Baaghi TV

Tag: bollywood

  • صندل خٹک نے حریم شاہ کو دھمکی لگا دی

    صندل خٹک نے حریم شاہ کو دھمکی لگا دی

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گزشتہ دنوں نازیبا وڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں ٹرینڈز بنے ، حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ یہ وڈیوز ان کی سہلیوں صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کی ہیں ، ان کے پاس میرا موبائل ہر وقت رہتا تھا اور انہوں نے ہی یہ گھٹیا حرکت کی ہے. حریم شاہ کے اس بیان پر صندل خٹک بھی آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ جھوٹ بول رہی ہیں انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کےلئے اپنی وڈیوز خود لیک کی ہیں اور یہ وڈیوز ان کے بوائے فرینڈ نے شوٹ کی تھیں اور اب وہ کہہ رہی ہیں کہ میرے شوہر نے یہ وڈیوز بنائی ہیں.حریم شاہ کو شرم آنی چاہیے ہم پر الزام لگاتے ہوئے ، اگر حریم شاہ میں‌ ہمت ہے تو مجھ پر کیس

    کرے ورنہ میں اس پر ہتک عزت کا دعوی کروں گی. صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ ماضی میں‌بھی ایسی حرکات کر چکی ہیں اور الزام دوسروں پر دھرتی ہیں ، اس بار انہوں نے الزام ہم پر دھر دیا ہے. ان کا فون کیسے ہیک ہو گیا؟‌حریم شاہ سچی ہیں تو ہم پر کیس کرکے قانونی کاروائی کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا.

  • میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    حال ہی میں رنبیر کپور کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے سوال کیا گیا کہ انکی کیا خواہش ہے کہ ان کی بیٹی راحا کس کے جیسی بنے آپ جیسی یا عالیہ جیسی تو رنبیر کپور نے بہت ہی دلچپسپ جواب دیا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ راحا اپنی ماں عالیہ جیسی نظر آئے. لیکن یہ بھی سوچتا ہوں کہ عالیہ جیسی دوسری لڑکی کو گھر میں سنبھالنا بہت زیادہ مشکل ہو گا ، کیونکہ عالیہ کی شخصیت سحر انگیز ہے اور وہ بہت زیادہ بولتی اور متحرک ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر میں دو ایک جیسی لڑکیاں سنبھالنا میرے بہت زیادہ مشکل ہوگا. امید ہے راحا میرے جیسی خاموش طبع ہو گی. رنبیر اور عالیہ جیسا کہ دونوں ہی اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں وہ اپنی بیٹی کو ساتھ ساتھ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں عالیہ رنویر سنگھ کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کے لیے کشمیر روانہ ہوئیں۔اور وہ اپنی بیٹی راہا کو بھی

    اپنے ساتھ لے گئیں کیونکہ رنبیر اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف تھے۔ رنبیر نے اس حوالے سے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ راحا کو میں خود سنبھالوں لیکن اگر میری مصروفیت بہت زیادہ ہو تو پھر عالیہ بیٹی کو مکمل وقت دیتی ہے چاہے وہ شوٹنگ پر ہی کیوں نا ہو. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی گزشتہ برس اپریل میں ہوئی تھی. تاہم رشی کپور اپنے بیٹے کی شادی سے پہلے ہی چل بسے.

  • رانی مکھرجی کا ابتدائی دنوں میں اپنی آواز پر ہونے والی تنقید پر حالیہ ردعمل

    رانی مکھرجی کا ابتدائی دنوں میں اپنی آواز پر ہونے والی تنقید پر حالیہ ردعمل

    رانی مکھرجی بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ جب بھی وہ بڑی اسکرین پر آتی ہےتو شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں. رانی مکھر جی آخری بار بنٹی اور ببلی 2 میں نظر آئی تھیں.رانی بہت جلد ایک بار پھر بڑی سکرین پر آنے کے لئے تیار ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میری آواز پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی تھی، لیکن میں کبھی بھی اس قسم کی تنقید پر نہیں گھبرائی تھی اور نہ ہی یہ سوچتی تھی کہ لوگوں کی میرے بارے میں کیا رائے ہے. اگر میں ایسا کرتی تو پھر میں خود پر اور خود کے کام پر توجہ نہ دے پاتی. میں نے ہمیشہ یہی ضروری سمجھا کہ میں اچھی باتوں کو زہن میں رکھوں اور بری باتوں کو بھول

    جائوں. ہاں میں نے تعمیری تنقید کو سراہا لیکن مجھے توڑنے کے لئے یا میری توجہ میرے کام سے ہٹانے کے لئے جب بھی تنقید کی گئی میں نے اسکو پائوں کی ٹھوکر پر رکھا. انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں واقعی اس بات پر یقین کر لیتی کہ دوسرے لوگ میری آواز کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو میری آواز کو لاکھوں لوگ پسند نہ کر پاتے. مجھے خوشی ہے کہ لوگ میری آواز نہ کو نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ پسند بھی کرتے ہیں. رانی نے کہا کہ انسان خود پر یقین کرے اور اردگرد کی باتوں پر دھیان نہ دے تو وہ یقینا بہت آگے جاسکتا ہے اور میں نے بھی یہی کیا.

  • میرے جلدی جاگنے اور سونے پر اعتراض کیوں؟‌اکشے کمار برس پڑے

    میرے جلدی جاگنے اور سونے پر اعتراض کیوں؟‌اکشے کمار برس پڑے

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ایک اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں جلدی سوتا ہوں اور صبح جلدی اٹھتا ہوں ، مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ جلدی کیوں سوتے ہیں ؟ بھئی رات سونے کے لئے بنی ہے تو سوئوں گا نا ؟ پھر مجھ سے سوال ہوتا ہے کہ آپ صبح جلدی کیسے اٹھ جاتے ہیں بھئی صبح اٹھنے کے لئے ہی بنی ہے اور میں رات بھر سو کے صبح اٹھوئوں گا ہی نا. اکشے کمار نے یہ بھی کہا کہ میں ڈانس پارٹیز اور مختلف قسم کی پارٹیز میں نہیں جاتا تو اس پر بھی سوال ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ؟‌بھئی میری مرضی ہے میں نہیں جاتا پارٹیز میں ، میں نے اپنی زندگی میں

    اصول بنایا ہے کہ میں نے دن میں کام کرنا ہے رات کو سونا ہے ، کبھی کہیں کسی سے ملاقات ہوجائے تو اچھی بات ہے کر لیتا ہوں لیکن میں سارے کام چھوڑ کر اور نیند خراب کرکے کہیں نہیں جا سکتا. اکشے کمار نے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اتنی نظر کیوں رکھتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ ہر کسی کی مرضی ہے اس نے اسکے مطابق ہی چلنا ہے تو پھر اعتراض کیسا.

  • پتا نہیں میرے بوائے فرینڈ نے مجھ سے تعلق کیوں توڑا ؟‌ نوال سعید

    پتا نہیں میرے بوائے فرینڈ نے مجھ سے تعلق کیوں توڑا ؟‌ نوال سعید

    اداکارہ نوال سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ایک بوائے فرینڈ تھا اس نے میرے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں تھیں ہم نے اپنی شادی شدہ زندگی کیسے گزارنی ہے اسکی منصوبہ بندی کی تھی لیکن پتہ نہیں اچا نک کیا ہوا کہ اس نے سارے تعلق واسطے رابطے توڑ دئیے اور مجھے اکیلا چھوڑ کر چلا گیا. میں نے اس سے رابطہ کرکے وجہ جاننے کی کوشش کی لیکن اس نے رابطہ کرنے اور وجہ بتانے سے بھی انکار کر دیا . نوال سعید نے کہا کہ مجھے شادی کرنے کا بہت شوق ہے میں چاہتی ہوں کہ میرا گھر بس جائے میری جلد ازجلد شادی ہوجائے.

    میں اب ایک ایسا مرد اپنی زندگی میں چاہتی ہوں جو دھوکہ نہ دے ، مجھے دل سے اپنائے اس میں انا نہ ہووہ دوسروں کو کمتر نہ سمجھے. نوال سعید نے کہا کہ مجھے اگر آج اچھا لڑکا مل جائے میں شادی کر لوں گی ، مجھے کوئی افسوس نہیں‌ہو گا کہ میں بہت جلد شادی کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ انسان کو اگر پیار کرنے والا ساتھی مل جائے تو وہ مشکل سے مشکل وقت بھی ہنس کر گزار لیتا ہے.نوال سعید نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کو دھوکہ دینے والے کبھی خوش نہیں‌رہتے.

  • یاسر حسین جاوید اختر میں بول پڑے

    یاسر حسین جاوید اختر میں بول پڑے

    اداکار ، میزبان اور رائٹر یاسر حسین نے جاوید اختر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر لاہور میں جو بھی کہہ کر گئے ہیں یہ ان کی مجبوری ہو گی ، بھارت ایک سیکولر ملک ہےوہاں رہنا آسان نہیں ہے. لہذا جاوید اختر کو بھی پتہ تھا کہ انہوں نے ملک واپس جانا ہے اور اگرملک کے حق میں بیان دیا تو وہاں پذیرائی ملے گی اور رہنا آسان ہو جائیگا. یاسر حسین نے کہا کہ جاوید اختر نے جو کچھ بھی کہا ہےکہ اس کے بعد بھی میں ان کے گیت پسند کرتا ہوں ، وہ باشعور آدمی ہیں‌جانتے ہیں کہ ان کو کب کہاں‌کیسے بات کرنی ہے لہذا انہوں نے جو بھی کہا ہے وہ مجبوری میں کہا ہے. بھارت اچھا مہمان نواز نہیں‌ہے ، لاہوریوں نے جیسی مہمان نوازی کی ہے اسکو دیکھ کر

    یقینا جاویداختر بھی بہت خوش ہوئے ہوں گے، ہم نے ایک اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دیا ہے. جاوید اختر کی بات کو غلط سمجھنے کی بجائے ان کی مجبوری کو سمجھا جانا چاہیے. یوں یاسر حسین نے جاوید اختر کا بیان ان کی مجبوری سمجھتے ہوئے پاکستانیوں‌کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کی تجویز دیدی ہے. یاد رہے کہ جاوید اختر اس بار حال ہی میں فیض میلے میں آئے اور وہاں ایک سیشن میں انہوں نے پاکستان کو دہشت گرد ملک ہونے کا طعنہ دیا.

  • صبا قمر عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں ؟

    صبا قمر عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں ؟

    باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان نے ان کو چند بالی وڈ ہیروز کی تصاویر دکھائیں اور ان کے بارے میں ایک کمنٹ کرنے کو کہا ، سلمان خان کی تصویر دیکھ کر صبا قمر نے کہا کہ آپ چھچھورے ہیں ، آپ کا کوریوگرافر آپ کو کیا ڈانس سکھاتا ہے. اسی طرح سے انہیں جب عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی اور پوچھا کہ ان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں تو صبا قمر نے کہا کہ بالکل بھی میں ان کے ساتھ فلم نہیں‌کرنا چاہتی ، وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں‌چاہتی کہ مجھے منہ کینسر ہو. ہرتیک

    روشن کی جب انہیں تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہرتیک روشن دو بچوں‌کا باپ ہے اور مجھے دو بچوں‌کے باپ سے شادی نہیں‌کرنی ، ہرتیک روشن کی شادی نہ بھی ہوئی ہوتی تو مجھے ان سے شادی کرنی ہی نہیں‌تھی کیونکہ وہ میری ٹائپ کے نہیں ہیں . صبا قمر کا یہ انٹرویو 2015 میں لیا گیا جس میں انہوں نے بالی وڈ ہیروز کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا . آج کل یہ کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی بالی وڈ ہیروز کے متعلق کہی گئیں باتیں زیر بحث ہیں.

  • پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    فلم پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن ان کا ایک ویری فائیڈ ٹویٹر اکائونٹ چل رہا ہے، اس اکائونٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ اکائونٹ سدھارتھ آنند کا نہیں ہے ، اہم بات یہ ہے کہ یہ اکائونٹ بلیو ٹک سے چل رہا ہے. ایک طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ سدھارتھ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ اکائونٹ خود سدھارتھ ہی چلاتے ہیں ، یہ اکائونٹ فلم پٹھان کی جم کر پرموشن کررہا ہے اور شاہ رخ خان کے حوالے سے کافی زیادہ پوسٹیں لگا رہا ہے.

    یاد رہے کہ سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی اور تب سے اب تک یہ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ شاہ رخ خان چار سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپس آئے اور شائقین ایک طویل عرصے کے بعد انہیں دیکھ کر خوش ہوئے۔ اس فلم کے حوالے سے سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے ایک ایسی فلم بنائی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پٹھان کو میں نے ڈائریکٹ کیا.

  • قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    سینئر اداکار قوی خان کی رحلت پر ہمایوں سعید نے بھی ایک دکھ بھری جذباتی پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ” قوی خان ایک آئیکن، ایک انسپائریشن، ایک انسٹی ٹیوٹ تھے . انہوں نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو نہ صرف اداکاری کرنے کا طریقہ سکھایا بلکہ یہ بھی سکھایا کہ اپنی پوری زندگی کیسے گزارنی ہے اور کن اصولوں پر گازرنی ہے ، انہوں نے یہ بھی سکھایا کہ اداکاری کے لئے خود کو اور خود کے جذبے کو کیسے وقف کرتے ہیں ، خدا ان کے درجات بلند کریں” .

    ہمایوں سعید کی اس پوسٹ‌ پر قوی خان کے بہت سارے پرستاروں نے کمنٹس کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ قوی خآن کا خلاء کوئی بھی اور کبھی بھی پورا نہیں کر سکے گا یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور قوی خان نے متعدد پراجیکٹس میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا. قوی خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے . اس کے باوجود وہ جب بھی پاکستان ہوتے کہیں جاتے آتے تو پوری انرجی کے ساتھ جاتے اور کوئی گمان بھی نہ کر پاتا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں قوی خان نے اداکاری کے میدان میں‌خودداری کا دامن اپنائے رکھا.

  • قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی جو کہ قوی خان کی فنی صلاحیتوں کے ہمیشہ سے ہی معترف رہے ہیں انہوں نے قوی خان کے انتقال کے بعد ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ” قوی خان کے انتقال کی خبر یقینا خوفناک ہے ان کا اداکاری کی دنیا میں نام اور مقام بے مثال رہے گا ، ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے وہ نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں بھی سیکھنے کا ایک زندہ ادارہ تھا۔ ہم سب ان کی رحلت پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اسی طرح سے ماضی کی اداکارہ شمع جونیجو نے بھی لکھا کہ قوی خان کا انتقال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے یہ ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا.

    یاد رہے کہ قوی خان نے سٹیج پلیز میں‌بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، پاکستان ٹیلی ویژن کی جب بھی تاریخ لکھی جائیگی اس میں قوی خان کا نام نمایاں فہرست میں شامل ہو گا. قوی خان نے ڈرامہ سیریل ببن خالہ کی بیٹیاں میں بہت ہی خوبصورت کردار نبھایا اسی طرح‌سے ان کے کئی ایک لازوال ڈرامے ہیں جو شائقین کو آج بھی یاد ہیں اور ہمیشہ یاد رہیں گے.