Baaghi TV

Tag: baaghi

  • پاکستان کے مشہور سابق آل راؤنڈر ٹیسٹ کرکٹر کا یوم وفات

    پاکستان کے مشہور سابق آل راؤنڈر ٹیسٹ کرکٹر کا یوم وفات

    وسیم حسن راجہ کی وفات *
    پاکستان کے سابق آل رائونڈر ٹیسٹ کرکٹر وسیم حسن راجہ 3 جولائی 1952ء کو ملتان میں پیدا ہوئے ۔
    پاکستان کے کرکٹ کے سابق کھلاڑی۔ مشہور کھلاڑی رمیز راجہ کے بھائی۔ وسیم راجا دائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے لیگ سپن بالر تھے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اکاون کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ گگلی بھی پھینکتے تھے اور بائیں ہاتھ سے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے مڈل آڈر بلے باز تھے۔ انہوں نے کئی موقعوں پر پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز یا اوپننگ بھی کی۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں ستاون ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے دو ہزار دوسو اکاسی رن بنائے اور ان کی اوسط چھتیس عشاریہ ایک چھ رہی۔ اس میں چار سنچریاں اور اٹھارہ نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
    ون ڈیز

    انہوں نے چون (54) ایک روزہ میچ بھی کھیلے۔ ان کا آخری ٹیسٹ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف انیس سو پچاسی میں آکلینڈ میں ہوا۔ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے اور انہوں نے آئی سی سی کے ریفری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
    کارنامے

    انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑا کارنامہ انیس سوچھہتر ستتر میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر انجام دیا۔ انہوں نے اس سیریز میں کرکٹ کی تاریخ کے تباہ کن فاسٹ بالنگ اٹیک کے خلاف پانچ سو سترہ رن ستاون عشاریہ چار کی اوسط سے بنائے۔ اس سیریز میں پاکستان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے بہترین تیز رفتار بالر گارنر، رابرٹس اور کروفٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

    سنیل گواسکر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر کسی بھی بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے بالروں کے اتنی پٹائی نہیں کی تھی جتنی اس دورے پر وسیم حسن راجا نے کی۔ انیس سو تراسی چوراسی آسٹریلیا کے دورے پر جب عمران خان پاکستان ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے تو وسیم راجا بھی اس ٹیم میں شامل تھے۔
    انتقال
    23 اگست 2006ء میں ایک کاونٹی میچ کے دوران میں سلپ میں کھڑے ساتھی فیلڈروں کو بتایا کہ ان کو چکر آ رہے ہیں اور میدان سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ انہیں جب میدان سے باہر لے جایا جا رہا تھا تو وہ باونڈری لائن پر انتقال کر گئے۔۔!!!

  • صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے جمعہ 30 اگست کو خطاب کریں گے۔ صدر مملکت کا خطاب شام 5 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کرنے کے لئے دعوت ناموں کا اجراءشروع کردیا ہے۔

  • جیمز بانڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    جیمز بانڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ ”جیمز بانڈ“ کی نئی فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائی“ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم”جیمز بانڈ“ سلسلے کی25 ویں فلم” نو ٹائم ٹو ڈائی“ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔حال ہی میں فلم کے نام کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور اب بتایاگیا ہے کہ فلم پاکستان میں بھی پیش کی جائے گی. دوسری جانب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا.

  • نئی دہلی میں فائرنگ، توڑ پھوڑ: شدید خوف و ہراس پھیل گیا

    نئی دہلی میں فائرنگ، توڑ پھوڑ: شدید خوف و ہراس پھیل گیا

    لاہور: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کالکا مندر کو مسمار کرنے کی وجہ سے مندر کے پجاریوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی.

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے علاقے تغلق آباد میں قدیم مندر کالکا مندر کو مسمار کرنے کی وجہ سے مندر کے پجاریوں کی جانب سے توڑ پھوڑ شروع کردی گئی. مندر کے پجاری دہلی کی سڑکوں پر آگئے اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے. بھارتی میڈیا کے مطابق پجاریوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. اس سارے منظرے سے دہلی کی پولیس بھی غائب تھی اور حملہ آوروں کو کوئی روکنے والا نہیں تھا. اس سارے منظر کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی کی سڑکوں پر لوگوں کا ایک ہجوم ہے جس میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے. ساتھ ہی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے بھی توڑدئیے گئے ہیں.

    https://youtu.be/4w8gOo0ZVAE

  • بریکنگ: سعودیہ پر فضائی حملہ کردیا گیا

    بریکنگ: سعودیہ پر فضائی حملہ کردیا گیا

    ریاض (اے پی پی) حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کیلئے دو ڈرونز فائر کردئیے، جسے سعودی فضائیہ نے ناکام بنادیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے گئے دو ڈرونز گرا کر اپنے شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی نے عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بناتے کے لیے دو ڈرونز اڑائے، بروقت اطلاع ملتے ہی سعودی ایئر فورس کی طرف سے کارروائی کی گئی۔

    کرنل المالکی نے مزید بتایا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پابندی کرتے ہوئے سعودی افواج اپنے ملک اور شہریوں کی سلامتی کے لیے کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

  • جرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا  پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارافسوس

    جرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارافسوس

    سرگودھا۔ 23 اگست (اے پی پی) جرنلسٹ ویلفیئر کونسل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ممتاز عارف منعقد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں امجد پرویز‘ اشرف قریشی‘ رانا محمد اشرف‘ عبدالوہاب چوہدری‘ آفاق احمد گوندل‘ محمد بلال مون‘ عبدالصمد شاہین‘ اے آر سلیم‘ رانا افضل حنیف‘ طارق اعوان‘ ملک عبدالجبار‘مجاہد رضا بخاری‘ ملک عرفان حیدر‘ رانا ندیم‘ حافظ عبدالخالق نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • سینٹری ورکرز کی بھرتی کیلئے وزارت بلدیات سے استدعاء

    سینٹری ورکرز کی بھرتی کیلئے وزارت بلدیات سے استدعاء

    سرگودھا۔ 23اگست (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں 200 سے زیادہ سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کے لئے وزارت بلدیات کو استدعاء کی گئی ہے۔ بلدیہ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں سینٹری ورکرز کی بھرتیاں گزشتہ 10 سال سے نہیں کی گئیں اس دوران کئی سینٹری ورکرز اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جبکہ کئی سینٹری ورکرز وفات پاچکے ہیں ان کی جگہ نئی بھرتیاں نہ ہوسکیں جبکہ مزید 30 سے زائد سینٹری ورکرز اپنی ملازمت مدت پوری کرنے کے نزدیک ہیں جن کے بدلے اگر بھرتیاں نہ ہوئیں تو شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگی جس کو بہتر بنانے کے لئے 2 سو سے زیادہ سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

  • جعلی چالان کاٹنے والا پولیس اہلکار گرفتار

    جعلی چالان کاٹنے والا پولیس اہلکار گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی ٹریفک کا کامیاب چھاپہ تفصیلات کے مطابق جعلی چالان بک کے ذریعے چالان کاٹتے شہریوں سے پیسے بٹورنے والا ٹریفک پولیس اہلکار پکڑا گیا اے ایس آئی ریاست کو ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف نے جعلی چالان کاٹتے رنگے ہاتھو پکڑ کر فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا
    پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اے ایس آئی ریاست کو حوالات میں بند کر دیا، پولیس ذرائع
    ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے جعلسازی کرنے والے اے ایس آئی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

  • نا معلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

    نا معلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ھونے میں کامیاب واقعہ گزشتہ روز پیش آیا
    محافظ اسکواڈ پولیس اربن ایریا کے اہلکاروں کو زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا گیا
    محافظ اسکواڈ کے اہلکار فیصل اور حسنین ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر فائرنگ کر دی ڈی پی او مشتاق سکھیرا زخمیوں کی عیادت کرنے ھسپتال پہنچ گئے
    نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او سرگودہا پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلیے سول ہسپتال پہنچ گئے آر پی او سرگودہا بھی ہمراہ تھے

  • اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مسلمانوں پر مظالم اور انسانی نسل کشی کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کھڈیاں کل بروز ہفتہ کشمیری بھائیوں کی ہمایت میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور حمزہ علی بھٹی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈویژن مشاری محمود شرکت کریں گے اور طلبہ اور دیگر سماجی کارکنان سے خطاب کریں گے