Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سابق وزیر اعظم کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،دعاؤں کی اپیل

    سابق وزیر اعظم کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،دعاؤں کی اپیل

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹے راجا خرم پرویز کے مطابق راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ، راجہ پرویز اشرف نے تمام مصروفیات منسوخ کر کے خود کو قرنطینہ کر لیا پارٹی کارکنوں اور ہمدردوں سے دعا کی اپیل ہے ،

    راجہ پرویز اشرف کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان دنوں گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے حوالے سے سرگرمیوں میں مصروف تھے

  • چیئرمین این ڈی ایم اے کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی،خفاظتی اقدامات کر لیے

    چیئرمین این ڈی ایم اے کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی،خفاظتی اقدامات کر لیے

    چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا تفصیلات کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم اے نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

    ایک قریبی عزیز سے ملاقات کے بعد انکا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ٹیسٹ کرایا تھاچئیرمین این ڈی ایم اے نے 8 نومبر کو این آئی ایچ سے ٹیسٹ کرایا گیا
    9 نومبر کو دوبارہ کنفرمیشن کیلئے ٹیسٹ کرایا گیا جو پھر پازیٹو آیا،

    کرونا ٹیسٹ کی تصدیق کے بعد انھوں نے احتیاطی تدابیر لیں

  • پشاور زلمی کے چئیر مین نے کس اہم شخصیت کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی

    پشاور زلمی کے چئیر مین نے کس اہم شخصیت کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی

    کراچی پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات، جاوید آفریدی کی گورنر اسماعیل کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا پلے آف میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دیدی

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہپاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے میچز کا انعقاد خوش آئند ہے، گ
    تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہتےہیں، پی ایس ایل لیگ دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہے ،ٹیموں کا علان کیا جا چکا ہے

  • ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بارے میں کیا کہہ دیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بارے میں کیا کہہ دیا

    کیلبری کوئین تین میں نہ تیرہ میں؛اپنی اہمیت بنانے کیلئے بڑے بڑے بیانات دیتی ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان محکمہ ٹرانسپورٹ کانئی سیکورٹی فورس متعارف کروانے کا فیصلہ؛ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے: وزیر ٹرانسپورٹ
    سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ؛لاہور میں 50بسوں سے آغاز ہوگا، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کی مشترکہ پریس کانفرنس

    ۔رحمت اللعالمین ﷺ کی ذات اقدس تمام انسانیت کیلئے روشنی کا مینار اور رول ماڈل ہے۔ شان مصطفیٰ ﷺ کے بیان کیلئے ہفتہ رحمت اللعالمین کا آغاز سوموار سے ہوگا جس کے تحت صوبہ بھر میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت وقت نے گزشتہ حکومت کے شروع کردہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کو روکنے کی بجائے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جو کہ سیاسی رواداری اور برداشت کی زندہ مثال ہے۔ اورنج ٹرین کا کرایہ عوام کے ریلیف کیلئے 160روپے کی بجائے 40روپے رکھا گیا۔

    میٹرو بسوں کا کنٹریکٹ ختم ہورہا تھا اور پنجاب حکومت کی میرٹ پر مبنی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ سابقہ حکومت سے بھی کم ریٹ پر میٹرو کا کانٹریکٹ سائن کیا۔ سموگ کے پیش نظر پنجاب میں الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں اور منصوبے کے آغاز لاہور میں 50بسوں سے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ایوان وزیراعلیٰ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سابقہ حکومت صرف ایسے منصوبوں پر کام کرتی تھی جس سے بڑے کک بیکس مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین اپنے جھوٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے سند یافتہ ہیں۔ وہ نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں لیکن اپنی اہمیت بنانے کیلئے بڑے بڑے بیانات دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے کو عوام نے بری طرح ریجیکٹ کردیا ہے اس لیے اب مریم بی بی فیس سیونگ کی کوشش میں ہیں۔ وہ عدالت سے بری نہیں ہوئیں اس لیے اپنا مقدمہ عدالت میں لڑیں اور مفرور والد کو واپس بلائیں۔ آپ سیاست کریں لیکن ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلنا بند کریں۔ یہ نہیں چلے گا کہ آپ حکمرانی پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں لیکن عیاشی بیرون ملک۔ 35سالوں میں آپ نے عوام کو اس قدر لوٹا لیکن صحت کے شعبے میں اتنا بھی کام نہیں کیا کہ اپنا ہی علاج پاکستان میں کروا سکتے۔ وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا آغاز لاہور سے کیا جارہا ہے جہاں 103کلو میٹر طویل 6روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنی سیکورٹی فورس متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمدکیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش ِ نظربس اڈوں، پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

  • وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے ٹویٹر پر ابھرتے بلوچستان کی نوید سنا دی

    وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے ٹویٹر پر ابھرتے بلوچستان کی نوید سنا دی

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا اپنے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ "ابھرتا بلوچستان” کا ٹویٹ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا۔ حکومت بلوچستان، پاک آرمی اور وفاقی حکومت نے طویل غور و خوض کے بعد بلوچستان کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے۔ انشاءاللہ کل تربت میں اس تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

    وزیراعلی نے ٹویٹر صارف کے سوال پر کہا کہ
    فکر نہ کریں! انشاءاللہ گوادر میں بھی باقاعدہ یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔
    گوادر میں قائم تربت یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل جاری ہے۔ جام کمال خان سوشل میڈیا پر خاصے متحرک رہتے ہیں

  • ساندہ پولیس کی کاروائی،5 سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار

    ساندہ پولیس کی کاروائی،5 سال سے مطلوب اشتہاری گرفتار

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں ساندہ پولیس کی کارروائی۔ 32سالہ شہری عرفان کو قتل کرنے والا 5 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم زبیر عرف وکی گرفتار۔گرفتار اشتہاری ملزم زبیر نے شہری عرفان کو دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔مقتول عرفان نے ساندہ کے علاقے میں گھروں میں کیبل ٹی وی لگانے کا کام شروع کیا تھا۔

    ملزمان عمران عرف منا وغیرہ کیبل کا کام جاری رکھنے پر شہری عرفان سے50ہزار روپے ہفتہ مانگتے تھے۔مقتول عرفان نے ملزمان کو ہفتہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ملزم زبیر عرف وکی قتل کی واردات کے بعدگرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم زبیر عرف وکی کے دیگر 3ساتھی عمران عرف منا قریشی، علی اعجاز اور شہزاد پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن ساندہ اکرام حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش

  • سرگودہا کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

    سرگودہا کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

    سرگودھا،تھانہ صدر پولیس کی فوری کاروائی، کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سرگودھاتھانہ صدر پولیس کوچک نمبر36شمالی کے رہائشی طاہر حیات نے تحریر ی درخواست گذاری کہ اسکی کمسن بچی مسماۃ(ن) مویشی چرانے کیلئے گئی تھی جسکو ملزم حیدر سلطان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدنے ایس ایچ او تھانہ صدر کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

    جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالمجید نے سب انسپکٹراختر حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شب روز محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم حیدر سلطان ولد سلطان قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر40شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار،قتل میں ملوث

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار،قتل میں ملوث

    سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کی نشتر روڈ کپڑا مارکیٹ میں کارروائی ،ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر کاشف عرف انصاری گرفتار ،گرفتار ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے ،ملزم نے 2011 میں ساتھیوں کے ہمراہ سول اسپتال کے گیٹ پر دو افراد کو قتل کیا

    تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں عمران بلوچ اور اشرف بلوچ شامل تھے ،دوران تفتیش ملزم نے قتل اقدام قتل جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیا،ملزم مختلف مقدمات میں جیل بھی کاٹ چکا ہے ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

  • سید یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    سید یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ نتیجہ خیز اور پچھلے سارے ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گا،ہمیشہ کی طرح ملتان کا پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی بڑا اور فیصلہ کن کردار ہوگا،نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متفق ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی

    پی ڈی۔ایم ملتان کا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گا۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم بھرنا ایک بڑا ٹارگٹ لیکن اس ٹارگٹ کو پیپلز پارٹی ھمیشہ کی طرح عبور کرے گی۔ جیسے ہر تحریک میں ملتان نے ایک تاریخی کردار ادا کیا اس مرتبہ بھی موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف پی۔ڈی۔ایم کی تحریک میں بھی ملتان کا میجر رول ھوگا۔ پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسہ نتیجہ خیز ثابت ھوگا جو خطے کا بڑا جلسہ ھوگا ۔

    ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سابق ناظم خواجہ اشفاق صدیقی کی رھائشگاہ پر میڈیا ٹاک کرتے ھوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسے میں کرونا ایس۔او پیز کا بھرپور خیال کیا جائے گا اور احتیاطی تدابیر پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔ اپوزیشن اور حکومتی جلسے جاری ھیں اور خود جلسے کرنے والے حکمران اپوزیشن کو جلسے منعقد کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں ۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر جماعت کا اپنا منشور اپنا پروگرام ھے اور پی۔ڈی۔ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں۔ ائین و قانون, پارلیمنٹ کی بالا دستی اور مہنگائی بیروزگاری کے خلاف اور عوام کے معاشی حقوق, میڈیا کی ازادی, کسان مزدور ملازمین کے مسائل کے فوری حل اور موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے پی۔ڈی۔ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں متفق و متحد ھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ, ھر حکومت کو ساتھ لیکر چلنا چاہیئے اور ھم نے بھی اپنے دور اقتدار میں ھمیشہ متفقہ قانون سازی کی۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گراس روٹ لیول پر جاکر پارٹی کو مضبوط بنایا ھے لیکن گلگت بلتستان میں پری پول رگنگ حکومتی سلسلہ اور سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کا حکومتی سلسلہ جاری ھے جس کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جا رھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس اقتدار تو ھے لیکن کوئی اختیار نہیں ۔جبکہ نااہل حکمران پی۔ڈی۔ایم کے جلسوں سے گھبراہٹ اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ھو چکے ھیں۔

    اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی, سٹی صدر ملک نسیم لابر, سٹی جنرل سیکرٹری اے۔ڈی بلوچ۔ چوھدری محمد یاسین, رئیس الدین قریشی, ایم سلیم راجہ, میر احمد کامران مگسی و دیگر پارٹی عہدیداران انکے ھمراہ موجود تھے ۔

    دریں اثناء 30 نومبر پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسہ سے قبل سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان شہر کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں کا ھنگامی دورہ کرتے ھوئے مختلف مسالک کے وفات پانے والی شخصیات کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت و بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

    پارٹی رہنما سید حیدر عباس گردیزی مرحوم کے انتقال پر انکے گھر جا کر انکے لواحقین, دربار شاہ شمس کے سجادہ نشیں مخدوم سید زاھد عباس شمسی مرحوم کی وفات پر انکے صاحبزادے سید عون عباس شمسی سے انکے گھر جاکر پھرعلامہ سعید فاروقی مرحوم کے گھر جاکر اور سابق ناظم عمر فاروق خان بابر کی بیوی کی وفات پر انکے گھر جاکر پھر سابق صوبائی صدر پیپلز پارٹی ملک سجاد مرحوم کے گھر جاکر انکے بیٹے ملک الطاف سے اور پھر سابق ناظم خواجہ اشفاق احمد صدیقی کی رھائشگاہ پر انکے عزیزوں کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے پٹھان برادری اور خواجہ صدیقی برادری کے زعما اور شخصیات سے ملاقات کی۔ حشمت بصیر صدیقی۔ قاسم صدیقی۔ خواجہ نادر صدیقی۔ حافظ امتیاز صدیقی۔ مظہر خورشید۔ خواجہ جہانگیر۔ یاسر امتیاز صدیقی۔ ملک فیاض۔ ملک امداد۔ طارق شاد۔ سید طارق عباس شسی۔ سید ظفر عباس شمسی۔ عباس رضا شمسی۔ حسن رضا شمسی۔ ھاشم خان بابر۔ شہباز ڈوگر و دیگر سے ملاقات کی۔

  • وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹیز کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

    وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹیز کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

       صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیرصدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس کمیٹی روم لاہور بورڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،ممبران صوبائی اسمبلی و ممبران سینڈیکیٹ مسز سونیا،مسز فردوس ریحانہ،ممبران سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر طیب شاہین،مسز سارہ حیات،ڈاکٹر شاہدہ قاسم اور راحت افزاء، ہائیرایجوکیشن کمیشن، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مختلف ایجنڈا آئیٹمز سینڈیکیٹ میں منظوری کے لیے پیش کئے اوریونیورسٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں بارے بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت نہ صرف پنجاب بھر میں نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں بلکہ پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں شعبہ تعلیم کو بالخصوص اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا یہاں تک کہ آج ان کے قیام کو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں مختلف قانونی اور انتظامی مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ خزانہ، قانون اور ہائیرایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انہیں درپیش قانونی اور انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں۔