Baaghi TV

Tag: baaghi

  • پی سی بی کرکٹ کميٹی اجلاس، اندر کی کہانی سامنے آگئی

    پی سی بی کرکٹ کميٹی اجلاس، اندر کی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ميں ٹيم کي کارکردگي ، انڈيا کے ہاتھوں شکست اورقومی جونئيرٹيموں کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا۔

    کرکٹ کميٹی کا اجلاس قذافي سٹيڈيم ميں پی سی بی کے ايم ڈی وسيم خان کی سربراہی ميں شروع ہوا ۔ اجلاس ميں سابق کپتان وسيم اکرم نے کينڈا سے ويڈيو لنک پر حصہ ليا جبکہ ارکان مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس ميں ورلڈ کپ کے سيمی فائنل سے کيوں باہر ہوئے اور انڈيا سے شکست پر قومی ٹيم کے چيف سليکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ کميٹی کو آگاہ کيا۔ کپتان اور کوچ کا موقف تھا کہ ٹيم کی کارکردگی ورلڈ کپ ميں بہتر رہی ہے. سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹيم نے آخری چار ميچوں ميں بہترين کھيل پيش کرتے ہوئے کم بيک کيا بدقسمتی سے سيمی فائنل ميں نا پہنچ سکے ۔ چيف سليکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نيک نيتی سے دستياب کھلاڑيوں سے ٹيم کا انتخاب کيا جبکہ ان کے تين سالہ دور ميں کئی نئے اور باصلاحيت مستقبل کے کھلاڑی قومی ٹيم ميں شامل کيے۔ اجلاس میں مستقبل کی سلیکشن پالیسی ، سلیکشن کمیٹی ، کوچنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گے۔

    کيمٹی اپنی سفارشات پی سی بی کے چيرمين احسان مانی کو پيش کرے گی ۔ جو کرکٹ بورڈ کے پيٹرن وزيراعظم عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کريں گے اور ان کی ہدايت کی روشنی ميں فیصلے کيے جائيں گے۔

  • مردہ زندہ ہوگیا، حیران کن خبر

    مردہ زندہ ہوگیا، حیران کن خبر

    آسام : آسام کے ہسپتال میں ایک مریض کو مردہ قرار دیدیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ مریض ابھی زندہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آسام کے ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب محمد حسین نامی مریض کو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ محمد حسین نامی مریض فوت نہیں ہوا بلکہ زندہ ہے. کہا جاتا ہے کہ بدھ کے روز محمد حسین کو ہسپتال میں‌علاج کیلئے لایا گیا. اس حوالے سے حسین کی بیوی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ تو لاش لینے آئے تھے لیکن حسین کو زندہ دیکھ کر نہ صرف ہم خوش بلکہ حیران و پریشان بھی ہوگئے.

    جبکہ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ جس محمد حسین کو ہم نے مردہ قرار دیا تھا وہ یہ محمد حسین نہیں بلکہ کوئی اور محمد حسین ہے جو اسی ہسپتال میں داخل تھے. خیر ابھی تک اس صورتحال کے حوالے سے کافی تضاد پایا جارہا ہے.

  • عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیاہے،گوہررحمن بنگش

    عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیاہے،گوہررحمن بنگش

    عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیاہے،گوہررحمن بنگش

    پشاور ۔ 02اگست(اے پی پی)ایس ای واپڈا بنوں گوہر رحمن بنگش نے کہا ہے کہ بنوں میں بجلی کی کوئی کمی نہیں لیکن واپڈا پیسکو کے فارمولے کے مطابق ہر علاقے کو بل کی ادائیگی کے مطابق بجلی دی جاتی ہے، بجلی قومی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرناچاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے کہاکہ پیسکواہلکارعوام کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے،عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے ،صارفین کوچاہیے کہ وہ میٹرلگاکربجلی قانونی طوراستعمال کریں کیونکہ غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والا قومی مجرم ہے ۔ انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کنڈاکلچراورغیرقانونی بجلی استعمال کرنے والے عناصرکے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کرکے ایک اچھے شہری ہونے کاثبوت دیں ۔

  • خاتون ایس ایچ او نے 2 ماہ میں 200 سے زائد ہراساں کرنے کے کیسز نمٹا دیے

    خاتون ایس ایچ او نے 2 ماہ میں 200 سے زائد ہراساں کرنے کے کیسز نمٹا دیے

    لاہور: پاکپتن کی پہلی ایس ایچ او خاتون آفیسر نے 200 سے زائد ہراساں کرنے کے کیسز صرف 2 ماہ میں نمٹا کر تاریخ رقم کردی.

    تفصیلات کے مطابق کلثوم فاطمہ نامی ایس ایچ او نے صرف 2 ماہ میں 200 سے زائد ہراساں کرنے کے کیسز نمٹا دیے. اس حوالے سے کلثوم فاطمہ نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے اس چھوٹے سے دورانیے میں 200 سے زائد کیسز نمٹا دیے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ وہ عورتوں کو انصاف دلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مشن کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گی. دوسری جانب ڈی پی او پاکپتن عبادت ناصر جنہوں نے کلثوم فاطمہ کو ایس ایچ او مقرر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکپتن پولیس میں مزید خواتین کی شمولیت پولیس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی.

  • محبوبہ مفتی کو اچانک نظر بند کردیا گیا، کشمیر کی صورتحال مزید خراب

    محبوبہ مفتی کو اچانک نظر بند کردیا گیا، کشمیر کی صورتحال مزید خراب

    سری نگر: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریکٹک پارٹی کی صدر محبوہ مفتی کو سری نگر میں نظر بند کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی فوج نے سری نگر میں جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریکٹک پارٹی کی صدر محبوہ مفتی کو نظر بند کردیا. بھارتی فوج کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک پے. دوسری جانب محبوبہ مفتی نے نظر بند ہونے سے پہلے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اپنے ایک ٹویٹ میں کشمیر کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت سری نگر کی سڑکوں پر انتشار ہے. لوگ پٹرول پمپوں‌ کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں موجود ہیں جبکہ اے ٹی ایم کے باہر بھی لوگوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں. اس حوالے سے محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

  • ماہرین زراعت کی کاشت کاروں کوکپاس کی خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت

    ماہرین زراعت کی کاشت کاروں کوکپاس کی خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت

    ماہرین زراعت کی کاشت کاروں کوکپاس کی خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد ۔ 02 اگست (اے پی پی) کاشت کاروں کو پھول ، گڈی ، ٹینڈے بننے کے مرحلہ پر کپاس کی سب سے اہم اور نقد آور فصل کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کپاس صوبہ پنجاب کی سب سے اہم نقد آور فصل ہے جبکہ کپاس اگانے والے علاقوں کی دیہی آباد ی کے روزگار کا انحصار اس فصل پر منحصر ہے لہٰذا کاشت کار پھول ،گڈی اورٹینڈے بننے کے مرحلہ پر اس کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوسکے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ کپاس کی کاشت کے اکثر علاقوں میں کاشت کار چھوٹے رقبوں کے مالک ہیں اور وہ کھادوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سفارش کردہ مقدار سے کم کھادیں استعمال کرتے ہیں جس کے باعث پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ کاشت کار اگست کے مہینے میں ناءٹروجنی کھادوں کا استعمال فصل کی بڑھوتری اور پھل کو مدنظر رکھ کر دو سے تین اقساط میں کریں ۔ مزید برآں زنک اور بوران کی کمی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ان کا بذریعہ سپرے استعمال کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بنتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ زنک سلفیٹ 35فیصد والا 250گرام فی 100لیٹر پانی اوربورک ایسڈ 200گرام فی 100لیٹر پانی فی ایکڑ 2سے 3بار سپرے کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایاکہ نمی والے موسم میں کپاس کی فصل میں سفید مکھی اور چست تیلے کے حملے کے بروقت تدارک کے لیے اپنی فصل کی ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاءوٹنگ کریں ۔

    انہوں نے بتایاکہ پیسٹ سکاءوٹنک کے بعد اگر سفید مکھی کا حملہ نقصان کی معاشی حد 5بالغ یا بچے فی پتہ یا دونوں ملاکر پانچ فی پتہ ہوں جبکہ چست تیلہ ایک بالغ یا بچہ فی پتہ ہو تو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے یقینی بنائیں ۔ انہوں نے بتایاکہ کاشت کار مزید رہنمائی کےلیے محکمہ زراعت پنجاب کی فری ایگری کلچر ل ہیلپ لائن کے نمبروں 0800-15000اور 0800-29000پر صبح 8تا شام 8بجے تک مفت کال کرکے مشاورت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ جو کاشت کار بذریعہ موبائل مشاورت یا رہنمائی چاہتے ہوں وہ ایس ایم ایس ہیلپ لائن 0304-4000172پر بھی ایس ایم ایس کرسکتے ہیں ۔

  • 23 سالہ بھارتی لڑکی مس انگلینڈ منتخب، انوکھی تاریخ رقم

    23 سالہ بھارتی لڑکی مس انگلینڈ منتخب، انوکھی تاریخ رقم

    لندن: 23 سالہ بھارتی نژاد بھاشا مکھرجی مس انگلینڈ بن گئیں. بھاشا مکھر جی دراصل بھارتی ہیں جو ڈربی میں رہتی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق 23 سالہ بھاشا مکھر جی ڈاکٹر ہیں جو ڈاکٹریٹ کی نہ صرف دو ڈگریاں رکھتی ہیں بلکہ ان کا ذہانت کا لیول بھی 146 ہے جو عام انسانوں سے کہیں زیادہ ہے. بھاشا مکھر جی نامی بھارتی نژاد نے لندن میں جمعہ کو ہونے والے ایک مقابلے میں شرکت کی اور مس انگلینڈ بننے میں کامیاب ہوئیں. اس مقابلے میں مختلف خواتین نے شرکت کی لیکن مس انگلینڈ کا تاج 23 سالہ بھارتی لڑکی کو پہنایا گیا. بھاشا مکھر جی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی نوکری ایک جونئر ڈاکٹر کی حیثیت سے لنکشائر میں شروع کی اور اب وہ ایک پروفیشنل ڈاکٹر ہیں.

  • نشے کا بڑھتا ہوا رجہان ذہنی امراض میں اضافہ کا موجب بن رہا ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار رضوی

    نشے کا بڑھتا ہوا رجہان ذہنی امراض میں اضافہ کا موجب بن رہا ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار رضوی

    نشے کا بڑھتا ہوا رجحان ذہنی امراض میں اضافہ کا موجب بن رہا ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار رضوی

    فیصل آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)نوجوان نسل میں دن بدن نشے کی طرف بڑھتا ہوا رجحان ذہنی امراض کو بڑھانے کا ذمہ دار ہے جن میں چرس ، افیون ،ہیرءون ، بھنگ ، کوکین ، نشہ آور گولیاں اور ٹیکوں کا استعمال شامل ہے ۔ ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید ذوالفقار علی رضوی نے بتایا کہ منشیات کا استعمال نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد دنیا کو سب سے بڑا خطرہ منشیات کے استعمال سے ہے کیونکہ نشے کی وجہ سے نوجوان نسل اپنے فراءض سے غافل ہوتی جا رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ریلوے اسٹیشنوں ، پارکوں ، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر لوگ سر عام نشہ کرتے ہیں ۔ مگرانہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 18سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے سگریٹ پینے اور خریدنے پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں منشیات کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں بھی قانون موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے ۔

  • چیئرمین نیب نے ہائوسنگ سیکٹرکی تفصیلات جاری کر دیں:

    چیئرمین نیب نے ہائوسنگ سیکٹرکی تفصیلات جاری کر دیں:

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب لاہور نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران ہائوسنگ سیکٹر میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دیں:

    لاہور: نیب لاہور نے اکتوبر 2017 سے جولائی 2019 کے دوران 62 مبینہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے کیسز پر کارروائی کا آغاز کیا. جن میں سے 40 ہائوسنگ سوسائٹیوں کے معاملات کو بروقت مکمل کروا دیا گیا. جبکہ نیب لاہور میں فی الوقت 22 مبینہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے کیسز زیر سماعت ہیں

    نیب لاہور حکام کی انتھک کاوشوں سے صرف ہائوسنگ سیکٹر میں ملزمان سے 3 ارب مالیت پر مشتل معاہدات کئے گئے. اس رقم سے 2 ارب 80 کروڑ روپے کامیابی کیساتھ وصول کئے جا چکے ہیں جنکی منتقلی بھی جاری ہے: نیب لاہور

    اس دوران نیب نیب لاہور کیجانب سے 25 ارب مالیت کی ان ڈائریکٹ ریکوری بھی ممکن بنائی گئی. ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب افسران کی نے 24 ہزار 300 متاثرین کو انکی لوٹی گئی رقوم یا پلاٹ و مکانات واپس دلوائے. اکتوبر 2017 تا جولائی 2019 نیب لاہور نے 7 غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ و مالکان کیخلاف 24 ارب مالیت پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کئے گئے: نیب لاہور

    لاہور: ان 7 ہائوزنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی تعداد15750 رہیجو اپنی ڈوبی ہوئی رقوم اور پلاٹ و مکانات ملنے کے منتظر ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے اقتدار سنبھالتے ہی ہائوسنگ سیکٹرکے متاثرین کے ازالے پر زور دیا۔۔۔۔

  • سعودی حکومت کا تاریخی فیصلہ، اب خواتین بھی آزاد

    سعودی حکومت کا تاریخی فیصلہ، اب خواتین بھی آزاد

    ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب سے سعودی عورتیں بھی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر باہر کے ملک جاسکیں گی.

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے ہر سعودی جو پاسپورٹ کیلئے اپلائی کرے گا اسے پاسپورٹ مل جائے گا چاہے وہ عورت ہی کیوں نہ ہو، اس کے علاوہ اب سے سعودی عرب میں عورتیں اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکیں گی جیسا کہ شادی کرنا اور کسی دوسرے ملک میں جانا اور کسی مرد سرپرست کی اجازت درکار نہیں ہوگی. ابتدائی طور پر 21 سال سے زائد لڑکی کو پاسپورٹ دیا جائے گا. اس حوالے سے ٹویٹر صارفین نے سعودی حکومت کے اس شاندار اور تاریخی فیصلے کو خوب سراہا اور اس فیصلے کو خوش آئند کہا گیا. امریکہ میں سعودی سفیر ریمہ بندر ال سعود نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں انتہائی خوشی کے ساتھ یہ اعلان کرتی ہوں کہ سعودیہ میں بھی عورتوں کو حقوق ملنا شروع ہوگئے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں عورتوں کو ویزہ لینے سے پہلے اپنے مرد سرپرست کی اجازت درکار تھی لیکن اب سعودی حکومت نے شاندار اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عورتوں کو بھی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے.