Baaghi TV

Tag: baaghi

  • مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام،حکمران انجان

    مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام،حکمران انجان

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،پریشان عوام،حکمران مہنگائی سے انجان

    تفصیلات کے مطابق تین سال قبل شروع ہونے والے مہنگائی کے طوفان نے تھمنے کی بجائے شدت اختیار کر لی ہے جس کے باعث غریب آدمی کی دو وقت کی روٹی تو چھنی ہی تھی اب سانسیں بھی اکھڑنے لگی ہیں مگر اس ساری صورتحال کے پیش نظر حکمران انجان بنے بیٹھے ہیں اور طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر پا رہے
    ضروریات زندگی کی تمام اشیاء قوت خرید سے باہر چکی ہیں
    ہر روز اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں
    پیاز 240 روپیہ کلو،آٹا 120 روپیہ فی کلو، کوکنگ آئل 510 روپیہ فی کلو،دودھ 160 روپیہ فی کلو، مرغی گوشت 500 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہا ہے
    مڈل کلاس اور غریب طبقہ کیلئے تو سانس لینا بھی کٹھن ہوتا جا رہا ھے
    لوگ سوچنے پہ مجبور ہیں کہ آخر سابق و موجودہ حکمران چاہتے کیا ہیں
    کیا عوام کی جان نکال کر ہی یہ لوگ سکھ کا سانس لیں گے کہ ملک میں خانہ جنگی کروا کر؟

  • جعلی نوٹوں کی بھرمار،پریشان عوام

    جعلی نوٹوں کی بھرمار،پریشان عوام

    قصور
    ضلع بھر میں جعلی نوٹوں کی بھرمار،غریب سادہ لوح شہری،دکاندار نوسر بازوں کا شکار،انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں 500,1000 کے جعلی نوٹوں کی بھرمار ہے
    نوسر باز آئے روز غریب سادہ لوح عوام و دکانداروں کو چونا لگا رہے ہیں جس سے مہنگائی کے مارے غریب محنت کش دیہاڑی کی کمر ٹوٹ جاتی ہے
    سارا دن مزدوری کرکے جعلی نوٹ ملنے پہ شدید صدمہ برداشت کرنا پڑتا ہے
    نیز غریب و سادہ لوح جب کسی دکان یا بینک پہ جعلی نوٹ لاعلمی میں لیجاتے ہیں تو آگے سے ان کو دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کہ جعلی نوٹ بنانے والوں سے آپ کے روابط ہیں حالانکہ اس غریب کو خود چونا لگا ہوتا ہے
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے جعلی کرنسی نوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • فیملی کی آڑ میں منشیات فروش گروہ گرفتار

    فیملی کی آڑ میں منشیات فروش گروہ گرفتار

    قصور
    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں کروڑوں روپیہ مالیت کی منشیات پکڑی گئی،ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے
    تھانہ صدر پتوکی پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی 20 کلو گرام ہیروئن،2 کلو آئس اور 5 کلو افیون پکڑ لی اور دو خواتین سمیت پانچ ڈیلرز کو بھی گرفتار کر لیا ہے
    ملزمان کے خلاف ڈیڑھ درجن مقدمات درج ہوئے ہیں
    انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان فیملی کی آڑ میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے
    شہریوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی پہ قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے

  • شدید سردی کی نئی لہر،درجہ حرارت مذید کم ہونے کے امکانات

    شدید سردی کی نئی لہر،درجہ حرارت مذید کم ہونے کے امکانات

    قصور
    شدید سردی کی نئی لہر،درجہ حرارت تین درجہ سینٹی گریڈ ،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مذید کم ہونے کے امکانات،گیس و بجلی کی بندش کے باعث لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سردی کی نئی لہر داخل ہوئی ہے جس سے آج شہر قصور و گردونواح کا کم سے کم درجہ حرارت تین درجہ سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ سترہ درجہ سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے
    محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مذید گرنے کے امکانات ہیں اور امکان ہے کہ جمعتہ المبارک کو کم سے کم درجہ حرارت دو درجہ سینٹی گریڈ ہو گا
    شدید سردی میں شہریوں کو نا تو متواتر گیس مل رہی ہے نا ہی بجلی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں نیز مہنگائی سے خشک میوہ جات اور انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے
    شدید سردی کی لہر سے شہریوں میں نمونیا و ٹائیفائیڈ کیساتھ جلدی امراض بھی جنم لے رہے ہیں

  • ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات،عوام کو محتاط رہنے کی اپیل

    ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات،عوام کو محتاط رہنے کی اپیل

    قصور
    ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات ،
    ضلع بھر سے سوشل میڈیا پہ دوستی کے بعد ملاقات و گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے اغواء کرکے بذریعہ جاز کیش رقم منگوانے کی وارداتیں،عوام سے ہوشیار رہنے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر سے گزشتہ چند ماہ سے ایسی بہت سی وارداتیں سامنے آئی ہیں کہ جن میں فیسبک و دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پہ دوستی کرکے ملاقات کا بہانہ کرکے اور راہ چلتے لوگوں کو گاڑی میں لفٹ دینے کا بہانہ کرکے اغواء کرکے اپنی گاڑی میں اسلحہ کے زور پر بٹھا لیا جاتا ہے اور اسی مغوی کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے منگوائے جاتے ہیں اور فوری کسی دوسری دکان پہ جاکر یا اے ٹی ایم سے رقم نکلوا لی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ثبوت باقی نا رہے
    اب تک کی سامنے آنے والی وارداتوں میں مغوی پر تشدد تو کیا گیا مگر بذریعہ موبائل اکاؤنٹ پیسے منگوا کر مطلوبہ بندے کو چھوڑ دیا جاتا رہا ہے تاہم عوام سے محتاط رہنے کی اپیل ہے تاکہ تشدد اور مالی نقصان سے بچا جا سکے

  • علاج کے نام پہ سرکار و عوام کو رگڑا،نوٹس کی اپیل

    علاج کے نام پہ سرکار و عوام کو رگڑا،نوٹس کی اپیل

    قصور
    صحت کارڈ پہ علاج کروانے والوں کو لوکل میڈیسن دے کر ملٹی نیشنل ادویات کا بل،عوام و سرکار دونوں کو رگڑا،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے صحت کارڈ پہ علاج کرنے والے رجسٹرڈ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پہ علاج کروانے والوں کیساتھ ڈبل گیم کی جا رہی ہے
    ایک طرف تو صحت کارڈ کے مریض کو لوکل میڈیسن دی جاتی ہے تو دوسری طرف سرکار کے کھاتے میں ملٹی نیشنل ادویات کا بل ڈالا جاتا ہے جبکہ یہی لوکل میڈیسن اگر کوئی باہر سے خرید کر استعمال کرے تو اسے تنبیہہ کی جاتی ہے کہ یہ لوکل ادویات آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے یہ قابل قبول نہیں آپ لکھی ہوئی ہی دوائی استعمال کریں
    مگر حیرت کہ اب وہی لوکل کمپنیاں ان ہسپتالوں کی من پسند بھی بن گئیں
    جو اینٹی بائیوٹک گولی ملٹی نیشنل کمپنی کی 40 روپیہ کی ہے وہ لوکل کمپنی کی 7 روپیہ کی ہے
    لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کیساتھ ساتھ سرکار کو بھی ٹیکہ لگایا جا رہا ہے
    شہریوں نے وفاقی و صوبائی وزیر صحت سے نوٹس کی استدعا کی ہے

  • فارماسیوٹیکل کمپنیاں بےلگام،گورنمنٹ ناکام،پریشان عوام

    فارماسیوٹیکل کمپنیاں بےلگام،گورنمنٹ ناکام،پریشان عوام

    قصور
    فارماسیوٹیکل کمپنیاں بے لگام،گورنمنٹ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام،پریشان عوام

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے مہنگائی کے شروع ہونے والے طوفان نے عوام کو پریشان اور سابق و موجودہ حکمرانوں کو ناکام کر کے رکھ دیا ہے
    جہاں ضروریات زندگی کی ہر چیز بلیک میں فروخت ہو رہی ہے وہیں جان بچانے والی ادویات بھی نایاب ہو چکی ہیں
    نیشنل،ملٹی نیشنل و لوکل فارماسیوٹیکل کمپنیاں بے لگام ہو چکی ہیں جن کو کنٹرول کرنے میں گورنمنٹ بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے
    یہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ جب بھی کسی دوائی کا سیزن شروع ہوتا ہے اس سے قبل ہی مارکیٹ سے وہ ادویات غائب کر دی جاتی ہیں اور پھر عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں
    سردی کے سیزن کی شروعات سے ہی مارکیٹ سے basoquin, chloroquine,melofin, Panadol, و اینٹی کف میڈیسن غائب کر دی گئی تھی جسے اب منہ مانگے داموں پہ بیچا جا رہا ہے
    بی ایم سی و او ٹی سی پراڈکٹس کے علاوہ سرجیکل پراڈکٹس کی بھی قیمتیں بار بار بڑھائی جا رہی ہیں جس سے عوام انتہائی پریشان ہو گئی ہے جبکہ ان کمپنیوں کو لگام ڈالنے میں گورنمنٹ بلکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی
    نیز شہریوں میں آگاہی کی بھی بہت ضرورت ہے کہ ایک ہی فارمولا کی ادویات کئی کمپنیاں بناتی ہیں اگر کوئی کمپنی اپنی پراڈکٹ شارٹ کرتی ہے تو اس کے نعم البدل کمپنی کا فارمولا استعمال کیا جائے ناکہ مطلوبہ کمپنی کی پراڈکٹ بار بار مہنگی خرید کر اس کا ناز نخرہ بڑھایا جائے

  • شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،
    تھانہ سٹی پتوکی کی کاروائی، شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
    ڈی پی او قصور عمران کرامت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ پہ شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے
    حکم پہ عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او ثقلین بخاری نے کرسمس پہ شراب فروخت کرنے کیلئے کشید کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جن کے قبضہ سے درجنوں لیٹر کشید شدہ شراب برآمد کی گئی ہے جو کہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ پہ فروخت کرنی تھی
    دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے

  • موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر،پی ٹی اے خاموش تماشائی

    موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر،پی ٹی اے خاموش تماشائی

    قصور
    بجلی جانے کے ساتھ ساتھ موبائل انٹرنیٹ کی بھی چھٹی، زیادہ تر دیہی علاقوں میں بجلی جاتے ہی انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہے،سیلولر کمپنیاں بے لگام،پی ٹی اے خاموش تماشائی،صارفین پریشان

    تفصیلات کے مطابق جہاں عوام پاکستان کو ہر محکمے نے تنگ کرکے رکھا ہے وہاں پرائیویٹ کمپنیاں بھی عوام پاکستان کو خوب رگڑتی ہیں
    سہولیات کے نام پہ لوگوں سے فراڈ کیا جاتا ہے اور ساری توجہ عوام کی جیب سے پیسہ نکلوانے پہ مرکوز رکھی جاتی ہے
    قصور ضلع بھر میں جہاں عوام بار بار کی لوڈشیڈنگ سے تنگ ہے وہیں بیشتر علاقوں بالخصوص دیہی علاقوں میں لوگ موبائل فون انٹرنیٹ سروس سے بھی بہت تنگ ہیں
    بجلی جاتے ہی انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہے
    لوگوں نے بارہا کمپنیوں کو شکایت بھی کی ہے مگر سیلولر کمپنیوں کے کان پہ جو تک نہیں رینگتی جبکہ ساری صورتحال سے باخبر قومی ادارہ پی ٹی اے بھی خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے
    صارفین نے پی ٹی اے سے درخواست کی ہے کہ خدارا کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت دی جائے جو کہ ان کا حق ہے کیونکہ کمپنیاں پیکجز کی مد میں پیسے کاٹتی ہیں مفت میں انٹرنیٹ سروس مہیا نہیں کرتیں

  • رات گئے سے بجلی غائب,تاریں کٹنے کا خدشہ

    قصور
    شہر قصور و قرب و جوار کے علاقوں میں رات گئے سے بجلی غائب ،سکول و دفاتر جانے والے لوگ پریشان،وپڈا حکام وجہ بتانے سے قاصر

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے بجلی بند ہے جس کے باعث سکول و دفاتر جانے والے سخت متاثر ہوئے ہیں
    رات سے بجلی بند ہونے کے باعث سخت سردی میں نمازیوں نے یخ ٹھنڈے پانی سے وضو کیا
    بجلی کے غائب ہونے کی بابت واپڈا حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم
    امکانات ہیں کہ ہر بار کی طرح یہی بات سننے کو ملے گی کہ رات کی تاریکی اور دھند کے باعث چور تاریں کاٹ کر لے گئے ہیں تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ یہ تاریں کاٹتے کون ہیں؟ اور یہ تاریں بکتی کہاں ہیں ان کا خریدار کون ہے؟
    عوام کو بجلی کے بجلوں میں خوب رگڑا لگایا جاتا ہے مگر جب دل چاہتا ہے بجلی کی ترسیل معطل کر دی جاتی ہے یا پھر ٹیکنیکلی فالٹ ہونے پہ گھنٹوں اور بعض مرتبہ دنوں تک عوام کو انتظار کروایا جاتا ہے
    ان دنوں میں بجلی کا استعمال گھروں میں بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی گھریلوں صارفین کو ذلیل کیا جاتا ہے