Baaghi TV

Tag: baaghi

  • بریکنگ نیوز: کیا مفتی عبدالقوی کو حکومتی عہدہ ملنے والا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

    بریکنگ نیوز: کیا مفتی عبدالقوی کو حکومتی عہدہ ملنے والا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور: مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ محرم کے آخر تک انہیں وزارت قانون میں بڑا عہدہ ملنے والا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پروگرام "سماج عفیفہ راؤ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والوں دنوں میں انہیں وزارت قانون میں بڑا عہدہ ملنے والا ہے، جس دن قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا اس کے چند دن بعد ہی انہیں وزارت مل جائے گی. مفتی عبدالقوی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے بہت جلد انہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں بڑا عہدہ مل جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزارت مذہبی و امور کی بجائے وزارت قانون میں عہدہ ملنے کے خواہش مند ہیں کیونکہ وہ تاریخی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں. دوسری جانب انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی و امور مولوی حضرات کا کام ہے. جس پر اینکرپرسن عفیفہ راؤ نے مفتی عبدالقعی سے سوال کیا کہ : کیا آپ مولوی نہیں ہیں؟” جس پر مفتی عبدالقوی نے جواب دیا کہ وہ امت مسلمہ کے نمائندہ ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ بہت جلد آنے والا ہے جس میں ان کی کامیابی ہوگی اور کیس جیتنے کے ساتھ ہی انہیں اہم وزارت دیدی جائے گی.

  • کیا دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت مانگنا لازمی؟ مفتی عبدالقوی کا تازہ ترین فتویٰ

    کیا دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت مانگنا لازمی؟ مفتی عبدالقوی کا تازہ ترین فتویٰ

    لاہور: مفتی عبدالقوی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت مانگنا لازمی ہے.

    تفصیلات کے مطابق پروگرام "سماج عفیفہ راؤ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ "دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی ہوتی ہے کیونکہ یہ پاکستان کا قانون ہے”. انہوں نے کہا کہ "میں پاکستانی ہوں اور پاکستان کے قوانین کی عزت کرتا ہوں اس لئے مجھے پاکستان میں رہتے ہوئے اگر دوسری شادی کرنی ہے تو مجھے اپنی پہلی بیوی سے اجزت لینا لازمی ہوگی، کیونکہ اگر میں ایسا نہیں کرتا تو مجھے 2 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ بھی ہوسکتا ہے، اسی لیے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لازمی درکار ہوگی”. انہوں نے مزید کہا کہ "البتہ وہ نکاح کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا حکم قران پاک میں موجود ہے” اس پر اینکرپرسن عفیفہ راؤ نے مفتی صاحب سے سوال کیا کہ "مفتی صاحب آپ نے کتنے نکاح کیے ہوئے ہیں؟” مفتی عبدالقوی عفیفہ راؤ کا سوال یہ کہہ کر گول کرگئے کہ اگر وہ یہ بتادیں کہ ان کے کتنے نکاح ہیں تو اس بات سے ان کے گھر والوں کا دل ٹوٹ جائے گا اور وہ کسی کا دل نہیں توڑنا چاہتے. مفتی صاحب کے نزدیک دل توڑنا حرام ہے جبکہ نکاح کرنا سنت ہے.

    واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی پروگرام "سماج عفیفہ راؤ کے ساتھ” میں تشریف لائے جہاں انہوں نے دو شادیاں کرنے سے متعلق فتویٰ جاری کیا.

  • ایک اور صحافی کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

    ایک اور صحافی کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

    اسلام آباد: پاکستانی صحافی کامران یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف کا اکاؤنٹ ٹویٹر نے معطل کردیا. کامران یوسف کا اکاؤنٹ بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر تبصرہ کرنے سے معطل کیا گیا، تاہم یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ٹویٹر نے کامران یوسف کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا. انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ٹویٹر نے میرا اکاؤنٹ صرف اس وجہ سے معطل کردیا ہے کہ میں نے ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان پر تبصرہ کیا۔ شرم کی بات ہے کہ ٹویٹر پر واپس آنے کے لئے مجھے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی”.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹویٹر نے مسلئہ کشمیر پر بولنے والے پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل کیے ہیں. جس پر ٹویٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

  • اینڈی مرے کو بڑی کامیابی مل گئی

    اینڈی مرے کو بڑی کامیابی مل گئی

    واشنگٹن (اے پی پی) اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے معروف کھلاڑی اینڈی مرے اور انکے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپیز فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں ریان ہیرسن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمعہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز نے سخت مقابلے کے بعد ریان ہیرسن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی کو پہلے سیٹ میں 2-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 10-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

    راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

    واشنگٹن (اے پی پی) سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں راجر فیڈرر کو پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، لیوکاس پاﺅلی اور آندرے روبلو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سوئس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی راجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے با ہر ہوگئے۔ جمعہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچز میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، فرانسیسی کھلاڑی لیوکاس پاﺅلی نے سخت مقابلے کے بعد روسی کھلاڑی کیرن خچانووف کو 6-7(3-7)، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی آندرے روبلو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ گرینڈ سلام کے فاتح اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ سوئس سٹار راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کوارٹر فائنل میچ انکا مقابلہ ہم وطن کھلاڑی ڈینیل مڈویڈیو سے ہوگا۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: بھارتی ٹیم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: بھارتی ٹیم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم تین روزہ ٹور میچ میں ہفتے کو ایکشن میں نظر آئے گی.

    بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل تین روزہ ٹور میچ ہفتہ سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مکمل شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • پاکستان کا خطرناک ترین روڈ

    پاکستان کا خطرناک ترین روڈ

    قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی لمبائی تقریبا 28 کلومیٹر ہے جس پر کم و بیش 28 سو چھوٹے بڑے گڑھے موجود ہے 12 سال قبل تیار ہونے والا یہ روڈ پچھلے ادوار میں سال دو سال بعد مرمت ہوتا رہتا تھا مگر جب سے نئی حکومت آئی ہے سڑک کی مرمت نہیں ہوئی اور کئی بار افواہ پھیلائی گئی کہ یہ روڈ ڈبل ہو رہا ہے جو کہ تسلیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں اس روڈ پر روزانہ 2 سے 3 حادثات ہوتے ہیں جب سے رواں سال کئی اموات ہو چکی ہیں ایسا ہی ایک ایکسیڈنٹ رات رائیونڈ سے قصور جانے والی گاڑی کو ٹاہلی سٹاپ پر پیش آیا گاڑی والے نے کھڈوں سے بچ کے گاڑی نکالنے کی کوسش کی مگر سپیڈ زیادہ ہونے کی بدولت گاڑی الٹ گئی جس سے کار سواروں کو کافی شدید چوٹیں آئیں جن کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے
    لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر روڈ ڈبل نہیں کر سکتے تو کم از کم روڈ مرمت ہی کروا دیا جائے

  • جیل میں ڈانس

    جیل میں ڈانس

    قصور
    جشن آزادی کے نام پر ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین کا ناچ گانا ،انتظامیہ نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں
    تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ جیل قصور کے پرائیویٹ دوست بھی ڈانس پارٹی کے مزے لیتے رہے
    پرائیویٹ دوست اور جیل اہلکار ڈانس پارٹی ویڈیو اور تصویریں بھی بناتے رھے
    جیل میں ڈانس پارٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائریل ہوگئیں جس پر جیل احکام نے چپ سادھ لی

  • یوم سیاہ کے حوالے سے خوشاب میں ریلی نکالی گئی

    یوم سیاہ کے حوالے سے خوشاب میں ریلی نکالی گئی

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )ریلی کی قیادت میڈم ساجدہ بیگم۔اسسٹنٹ کمشنر افتخار بلوچ اور ۔سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ۔ اکرام اللہ خان۔مظفر آہیر۔بلال جٹ ۔چوہدری طارق ۔نعیم جٹ چودھری کاشف اقبال۔ ۔محمد شہادت کے علاوہ شہرکے مختلف سماجی اہم شخصیات نے شرکت کی
    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے
    ریلی کے دوران کشميری پرچم اور قومی پرچموں کی نمایاں تشہیر ریلی فوارا چوک جوہرآباد میں اختتام پذیر ہوئی ۔۔۔

  • کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مظفرگڑھ میں سیاستدان،وکلاء،انتظامیہ،تاجر سب سراپا احتجاج

    مظفرگڑھ میں بھی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اورریلی نکالی گئی۔ریلی میں سیاہ پرچم اٹھائے ہزاروں افرد نے شرکت کی اور بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ،تاجروں،وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی.ریلی کی قیادت مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبد الحئی دستی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کی.ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی جانے والی ریلی مظفرگڑھ پریس کلب پہنچی جہاں شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کیاور مودی کت پوسٹر پر جوتیاں برسانے کے بعد اسے نذر آتش کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ناقابل برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے.مقررین نے عالمی برادری سے بھارت پردباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ان کا کہناتھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرائے اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لائے.