Baaghi TV

Tag: baaghi

  • پولیس مقابلہ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

    پولیس مقابلہ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار

    قصور
    چونیاں میں پولیس مقابلہ،دو ڈاکو گرفتار،اسلحہ برامد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ میں رات کو پولیس مقابلہ ہوا جس میں انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں
    گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت مبارک سکنہ بھوپے وال اور عابد سکنہ کوٹ گاماں کے ناموں سے ہوئی جو ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
    تھانہ سٹی چونیاں کو بذریعہ 15 پر راہگیر دی اطلاع دی کہ اس کیساتھ سروہی روڈ پر واردات ہوئی ہے جس کی اطلاع موصول ہوتے ہیں تھانہ سٹی چونیاں پولیس فوری بائی پاس چونیاں انڈسٹریل ایریا میں پہنچی اور ناکہ بندی کی تو چار ڈاکوؤں نے ناکہ بندی اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ملزمان کی اپنی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوئے جن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں
    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں کو شناخت کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ان کو پابند سلاسل کر دیا جائے گا

  • اہلکاروں کی ہڈ حرامی،بل گلیوں بازاروں میں

    اہلکاروں کی ہڈ حرامی،بل گلیوں بازاروں میں

    قصور
    واپڈا اہلکاروں کی ہڈ حرامی عروج پہ،بل بجلی گھر گھر بانٹنے کی بجائے قریبی دکانوں،ڈیروں میں پکڑا کر ڈیوٹی کرنا اپنا حق سمجھ لیا،ڈی سی نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو واپڈا میں ہڈ حرامی اپنے عروج پہ ہے خاص کر بل ڈیسٹری بیوٹرز حضرات کہ جن کی ڈیوٹی گھر گھر بل پہنچانے کی ہے وہ بی ڈی حضرات بجائے لوگوں کو گھر گھر بل پہنچانے کے گلی محلوں میں واقع دکانوں اور ڈیروں پہ بل بجلی پکڑا کر بھاگ جاتے ہیں اور اس طریقہ واردات کو اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں
    عوام پہلے ہی بار بار کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے اوپر سے بل بجلی بھی لوگوں کو گھروں میں نہیں ملتے
    بعض اوقات بلوں پہ اردو میں نام نہیں لکھے ہوتے جس سے کم پڑھے لکھے اور ان پڑھ لوگوں کو اپنا بل ڈھونڈنے کیلئے دوسروں کی منت سماجت کرنی پڑتی ہے
    نیز بیشتر صارفین کے بل غائب ہو جاتے ہیں جس پہ مجبوری میں صارفین مذید پیسے دے کر اپنا بل بازار سے نکلواتے ہیں اور ادا کرتے ہیں
    شہریوں نے واپڈا اہلکاران کی ہڈ حرامی پہ احتجاج کیا ہے اور ڈی سی قصور سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • موٹر سائیل،لوڈر رکشے،کاریں چھیننے و چوری کرنے کی وارداتیں

    موٹر سائیل،لوڈر رکشے،کاریں چھیننے و چوری کرنے کی وارداتیں

    قصور
    موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کا سلسلہ نا رک سکا،شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے،گاڑیوں سے محروم ،پولیس چوروں کو پکڑنے سے قاصر،آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ائے روز موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے
    کچھ ماہ سے شہریوں سے لوڈر رکشے،موٹر سائیکلیں اور کاریں گن پوائنٹ پہ چھیننے کی کافی وارداتیں دیکھنے کو ملی ہیں
    غریب لوگ اپنے ذرائع آمدن لوڈر رکشوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں اوپر سے اس مہنگائی کے دور میں چار لاکھ کا لوڈر رکشہ اور لاکھوں روپیہ کی کوٹر سائیکل لینا غریب کے بس سے باہر ہو چکا ہے
    اسی طرح ہر روز ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں زوروں پہ ہیں جس میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے
    گزشتہ دن بروز جمعہ بوقت دوپہر 3 بجے چونیاں کے شہر الہ آباد کے نواح میں واقع ٹبہ بھاگیوال کے رہائشی مظہر کے گھر کے باہر تالہ لگی موٹر نمبری LEX_19_8692 نامعلوم چور لے اڑے جس پہ متاثرہ شہری سخت پریشان ہے اور پولیس سے اپنی موٹر سائیکل ڈھونڈنے کی استدعا کرتا ہے
    شہریوں نے چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • قیام پاکستان سے ابتک کی بڑی لوڈشیڈنگ ،جانور ہم یاں واپڈا اہلکاران،عوام کا سوال

    قیام پاکستان سے ابتک کی بڑی لوڈشیڈنگ ،جانور ہم یاں واپڈا اہلکاران،عوام کا سوال

    قصور
    بجلی کی تاریخی لوڈشیڈنگ ،سردی ہونے کے باوجود چوبیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، جانور ہم عوام ہیں یاں واپڈا اہلکاران؟ لوگوں کا حکمرانوں سے سوال

    تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور نے قیام پاکستان سے ابتک تاریخی لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کو یہ بات سوچنے پہ مجبور کر دیا ہے کہ ہم عوام جانور ہیں یاں کہ واپڈا اہلکاران کہ جن کو انسانی ضروریات کا ہرگز احساس نہیں
    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور میں گزشتہ کئی دن سے رات 8 بجے سے دن 9 بجے تک مسلسل بجلی بند رہتی ہے اور دن کے اوقات بھی بار بار بجلی آتی جاتی ہے
    اسی طرح لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ قصور کے بیشتر دیہات میں دن 9 بجے سے رات 6 بجے تک مسلسل بجلی بند رہتی ہے جس سے اس کے باوجود لوگ پانی کی بوند کو بھی ترس جاتے ہیں اور بجلی سے وابستہ کاروباری افراد فاقے کرنے پہ مجبور ہو چکے ہیں
    شہریوں کا حکمرانوں سے سوال ہے کہ اگر بجلی پانی سے بنتی ہے تو فیول پرائس ایڈجسمنٹ ہمیں کیوں ڈالی جاتی ہے اور اگر ہماری بجلی رینٹل پاور پلانٹس سے پیدا ہوتی ہے تو پانی کی کمی اور پہاڑوں پہ برف کا بہانہ کیوں؟
    اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ہمیں جانوروں جیسی زندگی جینے پہ مجبور کرنے والے واپڈا اہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں بجلی فراہم کی جائے

  • لڑکے کو مرغا بند کر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل

    لڑکے کو مرغا بند کر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل

    قصور
    سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ویڈیو پہ پولیس کا ایکشن،لڑکے کو مرغا بنا کر مارنے والے چاروں ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو چند ملزمان مرغا بنا کر تشدد کر رہے ہیں
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ سرائے مغل
    نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکے کو مرغا بنا کر تشدد کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا
    موضع بونگی لالو کے رہائشی عدیل نامی لڑکے کو ملزمان اسد وغیرہ نے موضع ہلہ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل کر دی تھی
    تھانہ سرائے مغل پولیس نے موضع اپلانوالا کے رہائشی چاروں ملزمان عدیل، اسد، ذیشان اور تصور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
    ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • شدید ترین دھند،سڑکوں پہ اوور لوڈڈ ٹرالیاں،شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    شدید ترین دھند،سڑکوں پہ اوور لوڈڈ ٹرالیاں،شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    قصور
    شدید ترین دھند،حد نگاہ چند میٹر،دھند کے باوجود اوور لوڈڈ ٹرالیاں سڑکوں پہ،لوگوں کی زندگیوں کو سخت خطرہ،ٹریفک پولیس خاموش تماشائی،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ ایک دو میٹر ہی رہ گئی ہے دن کے وقت رات کا سماں شروع ہو جاتا ہے
    دھند کے باعث سڑکوں پہ سفر کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے
    شدید دھند کے باعث ہر روز سڑکوں پہ حادثات رونما ہو رہے ہیں جس میں کئی شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم ٹریفک پولیس قصور کی بے حسی عروج پہ پہنچ چکی ہے
    ٹریفک پولیس کی غیر ذمہ داری سے شدید دھند میں اوور لوڈڈ ٹرالیاں ٹرالے،ٹرک اور کنٹینر سڑکوں پہ دندناتے پھر رہے ہیں جو کہ سفر کرنے والوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں
    ٹریفک پولیس کا سارا دیہان موٹر سائیکل سواروں سے دیہاڑیاں لگانے میں ہے
    شہریوں نے دن کے وقت شدید دھند میں بڑی سڑکوں پہ کھلے عام اوور لوڈڈ ٹرالیوں پہ تشویشن کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر ٹریفک پولیس کو اوور لوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری محفوظ رہ کر سفر کر سکیں
    واضع رہے کہ قصور رائیونڈ روڈ پہ دو طرفہ بائی پاس ہونے کی وجہ سے رائیونڈ اور قصور دونوں سمت سے چوبیس گھنٹے ہیوی ٹریفک بلا روک ٹوک چلتی ہے جس میں ان دھند کے دنوں میں ابتک چار سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم کسی ٹریفک پولیس اہلکار کو کوئی پرواہ نہیں کہ ان گاڑیوں کا داخلہ روکا جائے
    ابھی رواں ہفتے ہفتہ کے دن قصور رائیونڈ روڈ پہ دھند کے باعث مرکزی مسلم لیگ قصور کے اعلیٰ عہدیدار عبداللہ شاہین بھی تیز رفتار ٹرک تلے آنے سے دار فانی سے کوچ کر چکے ہیں تاہم ابھی تک ان اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

  • 2000 لیٹر جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج،شہر میں کاروائی کا مطالبہ

    2000 لیٹر جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج،شہر میں کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ضلع قصور میں کاروائی، 2000 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف،قصور شہر میں کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
    قصور عاصم جاوید کی ہدایات پہ عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور کے علاقے پھول نگر تحصیل پتوکی میں واقع اصغر ملک فیبریکیشن یونٹ پر چھاپہ مار کر 2000 لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کرکے مقدمہ درج کر دیا
    پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا ناقص پاؤڈر، کیمیکلز،آئل سے تیار دودھ لاہور بھیجا جارہا تھا
    فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت کارروائی سے جعلی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا
    جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا اور دودھ بردار گاڑی، کیمیکل، خشک دودھ اور کوکنک آئل ضبط کر لیا گیا
    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتلایا کہ جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہے عوام جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں
    نیز شہر قصور کے رہائشیوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ قصور شہر و گردونواح میں قائم دودھ فروش دکانوں پہ کاروائیاں کی جائیں جہاں سرعام جعلی دودھ بیچا جاتا ہے

  • باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن آج ہو گا،مسٹر پاکستان شو پوزنگ کرینگے

    باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن آج ہو گا،مسٹر پاکستان شو پوزنگ کرینگے

    قصور

    قصور باڈی بلڈنگ کے زیر سایہ سالانہ کمپیٹیشن برادرز لون فارم کھارا بائی پاس میں آج 15 دسمبر کو ہو گا،شو پوزنگ کیلئے مسٹر پاکستان تشریف لائیں گے

    تفصیلات کے مطابق آج 15 دسمبر 2023 بروز جمعہ بوقت دن 11 بجے برادر لون فارم نزد کھارا گاؤں قصور بائی پاس میں قصور باڈی بلڈنگ کا سالانہ کمپیٹیشن ہو گا
    کمپیٹیشن قصور باڈی بلڈنگ کے چئیرمین حافظ عبد الوارث ساجد،صدر عثمان مئیو
    جنرل سیکریٹری استاد ابوہریرہ،فنانس سیکریٹری چوہدری اویس ایڈووکیٹ کی زیر صدارت برادر لونگ فارم نزد کھارا گاؤں قصور بائی پاس میں ہو گا جس میں جیتنے والے مسٹر قصور کو سی جی ون ٹو فائیو ،جونئیر مسٹر قصور کو سی ڈی سیونٹی و دیگر حصہ لینے والوں کو نقد انعامات و اسناد سے نوازا جائے گا
    کمپیٹیشن میں شو پوزنگ کے لئے مسٹر پاکستان تشریف لائیں گے
    کمپیٹیشن ہر سال حافظ عبد الوارث ساجد کی زیر نگرانی کروایا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل میں اپنی صحت بارے شعور اور اگاہی آئے

  • اے ٹی سی کورٹ نے عمر قید  سزا یافتہ کو رہا کرنے کا حکم دیا

    اے ٹی سی کورٹ نے عمر قید سزا یافتہ کو رہا کرنے کا حکم دیا

    قصور
    مشہور جنسی زیادتی سیکنڈل کیس میں عمر قید پانے والوں کی
    کل ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

    تفصیلات‏ کے مطابق 2015 میں قصور کے علاقے میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے تین ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا

    گزشتہ دن عدالت نے ملزمان حسیم عامر, علیم آصف۔,وسیم بٹری کی اپیلوں کو منظور کیا اور تینوں عمر قید کے سزا یافتہ ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تینوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اور ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ والہ قصور نے 2015 میں مقدمہ درج کر رکھا تھا‏

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    قصور
    سردی کی امد سے بیماریوں میں اضافہ،ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا،بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب،گورنمنٹ خاموش تماشائی،ادویات کی بلیک میں فروخت جاری

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ محض دعوے ہی کر رہی ہے عملی طور پہ کام نامی کوئی چیز نہیں بلیک مارکیٹنگ مافیا گورنمنٹ کی پہنچ سے بہت دور ہے جس کی من مانیاں جاری ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے ہر روز نئے سے نیا دعویٰ کیا جاتا ہے جو کہ ریٹ کا گھروندا ثابت ہوتا ہے ملک بھر کی طرح شہر قصور میں بھی
    سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں میں الرجی، نزلہ،زکام اور بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے
    جس سے ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ادویات نایاب کرکے ادویات کی قیمتوں میں کئی فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اور منہ مانگے داموں پہ فروخت جاری ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں
    ڈریپ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ جیسے ادارے چپ سادھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور ادویات ساز کمپنیوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے
    شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور رحم کرنے کی اپیل کی ہے