Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    قصور
    سردی کی امد سے بیماریوں میں اضافہ،ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا،بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب،گورنمنٹ خاموش تماشائی،ادویات کی بلیک میں فروخت جاری

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ محض دعوے ہی کر رہی ہے عملی طور پہ کام نامی کوئی چیز نہیں بلیک مارکیٹنگ مافیا گورنمنٹ کی پہنچ سے بہت دور ہے جس کی من مانیاں جاری ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے ہر روز نئے سے نیا دعویٰ کیا جاتا ہے جو کہ ریٹ کا گھروندا ثابت ہوتا ہے ملک بھر کی طرح شہر قصور میں بھی
    سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں میں الرجی، نزلہ،زکام اور بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے
    جس سے ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ادویات نایاب کرکے ادویات کی قیمتوں میں کئی فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اور منہ مانگے داموں پہ فروخت جاری ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں
    ڈریپ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ جیسے ادارے چپ سادھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور ادویات ساز کمپنیوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے
    شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور رحم کرنے کی اپیل کی ہے

  • انڈین نیل گائے چھانگا مانگا جنگل میں پہنچا دی گئی

    انڈین نیل گائے چھانگا مانگا جنگل میں پہنچا دی گئی

    قصور
    انڈین نیل گائے چھانگا مانگا جنگل میں پہنچا دی گئی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل چونیاں کے سرحدی شہر کنگن پور کے گاؤں تلونڈی میں انڈین بارڈر کراس کر کے آنے والی نایاب نسل کی نیل گائے کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ لیا اور محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف قصور کی سربراہی میں وائلڈ لائف انسپکٹر چونیاں نذیر احمد نے بروقت کاروائی کرتے ھوے نایاب نیل گائے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور چھانگا مانگا کے سفاری پارک میں پہنچا دیا
    انڈین نیل گائے اب چھانگا مانگا سفاری زو کی زینت بن گئی ہے جہاں پہلے سے بہت سے نایاب نسل پرندے و جنگلی جانور موجود ہیں

  • آج دن 12 بجے ڈی پی او کی کھلی کچہری ہو گی

    قصور
    ڈی پی او قصور اج پھولنگر میں کھلی کچہری لگائیں گے،شہریوں سے شرکت کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو آج بروز جمعہ بوقت 12 بجے دن پھولنگر سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے جس میں عوام کی پولیس کے متعلق شکایات کو سنا جائے گا اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جائیں گے
    قصور پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لا سکتے ہیں اور اپنی تجاویز و آراء سے باخبر بھی کر سکتے ہیں

  • ری نیو کروائے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس نا مل سکے،ویب سائٹ بھی بند

    ری نیو کروائے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس نا مل سکے،ویب سائٹ بھی بند

    قصور
    ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی طرف سے ری نیو کروائے جانے کے باوجود لائسنس نا مل سکے،ای لائسنس جاری کرنے والی ایپ بھی غیر فعال،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی طرف سے اپنے لائسنس ری نیو کروائے جانے کے باوجود ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے پہ بھی لائسنس نا ملنے کی شکایت کی گئی ہے
    ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے شہریوں کو لائسنس ری نیو کروائے جانے پہ کہا جاتا ہے کہ ایک ماہ تک آپ کے گھر والے ایڈریس پہ بزریعہ ڈاک لائسنس پہنچ جائے گا جس کے 180 روپیہ الگ سے وصول کئے جاتے ہیں تاہم بیشتر شہریوں کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کروائے، تاہم ابھی تک نا تو ڈرائیونگ لائسنس ملا اور نا ہی پنجاب گورنمنٹ کی جاری کردہ ای لائسنس دینے والی ایپ اوپن ہو رہی ہے
    شہریوں نے متعدد بار DLIMS نامی ایپ کھولی تاکہ اپنا لائسنس پرنٹ نکال کر سیو کر لیں اور بوقت ضرورت دکھایا جا سکے مگر بے سود
    شہریوں نے لائسنس پرنٹ کرنے والی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد ہمارے پرنٹ شدہ ری نیو ڈرائیونگ لائسنس ہمیں ہمارے گھروں میں بذریعہ ڈاک بھجوائے جائیں

  • لوکل گورنمنٹ کا  اجلاس،زیر التواء کورٹ کیسز کا جائزہ

    لوکل گورنمنٹ کا اجلاس،زیر التواء کورٹ کیسز کا جائزہ

    ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں زیر التوا کورٹ کیسز سمیت دیگر اقدامات کاجائزہ لیا گیا
    اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظہر علی سرور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، تمام میونسپل کمیٹیز کے لیگل ایڈوائرز موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز قصور، چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر التوا کورٹ کیسز، زیر التوا نقشہ جات کیسز اور سرکاری تجارتی عمارتوں،دکانوں کے کرایوں کے تعین کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام میونسپل کمیٹیز کے زیر التوا کورٹ کیسز اور دیگر مسائل کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تمام زیر التوا کورٹ کیسز کی ترجیحی بنیادوں پر پیروی کر کے انہیں نمٹایا جائے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے

  • ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ماں بیٹا حادثے میں جانبحق

    ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ماں بیٹا حادثے میں جانبحق

    قصور
    ٹریفک پولیس سڑکوں پہ برائے نام،مخصوص سڑکوں پہ مخصوص ناکے لگا کر عوام سے دیہاڑیاں لگانا ٹریفک پولیس کا کام،سڑکوں پہ ائے روز حادثات میں شہری مرنے لگے،گزشتہ روڈ ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہونے والے ماں بیٹا کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا کچھ پتہ نا لگ سکا

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس قصور کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے
    سڑکوں پہ کبھی کبھار ہی ٹریفک پولیس کی موجودگی محسوس کی جاتی ہے وگرنہ مخصوص سڑکوں پہ مخصوص ناکے لگا کر شہریوں سے دیہاڑیاں لگانا ٹریفک پولیس کا کام ہے
    قصور رائیونڈ روڈ کے 28 کلومیٹر میں محض تھانہ راجہ جنگ کی دیوار کیساتھ روزانہ ناکہ لگا کر ٹریفک پولیس اہلکار دیہاڑی لگاتے ہیں تاہم ان کے سامنے دن کے وقت اوور لوڈڈ گاڑیاں گزرتی ہیں جن کو کبھی نہیں روکا گیا ساری کاروائی صرف موٹر سائیکل سواروں تک محدود ہے
    کبھی بھی پورے روڈ پہ ان اہلکاروں کو کسی گاڑی کی سپیڈ لیمٹ چیک کرتے و لوگوں کو ٹریفک خلاف ورزی پہ روکتے نہیں دیکھا گیا جس کے باعث آئے روز قصور رائیونڈ روڈ پہ حادثات جنم لیتے ہیں اور شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں
    گزشتہ شام اذان مغرب سے کچھ دیر قبل
    قصور رائیونڈ روڈ پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو بھٹی ہسپتال کے قریب کچل دیا جس میں ماں بیٹا موقع پر جانبحق ہو گئے
    جانبحق ہونے والے ماں ماں بیٹے کی شناخت پچیس سالہ وسیم اکرم اور پچاس سالہ نجمہ زوجہ اکرم سکنہ راؤ خانوالا کے ناموں سے ہوئی ہے
    نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے
    اہلیان علاقہ نے قصور رائیونڈ روڈ پہ آئے روز کے حادثات میں لوگوں کی زندگیاں جانے پہ ڈی پی او قصور و ڈی سی قصور کو نوٹس لینے کا مطابہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس،پنجاب پولیس قصور و ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی پیٹرولنگ کو سڑک پہ نمایاں کروایا جائے تاکہ حادثات و چوری ڈکیتی سے شہری محفوظ رہ سکیں

  • اوور لوڈڈ مٹی کی ٹرالیاں،دھول مٹی،سڑکیں برباد

    اوور لوڈڈ مٹی کی ٹرالیاں،دھول مٹی،سڑکیں برباد

    قصور
    سڑکوں پہ اوور لوڈڈ ٹرالیوں کا راج,تارکول سے بنی نئی کارپٹ سڑکیں مٹی کہ تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل،دھول مٹی اڑنے سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر تحصیل قصور کی سڑکوں،قصور رائیونڈ روڈ،قصور کوٹ رادھاکشن روڈ،قصور دیپالپور روڈ اور لاہور قصور روڈ و قرب و جوار کے گاؤں دیہات کی سڑکوں پہ مٹی سے لدی اوور لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کا راج ہے
    مٹی سے لدی بغیر ترپال اوور لوڈڈ ٹرالیوں سے مٹی گرتی رہتی ہے جس کے باعث تارکول سے بنی نئی کارپٹ سڑکیں مٹی کی تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل ہو رہی ہیں اور مٹی کے جمنے کے باعث سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں
    قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں چند سال قبل بننے والی رائیونڈ قصور روڈ ڈرین کیساتھ سے گاؤں آنے والی تارکول کی پختہ سڑک مٹی کی ٹرالیوں کے باعث ٹوٹ چکی ہے اور ساری سڑک پہ مٹی کی کئی تہیں بن گئی ہیں
    اس سڑک پہ دن رات مٹی والی ٹرالیاں گزرتی ہیں اور مٹی گراتی رہتی ہیں جس کے باعث لوگوں کا گزرنا دشوار ہو چکا ہے اور دھول مٹی اڑنے سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس بابت انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور،اسسٹنٹ کمشنر قصور سے ٹرالی مالکان کی طرف سے سرکاری سڑک کو نقصان پہنچا کر لوگوں کو بیمار کرنے اور راستوں میں رکاوٹ ڈالنے پر ازخود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

  • مصروف سڑک پہ واردات،پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا

    مصروف سڑک پہ واردات،پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا

    قصور
    دھند کے اغاز کیساتھ ہی وارداتوں میں اضافہ،مصرف سڑک پہ واردات،پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں دھند شروع ہوتے ہی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے

    گزشتہ شب نجی فیکٹری کی بس قصور سے رائیونڈ اپنے ورکرز کو لے کر جا رہی تھی کہ موضع راؤخانوالہ نزد ڈرین پہ بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور پھر اس کے بعد آنے والے ایک کیری ڈبے کو لوٹا گیا
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ بڑھانے کی استدعا کی ہے تاکہ لوگ چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ ہو کر سفر کر سکیں

  • اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی،صابن ایریل

    اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی،صابن ایریل

    قصور
    غیور عوام کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پہ کمپنیوں نے قیمتیں کم کرنا شروع کر دیں،عوام کا اظہار نفرت تاحال برقرار

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی غیور عوام کی طرف سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے جس پہ اسرائیلی کمپنیوں کی سیل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے
    اسرائیلی کمپنیوں نے عوام کو لالچ دیتے ہوئے ایریل واشنگ پاؤڈر کے بڑے پیک کی قیمت 670 روپیہ سے کم کرکے 600 روپیہ اور چھوٹے پیک کی قیمت 335 روپیہ سے کم کرکے 300 روپیہ اور اسی طرح باتھ سوپ کی چھوٹی ٹکیا کی قیمت 150 سے 135 اور بڑی کی 170 سے کم کرکے 150 روپیہ کر دی ہے نیز اس کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے
    تاہم دکانداروں کے مطابق ابھی تک لوگ اسرائیلی کمپنیوں کے متبادل خریدنے پہ اصرار کرتے ہیں جس سے اسرائیلی اشیاء کی فروخت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے

  • بیوہ کے سامنے اس کے  یتیم بچے پہ تشدد کی حد،انصاف کی اپیل

    بیوہ کے سامنے اس کے یتیم بچے پہ تشدد کی حد،انصاف کی اپیل

    قصور
    بیوہ عورت پہ اس کے سامنے یتیم بچے پہ تشدد،ملزمان یتیم کے مکان پہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ سٹی اے ڈویژن کو رحمت بی بی بیوہ رحمت علی سکنہ کوٹ میر باز خان قصور نے مورخہ 24/11/23 کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے مظہر فرید کے ساتھ سبزی منڈی جا رہی تھی کہ تجمل ولد مشتاق اپنے ساتھیوں سمیت گلی کی نکر پہ اپنے ساتھیوں سمیت کھڑا تھا جس نے مجھے اور میرے بیٹے کو دیکھتے ہی گالیاں دینی شروع کر دیں جب میں نے اسے منع کیا تو اس نے میرے بیٹے کو میرے سامنے مارنا شروع کر دیا جس سے میرا بیٹا زخمی ہو گیا تو اس کے اور میرے شور کرنے پہ اہل محلہ نے چھڑوایا
    ملزمان ہم دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے
    اس سے قبل بھی ملزمان نے میرے بیٹے اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس کی دو مرتبہ پہلے درخواست گزاری جا چکی ہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی
    بیوہ رحمت بی بی نے بتایا کہ ملزمان میرے مکان پہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی وہ دھمکیاں کئ بار دے چکے ہیں لہذہ ڈی پی او قصور ازخود نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف مہیا کریں