات خان ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی کی طرف سے قصور رائیونڈ روڈ کو ڈبل کرنے کا دعوی کیا گیا تھا اور اب بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سردار راشد طفیل خان اور راءو داور حیات خان کی طرف سے منسوب قصور رائیونڈ روڈ پر جگہ جگہ بینرز چھپوا کر لگائے گئے ہیں جس میں قصور رائیونڈ روڈ کی سپیشل تعمیر کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ روپیہ فنڈ منظور ہونے کا دعوی کیا گیا ہے مگر یہ بات وضع نہیں کی گئی کہ سپیشل تعمیر سے مراد سڑک مرمت ہے یاں پھر روڈ ڈبل کرنا ہے
لوگوں نے کہا کہ بات وضع کی جائے کہ سڑک مرمت کی جائے گی یاں ڈبل روڈ بنایا جائے اور حتمی تاریخ بتائی جائے کہ کام کب شروع ہوگا ورنہ جب سے پی ٹی آئی گورنمنٹ بنی ہے تب سے دعوی تو سن رہے ہیں مگر کام ہوتا نہیں -

شجر کاری مہم کا آغاز
قصور
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادہاکشن نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیاتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میڈم نازیہ موہل نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ریلوے ہاکی گراونڈ اور اے سی آفس کوٹ رادھاکشن میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کر دیا
اور شہریوں سے بھی استدعا کی کہ وہ بھی پودے لگائیں تاکہ ہم صاف فضاء میں اپنی زندگی صحت مندانہ طریقے سے گزار سکیں