قصور چونیاں میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا دوست کی لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق پولیس سرکل چونیاں کےتھانہ کنگن پور میں دوست نے دوست کی زندگی کا سودہ کر لیا مقتول کے مخالفین سے پیسے لے کر اپنے ہی دوست کو مروا دیا
ملزموں نے فاروق کو قتل کرکےلاش دریا میں پھینک دی جو کہ پندرہ روز بعد ملی
لاش ملنے پر حقائق سامنے آگئے مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے اُن کے ملزم پکڑ کر چھوڑ دیئے
متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے انصاف کی اپیل کی ہے
Tag: baaghi
-

دوست ہی دوست کا قاتل نکلا
-

جاز کمپنی تین ماہ سے نیند میں
قصور
جاز نیٹ ورک 3 ماہ سے خراب لوگ پریشان کمپنی نیند کی گولی کھا کر سو گئی
تفصیلات کے مطابق راءوخان میں پچھلے تین ماہ سے جاز کا ٹاور بند پڑا ہے معلوم ہوا ہے کہ جاز کمپنی اور زمین مالکان کے درمیان کوئی تنازعہ چل رہا ہے جس پر زمین مالکان نے عدالت سے سٹے لیا ہوا ہے اس لئے کمپنی کو ٹاور پر کام نہیں کرنے دیا جا رہا مگر افسوس کہ کمپنی پر کہ راءو خان والا سے محض 3 کلومیٹر کے پر پل جبومیل سٹاپ پر ایک اور جاز ٹاور نصب ہے وہ بھی پچھلے کئی ماہ سے خراب ہے حالانکہ اس ٹاور کا کوئی تنازعہ نہیں مگر پھر بجی لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے پل جبومیل سٹاپ ،اوراڑہ نو و کلاں اور راءو خان والا کے رہائشی سخت پریشان ہیں کیونکہ اس سارے علاقے میں جاز کے سگنل بلکل بھی نہیں آ رہے جس سے لوگوں کا رابطہ ایک دوسرے سے نا ہونے کے برابر ہو گیا ہے
لوگوں نے جاز کمپنی سے کہا ہے کہ فوری راءو خان والا میں ایمرجنسی ٹاور لگایا جائے اور جبومیل سٹاپ کے ٹاور کو درست کیا جائے تاکہ لوگ ایک دوسرے سے رابطہ بحال کر سکیں -

ورکرز کنونشن کا اعلان
قصور
الہ آباد پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی الہ آباد نیبرہڈ کونسل وارڈ نمبر 5 اور 6 کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کی اجلاس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد اشفاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 فروری کو پاکستان تحریک انصاف میونسپل کمیٹی الہ آباد سے عہدیداران کے ہمراہ مینار پاکستان جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی کارواں کی قیادت ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کریں گے مینار پاکستان پر ہونے والا کنونشن در حقیقت ایک تنظیمی جلسہ ہے جس میں سنٹرل پنجاب کے تقریباً گیارہ ہزار عہدیداران اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سنٹرل پنجاب کے عہدداروں سے حلف لیں گے ہمارا یہ تنظیمی جلسہ پارٹی کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گا اور پارٹی پر کارکنوں کا اعتماد بحال ہو گا -

50 سال پرانا انڈین میزائل چلا دیا گیا
قصور
کنگن پور کے نواح تانگڑیاں سے ملنے والے میزائل کو 30 فٹ گڑھا کھود کر چلا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق کنکن پور سرحدی علاقہ تانگڑیاں میں دو روز ملنے والے مزائل کو زیر زمین چلایا گیا کل شام میزائل کو پانچ بج کر بیس منٹ پر چلا یا گیا
اپریشن میں پاک آرمی ،اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر ،فضائیہ ،پولیس ،ریسکیو ،لیسکو ،سول ڈیفنس محکمہ صحت اور دیگر اداروں نے حصہ لیا چھ کلو میٹر قریبی آبادی کو خالی کروایا گیا اور نزدیکی دو سکولوں کو کو بھی بند رکھا گیا
30 فٹ زیر زمین گرھا کھوڈ کر میزائل کو ڈیفیوز کیا گیا اس میزائل کی رینج 4 کلومیٹر تھی مگر پاک فوج نے اسے اس طریقے سے ڈیفیوز کیا کہ اس کے اثرات بہت کم ہو کر زیر زمین ہی رہ گئے -

1 جانبحق دو شدید زخمی
قصور
چارہ کاٹنے جانے والے لوڈر رکشے کا ٹرک سے ایکسیڈنٹ ایک مزدور جانبحق دو شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق قصور سے رائیونڈ چارہ کاٹنے جانے والے لوڈر رکشہ کا رائیونڈ کے قریب ٹرک سے ساتھ ایکسیڈنٹ جس کے نتیجے میں اکبر بھٹی نامی مزدور موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ دو مزدور شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کی حالت سیریس ہے -

جائز تنقید ہمارا حق ہے،سنسنی نا پھیلائیں
پریس کلب قصور کے بانی سینئر صحافی محمد رفیق نثار نے کہا ہے کہ صحا فت ایک مقد س پیشہ ہے اس کے تقدس کو بحا ل رکھنے کے لیے صحافیوں کو مثبت کردار ادا کر نا چا ہیے صحا فت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ریاستی اداروں پر مثبت تنقید صحافیوں کا حق ہے مگر اپنے مفاد کے لیے سنسنی پھیلانے سے گریز کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہا ر شیخ محمد حسین کی زیر صدارت ورکنگ جرنلسٹ ک نسل پریس کلب قصور کے منعقد منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
محمد رفیق نثار نے کہا کہ بے لوث صحافت کرنے والوں کے لیے نہ صر ف بہت سے مسا ئل ہیں بلکہ دباؤ کا شکار بھی رہتے ہیں حق سچ کا سا تھ دینے والے کسی دھمکی اور خوف سے نہیں گھبرا تے صحا فیو ں نے ہمیشہ سچ کا علم بلند کرنے کے لیے کسی بھی دباؤ کی کبھی بھی پرواہ نہیں کی صحا فت کے بل بو تے پر ناجائز اختیارات کا استعمال کر نے والے صحا فیو ں کا محاسبہ کر کے صحافیوں کو ان کا اصل مقا م دلوائیں گے
معاشرے میں پسے ہوئے طبقہ کی آواز بننے والے صحا فیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے -

ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار
قصور سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم پولیس کی گرفتار کر لیا گیا
تھانہ صدر قصور کے علاقہ گلبرک کالونی میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی اطلاع شہریوں نے پولیس کو دی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم شہریار عرف سنی نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی
ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایات پر سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھیں
پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزم شہریار عرف سنی کو گرفتار کر کے پسٹل بھی برآمد کر لیا -

50 سال پرانا بم برآمد
قصور کے علاقے کنگن پور کے نواح سے 1971 کی جنگ کا مارٹر گولا برآمد
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے علاقے کنگن پور کے نواحی گاؤں تانگڑیاں میں کل ویران کھیتوں میں بچے گراونڈ بنا رہے تھےکہ 6 فٹ لمبا میزائل برآمد ہوا جو کہ 1971 کی جنگ میں گرا تھا اور چل نا سکا تھا
سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری طلب کر لیا گیا اور مقامی پولیس نے پہنچ کر علاقے کو سیل کرکے مارٹر گولے کو فوج و رینجرز کے آنے تک اپنی تحویل میں رکھا اور بعد میں مارٹر گولا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کلیئر کرنے کے بعد فوج کے سپرد کر دیا گیا -

سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹنے کا نیا حربہ
قصور
لوگوں کو سوشل میڈیا پر لوٹنے کا کام جاری لڑکیوں اور لڑکوں کے گروہ متحرک
تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی نوجوان نوریز خان کو انسٹاگرام پر سارہ فرید نامی خاتون نے کہا کہ میں برطانیہ کی رہائشی ہوں میرا شوہر فوت چکا ہے اور مجھے بھی کینسر ہے ڈاکٹروں کیمطابق میں چند ماہ ہی زندہ رہ پاءونگی میرے پاس 2 ملین پاءونڈ ہیں جسے میں آج کو اچھا انسان سمجھ کر عطیہ کرنا چاہتی ہوں مجھے اپنا موبائل نمبر، شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ دیجئے جس پر نوریز خان نے اسے اپنا نمبر ،آئی ڈی کارڈ اور فرضی بینک اکاؤنٹ بیجھا جس پر اگلے دن اسے ایک پاکستانی نمبر 03304235707 سے ایک شمائلہ عظمت نامی لڑکی کی کال آئی کہ میں کراچی ائیرپورٹ سے کسسٹم کی طرف سے بات کر رہی ہوں آپ کیلئے لندن سے ایک تحفہ آیا ہے جس کیلئے آپ کسٹم کی مد میں 2 لاکھ 40 ہزار روپیہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اکاءونٹ نمبر 0010066636680012 میں جمع کروائیں آپ کا تحفہ کل تک پہنچ جائیگا اس نے اس نے تحفہ لے کر آنے والے فرضی شحض سے انگریزی میں بات بھی کروائی تاہم نوریز نے کہا کہ میں پیسے نہیں بیجھونگا آپ اس شحض کو میرے پاس بھیج دیں اس پر لڑکی نے کال کاٹ دی اور نمبر بند کر لیا
شہریوں نے اس طرح سے لوگوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

سرعام ہوائی فائرنگ لوگوں میں خوف و ہراس
قصور میں ٹک ٹاک کے شوقینوں کی سرعام ہوائی فائرنگ لوگوں میں خوف و ہراس ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل
ٹک ٹاک کے شوقین منچلوں نے لوگوں کی زندگیاں داو پر لگا دیں
گلبرگ کالونی کی مصروف ترین شاہراہ پر نوجوان شدید فائرنگ کرتے رہے
فائرنگ کرنے والے نوجوان کی ویڈیو پولیس نےحاصل کر لی
شیری نامی نوجوان اور اسکے ساتھی کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا تھا
منچلے نوجوانوں نے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی ہے
مگر لوگوں کے شکایت کرنے کے باوجود پولیس نے کاروائی نہیں کی