Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ماہ رمضان کا پہلا روزہ،تقدس رمضان کو یقینی بنایا جائے

    ماہ رمضان کا پہلا روزہ،تقدس رمضان کو یقینی بنایا جائے

    قصور
    ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر احترام رمضان کی خاطر قانون پہ عمل درآمد لازم کروایا جائے

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج قصور میں بھی رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مذہبی عقیدت اور جوش کیساتھ پہلا روزہ رکھا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے تقدس کو یقینی بنانے کی خاطر ضلعی انتظامیہ تقدس ماہ رمضان کو لازم بنائے اور گلیوں، بازاروں و ہوٹلوں وغیرہ میں سرعام کھانے پینے والوں کو احترام رمضان کا پابند بنائے اور سرعام کھانے پینے والے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے
    گو کہ دین اسلام میں جبر نہیں مگر دین اسلام کی رو سے ان دنوں سرعام کھانے پینے کی سخت ممانعت ہے سو جو روزہ نہیں رکھ سکتا ان کو اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں چار دیواری کے اندر کھانے پینے تک محدود کیا جائے ناکہ و سرعام کھاتے پیتے تقدس رمضان کو پامال کرتے پھریں

  • اسلامی ادارے کی 49 طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم

    اسلامی ادارے کی 49 طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم

    قصور
    اسلامی ادارے کے بچوں میں تقسیم انعامات کی تقسیم

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ
    راجہ جنگ میں اسلامی درسگاہ مرکزی دارالعلوم حنفیہ ضیاء القرآن جنازگاہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر مفتی عبدالقوی،چوہدری الیاس خاں MPA حلقہ 176،چوہدری فقیرحسین بھٹی امیدوار MNA 132 نے شرکت کی
    کانفرنس رانا نوید خاں نمبردار کی زیر سرپرستی ہوئی جس میں ملک شبیر حسین جنرل کونسلر,چوہدری امجدخاں روڈی وائس چیئرمین سمیت کثیر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی

    ادارہ ہذا کے 49 طلبہ وطالبات کو حفظ قرآن ،ناظرہ،درس نظامی،تخصص فی الفقہ کی تکمیل پر معزز مہمانوں کے ہاتھوں سے انعامات اور اسناد پیش کی گئیں

    سرپرست ادارہ کا کہنا ہے کہ اس سال طلباء کی دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر بھی توجہ دی گئی
    یہ ادارہ عرصہ 4 دہائیوں سے تعلیم کے ساتھ ساتھ حسن تربیت کا حسین امتزاج ہے ہمارا مقصد معاشرے میں بہتری لانا اور علماء کو قومی دھارے میں لاکر ملک وقوم کی خدمت کرناہے
    دعا ہے کے اللّٰہ پاک ہمیں اس مقصد پر پورا اترنے کی ہمت اور خلوص عطاء فرمائے
    اہلیان علاقہ نے ادارہ کی خدمات کو سراہا

  • عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پروقار تقریب

    عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پروقار تقریب

    قصور
    عالمی یوم خواتین کے موقع پہ ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،عورتوں کو خصوصی تحفظ دینے پہ زور

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں لیڈیز پولیس سٹاف کیساتھ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Violance Against Women Never Again کے عنوان سے سپیشل کمپین کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کو جنسی زیادتی، تشدد اور حراسگی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے
    ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے
    اب کوئی بھی خاتون خودکو اکیلی مت سمجھے بلکہ قصور پولیس ان کی جان و مال کی حفاظت اور جنسی جبر، تشدد اور ہراسگی جیسے مسائل کے حل کیلئے دن و رات کوشاں ہیں
    پولیس اجلاس کے دوران ڈی پی او قصور نے لیڈی پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اور مسائل کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جا ری کئے اور کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور آپ کے مسائل کو حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے

  • بجلی کے بعد سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ،عوام۔ پریشان

    بجلی کے بعد سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ،عوام۔ پریشان

    قصور
    بجلی کے بعد سوئی گیس نے بھی شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا،دو وقت کا کھانا پکانا مشکل،لوگ ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پہ مجبور

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر و گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے
    شہریوں کو سوئی گیس کا کنکشن ہوتے ہوئے بھی دو وقت کا کھانا بنانا مشکل ہو گیا
    جبکہ سوئی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے
    شہریوں کو صبح کا ناشتہ دوپہر اور رات کا کھانا گھروں کی بجائے ہوٹلوں سے خریدنا پڑتا ہیں جس کے باعث سخت پریشان ہیں اور
    حکمرانوں سے فریاد کرتے ہیں کہ خداراہ ہمیں ہمارا حق دو
    مگر انتظامیہ کے کانوں پر جو تک نہیں رینگتی
    شہریوں کا کہنا ہے کہ خدا کیلئے ہم غریبوں پر رحم کھاؤ گیس بجلی کی مصنوعی لوڈشیڈنگ بند کرو اور اپنی آخرت بارے یاد رکھو کہ کل کو خدا کو منہ دیکھانا ہے کیا جواب دینگے آپ اللہ کے حضور عوام کو تنگ کرکے

  • 29 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ،کئی ماہ سے سلسلہ جاری

    29 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ،کئی ماہ سے سلسلہ جاری

    قصور
    درندگی کی انتہاء،مسلسل 29 گھنٹے تک بجلی غائب رہنا معمولی بات،لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے،بلاوجہ لوڈ شیڈنگ کئی مہینوں سے معمول

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑہ کلاں و اوراڑہ خورد میں گزشتہ کئی ماہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پہ کئی بار اہلیانِ علاقہ نے احتجاج بھی کیا تاہم کوئی شنوائی نا ہوئی ہے
    گزشتہ روز بروز ہفتہ دن 2 بجے غیر اعلانیہ بجلی چلی گئی جو کہ تقریباً 29 گھنٹوں بعد اتوار کی شام 6 بجے آئی

    ان 29 گھنٹوں میں ایک بار بھی بجلی ایک سیکنڈ کیلئے بھی نا آئی
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر مقامی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور مساجد میں اذانیں بھی نا گونجیں
    مقامی لوگوں نے بارہا انتظامیہ و واپڈا سب ڈویژن راجہ جنگ سے سوال کیا ہے کہ ہمارا کیا قصور ہے جو ہمیں اس طرح ذلیل کیا جاتا ہے؟ کیا ہم لوگ آپ کی نظروں میں انسان نہیں ہیں؟
    مقامی لوگوں نے بتلایا کہ واپڈا سب ڈویژن راجہ کی طرف سے ہمارے ساتھ ایسا سلوک گزشتہ کئی ماہ سے کیا جا رہا ہے جس پہ مقامی لوگ علاقہ ایم پی اے چوہدری الیاس گجر و علاقہ ایم این اے میاں محمد شہباز شریف ( وزیراعظم پاکستان) سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ہم کسی اور سلطنت کے باسی ہیں یا پھر واپڈا حکام ہمیں اپنا صارف مانتی ہی نہیں؟
    اگر چند لوگ بجلی چوری کرتے ہیں تو اس کی سزا انہیں پکڑ کر دی جائے ناکہ ہم لوگوں کو اس طرح ذلیل کیا جائے
    واضع رہے کہ ان دو دیہات میں خالصتاً کھیتی باڑی اور مویشی پالنے کا کام ہے جس کی وجہ سے بدترین لوڈ شیڈنگ سے انسانوں کیساتھ جانور بھی چارہ کھانے سے محروم رہتے ہیں
    مقامی لوگوں نے بتلایا ہے کہ راجہ جنگ سب ڈویژن واپڈا قصور کا چور عملہ جو کہ بیس سالوں سے اسی ایک جگہ تعینات ہے خود لوگوں سے بجلی چوری کرواتا ہے اور مال بناتا ہے جہاں بجلی چوروں کو پکڑنا لازم ہے وہاں اس عملے کو تبدیل کرنا اور ان کا احتساب کرنا بھی لازم ہے

  • پابندی کے باوجود  بسنت،اداروں کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان

    پابندی کے باوجود بسنت،اداروں کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان

    قصور
    پابندی کے باوجود قصور میں خونی تہوار بسنت اختتام پذیر،شدید آتش بازی،ہوائی فائرنگ،قانون نافذ کرنے والے اداروں پہ سوالیہ نشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں پابندی کے باوجود شہریوں نے
    29 فروری سے 1 مارچ تک خونی تہوار،بسنت منائی جس پہ پتنگ بازی کرنے کیساتھ شہریوں نے شدید آتش بازی،ہوائی فائرنگ بھی کی
    متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت تہوار تقریبا امن وامان سے اختتام پزیر ہو گیا ہے جس پہ ماضی کی طرح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم
    ایک بات سوچنے کے قابل ہے کہ پابندی کے باوجود اس مرتبہ جتنی پتنگ بازی،آتش بازی و ہوائی فائرنگ کی گئی ہے پہلے کبھی اتنی نہیں ہوئی تھی
    جس پہ لوگ سوچنے پہ مجبور ہیں کہ قصوریوں کے پاس قانونی اور غیر قانونی اسلحہ اتنی تعداد میں موجود ہے
    جو کہ قانون نافض کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

  • ڈاکوؤں نے بیک وقت پانچ دکانیں لوٹ لیں،شہریوں میں خوف

    ڈاکوؤں نے بیک وقت پانچ دکانیں لوٹ لیں،شہریوں میں خوف

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں گزشتہ دن ایک ہی وقت لوٹی گئی 5 دکانوں پہ لوگ سراپا احتجاج ،ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کرنے اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں مین روڈ بمقام غلہ منڈی نزد ریلوے پھاٹک پہ فریاد فارمیسی کے قریب کل دوپہر بوقت ڈھائی بجے ڈاکوؤں نے 5 دکانوں کو لوٹا اور بآسانی فرار ہو گئے
    عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے بیک وقت 5 دکانوں کو لوٹا اور ساتھ لائے توڑے میں پیسے ڈالے اور فرار ہو گئے
    اس وقوعہ کے بعد شہری خاص کر تاجر برادری نے کوٹ رادھا کشن پولیس کی نااہلی پہ احتجاج کیا
    اس وقوعے کے بعد شہری خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کر رہے ہیں اور ڈی پی او قصور سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کروائی جائے اور تاجر برادری کو پولیس کی جانب سے مکمل تحفظ دیا جائے

  • انٹرنیٹ و سیلولر نیٹ نہایت سست روی کا شکار

    انٹرنیٹ و سیلولر نیٹ نہایت سست روی کا شکار

    قصور

    انٹرنیٹ سلو،انٹرنیٹ صارفین خاص کر سیلولر ڈیٹا صارفین سخت پریشان،

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر و قرب و جوار کے دیہات میں گزشتہ کئی روز سے انٹرنیٹ بہت سلو ہے خاص کر سیلولر انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت کم ہے جس کے باعث صارفین سخت پریشان ہیں

    LTE اور VoLT
    نا ہونے کے برابر ہے بینڈوتھ تک رسائی سست ہے جس کے باعث شہریوں کے انٹرنیٹ پیکج بے مقصد ہی ختم ہو رہے ہیں اور طالب علموں کیساتھ ساتھ کاروباری لوگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • انسدادِ پولیو مہم جاری،والدین سےخاص  اپیل

    انسدادِ پولیو مہم جاری،والدین سےخاص اپیل

    قصور
    انسداد پولیو مہم جاری،سینکڑوں انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کل 26 فروری سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہے جو کہ 1 مارچ تک جاری رہے گی جس میں ہر گلی محلے و دیہات میں سینکڑوں پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گیں
    پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے قصور پولیس کے 600 جوان تعینات کئے گئے ہیں جو پولیو ورکرز کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
    ضلعی انتظامیہ قصور،سی ای او ہیلتھ قصور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور ڈیوٹی پہ موجود پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں

  • آمد رمضان کے پیش نظر قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

    آمد رمضان کے پیش نظر قیمتوں میں خودساختہ اضافہ

    قصور

    آمد رمضان کے پیش نظر دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کرنے شروع کر دیئے،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں آمد رمضان کے پیش نظر دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے
    حسب سابق کی طرح اس بار بھی رمضان سے قبل ہی دکانداروں نے ماہ رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والی چیزوں مثلاً کجھور،گھی،شربت، چینی،دودھ،دھی،پھل و سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے عام غریب لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ پہ عمل درآمد کروانے کے لئے رمضان سے پہلے ہی کاروائی کی جائے اور گراں فروشوں کو مذموم مقاصد سے روکا جائے تاکہ مہنگائی کی پسی ہوئی عوام آرام سے رمضان کے روزے رکھ سکیں