Baaghi TV

Tag: baaghi

  • پیٹرولنگ پولیس کے ناکوں کے باوجود عوام غیر محفوظ

    پیٹرولنگ پولیس کے ناکوں کے باوجود عوام غیر محفوظ

    قصور پٹرولنگ پولیس نور پور چیک پوسٹ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام پٹرولنگ کرنے کی بجائے سارا دن ہوٹلوں اور روڈ پر ٹھنڈی جگہ پر بیٹھ کر وقت ضائع کرتے رہتے ہیں ڈی آئی جی پٹرولنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹرول پولیس چیک پوسٹ نور پور کا اے ایس آئی مجید اورعملہ مبینہ طور پر رشوت لینے کا عادی ہو چکا ہے مسافر اور لوڈر گاڑیوں کے علاوہ ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ طور پر نذرانہ وصول کیا جا رہا ہے گشت کرنے کی بجائے سارا دن مختلف ہوٹلوں دکانوں یا روڈ پر ٹھنڈی جگہوں پر آرام کرتے نظر آتے ہیں پٹرولنگ پولیس کے عملہ کی نااہلی کی وجہ سے جرائم میں اصافہ ہو چکا ہے اور مین قصور دیپالپور روڈ پر اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے پٹرولنگ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے جگہ جگہ توڑی کے بھاری ٹرالو اور اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک بھی بلاک رہتی ہے کیونکہ ان سے مبینہ طور پر نذرانہ وصول کیا جاتا ہے مقامی شہریوں عرفان ملک، رشید احمد،باسط علی بھٹی احسان اللہ خان نے ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • برف کی مانگ میں اضافہ،قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا

    برف کی مانگ میں اضافہ،قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا

    قصور
    برف کی تاحال کمی،منہ مانگی قیمتوں پر فروخت جاری،دیگر اشیاء ضروریہ کی بھی زائد قیمتیں وصول کی جاتی رہی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں عید کے دنوں سے اب عید کے ختم ہونے تک آئس فیکٹریوں کی من مانی جاری ہے
    برف کی شدید قلت پیدا کی گئی ہے اور منہ مانگی قیمتوں پر برف کی فروخت جاری ہے
    آئس فیکٹری مالکان نے برف کی قیمتوں میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث شہری سخت گرمی میں برف سے محروم ہیں
    دوسری جانب گھریلوں ریفریجریٹروں میں قربانی کے گوشت کے باعث برف نا بننے سے بازاری برف کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث برف بیچنے والوں کو اپنی من مانیاں کرنے کا موقع ملا ہے
    نیز دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی من مانی کی گئی ہے جیسے،نان،روٹی،پھل و دیگر اشیاء وغیرہ
    جبکہ سبزی مصالحہ جات میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور سبزیوں کی مانگ نا ہونے کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے

  • ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی طرف سے شکریہ

    ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی طرف سے شکریہ

    قصور
    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کے زیر اہتمام
    ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے 2024 کے موقع پر خون عطیہ کرنے والے ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے بلڈ ڈونیٹ کرنے والے معزز ڈونرز کا استقبال کیا
    اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل چونیاں رانا زاہد علی خاں صاحب سمیت علاقہ بھر کی مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی

    تقریب کے مقررین نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کی کمی نہیں ہونے دیں گے

    اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے بلڈ ڈونرز کا شکریہ ادا کیا گیا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کروانے والے رضاکاروں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے گفتگو کرتے ہوئے خون عطیہ کرنے والے بلڈ ڈونرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا

    تقریب کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور پاکستان سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے بھتہ وصولی

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے بھتہ وصولی

    قصور
    ضلع بھر خاص کر چونیاں،الہ آباد اور کنگن پور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے حاصل کرنے والی عورتوں سے رشوت لینے کا بازار گرم،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر چونیاں،الہ آباد اور کنگن پور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے
    گزشتہ دن کنگن پور میں
    ڈیوائس ہولڈرز نے ٹاون کمیٹی کنگن پور ،سی او روم آفس میں بیٹھ کر عورتوں سے پیسے لیکر انکے انگوٹھے لگائے اور بہانہ یہ بنایا کہ یہاں نیٹ ورک ٹھیک چلتا
    ان مجبور محنت کش عورتوں سے 3000 سے 4000 روپیہ فی عورت سے رشوت وصول کی گئی اور یہ معمول بن چکا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں کو بغیر رشوت لئے پیسے نکال کر نہیں دیئے جاتے
    کل اس بات پہ کنگن پور میں عورتوں نے احتجاج کیا اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دور دراز سے آئی عورتوں کو سخت گرمی میں گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کرکے ذلیل و رسو کیا جاتا ہے پھر اس کے بعد جو عورت بطور رشوت پیسے دے اسے پیسے نکال کر دیئے جاتے ہیں وگرنہ واپس بھیج دیا جاتا ہے
    عورتوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ڈپٹی کمشنر مُجھے ہراساں کرکے جھوٹا مقدمہ بنوانا چاہتا ہے،سردار شریف سوہڈل،

    ڈپٹی کمشنر مُجھے ہراساں کرکے جھوٹا مقدمہ بنوانا چاہتا ہے،سردار شریف سوہڈل،

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے صدر سردار شریف سوہڈل کے خلاف بےبنیاد مقدمہ کی دھمکی،میڈیا نمائندگان کو بریفننگ،جلد وفد وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرے گا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے بانی و صدر معروف صحافی و وکیل سردار شریف سوہڈل نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ
    ڈپٹی کمشنر قصور میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا ھے
    میں جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتا کرپٹ مافیا کے خلاف آواز بلند کی ھے اور کرتا رھوں گا جلد انسانی حقوق،عوامی سماجی،صحافتی اور وکلا تنظیموں کی نماٸندہ شخصیات کا وفد وزیر اعلیّ پنجاب سے ملاقات کرے گا جس میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کارکردگی بمعہ ثبوت آگاہ کیا جاٸے گا
    آٸی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او قصور جھوٹی درخواست پر اپنے فراٸض سر انجام دیں وہ ڈی سی قصور سے زیادہ اللہ کو جواب دہ ہیں
    انہوں نے کہا کہ عوامی تکلیف پر کرپشن کی نشان دھی اپنا فرض سمجھتے ہیں اس لٸے ہمیشہ بلا خوف اپنی زمہ داری نبھاٸی ہے جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ میں ڈپٹی کمشنر قصور نے مجھے ہراساں کرنے کے لٸے اپنے قریبی رشتہ دار اکرام انصاری کی مدعیت میں میرے خلاف جھوٹی کہانی بنا کر درخواست لکھی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کو اپنے دفتر بلوا کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا
    چونکہ ڈی پی او قصور اچھی شہرت کے حامل ھیں شاید اس لٸے تاحال انہوں نے اس جھوٹی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا یاد رھے کہ اس درخواست کا مدعی چند سال پہلے ویزے کے چکر میں درجنوں لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا کر غاٸب ھے ڈپٹی کمشنر قصور ان کی پشت پناھی کرتا ھے جس کی وجہ سے ابھی تک یہ قانون کی پکڑ سے باہر ھے حق اور سچ کہنے پر قبل ازیں بھی کچھ بیوروکریٹس اور سیاست دانوں نے مجھے ہراساں کرنے کے لٸے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی مگر اللہ نے مجھے سرخرو کیا
    سچ آخر سامنے آکر رہتا ھے اور مقدمات خارج ھوٸے
    موجودہ ڈپٹی کمشنر بھی ہراساں کرنے کے لٸے اپنا شوق پورا کرلے مجھے ایماندار اور جراتمند پولیس افسران سے انصاف کی توقع ھے

  • مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے ہر گھر تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی

    مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے ہر گھر تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی

    فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سنٹرل پنجاب کے صدر شیخ فیاض احمد نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ عید الاضحیٰ منفرد انداز میں منائے گی۔ "قربانی سب کیلئے” مہم کے تحت ہم ہر گھر تک قربانی کا گوشت پہنچائے گے۔ یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائینگی جو علاقے میں موجود غریب اور متوسط طبقے تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گی۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کا نعرہ لیکر میدان میں آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اجلاس سے جنرل سیکرٹری فیصل آباد محمد احسن تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی 315 یونین کونسل میں مستحق، بیوگان اور قربانی نہ کر پانے والے ہر گھر تک مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان قربانی کا گوشت پہنچائیں گے۔ فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین اور جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے کھانا پہنچا کر عید الضحیٰ کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کریں گے۔

  • کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی،ڈی پی او کی میٹنگ

    کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی،ڈی پی او کی میٹنگ

    قصور
    کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے سے روک دیا گیا،ڈی پی او قصور کی میٹنگ

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ نے پولیس افسران سے میٹننگ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ گورنمنٹ کے احکامات کی روشنی میں
    قربانی کی کھالیں صرف گورنمنٹ آف پنجاب سے اجازت حاصل کرنیوالی تنظمیں ہی اکٹھی کر سکیں گی اور کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
    قصور ضلع بھر میں 7 مویشی منڈیوں پر 180 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
    ڈی پی او قصور نے مویشی منڈیوں کے قریب پولیس گشت کو مزید بڑھانے کے احکامات جاری کئے تاکہ شہری ہر قسم کی واردات سے بچ سکیں اور عیدالاضحیٰ پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو صورت یقینی بن سکے

  • کرپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو  ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی دھمکی

    کرپشن کے خلاف لکھنے پہ صحافی کو ڈپٹی کمشنر کی ظرف سے مقدمے کی دھمکی

    قصور
    حق اور سچ کی آواز بلند کرنا صحافی کا جرم ٹھہرا،مقدمہ و دھمکیوں کا سامنا،صحافی برادری کا احتجاج،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف صحافی و وکیل سردار شریف سوہڈل صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینے کی کوشش کی اور بلا تفریق کرپشن کی نشاندھی کرنے کے لٸے اپنا کردار ادا کیا اور ذمہ دار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے کرپشن کے خلاف کھل کر قلم اٹھایا
    انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دفاتر پٹوار خانے رجسٹری برانچ۔ڈومیساٸل برانچ وغیرہ میں رشوت کے بغیر عوام کے جاٸز کام نا ہونے پر ڈپٹی کمشنر کو کئی بار شکایت کی، اخبارات کے ذریعے و کھلی کچہریوں اور ان کے دفتر جا کر شکایات کیں جس پر چاہٸیے تھا کہ ڈپٹی کمشنر اس سلسلہ میں اپنا فرض ادا کرتے مگر وہ آگ بگولہ ھو گٸے اور سردار شریف سوہڈل کے کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اپنے ایک قریبی رشتہ دار اکرام انصاری کی مدعیت میں ان کے خلاف ایک جھوٹی کہانی بنا کر درخواست تیار کی اور ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر منیر حسین کو اپنے دفتر بلوا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا
    اس سلسلہ میں عوامی نماٸندگان صدر مسلم لیگ ن لاھور ڈویژن اور سابق ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ، ممبر پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری،حاجی صفدر علی انصاری نے بھی ڈی سی کو سمجھانے کی کوشش کی اور معاملے کو میرٹ پر بذریعہ پنچاٸت حل کرنے کا کہا مگر انہوں نے ان کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے اپنے قریبی رشتہ دار کی مدعیت میں امانت میں خیانت کی درخواست دی ھے اور ڈی پی او قصور کو بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ھے
    ایچ ایچ او نے درخواست پر کارواٸی کے لٸے ڈی ایس پی سٹی کو لیٹر لکھ دیا ھے
    صدر ڈسٹرکٹ بار قصور فہد اکرم نے بھی متعلقہ افسران کو جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ھے تاہم جونیٸر پولیس افسران ڈپٹی کمشنر قصور سے خاٸف نظر أتے ہیں جو کہ انصاف کا قتل ھے البتہ موجودہ ڈی پی او قصور اچھی شہرت کے حامل ہیں جن سے قصور کی صحافی برادری کی اپیل ہے کہ میرٹ پہ دو طرفہ فریقین کی بات سن کر کاروائی کی جائے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والے سینیئر ترین صحافی کے خلاف ذاتی انتظامی کارروائی کو رکوایا جائے
    قصور کی صحافی برادری نے آزادی صحافت پہ شب خون مارنے والے افسران کے خلاف وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج قصور الہ آباد میں ہو گی

    یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج قصور الہ آباد میں ہو گی

    قصور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور کے زیر اہتمام
    یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج الہ آباد چونیاں میں ہوگی

    تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 27 مئی 2024 بروز سوموار شام 7 بجے پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر اہتمام
    چونیاں روڈ چوک الہ آباد میں یوم تکبیر و یکجہتی فلسطین کانفرنس ہو گی
    جس میں ملک کے معروف مذہبی ، سیاسی و سماجی رہنما خطاب فرمائیں گے اور فلسطین سے خصوصی وفد کانفرنس میں شریک ہو گا
    ضلع قصور کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں ہزاروں لوگ شرکت فرمائیں گے نیز ملک بھر سے لوگ شرکت فرمائیں گے اور یوم تکبیر کے موقع پر فلسطینی وفد سے اظہار یکجہتی کرینگے

  • بدنام زمانہ منشیات فروش مع اسلحہ و منشیات گرفتار

    بدنام زمانہ منشیات فروش مع اسلحہ و منشیات گرفتار

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،منشیات و اسلحہ برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ایس ایچ او عمران جاوید کی سربراہی میں انچارج چوکی اوراڑہ کی سرکردگی میں ریڈ کیا اور نواحی گاؤں ایشری سنگھ سے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم ایشری سنگھ کا رہائشی ہے اور عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کام کر رہا تھا
    منشیات فروش ملزم رانا بہادر خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس، ایک پمپ ایکشن، بندوق اور پسٹل برآمد
    کرکے مقدمہ درج کیا گیا
    ملزم راجہ جنگ اور گردونواح میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا اور نوجوان نسل کو نشہ پر لگا کر برباد کر رہا تھا