Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • قومی اسمبلی کے اہم ممبران نے ہندو برادری کو دیوالی پر دی مبارکباد

    قومی اسمبلی کے اہم ممبران نے ہندو برادری کو دیوالی پر دی مبارکباد

    اسپیکر قوی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے دیوالی کے پر مسرت موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اورہندو برادری کو مبارک باد دی ہے۔
    اسپیکر قومی اسمبلی نے اس پر مسرت موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات کو سراہا۔

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس پر مسرت موقع پر ہندو ممبران قومی اسمبلی کو مبارک باد دی اور قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری کی خدمات کو سراہا۔

  • دیوالی کے موقع پر اہم پارلیمانی لیڈر نے ہندو برادری کو مبارکباد دیدی

    دیوالی کے موقع پر اہم پارلیمانی لیڈر نے ہندو برادری کو مبارکباد دیدی

    چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دیوالی کے موقع پر ملک بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن نہ صرف ہمارے ملک کی ہندو برادری کے لیے بھر پور خوشی کا باعث ہے بلکہ ہم سب کو ایسے پر مسرت مواقع مل کر منانے اور بقاےء باہمی کےاصول تحت مل جل کر رہنے کے عزم کے اعادہ کا بھی دن ہے۔

    انہوں نےکہا کہ ملک بھر میں رہنے والی ہندو برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام اور ایوان بالا کی جانب سے ملک بھر میں رہنے والی ہندو برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری خوشیاں اور غم مشترکہ ہیں۔پارلیمانی جمہوریت میں ہم تمام قومیتوں، برادریاں اور مزاہب ملکی ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں

    پاکستان میں تمام مزاہب اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کا حاصل ہونا دیگر ممالک میں رہنے والے افراد اور حکومتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
    ہم پاکستان اور دنیا بھر کے ہندوؤں کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

  • سی پیک کس کا برین چائلڈ ہے، شیریں رحمان نے بتا دیا

    سی پیک کس کا برین چائلڈ ہے، شیریں رحمان نے بتا دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو سی پیک کے مستقبل سے جوڑنے کے بیان کی وضاحت کریں،پی ٹی آئی کی گلگت بلتستان انتخابات میں ممکنہ ناکامی پر سی پیک کے داؤ پر لگنے کی باتیں ملکی مفاد کے خلاف ہیں،

    شیریں رحمان نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان پیپلزپارٹی کا برین چائلڈ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اسے کیسے چلایا جائے گا،
    عمران خان کی حکومت نے سعودی عرب سے چین تک دنیا میں پاکستان کے سفارتی تعلقات کو داؤ پر لگادیا،پاکستان پیپلزپارٹی کی خارجہ امور میں مہارت اظہر من الشمس ہے،

  • حکومت میں کون آئیگااس کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہی ہوگا،گورنر پنجاب نے بتا دیا

    حکومت میں کون آئیگااس کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہی ہوگا،گورنر پنجاب نے بتا دیا

    گور نر پنجاب سےا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو کی ملاقات ،عبد القدوس بزنجو کا گور نر کے ہمراہ گور نر ہائوس میں کورونا ہیروز وال کا بھی دورہ

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کے غیر آئینی مطالبات کو قوم کو دیکھ رہی ہے حکومت میں کون آئیگااس کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہی ہوگا ۔عوام جمہوریت ‘آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانہ کیساتھ ہیں ۔معاشی اور سفارتی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ۔
    30سالوں میں پہلی بار پنجاب میں انڈسڑی مکمل بحال ہو رہی ہے ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت بلوچی بھائیوں کیساتھ متحد کھڑی ہے ۔ایل اوسی پربمباری بدترین بھارتی دہشت گردی ہے ۔ بھارت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑاخطر ہ ہے دنیا نوٹس لے ۔

    گور نر پنجاب اور اسپیکراسمبلی کی ایل اوسی پربھارتی افواج کی بمباری کی شدید مذمت ،سپیکر نے گور نرپنجاب کے بلوچی طلباء کے لیے تاریخی سکالر شپ پروگرام کو بھی سراہا ،بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔صحت اورتعلیم کے شعبے میں بلوچستان میں بھر پورتوجہ کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی مضبوطی کیلئے بلوچستان کی مضبوطی بھی ضروری ہے ۔

  • مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو کاروبار کا مشورہ دیدیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو کاروبار کا مشورہ دیدیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل، عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ فردوس چاچی آپ کی فطرت میں ہی بیوفائی شامل ہے،فردوس چاچی پہلے آپ وفاق سے رسوا ہوکے نکلی اب پنجاب سے رسوائی ملنے والی ہے،فردوس چاچی ہم اپنے قائد کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ اپنی نوکری پکی کررہی ہیں،فردوس چاچی جس طرح کی آپ ذلت آمیز نوکری کررہی ہیں اس سے بہتر آپ بھی کوئی لنگر خانہ کھول لیں

    ووٹ چور اور بوٹ پالش کرنے والوں کے منہ سے ووٹ کے تقدس کی باتیں نامناسب ہیں،نوازشریف اور مریم نواز بائیس کروڑ پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،عمران خان اپنی اے ٹی ایم اور فنانسر کے حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں،غریب عوم مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور سلیکٹڈ کو اپوزیشن کے فکر پڑی ہے،فردوس چاچی یہ ہے ایک لیڈر اور سلیکٹڈ میں فرق،حکومت ترجمانوں کے بیانات سے لگ رہا ہے حکومت خطرے میں ہے،ایک پیج کا شور مچانے آج اپنے اپنے صفحے تلاش کررہے ہیں

  • محکمہ سکول نے سولہ سال تک کے بچوں کیلیے اہم ہدایت جاری کر دیں

    محکمہ سکول نے سولہ سال تک کے بچوں کیلیے اہم ہدایت جاری کر دیں

    تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولز میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

    مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق سولہ سال سے کم عمر کے طلبہ پر ہو گا پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا تمام اتھارٹی معلومات سکول سربراہان اور اساتذہ اس پر عمل کریں

    یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہو یہ منشیات کے استعمال اور سوشل میڈیا کے نقصانات کے پیش نظر کیا گیا ، یاد رہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات عام ہوتی جا رہی ہے منظم گروہ سکول ،کالج کے بچوں کو ٹارگٹ کر کے انہیں پیسے کا لالچ دے کے یہ کاروبار چلا رہے ہیں ،ان لوگوں کو مقامی پولیس کی معاونت حاصل ہوتی ہے

  • خواجہ سرا کمیونٹی نے اپنے تخظ کیلیے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے

    خواجہ سرا کمیونٹی نے اپنے تخظ کیلیے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے

    لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں خواجہ سراء کمیونٹی کا ایک روزہ میڈیا سینسی ٹائزیشن ٹریننگ پروگرا م
    ٹریننگ پروگرام میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی خصوصی شرکت، تربیتی اجلاس میں میڈیا، کمیونٹی، سول تنظیم وغیرہ کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی

    ڈائریکٹر پروگرام کے ایس ایس ماہ نور چوہدری نے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈا لی،کمیونٹی نمائندگان کی جانب سے صوبہ بھر میں خواجہ سراء کمیونٹی پر تشدد کی روک تھام اور صوبائی سطح پر قانون سازی پر زور دیا گیا

    صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سراء کمیونٹی کے تحفظ کیلئے قانون سازی سمیت دیگراقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ٹرانس جینڈر شہریوں کو صحت، وراثت اور روزگار کا حق حاصل ہے۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں خواجہ سراء کمیونٹی کے لئے بے شمار اقدامات کیئے گئے ہیں۔ٹرانسجنڈر کمیونٹی ایکٹ پنجاب 2020 کا مسودہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانس جینڈر برادری کواحساس پروگرام کے تحت امداد فراہم کی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر کی اسلام آباد میں خواجہ سراء نایاب علی پر نامعلوم افراد کیجانب سے حملہ کی پر زور مذمت کی گئی ، ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور ان کوقرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،سیشن کے اختتام پر خواجہ سراء کمیونٹی کی جانب سے نایاب علی پر حملہ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی، کمیونٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل میں اسطرح کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔  

  • لائن آف کنٹرول ,مودی کس بات کا غصہ نکال رہا ہے رحمان ملک نے بتا دیا

    لائن آف کنٹرول ,مودی کس بات کا غصہ نکال رہا ہے رحمان ملک نے بتا دیا

    سینیٹر رحمان ملک کا بھارت کیطرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و بیگناہ شہریوںں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کیطرف سے اشتعال انگیز فائیرنگ میں پاک آرمی کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
    بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3000 سے زیادہ مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کی ہیں،

    مودی چھ ریاستوں میں بدترین شکست سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی افواج مسلسل شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کیوجہ سے اب تک ہزاروں بیگناہ شہریوں کی شہادتیں ہوئے ہیں،

    پاک فوج بھارتی جارحیت کی منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، بھارت علاقائی امن و امان کو خراب کرنی کی بھرپور کوشش کر رہا ہے،
    اقوام متحدہ مودی جارحیت و کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے،

  • بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیاگیا

    بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیاگیا

    سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ / ایس ایچ او، سب انسپکٹر معطل

    تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے بروقت انسدادی کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او نشتر ٹاون کو معطل کر دیا، ایس ایچ او نشتر کالونی اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کو معطل و کلوز لائن کر دیا گیا، ایس ایچ او نشتر کالونی نے اسٹیٹ لائف سوسائٹی میں کیبل آپریٹرز کی لڑائی کے دوران بروقت انسدادی کارروائی نہ کی،

    کیبل آپریٹرز کے خلاف بروقت انسدای کارروائی نہ کرنے سے جانی نقصان ہوا، بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے، ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بلال قیوم نے ایس ایچ او اسد عباس اور سب انسپکٹر اعتزاز کےخلاف بھی اسشپل رپورٹ بجھوائی تھی،

    سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کہا کہ کہ فرائض میں مجرمانہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،

  • جنوبی افریقا کےسابق کپتان  پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    جنوبی افریقا کےسابق کپتان پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    جنوبی افریقا کےسابق کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنےوالےساؤتھ افریقن اسٹار فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی پرخوش ہیں۔۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہےکہ پاکستان سپرلیگ کاحصہ بن کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، یہ دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے اپنے عزائم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اپنی کارکردگی سے پشاور کو فائنل میں پہنچا کرٹائیٹل جتواناچاہتاہوں۔

    پشاور زلمی ایک کامیاب فرنچائز اور ٹیم ہے، جسکا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی میں شامل کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہوگئی ہے، خصوصاً شعیب ملک کےساتھ لیگ کرکٹ میں کھیلا ہوا ہے، اپنا وقت انجوائے کررہا ہوں۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں اپنی بہترین کارکردگی دکھاکر پاکستانی فینز کو محظوظ کروں۔انڈر19 ٹیم کا کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کےساتھ پاکستان آچکا ہوں۔ دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے، ورلڈالیون ٹیم کےساتھ آنے کا لمحہ بھی یادگار تھا۔خوشی ہے پاکستان نےانٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی کی جانب بڑھ چکی ہے،