Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ڈکیت گینگ کے 3 ارکان مال مسروقہ سمیت گرفتار

    ڈکیت گینگ کے 3 ارکان مال مسروقہ سمیت گرفتار

    قصور
    ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار،نقدی،موبائل فونز و اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ایس ایچ او حافظ عاطف نزیر کی سربراہی میں کاروائی کی جس میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث قمر عرف مڈو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار کئے گئے ہیں جن کے قبضہ سے نقدی رقم 2 لاکھ روپیہ، 6 عدد موبائل فونز اور 3 عدد پسٹل برآمد ہوئے ہیں
    گرفتار ملزمان قمر عرف مڈو، علی حسن اور راشد پتوکی کے چھوٹے بڑے راستوں اور جی ٹی روڈ پر وارداتیں کرتے تھے
    ملزمان نے 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

  • چاہے جو بھی حالات بنیں اپنی فوج کا ساتھ دیا جائیگا

    چاہے جو بھی حالات بنیں اپنی فوج کا ساتھ دیا جائیگا

    قصور
    کل یوم تکریم شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے سے سرکاری طور پہ منایا گیا،سکولوں کالجوں،دفتروں میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،ریلیاں بھی نکالی گئیں

    تفصیلات کے مطابق کل 25 مئی کو قصور ضلع بھر میں سرکاری طور پہ یوم تکریم شہداء پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا گیا قصور
    ضلع بھر کے سکولوں ،کالجوں،دفتروں میں شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کی قربانیوں
    پہ ان کے درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں جبکہ جگہ جگہ پاک فوج کے حق میں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلیاں بھی نکالی گئیں
    کل سارا دن سوشل میڈیا پہ یوم تکریم شہداء کے حق میں ٹرینڈ چلائے گئے
    ضلع بھر کی سیاسی،سماجی،صحافی اور مذہبی تنظیموں نے پاک فوج اور شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چاہے جو بھی حالات بن جائیں اپنی فوج کا ساتھ دیا جائے گا

  • ڈی پی او کی اردل روم میٹنگ،سزائیں و تنبیہہ

    ڈی پی او کی اردل روم میٹنگ،سزائیں و تنبیہہ

    قصور
    ڈی پی او قصور نے اردل روم میں میٹنگ کی،اہلکاروں کو سزائیں اور تنبیہہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ایکشن لیتے ہوئے اردل روم میں چار اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا جبکہ 18 کو دیگر سزائیں سنائی گئیں
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اپنے آفس میں اردل میں کا انعقاد کیا
    جس میں ضلع بھر سے 42 پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
    مسلسل غیر حاضری پر ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت چار اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی کی سزائیں دیں گئیں اور ناقص تفتیش پر 2 انسپکٹر، 3 سب انسپکٹر اور 5 اے ایس آئی کو ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دیں نیز فرائض میں غفلت پر تین اے ایس آئی اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 5 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں دیں
    مزید 20 اہلکاروں کو چارج شیٹ، انکوائریز میں بے گناہ ثابت ہونے پر شوکاز نوٹسز فائل کیے
    ڈی پی او ہا کہنا ہے کہ نااہل، کام چور اور بد دیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں

  • ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،مریض پریشان

    ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،مریض پریشان

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، ایک بار پھر ادوایات مہنگی کر دی گئی، عام ادویات بھی لوگوں کی پہنچ سے دور،لوگ سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ادوایات کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ عام فرسٹ ایڈ ادویات بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں
    چند ماہ قبل گورنمنٹ نے 350 فیصد تک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اس کے بعد 70 فیصد تک دوبارہ اضافہ کیا افسوس کہ اب ایک بار اب دوبارہ ادویات کی قیمتوں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے یعنی کہ رواں سال ہی ادویات کی قیمتوں میں 440 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے لوگوں کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے
    بڑی بیماریوں کے مستقل دوائی کھائے والے مریض اس روز روز کے اضافے سے موت کے قریب ہو گئے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں گورنمنٹ کیا کرنا چاہتی ہے

  • رجسٹری کی سرکاری فیس انتہائی زیادہ،لوگ پریشان

    رجسٹری کی سرکاری فیس انتہائی زیادہ،لوگ پریشان

    قصور
    فی مرلہ زمین کی سرکاری قیمت ڈھائی لاکھ روپیہ فی مرلہ جبکہ رجسٹری کی قیمت 45 ہزار روپیہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مین قصور رائیونڈ روڈ پہ زمین کی سرکاری قیمت ڈھائی لاکھ روپیہ فی مرلہ مقرر کی گئی ہے اور دو مرلہ زمین کی رجسٹری کی سرکاری فیس 90 ہزار روپیہ مقرر ہے جس میں سے 70 ہزار خریدار نے ادا کرنے ہیں اور 20 ہزار روپیہ فروخت کرنے والے نے جبکہ ڈیڑھ سو روپیہ کا ٹوکن 2 ہزار میں دیا جا رہا ہے
    اول تو سرکاری قیمت پہ کوئی زمین فروخت کرتا ہی نہیں دوئم زمین کی سرکاری قیمت فی مرلہ کی رجسٹری فیس بہت ہی زیادہ ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں
    زمینوں کی رجسٹری و انتقال فیسیں زیادہ ہونے کے باعث لوگ رجسٹریاں کروانے سے محروم ہیں اور حکومت وقت سے فریاد کرتے ہیں کہ فیسوں میں کمی کی جائے کیونکہ زمینیں فروخت کرنے والے سرکاری قیمت سے دس گنا زیادہ قیمت پہ فروخت کرتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ نے اگر رجسٹری فیس اتنی زیادہ ہی رکھنی ہے تو سرکاری قیمت پہ زمینوں کی فروخت کا لازم بنائے

  • قصور شہر کی دو فیملیوں کے 6 افراد مکہ میں شہید

    قصور شہر کی دو فیملیوں کے 6 افراد مکہ میں شہید

    قصور

    شہر قصور کے رہائشی اشرف انصاری اور ریاض گجر کی فیملیوں کے 6 لوگ ادائیگی عمرہ کے دوران مکہ شہر میں ہوٹل آتشزدگی میں شہید،اہلیان قصور کا اظہار افسوس

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر سے کئی لوگ ادائیگی عمرہ کے لئے سر زمین مقدس پر تشریف فرما ہیں ان میں ڈنگی پورہ قصور شہر کے رہائشی محمد اشرف انصاری اور بھسر پورہ قصور کے رہائشی ریاض گجر کی فیملیاں بھی شامل ہیں
    گزشتہ دن سعودیہ عربیہ کے شہر مکہ کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں محمد اشرف انصاری اور محمد ریاض گجر سمیت ان کی فیملیوں کے 6 افراد بمعہ خاتون شہید ہو گئے
    اس واقعہ پہ اہلیان علاقہ نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی
    شہید ہونے والوں میں ریاض گجر،ان کی اہلیہ اور ان کا نانا سسر،محمد اشرف انصاری ان کی اہلیہ اور ان کی ساس شامل ہیں

  • گندم کی قیمت میں اضافہ،آٹے کے بحران کا خدشہ

    گندم کی قیمت میں اضافہ،آٹے کے بحران کا خدشہ

    قصور
    گندم کی قیمت میں اضافہ،فلور ملز نے گندم سٹاک کرنا شروع کر دی،آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران آنے کا خدشہ

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپیہ فی من مقرر کی تھی تاہم کسان 4500 روپیہ فی من تک فروخت کر رہے ہیں جبکہ بہت زیادہ لوگوں نے گندم اس لئے سٹاک کی ہوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں مذید مہنگی کرکے فروخت کریں گے
    جبکہ گورنمنٹ کی مانیٹرنگ میں چلنے والی گندم منڈیوں سے بھی 4400 روپیہ فی من سے کم گندم نہیں مل رہی جو کہ بہت بڑا المیہ ہے
    نیز حیرت زدہ بات یہ ہے کہ فلور ملز 4600 روپیہ فی من تک گندم خرید رہی ہیں
    لوگ لوڈر رکشوں میں روزانہ کی بنیاد پہ فلور ملوں کو گندم بیچ رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا سارا دیہان گندم سے لڈی ٹرالیوں و ٹرکوں پہ ہے مگر لوگوں نے رکشوں میں گندم لیجانے کا شارٹ کٹ طریقہ لگا لیا ہے
    شہریوں کا سوال ہے کہ گورنمنٹ نے جو سبسٹڈی فلور ملوں کو دینی ہے وہی سبسٹڈی گندم منڈیوں میں عام شہریوں کو کیوں نہیں دی جا رہی؟
    گندم کی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والے دنوں میں آٹے کا بہت بڑا بحران آنے کا خدشہ ہے

  • نئے تعینات ہونے والے ایم ایس پہ ابابیل یونین کا اظہار اطمینان

    نئے تعینات ہونے والے ایم ایس پہ ابابیل یونین کا اظہار اطمینان

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں تعینات ہونے والے ایم ایس پہ ابابیل یونین کا اظہار اطمینان،چئیرمین عمر مغل کی گفتگو

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد کے متعلق بتاتے ہوئے پیرامیڈیکل یونین ابابیل یونین ڈی ایچ کیو قصور کے چئیرمین محمد عمر مغل نے بتایا کہ نئے تعینات ہونے ایم ایس بہت احسن طریقے سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں جس پہ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اپنی تعیناتی تک وہ اسی طرح محنت و لگن سے کام کرینگے اور عوام کی خدمت کرینگے
    نئے ایم ایس کی تعیناتی کیساتھ ہی صفائی ستھرائی کے کام میں بہتری لائی گئی ہے اور مریضوں اور ان کے لواحقین کی تمام سہولیات بغیر کسی تفریق کے دی جا رہی ہیں

  • بلاتفریق انسانیت کی خدمت میرا فرض ہے،شیراز شوکت

    بلاتفریق انسانیت کی خدمت میرا فرض ہے،شیراز شوکت

    قصور
    بلاتفریق ہر کسی کی مدد اپنی فرض سمجھتا ہوں،شیراز شوکت بٹ

    تفصیلات کے مطابق
    قصور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیراز شوکت بٹ نے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور میں یہ کام فرض سمجھ کر کرتا ہوں

    مہر محمد منیر قصوری صوبائی صدر زکوٰۃ ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب نے کہا کہ شیراز شوکت بٹ ہر وقت انسانیت کی خدمت کی سوچ رکھنے والے عظیم انسان ہیں عوام کی بھلائی ان کا مشن ہے اور وہ غریب اور امیر میں فرق نہیں رکھتے ان کی سوچ صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے جسے وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں زکوٰۃ پیڈ سٹاف کی میٹنگ میں میاں مقصود احمد ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر قصور مہر محمد منیر قصوری صوبائی صدر زکوٰۃ ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب مہر سعید رشید جنرل سیکرٹری ایپکا قصور رانا سیف الرحمان ثناء اللہ بھٹی محمد وقاص محمد بوٹا اور دیگر رہنماوں نے شیراز شوکت بٹ کی خدمات پر روشنی ڈالی

  • تھانہ صدر قصور کی چوکی کھارا کی بحالی کا عوامی مطالبہ

    تھانہ صدر قصور کی چوکی کھارا کی بحالی کا عوامی مطالبہ

    قصور
    گزشتہ دنوں ضلع بھر میں قائم 24 پولیس چوکیوں کو ختم کیا گیا،بیشتر چوکیاں بحال،کھارا چوکی بحال کی جائے،اہلیان علاقہ کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں چند دن قبل آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او قصور کی طرف سے ضلع بھر کے 20 تھانوں کی 24 چوکیوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم کچھ روز قبل بیشتر پولیس چوکیوں کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے
    اہلیان علاقہ تھانہ صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے میں کرائم بہت بڑھ چکا ہے لہذہ دیگر پولیس چوکیوں کی بحالی کی طرح پولیس چوکی کھارا تھانہ صدر کو بھی بحال کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ جرائم پیشہ افراد سے بچ سکیں
    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود بہت زیادہ ہونے کے باعث وارداتوں کا سلسلہ عروج پہ ہے لہذہ کھارا چوکی کو جلد سے جلد بحال کیا جائے تاکہ عوام کو تحفظ مل سکے