Baaghi TV

Tag: bollywood

  • آئمہ بیگ تقریب میں برہم کیوں ہوئیں؟‌

    آئمہ بیگ تقریب میں برہم کیوں ہوئیں؟‌

    نامور گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے زریعے ساحر علی بگا کے ساتھ گایا ہوا نیا گیت وشملے ریلیز کیا. اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ خبریں آتی رہیں کہ آپ کے اور ساحر علی بگا کے درمیان چپقلش رہی جس کی وجہ سے آپ دونوں نے ایک ساتھ کافی عرصہ تک گایا نہیں. اس پر آئمہ بیگ ہو گئیں برہم اور بولیں کہ اس طرح کے سوالات آپ کو نہیں‌پوچھنے چاہیں اور سوشل میڈیا کی خبروں پر بالکل دھیان نہیں‌دینا چاہیے.ہم صحافیوں کی بہت عزت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صحافی حضرات بھی ہماری عزت کریں

    اگرایسا نہیں ہوا تو اب ہم چپ نہیں رہیں گے اور ہم بھی بولیں گے. آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے اس قسم کے سوالات بے حد برے لگتے ہیں جو کسی کی ذاتی زندگی یا پسند نہ پسند کے ساتھ جڑے ہوں. اس موقع پر ساحر علی بگا بھی آئمہ بیگ کے ساتھ موجود تھے تاہم وہ خاموش رہے اور انہوں نے صحافی کے اس سوال کا نہ جواب دیا اور نہ ہی آئمہ بیگ کے رد عمل ہر اپنا کوئی رد عمل ظاہر کیا. یاد رہے کہ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے درمیان اختلافات کی خبریں چلتی رہی ہیں.

  • ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا ’وشملے‘ ریلیز کر دیا گیا

    ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا ’وشملے‘ ریلیز کر دیا گیا

    معروف میوزیشن اور گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ جو پہلے بھی ایک ساتھ کئی گیت گا چکے ہیں ، اس بار یہ دونوں ایک ایسے گیت کے ساتھ آئے ہیں جس میں پنجابی ، بلوچی اور سرائیکی زبان کا استعمال کیا گیا ہے. اس گیت کا نام ہے وشملے ، گزشتہ روز لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں اسے ریلیز کر دیا گیا. رنگا رنگ تقریب میں گلوکار ساحر علی بگا، آئمہ بیگ ، علی ذیشان اور عدنان قاضی شریک ہوئے۔ گانے کی ریلیز کے موقع پر گلوکار ساحر علی بگا نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ’ وشملے‘ گیت بلوچ زبان کو ٹریبیوٹ ہے.کئی برسوں سے پنجابی زبان کے مشہور گیت میوزک لوورز کے لیے ریلیز کئے آب کی

    بار ساری توجہ بلوچ ثقافت اور زبان کی پروموشن پر رہی۔ گانے کی ریلیز پر گلوکار آئمہ بیگ نے کہا کہ وشملے گیت کو ناصرف لوگ شادی کے خوشیوں بھرے مواقعوں پر سننیں گے بلکہ گانے کی ویڈیو کے ذریعے اجاگر کئے گئے خوبصورت ملکی ثقافتی رنگوں سے بھی متاثر ہونگے۔ بلوچی گیت ’وشملے‘ کی ویڈیو نامور ڈائریکٹر عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی ہے۔ گانے کی ریلیزپر عدنان قاضی کا کہنا تھا کہ گانے ویڈیو میں مختلف ثقافتی رنگ اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں۔ گانے کی ویڈیو ڈائریکٹ کرنے پر فخر ہے.وشملے گیت کو آئمہ اور ساحر علی بگا کے مداح کافی پسند کررہے ہیں.

  • میں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں بہت ساری غلطیاں کیں لیکن …. شاہد کپور

    میں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں بہت ساری غلطیاں کیں لیکن …. شاہد کپور

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں بہت ساری غلطیاں کیں اور ان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا. میرا کیرئیر جیسا بھی رہا لیکن مجھے اس پر فخر ہے. میں نے بہت سارے کردار ایسے بھی کئے جو نہیں‌کرنے چاہیں تھے جب کہ کچھ ایسے کردار بھی کئے جو میری پہچان بنے. میں تو اپنے سارے جونئیرز کو یہی کہوں گا کہ اپنی غلطیوں سے نہ صرف سیکھیں بلکہ کرداروں اور پراجیکٹس کا انتخاب بہت ہی زیادہ سوچ سمجھ کر کریں. یاد رہے کہ شاہد کپور کا شمار بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے

    2003 میں عشق وشک سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے وہ اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ شاہد کپور کا اپنے کیرئیر میں بہت ساری ہیروئینز کے ساتھ نام جڑا جن کے ساتھ نام جڑا ان میں کرینہ کپور کا نام سر فہرست ہے دونوں شادی کرنے والے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور دونوں نے اپنے اپنے راستے الگ کر لئے.

  • اب میں اکیلا نہیں رہا سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیوں کہا ؟

    اب میں اکیلا نہیں رہا سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیوں کہا ؟

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی جو گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھے. دونوں شادی کے بعد ہنی مون پر روانہ ہوئے تھے، ہنی مون سے واپسی پر ان کو گھیر لیا میڈیا نے. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سدھارتھ سے جب سولو تصویر مانگی گئی تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا. میڈیا نے جب سدھارتھ ملہوترا سے سولو تصویر مانگی تو انہوں نے کہا کہ اب میں سولو رہا نہیں ، سدھارتھ کے اس جواب کو وہاں کھڑے لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا . سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ سدھارتھ نے ایسا جواب دیکر دل جیت لیا ہے. دوسری طرف سدھارتھ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری فلم شیرشاہ کے ساتھ میری اچھی یادیں

    ہمیشہ ہی وابستہ رہیں گی کیونکہ اس فلم نے مجھے ایک نئی زندگی دی ، اسی کے سیٹ پر کیارا سے ملاقات ہوئی. انہوں نے کہا کہ میں کیارا کو پا کر بہت زیادہ خوش ہوں وہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے بھی زیادہ اچھی بیوی ہیں . شائقین ہم دونوں کو بہت جلد بڑی سکرین پر دیکھیں گے. میں مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہم دونوں کو ہمیشہ ہی بہت زیادہ پیار دیا.

  • سبق آموز سکرپٹس میری ترجیحات میں ہوتے ہیں شائستہ لودھی

    سبق آموز سکرپٹس میری ترجیحات میں ہوتے ہیں شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی جو ان دنوں ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں نظر آرہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم کیوں سمجھتے ہیں کہ اگر والدین بوڑھے ہوگئے ہیں تو وہ اب صرف ہمارے بچوں کو ہی پالیں گے. ہم یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ماں باپ کو بھی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے. اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ والدین جب بورھے ہوجاتے ہیں تو ان کے مسائل کیا کیا ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کو کس طرح سے بہتر بنایا جا سکتا ہے.. شائستہ لودھی نے کہا کہ میرے پاس جب بھی کوئی پراجیکٹ آتا ہے تو میں یہ

    دیکھتی ہو کہ اس میں اداکاری کا کتنا مارجن ہے. میں نے پردیس ڈرامہ بھی اسی لئے کیا تھا کیونکہ اس میں بھی عام خواتین اور فیملیز کے مسائل دکھائے گئے تھے. ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں بھی فیملیوں کو ایشوز کو ڈسکس کرنے کے ساتھ والدین کے بڑھاپے کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے جیسا پیغام ہے. شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب خواتین ملتی ہیں تو کہتی ہیں کہ آپ نے فلاں ڈرامے میں جو کردار کیا وہ تو ہماری زندگی سے بہت ملتا جلتا ہے.

  • حرامانی نے اپنا نیا گانا یاریاں ریلیز کر دیا

    حرامانی نے اپنا نیا گانا یاریاں ریلیز کر دیا

    حرامانی جنہیں اداکاری کے میدان میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے انہوں نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ٹیچر کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے. حرامانی کو اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی شوق ہے انہوں نے حال ہی میں اپنا نیا گانا یاریاں ریلیز کیا ہے. اپنی برتھ ڈے کے موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو گانے کی صورت میں تحفہ دیا ہے. حرامانی کے نئے گیت کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. حرامانی نے یاریاں گیت کو بہت ہی پرفیکٹ انداز میں گایا ہے. اس سے پہلے بھی حرامانی نے فراری گانا گایا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا. حرامانی اکثر ملک میں

    اور ملک سے باہر کنسرٹس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. حرامانی اس حوالے سے کہتی ہیں کہ مجھے گانا گانے کا بچپن سے ہی شوق تھا اور میرے والد نے میری بہت حوصلہ افزائی کی اور اب مانی مجھے کہتے ہیں کہ تم کو گائیکی میں دلچپسی ہے تو تمہیں گانا چاہیے. حرامانی کہتی ہیں کہ میں اپنے مداحوں کے لئے گاتی ہوں جب تک میرے مداح چاہیں گے میں نہ صرف اداکاری کروں گی بلکہ گیت بھی گائوں گی. یاد رہے کہ حرامانی کا اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارائوں ہوتا ہے.

  • میری رنگت کی وجہ سے مجھ پہ تنقید کی جاتی رہی ہے ایمان خان

    میری رنگت کی وجہ سے مجھ پہ تنقید کی جاتی رہی ہے ایمان خان

    نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ایمان خان جنہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. ایمان نے پنجزہ اور ان کہی جیسے ڈراموں میں کام بھی کیا ہے. اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں شوبز میں آئی تو مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت ساری تنقید کا سامنا کرنا پڑا . میں شروع شروع میں بہت زیادہ محسوس کرتی تھی لیکن میری ماں نے مجھے سمجھایا اور کہا کہ لوگوں کی ایسی باتوں پر دھیان نہ دو اور کام کی طرف توجہ دو اور میں نے ایسا ہی کیا اور فیصلہ کیا کہ میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی جو میری حوصلہ شکنی کررہے ہیں. ایمان خان نے کہا کہ میری والدہ میری بہترین دوست ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ ہر لڑکی کی والدہ کو اپنی بیٹی کی بہترین دوست بننا

    چاہیےاسکو احساس دلانا چاہیے کہ وہ اکیلی نہیں اس کی ماں ہر دم اس کے ساتھ کھڑی ہے. ایمان خان نے مزید کہاکہ آج کی نسل کو بہترین دوست کی ضرورت ہے اور وہ بہترین دوست ماں باپ اور بہن بھائیوں سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا. میں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھی امی کا دوپٹہ لیکر اسکی ساڑھی باندھ کر گھر میں پھرتی ، اور شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر باتیں کرتی. انہوں نے کہا کہ میں لگن اور محنت سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں .

  • مجھے فرق نہیں پڑتا میرا گانا کسی کو پسند آیا یا نہیں  آئمہ بیگ

    مجھے فرق نہیں پڑتا میرا گانا کسی کو پسند آیا یا نہیں آئمہ بیگ

    گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے حال ہی میں کہانی سنو گانا گایا اور مزید شہرت حاصل کی ، اس گیت کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کیفی خلیل بہت ہی عاجز انسان ہیں مجھے اس بات کاندازہ اس وقت ہوا جب میں نے ان کو کال کی اور کہا کہ میں نے آپکا گیت کہانی سنو گانا ہے تو انہوں نے دوسری بات ہی نہیں کی اور کہا کہ گا لو . آئمہ بیگ نے کہا کہ کیفی خلیل نہایت ہی ٹیلینٹڈ ہیں. انہوں نے مجھے کہا کہ آپ نے جب سے کہانی سنو گایا ہے تب سے میرا گایا ہوا کہانی سنو زیادہ سنا گیا ہے. اس سے پہلے بھی میرا گانا سنا جا

    رہا تھا لیکن آپ نے اسکو مزید شہرت دیدی ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں‌ نے یہ گانا گانا ہی تھا چاہے کسی کوپسند آتا یا نہیں آتا. میں اس چیز کی پرواہ نہیں کرتی کہ کسی کو کوئی چیز پسند آئیگی یا نہیں میں صرف اپنا کام کرتی ہوں. آئمہ نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے مداح بہت پسند کرتے ہیں ، اور میرے ہر گیت کو پذیرائی دیتے ہیں.

  • راکھی نے ممبئی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ، پوچھا  عادل نے کتنے میں خریدا؟‌

    راکھی نے ممبئی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ، پوچھا عادل نے کتنے میں خریدا؟‌

    راکھی ساونت جو کہ ان دنوں دبئی میں ہیں انہوں نے وہاں سے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے ممبئی پولیس نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا میں نے سارے ثبوت پیش کئے لیکن کسی چیز کی انکوائری نہیں کی گئی کورٹ میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا. بتائو کتنے میں خریدا ہے عادل نے تمہیں ؟ میرا خدا پر بہت زیادہ یقین ہے جو کسی کے ساتھ غلط کرتا ہے اس کے ساتھ غلط ضرور ہوتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ عادل ہر لڑکی کو دھوکہ دیتے ہو مجھے بھی دھوکہ دیا. عادل کیا تمہیں خدا کا خوف نہیں ہے؟ تم نے مجھے ذہنی جسمانی طور پر ختم کر دیا ہے لیکن میں

    ایک بار پھر اٹھ کر کھڑی ہوں گی . تم نے میرا سارا پیسہ ہڑپ کر لیا مجھے کنگال کر دیا یہ نہ سمجھو کہ تم سکون سے رہ لو گے میں تو ایک بار پھر اٹھ کھڑی ہوئی ہوں . میں اب ایک ایسے شخص کے لئے نہیں رئوں گی جو دھوکے باز ہے اور مجھے ختم کر دینا چاہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا خدا پر بہت زیادہ یقین ہے میں نماز پڑھتی ہوں مجھے طاقت ملتی ہے میرے ساتھ عادل نے غلط کیا خدا کی ذات اسکا انصاف ضرور کریگی .

  • رعب میرا چلتا ہے، گھر میں صاحبہ ماسیوں کی طرح کام کرتی ہے ریمبو

    رعب میرا چلتا ہے، گھر میں صاحبہ ماسیوں کی طرح کام کرتی ہے ریمبو

    لالی وڈ کی نہایت خوبصورت جوڑی صاحبہ اور ریمبو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان خوبصورت دوستی کا تعلق ہے دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ اسی انٹرویو میں ریمبو نے کہا کہ صاحبہ ایک بہترین ماں اور بیوی ہیں گھر میں بالکل بھی یہ ہیروئین بن کر نہیں رہتی بلکہ کام والی ماسیوں کی طرح کام کررہی ہوتی ہے۔ جبکہ صاھبہ نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ریمبو کا ساتھ ملا ، یہ بیوی کو عزت دیتے ہیں میرے ساتھ بہت مخلص ہیں اور شوہر کی سب سے بڑی خوبی ہی یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کو عزت دے اور اس کے ساتھ مخلص رہے۔ ریمبو نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے

    ہوئے کہاکہ گھر میں میرا رعب چلتا ہے۔ کھانا پہلے میری مرضی کا بنتا تھا اب میرے بڑے بیٹے احسن کی مرضی کا کھانا بنتا ہے۔ صاھبہ نے کہا کہ ریمبو کبھی ساری رات جاگتے ہیں اور کبھی دن میں جاگتے ہیں ان کی نیند کا کو ئی مخصوص وقت نہیں بستر کے علاوہ ان کو ہر جگہ نیند آتی ہے۔ ۔ ریمبو نے کہا کہ مجھے غصہ بہت آتا ہے ، لیکن ادھر غصہ آیا ادھر چلا گیا والا حساب ہوتا ہے لیکن صاحبہ کے ساتھ ایسا نہیں ہے اسکو سال ڈیڑھ کے بعد غصہ آتا ہے اور پھر کئ کئی دن رہتا ہے۔ صاحبہ نے کہا کہ میں ضدی ہوں بس جس بات پر اڑ جائوں پوری کروا کے چھوڑتی ہوں ۔