Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • شکست کا افسوس،آرمینیائی عوام نے وزیر اعظم کو غدارکہہ دیا

    شکست کا افسوس،آرمینیائی عوام نے وزیر اعظم کو غدارکہہ دیا

    ترکی اور روس کے کاراباخ میں جنگ بندی کی نظار ت کے لئے مشترکہ مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کے بعد آرمینیا کے وزیر اعظم نے شکست کے پروانے پر دستخط کر دیے ،جس پر آرمینیا کی عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے وزیر اعظم کو غدار کا لقب دیدیا

    آرمینیائی عوام وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے توڑ پھوڑ کی اور غدار غدار کے نعرے لگاتے رہے، آرمینین فورسز نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا ،اہم عمارتوں کی خفاظت کیلیے اسپیشل فورس تعینات کردی گئی

    شکست تسلیم کرنے پر آرمینیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے،، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، گلیاں وزیراعظم غدار ہے ، کے نعرے سے گونجتی رہیں، استعفیٰ کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا، آرمینین فورسز نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اہم عمارتوں کے سامنے پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے۔

    جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم نیکول پیشنیان کا معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ڈیل نہ کرتے تو کاراباغ کا تھوڑا بہت علاقہ بھی ہاتھ سے نکل جاتا۔

    معاہدے کے تحت روس نے امن فوج کاراباخ میں تعینا ت کردی، فوجی دستوں نے لاچن راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا، اہم شاہراہ آرمینیا اور کاراباخ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔

  • ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ اظفرسلطان سید 6 روز سے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی طبیعت خراب ہونے پر ایک ہفتہ قبل ٹیسٹ کرایا گیا تو کورونا مثبت آنے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ان کی عدالت کو سیل کر دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے اظفر سلطان سید کی کورونا کے باعث انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل انہیں طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج وہ انتقال کر گئے ہیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید تقریبا 2 ماہ سے لاہور سیشن کورٹ میں تعینات تھے اور فوجداری کیسز کی سماعت کرتے تھے۔ ان کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر عدالت کو سیل کر کے عملے کو بھی دوبارہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے

  • انسپکٹر، سب انسپکٹر اور تھانیدار معطل و کلوز لائن

    انسپکٹر، سب انسپکٹر اور تھانیدار معطل و کلوز لائن

    سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے تھانہ ہیر کے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر محمد اکرم اور اے ایس آئی سلیم کو معطل کر دیا، محمد عمر شیخ نے تھانہ نواب ٹاون کے سب انسپکٹر آصف بٹ کو بھی معطل کلوز لائن کر دیا، انسپکٹر اکرم اور اے ایس آئی محمد سلیم کو ایس انوسٹی گیشن کینٹ کی سپیشل رپورٹ پرمطل و کلوز لائن کیا گیا،

    تھانہ نواب ٹاون کے سب انسپکٹر آصف بٹ کو ناقص تفتیش پر معطل و کلوز لائن کیا گیا ،آصف بٹ نے طمع نفسانی کی خاطر ملزمان کو فائدہ پہنچایا، جس سے ملزمان باآسانی ضمانتوں پر رہا ہوگئے، ملزمان حمزہ شمس، اشفاق احمد اور سلمان خان کےخلاف تھانہ نواب ٹاون میں زیر دفعہ 448/511/148/149 ت پ مقدمہ درج تھا،

    قبضہ گروپوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کےخلاف زیر ٹولرنس پالیسی ہے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا، سی سی پی او لاہور
    ناقص تفتیش کرنے والے افسران کسی رعائت کے مستحق نہیں،

  • الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔چیئر پرسن الحمراء

    الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔چیئر پرسن الحمراء

    ادب و ثقافت کے فروغ کیلئے الحمراء اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی میں باہمی مفاہمت کی یاداشت پردستخط،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے اور ڈی جی والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے ایم اویو پر دستخط کئے،چیئر پرسن بورڈآف گورنر منیزہ ہاشمی کی تقریب میں خصوصی شرکت
    الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔چیئر پرسن الحمراء
    اپنے تجربات کو خوبصورت ملکی تشخص کو نمایاں کرنے پر صرف کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے مزید بتایا،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی الحمراء کے آرٹسٹوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع میسرآئنیگے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے کہاکہ زندہ د لان لاہور کے سامنے ملک بھر کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ثمن رائےفنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج وترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے۔ذوالفقار علی زلفی ایم اویو میں دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانے کا اعادہ

    آرٹ اینڈ کلچر کے صف ِاول کے دو اداروں،لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے اور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے ایم ا ویو سائن کیا۔چیئر پرسن بورڈآف گورنز لاہورآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب میں دوطرفہ سطح پر زبان وادب،تہذیب وثقافت،اپنی رسوم ورواج،اقدار،فکر وسوچ کو اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،اعلی سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل، ڈائریکٹر پی آرتانیہ ودیگر افسران نے شرکت کی۔چیئر پرسن لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے۔

    ڈائریکٹر جنرل والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ، سیاحت کا جزولازم ہے،والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی الحمراء کے آرٹسٹوں کو اپنا پلٹ فارم مہیا کرئے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے تقریب کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ تقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع میسرآئنیگے،زندہ دلان لاہور کے سامنے ملک بھر کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج وترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے۔ایم اویو میں دونوں کے اداروں کا باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانے کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر دو طرفہ سوونئیر کا تبادلہ کیا گیا۔

  • 26 سالہ بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

    26 سالہ بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

    ایس پی صدرانویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں گرین ٹاؤن پولیس کی کارروائی۔26سالہ زنیرہ کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی کو فائر مار نے والاشوہر اسد خالق گرفتار،ملزم اسد خالق نے 3 ماہ قبل اپنی بیوی مقتولہ زونیرہ کو معمولی تلخ کلامی پرپسٹل سے فائر مارقتل کر دیا تھا۔
    ملزم اسد خالق اور مقتولہ زنیرہ کو میکے جانے سے منع کرتا تھا جس پردونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ وقوعے کے روز صبح 5 بجے دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزم اسد خالق نے طیش میں آکر بیوی پر پسٹل سے فائر کیا۔

    فائر مقتولہ زونیرہ کے سینے میں لگا جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی۔مقتولہ کے قتل کے بعد ملزم اسد خالق کی بہن نے 15 پر زنیرہ کی خودکشی کی کال کر دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن مقصود احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • مسلک سے بالاتر مفتی کورس کا نصاب مصر،سوڈان ، تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے

    مسلک سے بالاتر مفتی کورس کا نصاب مصر،سوڈان ، تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے

    جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ’’مفتی کورس‘‘ کا اجراء،دو سالہ مفتی کورس کا نام’’ التخصص فی الفقہ‘‘ رکھا گیا ہے :ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلک سے بالاتر مفتی کورس کا نصاب مصر،سوڈان ، تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے،مفتی کورس کا نصاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں ترتیب دیا گیا ہے

    جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام دو سالہ مفتی کورس کا اجرا کر دیا گیا ہے ۔ دو سالہ مفتی کورس کا نام’’ التخصص فی الفقہ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ مفتی کورس کے حوالے سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلکی سوچ سے بالاتراس مفتی کورس کے نصاب کو مصر،سوڈان اور تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں حلال انڈسٹری فروغ پذیر ہے اور اس کےلئے کوالیفائیڈ شریعہ سکالرز کی ضرورت ہے ۔ ایک مسلمان زندگی میں مختلف نوع کے شرعی و فقہی مسائل سے دوچار ہوتا ہے جن کا تعلق حلال حرام،جائز ناجائز ، عقیدے اورا یمانیات سے ہوتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جسم کو لاحق بیماری کے علاج کےلئے کوالفائیڈ ڈاکٹر اور سرجن کا انتخاب کرتے ہیں اور نیم حکیموں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اسی طرح شرعی اور فقہی معاملات میں بھی کوالیفائیڈ سکالرز سے رجوع کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیم حکیم خطرہ جان ہوتا ہے اسی طرح نامکمل فقہی علم رکھنے والا خطرہ ایمان ہوتا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے علم و تربیت کے شعبے میں ہمیشہ عصری تقاضوں اور ضروریات کو پیش نظر رکھا ہے مفتی کورس کا اجرا انہی علمی ،دینی کاوشوں کا تسلسل ہے ۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکری رہنمائی ، سرپرستی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی نگرانی میں سینئرز سکالرز نے بڑی عرق ریزی کے ساتھ مفتی کورس کے نصاب کو حتمی شکل دی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ مفتی کورس کا نصاب ہر نوع کی مسلکی فکر سے بالاتر ہے اسے علمی ،تحقیقی بنیادوں پر ترتیب دیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مفتی کورس کے فارغ التحصیل سکالرز دنیا کے ہر ملک اور خطے میں اپنی دینی،علمی،فقہی خدمات انجام دے سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عربی اور انگریزی زبانیں اس وقت اقتصادی اور علمی حوالے سے بین الاقوامی رابطے کی زبانیں ہیں ۔ مفتی کورس میں داخل ہونیوالے طلبہ کو مذکورہ زبانوں میں مہارت کےلئے خصوصی لیکچرز اور تربیت بھی دی جائے گی ۔

    انہوں نے کہاکہ جدید ذراءع تحقیق کے استعمال کی ٹریننگ مفتی کورس کے تدریسی پروگرام کا جزو لاینفک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ الشہادۃ العالمیہ یا اس کے مساوی ایچ ای سی کی منظور شدہ ڈگری ہولڈرز داخلہ کےلئے اہل ہیں ۔ حتمی داخلہ کےلئے ٹیسٹ اور انٹریو ہو گا ۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاکہ اپنی نوعیت کے اس منفرد اور پہلے کورس کے داخلے کی نشستیں محدود ہیں ،امیدواروں کےلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے ۔ مزید معلومات کےلئے جامعہ کی ویب ساءٹ;WWW.COSIS.EDU.PK وزٹ کریں ۔ براہ راست 03358583588 نمبرپر فون کر کے معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

  • ناجائز اثاثے والوں کی تمام تکلیف ذاتی ہے،عوام کے درد کا ڈھونگ رچاتے ہیں ،

    ناجائز اثاثے والوں کی تمام تکلیف ذاتی ہے،عوام کے درد کا ڈھونگ رچاتے ہیں ،

    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ایڈوائزر آصف محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہناجائز اثاثوں والوں کی تمام تکلیف ذاتی ہے؛ عوام کے درد کا ڈھونگ رچاتے ہیں،ترچھی ٹوپی والی سرکار ایک دھیلے کی کرپشن پر بھاشن دیتے تھے؛ آج اربوں کی ثابت ہوئی،تبدیلی یہ ہے کہ ظل سبحانی کے قبضے سے چھڑا کر سیاحتی مقامات کو عوام کیلئے کھولا،سیاحت کا فروغ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ترجیحات میں شامل ہے،معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے ٹورازم نہایت اہمیت کی حامل ہے،ہفتہ رحمت اللعالمین ہماری بخشش کا زریعہ بنے گا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی

    پاکستان اور پنجاب سیاحتی مقامات کے حوالے سے دنیا میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔پہلی حکومت ہے جو سیاحت کو اولین ترجیحات میں رکھتی ہے اور تاریخ کی پہلی سیاحتی پالیسی تشکیل دی۔تحریک انصاف کی حکومت میں تبدیلی یہ آئی ہے کہ ظل سبحانی اور اولاد و خاندان سے قبضہ چھڑوا کر سیاحتی مقامات کے ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھولے۔ ترچھی ٹوپی والی سرکار ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے کا کہتے تھے یہاں تو نیب نے اربوں کی منی لانڈرنگ دکھا کر انکا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایڈوائزر برائے سیاحت آصف محمود کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

    اس موقع پر آصف محمود کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پنجاب میں پہلی بار سیاحتی پالیسی متعارف کروائی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 176 سیاحتی مقامات پر موجود ریزارٹس اور ریسٹ ہاؤسز کو مراعات یافتہ طبقے سے چھڑوا کر عوام کیلئے کھولا۔ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں کی مشاورت سے پنجاب میں 8 نئے سیاحتی مقامات پر ماسٹر پلاننگ اور فیزبیلٹی پر کام کر رہے ہیں۔لاہور اور ٹیکسلا میوزیم کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔سیاحت کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو اپنا رہے ہیں تاکہ بہترین نتائج برآمد ہوں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ جو انگلی ہلا ہلا کر کہتے تھے کہ اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں آج نیب کورٹ میں انکی کرپشن کی تمام داستانیں بیان ہوئیں۔آج ترچھی ٹوپی والی سرکار پر فرد جرم عائد ہو گئی جس کے بعد عوام کے سامنے انکا اصل چہرہ ظاہر ہو گیا ہے۔ آج کھربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاندان کی نقاب کشائی ہوئی ہے۔ان لوگوں کو قوم کا درد نہیں تھا یہ ذاتی درد ہے جو پی ڈی ایم کی شکل میں نظر آ رہا ہے۔ جو شخص جتنا زیادہ عوام کے غم میں نڈھال نظر آ رہا ہے اسے اپنے ناجائز اثاثوں اور زرائع آمدن کی اتنی ہی زیادہ پریشانی لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں عوام کا پیسہ ذاتی عیاشیوں پر خرچ کرتے رہیں۔ ایک قبضہ گروپ کی طرح انہوں نے عوام کے پیسوں پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ سیاحت کے لئے قائم ریزوٹس پر عوام کی رسائی نہیں تھی لیکن اب تبدیلی کے ثمرات عوام تک منتقل کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ہفتہ رحمت اللعالمین منانے کا اعلان کیا جو ہماری بخشش کا باعث بنے گا. بعدازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم و قائد پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ دیکھ کر دلی تسلی ہوئی کہ چوہدری شجاعت روبہ صحت ہیں۔سیاست میں بردباری اور رکھ رکھاؤ چوہدری شجاعت کی پہچان ہے اور پاکستانی سیاست کو صحت مند توانا رکھنے کیلئے چوہدری شجاعت جیسے بردبار سیاست دان ضروری ہیں۔                   

  • ماڈرن پولیسنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثرا ستعمال کلیدی حیثیت رکھتا ہے،آئی جی پنجاب

    ماڈرن پولیسنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثرا ستعمال کلیدی حیثیت رکھتا ہے،آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت پنجاب پولیس کے آئی ٹی سافٹ وئیرز بارے اجلاس،مانیٹرنگ ایپ برائے سپروائزری افسران، PERایپ اور ٹورسٹ فیسلیٹیشن ایپ کے اجرا کی منظوری،آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں ”سافٹ وئیرڈویلپمنٹ روم“کا افتتاح بھی کیا۔سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ روم میں جدید پولیسنگ اور عوامی سہولت کیلئے نئے پروگرامز اور ایپلی کیشنز ڈیزائن کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ ماڈرن پولیسنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثرا ستعمال کلیدی حیثیت رکھتا ہے لہذا پولیس کے ورکنگ سسٹم کو ماڈرن ماڈیولز پر اپ گریڈ کرنے کیلئے سافٹ وئیرز اور ایپلی کیشنز کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ ساتھ ہی ساتھ ان آئی ٹی پراجیکٹس کی موثر مانیٹرنگ اور انسپکشن کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو سروس ڈلیوری کا عمل بہتر سے بہتر ہوسکے۔ انہوں نے اجلاس میں آئی ٹی ونگ اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے تیار کی گئی تین جدید ایپلی کیشنز جن میں مقدمات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ لئے ”مانیٹرنگ ایپ برائے سپروائزری افسران“، سالانہ کارکردگی رپورٹس (ACR)کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے تیار کی گئی PERایپ اور سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کیلئے پنجاب پولیس ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ایپ کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے کہاکہ ان تینوں ایپ کو اگلے ایک ہفتے میں فعال کردیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ PERایپ میں ایک فیچر یہ بھی شامل کیا جائے کہ جو افسراپنے ماتحت سٹاف کی اے سی آرز لکھنے،میں تاخیر کرے گا اس کی اپنی اے سی آرز کا فارم کمپیوٹر میں اس وقت تک لاک رہے گا جب تک وہ اپنے ماتحتوں کی باقی ماندہ اے سی آرز مکمل نہیں کردیتا کیونکہ یہ انصافی ہے کہ ہم اپنی اے سی آر بروقت لکھوانا چاہتے ہیں اور ماتحتوں کی اے سی آرز لکھنے میں لیت و لعل سے کام لیتے ہیں۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ عوامی سہولت کیلئے شروع کئے گئے پراجیکٹس بالخصوص فرنٹ ڈیسک، پولیس خدمت مراکز اور8787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں مزید بہتری کیلئے شہریوں سے حاصل شدہ فیڈ بیک کی روشنی میں اپ گریڈیشن کے عمل کو مزید موثر بنایاجائے تاکہ شہریوں کے مسائل کا حل مزیدتیزی سے ترجیحی بنیادوں پر ممکن ہوسکے جبکہ ساتھ ہی ساتھ پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم،کریمنل ریکارڈمینجمنٹ سسٹم میں وضع کردہ ایس او پیز کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں ”سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ روم“کا افتتاح بھی کیا۔

    ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے آئی جی پنجاب کو ”سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ روم“کے قیام اور اغراض ومقاصد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ روم میں پی آئی ٹی بی کے ماہرین اور پنجاب پولیس کے آئی ٹی افسران مل کر کام کریں گے اور دونوں اداروں کے افسران مل کر جدید پولیسنگ اور عوامی سہولت کیلئے نئے پروگرامز اور ایپلی کیشنز ڈیزائن کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مقدمات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے”مانیٹرنگ ایپلی کیشن برائے سپر وائزری افسران“ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت مانیٹرنگ افسران ماتحت سٹاف کی پرفارمنس، پٹرولنگ، انویسٹی گیشن کی پراگریس سمیت دیگر تفصیلات کی براہ راست مانیٹرنگ کر سکیں گے۔

    انہوں نے مزیدبتایا کہ گریڈ سولہ یا اس سے اوپر گریڈ کے سالانہ کارکردگی رپورٹس کی ایلیوئیشن کیلئے”PERایپ“ آئندہ چند روز میں متعارف کروائی جار ہی ہے جس کے تحت اے سی آرز کی تکمیل کا پورا عمل خودکار نظام کے تحت سر انجام پائے گا۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ پاکستان میں آنے والی غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کیلئے ”پنجاب پولیس ٹورسٹ فیسیلیٹشین ایپ“ بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس کا افتتاح آئی جی پنجاب آئندہ چند روز میں کریں گے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ پی آئی ٹی بی افسران اور پنجاب پولیس افسران کے اشتراک سے اب تک پنجاب پولیس کی ورکنگ کو مزید موثر بنانے کیلئے 30سے زائد سافٹ وئیرز بنائے جا چکے ہیں جن میں پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، پنجاب پولیس فنانشل مینجمنٹ سسٹم، انوینٹری مینجمنٹ سسٹم، ہوٹل آئی،کرایہ داری اندراج سسٹم اور پولیس خدمت مراکزقابل ذکر ہیں جن کی بدولت پنجاب پولیس سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر انداز میں استعمال کر رہی ہے جس کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کی قلع قمع کے عمل میں نہ صرف تیزی آئی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون کی فضا بھی بہتر ہورہی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید پولیسنگ کی طرز پر کرائم کنٹرول اور سروس ڈلیوری کومزید بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر انحصارمزیدبڑھایا جائے جبکہ تھانوں کی ورکنگ کو مزید موثر بنانے کیلئے تمام امور پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سر انجام دئیے جائیں اور تمام اضلاع میں افسران اپنے آئی ٹی انچارجز کے ساتھ کلوز کوارڈ نیشن رکھیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور پی آئی ٹی بی کے افسران بھی موجود تھے۔

  • آصف زرداری ان ایکشن ۔اہم شخصیت کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

    آصف زرداری ان ایکشن ۔اہم شخصیت کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

    چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ زھری کو آصف علی زرداری کا ٹیلی فون

    سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب ثناء اللہ زھری کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ،آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دیدی

    یاد رہے ثناء اللہ زہری پچھلے دور حکومت میں وزیر اعلی بلوچستان رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے رکن رہے ہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے پی ڈی ایم جلسے میں نہ بلانے کے فیصلے پر انہوں نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا

    بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدرتھے ، ثنااللہ زہری کے ساتھ باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج 2 نہیں بلکہ دو ہزار کارکن مسلم لیگ ن کو چھوڑ رہے ہیں ثناء اللہ زہری انتہائی مشنری کارکن تھے اور وہ اپنے علاقے میں خاص سیاسی قد رکھتے ہیں

    آصف زرداری کا ان کو ذاتی حیثیت میں فون کر کے دعوت دینا اس بات کاثبوت ہے کہ وہ سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں

  • کرونا کا پھیلاؤ،، حکومت پنجاب کا شہریوں  کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات  کا فیصلہ

    کرونا کا پھیلاؤ،، حکومت پنجاب کا شہریوں کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    کرونا کا پھیلاؤ ،، حکومت پنجاب کا شہریوں کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ،وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اور وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات مرتب کرلیں
    حکومت پنجاب این سی او سی کے اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی، وزیرتجارت میاں اسلم اقبال کے مطابق حکومت پنجاب کی شاد ی ہالز کو سخت ایس اوپیز کے ساتھ اجازت دینے کی سفارش،شادی ہال میں فنکشن کا وقت دو گھنٹے ہوگا ، ڈسپوذ ایبل کھانا دیاجائے گا، ہرشادی ہال کے باہر لکھ کر لگایاجائے گا کہ اس کی پچاس فیصد گنجائش کے مطابق کتنے مہمان آسکتے ہیں ،

    شادی ہال مالکان اور شادی والےگھرانے کے افراد ماسک پر عمل کروانے کےپابند ہوں گے ، مارکیٹوں اوربازاروں میں ماسک کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا

    وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے لاہورکی تمام تاجر تنظیموں کااجلاس آج طلب کرلیا،تاجر تنظیموں کو سختی سے ماسک کی پابندی کروانے کا پابند کیاجائے گا ، وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کرکے ایس اوپیز پر عملدرامد کاجائزہ لےگی،خلاف ورزی پر بازار اورمارکیٹیں فوری بند کردی جائے گی ،