Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • عمران خان کو ہٹانے سے تبدیلی نہیں آئیگی بلکہ یہ کام کرنا ہو گا۔مولانا کا بیانیہ سامنے آگیا

    عمران خان کو ہٹانے سے تبدیلی نہیں آئیگی بلکہ یہ کام کرنا ہو گا۔مولانا کا بیانیہ سامنے آگیا

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت و بلتستان کے الیکشن میں جعلی حکومت نے پر ی پول دھاندلی کا منصو بہ بنا یا ہے الیکشن کے قواعد ضوابط کی دھجیا ں اڑائی جا رہی ہے سیا سی رشوتو ں کا با زار گر م ہے ہزاروں بوریو ں پر مشتمل گندم کے ٹر ک عمران خا ن کے بینر ز لگا کر تقسیم کی جا رہی ہے ایک امید وار کو پی ٹی آئی کے امید وار کے حق میں اس شرط پر دستبردار کرا یا گیا ہے کہ اس کو مشیر بنا یا جا ئے گا ایک حلقے میں سر کا ری ملا زمین کے ووٹو ں کی تعداد کل سات سو ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے 1079 بیلٹ پیپر جاری کئے ہیں الیکشن کے نتائج کے پہلے سے مر تب کئے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن اور ایجنسیا ں اپنی ذمہ داریا ں نہیں نبھا رہی وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر ہے تھے اس موقع پر ان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہ میں اسمبلی میں پارلیمانی لیڈ ر مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام پر ہمارا اعتما د ہے وہ حکومتی جھوٹے نعرو ں کو ٹھکرا دیں گے جعلی سر وے کو وہا ں کی عوام تسلیم نہیں کریگی وہ حکومت امیدوارو ں کو شکست سے دو چار کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا کے پیچھے چھپ رہی ہے ہمارے جلسے شیڈول کے مطا بق ہونگے سوا ت ، تر بت اور حافظ آباد کے جلسو ں میں اگر کرونا نہیں آیا تو پشاور ، ملتا ن ، لاہور کے جلسے میں بھی کرونا نہیں آئیگا ۔

    انہوں نے کہا کہ کرا چی واقعہ کی انکوائر ی میں ذمہ دارو ں کا تعین تو کر دیا گیا ہے لیکن اس کی کہانی بڑی مضحکہ خیز ہے جس ادار ے کے لو گ خود اس واقعے میں ملوث ہیں وہی انکوائر ی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دو جماعتو ں کے لیڈرو ں نے جو انٹر ویو دیئے ہیں ان کے الفاظ کی تعبیر میں اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن اس بات پر پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہو ئی ہے اور اس دھاندلی کے ذمہ دار سول و فو جی اسٹیبلشمنٹ ہیں اس لئے ہم ان ذمہ دارو ں سے بات کرینگے نہ کہ موجو دہ جعلی حکومت سے انہوں نے کہا کہ اداروں کو یہ احساس دلا نا چاہتے ہیں کہ وہ سیا ست میں حصہ نہ لیں اس سے ملک میں بحرا نی کیفیت پیدا ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت خا رجہ محا ذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور سعو دی عر ب اور متحدہ عر ب امارات جیسے قریبی دوستو ں سے بھی ہمارے تعلقات خرا ب ہو چکے ہیں اس وقت عوام موجو د ہ جعلی حکومت سے نا لا ں ہے مہنگا ئی ، کر پشن ، عرو ج پر ہے اور عوام کو موجو د ہ جعلی حکومت سے نجات دلا کر رہینگے ، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خا ن اپنی تقریر کا لب و لہجہ تبدیل نہیں کر سکا تو وہ تبدیلی کیا لائیگا صرف عمران خان کو ہٹانے سے کوئی تبدیلی نہیں آئیگی نئے الیکشن پاکستان کی ضرور ت ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا پرجتنی قدغنیں اس حکومت میں لگائی ہیں پہلے کبھی نہیں تھی اور میڈیا کی شخصیات نے قید و بند کی صو بتعیں جھیلیں اور اب بھی میڈیا کے سر برا ہان کے سر و ں پر تلوار لٹک رہی ہے

    پی ڈی ایم کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان چیف جسٹس پشاور ہا ئی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقا ل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں ایسی شخصیات بہت کم پیدا ہونگی میں ان کے لواحقین سے تعزیت کر تا ہو انہوں نے تحصیل پروآ میں سانحہ شاہ اجمل کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بائییس خواتین اور بچو ں کے جانبحق ہو نے کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک اور حکومت اداروں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے انہوں نے علاقے کو بنیا دی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے میں ان خاندا نو ں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہو اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہو ں

  • شہریوں کو پولیس افسر بن کر دھمکیاں دینے والا ایف آئی اے کی گرفت میں آگیا

    شہریوں کو پولیس افسر بن کر دھمکیاں دینے والا ایف آئی اے کی گرفت میں آگیا

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار ،

    تفصیلات کے مطابق کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا ،گرفتار ملزم عرفان خان شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے

    ملزم شہریوں کو جھانسہ دینے کے لیے خود کو سی ایس ایس پاس افسر ظاہر کرتا تھا،گرفتار ملزم لوگوں کو ڈرانے اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس اور یو ایس بی سے کئی متاثرین کا ریکارڈ مل گیا ہے ،ملزم کے پاس سے پانچ فائلیں ملی ہیں جن میں کبھی ڈی جی،کبھی ایف آئی اے، کبھی اے ایس پی اور دیگر جعلی اداروں کا افسر بن کر لوگوں کو ڈراتا تھا

    ملزم کا زیادہ تر کام ریکوری کا تھا، ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی مل گیا ہے ،ملزم عرفان ترین نے جعلی ایف آئی اے کی ای میل آئی ڈی بھی بنا رکھی ہے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

  • سروسز ہسپتال سیاسی ڈیرہ ،سینئر وزیر عیادت کو پہنچ گئے

    سروسز ہسپتال سیاسی ڈیرہ ،سینئر وزیر عیادت کو پہنچ گئے

     چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی سروسز ہسپتال آمد،عبدالعلیم خان کی ہسپتال میں چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال گئے جہاں انہوں نے اُن کے صاحبزادوں ممبر قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی اُن سے اُن کے والد کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔عبدالعلیم خان نے  چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین انتہائی نفیس، شفیق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نہ صرف ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں بلکہ وہ اعلیٰ پائے کے سینئر ترین سیاستدان ہیں، ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے اور انہیں جلد رو بصحت کرے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین دوررس سیاسی بصیرت اور اعلیٰ معیار کے حامل ہیں، ملکی سیاست میں چوہدری برادران کا اپنا مقام ہے اور ہم سب بالخصوص چوہدری شجاعت حسین کے تجربے اور مشاہدے سے مستفید ہو سکتے ہیں، اُن کا سیاسی فہم و تدبر ہم سب کیلئے قابل تقلید ہے۔عبدالعلیم خان نے اُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے دونوں صاحبزادوں سے تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال۔
     
     

  • سندھ میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز، رکن سندھ اسمبلی انتقال کر گئے

    سندھ میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز، رکن سندھ اسمبلی انتقال کر گئے

    سندھ میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز،پیپلزپارٹی رہنما ء ورکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث کراچی کے نجی ا سپتال میں زیر علاج تھے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل رہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما جام مدد علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں کرونا کے باعث متاثرین نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے اور عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے

  • پیپلز پارٹی نے اہم رہنما کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے اہم رہنما کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے اہم رہنما سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ،شیری رحمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سید خورشید شاہ کو نیب حراست میں 1 سال 2 ماہ گزر چکے ہیں، قانون کے مطابق نیب نے تین ماہ کے اندر ریفرنس دائر کرنا تھا،14 ماہ گزرنے کے بعد بھی سید خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی نہیں دی جا رہی، نیب کے پاس ثبوت تھے تو 14 ماہ کیوں گزر گئے ہیں،  

    سپریم کورٹ اور عالمی ادارے نیب پر سوال اٹھا چکے ہیں، نیب سیاسی مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے، اب سپریم کورٹ بار بھی سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کر چکی ہے،انتقامی سرکار نیب گردی بند کرے، سید خورشید شاہ کی درخواست  ضمانت پر سماعت نہ کرنا نیب کی بدنیتی کا ثبوت ہے، سپریم کورٹ نیب گردی کا نوٹس لے،

  • وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے حوالےسے پلان بتا دیا

    وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے حوالےسے پلان بتا دیا

    وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ
    سی پیک اکنامک زون رشکئی کا 21 نومبر کو وزیر اعظمپاکستان عمران خان افتتاح کریں گےہم نے کے پی کے کو بزنس حب بنانا ہے،موٹر ویز اور مزید اکنامک زون بنائے جائیں گے، ہم سنٹرل ایشیا میں اپنی برآمدات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

    ڈی آئی خان میں زمین کو سی پیک کے ساتھ ملا دیں گے،وزیراعظم اپنی صنعتوں کو سستی بجلی دینا چاہتے ہیں۔ سی پیک سے لوگوں کو روزگار ملے گا،سی پیک سے علاقے کو ترقی ملے گے۔ ترقی سے ہمارا صوبہ آگے جائے گا۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان خیبرپختونخوا کی ترقی کیلیے خاصے متحرک ہیں پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کی ترقی کیلیے جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے پچھلے دور حکومت میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں انتظامی امور کو خاصا بہتر بنایا ہے

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی پولیس موبائل پر حملے کی مذمت

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی پولیس موبائل پر حملے کی مذمت

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا اسپنی روڈ کویٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید مذمت،دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے،دہشت گردی کی اس عفریت کا مقابلہ مل کر کرینگے۔

    صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے.دشمن بلوچستان کی ترقی سے خائف ہو کر اس قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کا زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

  • موٹر وے پولیس نے کیا انوکھا کام،بچھڑوں کو ملا دیا

    موٹر وے پولیس نے کیا انوکھا کام،بچھڑوں کو ملا دیا

    موٹروے پولیس نے دو مختلف واقعات میں گھر والوں سے بچھڑ جانے والے بچوں کو ملا دیا ۔
    تفصیلات کے مطابق بلکسر کے قریب منی سروس ایریا میں موٹروے پولیس افسران کو روتے ہوئے بچہ ملا جس کا نام متحسن رحمان، عمر نو سے دس سال تھی ۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور کی جانب سفر کر رہا تھا۔جب اس خاندان کے افراد چکری سروس ایریا میں روکے تو بچہ واش روم گیا لیکن اس کے خاندان والے اسے بھول گے اور اپنا سفر جاری رکھا ۔

    مزید بچے کو خاندان کے کسی فرد کا رابطہ نمبر بھی معلوم نہ تھا ۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے بچے متعلقہ گاڑی کے بارے میں معلومات لیں اور ملتی جلتی گاڑیوں کو روک کر بچے کے خاندان کا پتا لگا لیا اور باحفاظت بچے کو خاندان والوں سے ملا دیا ۔مزید ایک کارروائی کے دوران لاہور کے قریب موٹروے پر ایک بچہ ملا، جو ذہنی طور پر معذور تھا لیکن اس کی قمیض پر رابطہ نمبر لکھا ہوا تھا لہذا متعلقہ نمبر پر رابطہ کرنے کے بعد بچے کو اس کے دادا کے حوالے کیا گیا ۔

  • اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے،مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا،سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے،مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا،سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ن لیگ وہاں سے فارغ ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے میاں برادران کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب حسن اتفاق ہے کہ اسمبلی کے فلور پہ کھڑے ہو کے ایک بھائی کہتا ہے کہ میرا باپ بالکل غریب مزدور تھا جبکہ دوسرا بھائی لندن میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا باپ تو جدی پشتی امیر تھا اسکے عربوں کروڑوں کے اثاثے تھے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ جب بھی بر سر اقتدار آئی شریف برادران کے کاروبار میں 800 فیصد کا اضافہ ہوتا ہے جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتے پھر یہ اضافی نہیں ہوتا شریف برادران نے 19 بینکوں سے قرضے لے رکھے تھے جو وہ دیتے نہیں تھے کئی دفعہ تو قرضے ری شیڈول ہو جاتے تھے
    پھر آخر میں پورے کا پورا سود معاف کروایا گروی زمین معاف کروائی صرف متعلقہ رقم واپس کرکے اپنا نام کلین چٹ میں لکھوا لیا اور کہا کہ ہم نے تو کوئی قرض نہیں دینا اس طرح سے اگر معافیاں ہونے لگیں تو پاکستان کی عام عوام بھی ارب پتی بن جائے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مزید کہا کہ عمران خان اچھا آدمی ہے یا نہیں یہ مجھے نہیں پتہ لیکن جب سے عمران خان ملک کا وزیراعظم بنا ہے اس دو سال کے عرصے میں اس کے ذاتی اثاثے 26 فیصد کم ہو گئے ہیں جبکہ میاں صاحب کے 800 فیصد بڑھ گئے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مریم نواز کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کی جماعت فوج سے بات چیت کرنے کو تیار ہے حالانکہ کچھ عرصہ پہلے میاں صاحب نے اپنی پارٹی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ میری پارٹی کا کوئی بھی آدمی فوج سے بات چیت نہیں کرے گا اب بیٹی کہہ رہی کہ ہم فوج سے بات چیت کیلیے تیار ہیں

    سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مریم نواز فوج سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں وہ جمہوری لوگوں سے بات چیت کریں اسٹیبلیشمنٹ سے کیوں بات چیت کرنا چاہتی ہیں اور آپ کیا بات کریں گی کہ جمہوری حکومت کو گرا کے آپ جمہوریت لے آئیں یعنی جب یہ برسر اقتدار ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت نہیں ہے

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ مریم نواز کو کمال حاصل ہے اپنی بات سے مکر جانے کا اور وہ اپنے احکامات نافذ کرنا چاہتی ہیں بظاہر پی ڈی ایم جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر یہ عجیب جنگ ہے جس میں اسٹیبلیشمنٹ اور فوج کو یہ کہا جا رہا ہے کہ ایک جمہوری حکومت کو گرا کے گھر بھیجو ہمیں لے کے آؤ تاکہ اصل جمہوریت آسکے یعنی اصل جمہوریت وہی ہے جس میں ہم ہوں یہ تو قانون اور آئین سے بالا دستی ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف خود بھی فوج سے رابطے میں ہیں ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں ،شاہد حاقان عباسی بھی فوج سے مسلسل رابطے میں ہیں ،میاں شہباز شریف کا ہر روز کا فوج سے رابطے ہے خود مریم نواز بھی اسٹیبلیشمنٹ سے رابطوں میں ہے براہ راست نہ سہی مگر زرائع کے ذریعے وہ رابطے میں ہیں عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے

  • بل گیٹس کا آرمی چیف سے رابطہ،عالمی وبا پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    بل گیٹس کا آرمی چیف سے رابطہ،عالمی وبا پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    پاک آرمی کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس ، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین نے پاکستان کی COVID-19 ردعمل اور پولیو ویکسین مہم دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات چیت

    مسٹر بل گیٹس نے رواں سال پولیو مہم کی حمایت اور مناسب رسائی اور کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کے لئے تعریف کا اظہار کیا ، ۔ سی او ایس نے کہا کہ یہ قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں کوئی بچہ متاثر نہیں ہوتا ہے تو ہم اسے کامیابی قرار دیں گے۔ اس کا سہرا نچلی سطح کے کارکنوں کو جاتا ہے جن میں موبائل ٹیمیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صحت کے نمائندے شامل ہیں۔ دونوں نے کرونا ماحول میں پولیو مہم کو موثر انداز میں انجام دینے کے لئے محفوظ آغاز اور درکار کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    مسٹر بل گیٹس نے کوویڈ 19 کے موجودہ واقعات میں اضافے کے باوجود وبائی امراض کے انتظام میں پاکستان کی کاوشوں اور پولیو حفاظتی ٹیکوں سے بچاؤ کی مہمات کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کی کوششوں اور وبائی امراض کے مابین جاری رکھی جانے والی ضروری حفاظتی ٹیکوں پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔ دونوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور تمام بچوں کی صحت میں بہتری لانے کے لئے مل کر کام کرنے کا بھی عہد کیا۔