قصور سے حصول تعلیم کیلئے کرغزستان جانے والی لڑکی کا وطن واپسی کا مطالبہ
قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کی ایک اور طالبہ کشیدگی کی زد میں آگئی ہے عائشہ کا وڈیو بیان سامنے آگیا جو کہ الہ آباد کے نواحی قصبہ گہلن ہٹھاڑ کی رہائشی ہے اور میڈیکل کی طالبہ ہے
عائشہ وکیل نے وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے
عائشہ وکیل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کمروں میں محصور ہیں اور یہاں پر خوف کی فضاء ہے قائم ہے
واضع رہے کہ ضلع قصور سے بیس سے پچیس طلباء و طالبات کرغستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور سب لوکل لوگوں کے تشدد کا شکار ہیں
عائشہ کا کہنا ہے کہ کرغستان میں حالات کنٹرول نہیں ہیں اور نا ہی ہمیں کسی قسم کی سیکورٹی مہیا کی جا رہی ہے حکومت پاکستان جلد از کوئی ایکشن لے اور ہمیں محفوظ طریقہ سے واپس پہنچایا جائے
Tag: baaghi

قصور کی رہائشی طالبہ کا کرغستان سے پیغام،وطن واپس لایا جائے

سٹی بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول ،کوئی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات نہیں
قصور
سٹی قصور میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،لوگ گھنٹوں شدید گرمی میں ٹریفک میں پھنسے رہنے لگے،ٹریفک پولیس خاموش تماشائیتفصیلات کے مطابق قصور سٹی بھر میں ٹریفک جام ہونے کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے
پورے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث شہری شدید گرمی میں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں
قصور شہر کا مشہور و معروف چوک، شفیع والا چو،ک ٹریفک جام ہونے میں گزشتہ کئی سالوں سے اول چوک مانا جاتا ہے جہاں آج دن تک کوئی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات نہیں کیا گیا اور سب سے زیادہ ٹریفک یہاں جام رہتی ہے
نیز کاروباری مرکز ہونے کے باعث ٹریفک کا جام رہنا کاروباری حضرات کے لئے مذید پریشان کن ہے
شفیع والا چوک میں صبح سے رات تک گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے
مقامی شہریوں و دکانداروں نے کئی بار اعلی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے تاہم کوئی بات نہیں بنیاہلیان علاقہ نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ سے از خود نوٹس لے کر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کو کنٹرول کیا جا سکے

ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ،تین زخمی
قصور
ہوٹل سے کھانا کھا کر پیسے دینے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی،تین افراد زخمیتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی شہر چھانگا مانگا میں کھانے کے پیسے مانگنے پر ملزمان نے تندور مالکان پر فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی ک ردیا
نواحی علاقے چک 17 میں ملزمان ملک عابد اور ملک ماجد نے ہوٹل سے کھانا کھایا جس پر ہوٹل مالک نے اپنے پیسوں کا تقاضہ کیا تو ملزمان نے پیسے ادا کرنے کے بجائے اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر سرور،شہباز اور حسن زخمی ہو گئے
پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا
پیٹرول،آٹا و گندم سستی،دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پرانی
قصور
باوجود پیٹرول اور آٹا و گندم ریٹ سستا ہونے کے باقی اشیاء کی قیمتیں کم نا ہو سکیں،ٹرانسپورٹ کرائے،بیکری کی اشیاء کی قیمتیں پرانیتفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے پیٹرول اور گندم و آٹا کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ابھی تک روٹی کی قیمت میں کمی کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے
جبکہ بلیک مارکیٹنگ حضرات کے پاس بہت تگڑا جواز ہوتا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے سو دیگر اشیاء کا ریٹ بھی بڑھ گیا ہے مگر اب عوام الناس حیران ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بھی کم ہو گئی ہیں مگر ٹرانسپورٹ کرائے تاحال کم نا ہو سکے ہیں اسی طرح گندم و آٹا کی قیمت کم ہونے کے باوجود بیکری کی تمام اشیاء کی قیمتیں بھی پرانی ہی ہیں جو کہ لمحہ فکر ہے
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر دیگر اشیاء ضررویہ کی قیمتیں کم کروانے کی استدعا کی ہےبدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج
قصور
بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس برآمد،مقدمہ درجتفصیلات کے مطابق پولیس چوکی پرانا لاری اڈا تھانہ اے ڈویژن نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں کاروائی
کرتے ہوئے محلہ ڈنگی پورہ قصور کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش علی حسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم پرانا لاڑی اڈہ کوٹ بڈھا کے قریب چرس فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
کسان مارچ 12 مئی کو پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا
قصور
پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کی طرف سے 12 مئی کو ہونے والے کسان مارچ لاہور میں شرکت کی جائے گیتفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے مہنگی کھاد، ادویات و سپرے اور کسانوں کے حقوق کے لئے 12 مئی بروز اتوار کو کسان مارچ کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے کسان حضرات شرکت کرینگے
کسان مارچ دوپہر 3 بجے جی پی او چوک لاہور سے شروع ہو گا اور پنجاب اسمبلی ہال پہ اختتام پذیر ہو گا جس میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے راہنما و ملک بھر سے کسان راہنما خطاب فرمائیں گے اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے
قصور سے کسان مارچ میں شرکت کیلئے مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر سایہ کسانوں پہ مشتمل قافلہ دوپہر 1 بجے اسٹیل باغ چوک قصور شہر سے روانہ ہو گا اور لاہور میں کسان مارچ میں شرکت کرے گا جس میں ضلع بھر کے کسان،سیاسی کارکنان و دیگر جماعتوں کے قائدین و کارکنان شرکت فرمائیں گےاغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بچہ بازیاب
قصور
گزشتہ دن بچہ اغواء کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی،ملزم پکڑ لیا،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل،نئے ڈی پی او سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور شہر میں سبزی منڈی میں عوام نے بچہ اغواء کرکے لیجانے والے شحض کو پکڑ لیا اور اس کی خوب دھلائی کی
سبزی منڈی میں ایک خاتون نے اپنے چھوٹے بچے کو رکشہ میں بٹھایا اور خود خریداری کیلئے چلی گئی یہ منظر قریب کھڑا ملزم دیکھ رہا تھا جس نے بچے کو بڑی مہارت سے بوری میں ڈالا اور رفو چکر ہونے لگا تاہم بچے کے رونے کی آواز سن کر قریبی لوگوں نے مشکوک شحض کو گھیر لیا اور اس سے بچہ بازیاب کروایا لیا
عوام نے ملزم کی خوب دھلائی کی اور سوشل میڈیا پہ اس کی ویڈو وائرل کر دی
ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے تین ساتھی بھی اس کے ساتھ تھے جو موقع سے بھاگ گئے ہیں
واضع رہے کہ کچھ عرصہ سے قصور سے کئی بچے غائب ہوئے ہیں جن کا کوئی سراغ نا مل سکا ہے
شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
ڈی پی او قصور کو تبدیل کرکے ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا
- قصور
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کو تبدیل کرکے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاریتفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے
ڈی پی او قصور کو تبدیل کرکے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسٰی خان کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی پی او قصور طارق عزیز کو تبدیل کرکے ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے
ضلع بھر کی سیاسی ،سماجی،صحافی برادری نے نئے آنے والے ڈی پی او محمد عیسیٰ کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے قانون کے مطابق میرٹ پہ کام کریں گے- قصور

قصور پولیس کا گاؤں میں سرچ آپریشن،6 گرفتار
قصور
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں سرچ آپریشن،متعدد افراد سے پوچھ گچھ ،6 گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر پولیس نے بھاری نفری کیساتھ گرینڈ سرچ آپریشن کیا
یہ سرچ آپریشن تھانہ صدر قصور کے علاقہ کھارہ گاؤں میں کیا گیا ہے جہاں کچھ عرصے سے جرائم میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے
سرچ آپریشن میں دو ڈی ایس پیز، تین تھانوں کی نفری، سی آئی اے سٹاف اور ایلیٹ کے جوانوں نے حصہ لیا
اس سرچ آپریشن میں 60 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا اور 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی
6 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری
ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی معہ قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے اور سنگین جرائم میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ضلعی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے
چوکی کے قریب واردات،شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا
-
قصور
تھانہ صدر کی حدود میں
ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رک سکا، چوکی کے بلکل قریب پھر واردات،شہریوں کا راستہ بند کرکے احتجاجتفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ صدر ڈکیتوں کی آماج گاہ بن چکا ہے
ہر روز کی بنیاد پہ ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا حرام ہو چکا ہے
پرسوں تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں نے لوڈر رکشہ کے ڈرائیور کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا اور کل دوپہر کو ایک بار پھر سے سفید دن کی روشنی میں
خورشید ائی ہسپتال کھارا چونگی کے قریب میاں الیکٹرونک نزد پولیس چوکی کھارا میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے واردات کی
مسلسل وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی
شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے







