Baaghi TV

Tag: celebrities

  • اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر غصہ آتا ہے ہمایوں سعید

    اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبریں پڑھ کر غصہ آتا ہے ہمایوں سعید

    کامیاب پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اس وقت بہت زیادہ غصہ آتا ہے جب میرا کسی کے ساتھ نام جوڑا جاتا ہے یا میرا کوئی جھوٹا سکینڈل بنا کر اسکو ہوا دی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ ٹھیک ہے یوٹیوب کی دوکانداری چلائیں لیکن کسی کی عزت کو تو دائو پر نہ لگائیں، میں عموما اپنے سکینڈلز کی جھوٹی خبروں پر بالکل بھی رد عمل نہیں دیتا کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ جھوٹی خبروں پر کسی بھی ایکٹر کو بات نہیں کرنی چاہیے اس سے جھوٹے سکینڈلز بنانے والوں کی ھوصلہ افزائی ہوتی ہے لیکن ہاں غصہ ضرور آتا ہے. ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ میں ہر عید پر فلم ریلیز کرتاہوں لیکن اس بار میں ابھی تک فلموں کے سکرپٹس پڑھ رہا ہوں بہت جلد کوئی سکرپٹ فائنل

    کرکے کام شروع کر دیا جائیگا. ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ میں تمام اداکاروں کی اداکاری کو سراہتا ہوں، ہمارے ہاں جو کام ہو رہا ہے بہت اچھا ہورہا ہے. ہمارے اداکاروں میں زبردست ٹیلنٹ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے. واضح رہے کہ ہمایوں سعید کا پروڈکشن ہائوس اس وقت سب سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنا رہا ہے. اور عوام میں ان کے بنائےہوئے ڈراموں کی بہت زیادہ مقبولیت بھی ہے.

  • زارا شیخ کونسا سرپرائز دینے والی ہیں اورانکی کس کے ساتھ دوستی شادی تک نہ پہنچی ؟‌

    زارا شیخ کونسا سرپرائز دینے والی ہیں اورانکی کس کے ساتھ دوستی شادی تک نہ پہنچی ؟‌

    زارا شیخ نے پاکستان فلم انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، جب انہوں نے پہلی فلم کی تو انہیں بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ہمشکل کہا گیا. زارا شیخ نے بہت کم کام کیا اور جلد ہی وہ سکرین سے غائب ہو گئیں اور ویسے بھی جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں اس وقت انڈسٹری بند ہو رہی تھی. زارا شیخ کے اداکار و پرڈیوسر میکال ذوالفقار کے ساتھ دوستی کے چرچے رہے ، ان دونوں کی دوستی اس حدتک تھی کہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کر لیں گے. لیکن ایسا نہ ہو سکا. زارا شیخ نے جب حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور اس میں ان کی میکال

    کے ساتھ دوستی کا سوال ہوا تو انہوں نے اس پر جواب دینے میں ہچکچاہٹ سے کام لیا اور اس کا واضح جواب نہ دیا اور صرف یہ کہا کہ ماضی کو بھول کر اب میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور بہت جلد آپ سب کو میری طرف سے سرپرائز ملے گا زارا شیخ کی اس بات کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شاید زارا شیخ کو ان کے سپنوں کا راجکمار مل گیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں.

  • فلک شبیر نے سارا خان کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟

    فلک شبیر نے سارا خان کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟

    اداکارہ سارا خان جن کا نام شادی سے قبل آغا علی کے ساتھ بہت زیادہ جڑتا رہا، لیکن دونوں کی دوستی شادی تک نہ پہنچ سکی. دونوں اپنی اپنی جگہ شادی کرکے آج بہت زیادہ خوش ہیں. سارا علی خان اور فلک شبیر ایک دوسرے پر پیار جتانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. فلک شبیر کی سارا خان کے لئے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور وہاں ان سے مختلف سوالات ہوئے ایک سوال یہ بھی تھا کہ فلک آپ سارا خان کو تحفے دیتے ہیں تو سارا خان نے کہا کہ فلک مجھے بہت تحفے دیتے ہیں ، انہوں نے شادی کے بعد منہ دکھائی میں مجھے گھر گفٹ کیا تھا ، ابھی چند روز قبل کی ہی بات ہے انہوں نے

    مجھے ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دی ہے. میرا شوہر مجھے تحفے دیتا رہا ہے. سارا خان نے کہا کہ فلک جہاں کہیں بھی جائیں میرے لئے کچھ نہ کچھ ضرور لاتے ہیں، مہنگے جوتے پرس تو معمول کے تحفے ہیں. فلک نے اس پر کہا کہ سارا خان ایک اچھی بیوی ہیں اور بیویوں کو انکی اچھائی کا احساس دلاتے رہنا چاہیے چاہے وہ تحفے دیکر کریں یا تعریف کرکے کریں لیکن ایسا مسلسل ہوتے رہنا چاہیے.

  • جسکی ریٹنگ آرہی ہو ضروری نہیں وہ کام معیاری بھی ہے؟‌

    جسکی ریٹنگ آرہی ہو ضروری نہیں وہ کام معیاری بھی ہے؟‌

    اداکارہ کبری خان جنہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے بے ھد سراہا جاتا ہے ، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج کل بہت سارے پراجیکٹس پر کام کررہی ہوں. میرے پاس بہت سارے پراجیکٹس ایسے ہیں جو کہ بہت ہی دلچپسپ ہیں. کبری خان نے کہا کہ آج کل ریٹنگ کے چکر کی وجہ سے بہت سارے مسائل ہیں ، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ جن پراجیکٹس کی کی ریٹنگ آرہی ہو اس سے یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس سے جڑے اداکار بہت زیادہ ہٹ ہیں اور انکی عوام میں بہت زیادہ پذیرائی ہے ، حالانکہ ریٹنگ اور معیار دو الگ الگ چیزیں ہیں اس کے فرق کو

    سمجھنے کی ضرورت ہے . کبری خان نے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے میں یہ نہیں کہتی کہ نہیں ہونی چاہیے لیکن مثبت تنقید ہو تو انسان کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور وہ اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اگر مثبت کی بجائے منفی انداز میں‌تنقید کی جائے تو یقینا اس سے اگلے انسان کی زہنی صحت پر اثر پڑتا ہے. کبری خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسا کام کروں‌ جسکو عوام قبول کرے اور پسند کرے.

  • سلمان خان کیوں ضد میں آگئے ؟

    سلمان خان کیوں ضد میں آگئے ؟

    بالی وڈ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے میوزک لانچ کی تقریب میں کہا ہے کہ میری فلم میں ایک گانا ہے نئیو لگدا ، اس گانے کو کرتے وقت مجھے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. کیونکہ مجھے کہا گیا کہ یہ گانا تو نوے کی دہائی کا لگ رہا ہے اگر اسے فلم میں شامل کیا گیا تو فلم کے پلاٹ کو بہت زیادہ نقصان ہو گا ، سلمان خان نے کہا کہ مجھے جب ہر طرف سے ایسا کہا گیا تو میں ضد میں آگیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ اب تو میں یہ گانا کروں گا اور میں نے یہ گانا کیا. یہ گانا مجھ پہ اور پوجا ہیگڑے پر فلمایا گیا ہے.

    سلمان خان نے کہا کہ کسی کام سے جب مجھے بہت زیادہ منع کیا جائے تو وہ میری ضد بن جاتا ہے لہذا یہ گانا بھی میری ضد بن گیا اور میں نے اس کو فلم میں ڈالا. یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اسی برس ریلیز ہونے جا رہی ہے اور سلمان خان آج کل اس فلم کے گانے ریلیز کررہے ہیں. فلم میں شہناز گل ، پوجا ہیگڑے اور پلک تیواری بھی ہیں.

  • مہیندر سنگھ دھونی نے لیٹس گیٹ میرڈ کا پوسٹر جاری کر دیا

    مہیندر سنگھ دھونی نے لیٹس گیٹ میرڈ کا پوسٹر جاری کر دیا

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے اپنا ایک پروڈکشن ہائوس بنا رکھا ہے اس کے تحت انہوں نے فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا. لہذا انہوں نے فلم بنا لی ہے اور فلم کا نام ہے لیٹس گیٹ میرڈ ، اس فلم کو تامل زبان میں بنایا گیا ہے. مہیندر سنگھ دھونی نے اس فلم کا پہلا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری کر دیا ہے، اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ فلم فیملی انٹرٹینمنٹ ہے جسے بہت دل سے بنایا گیا ہے. دھونی نے دعوی کیا کہ ان کی فلم دیکھ کر فیملیز کے چہروں پر مسکراہٹ آئیگی اور سب مسکراہٹ کے لئے تیار ہوجائیں. دھونی نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے

    اپنی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے. میرے پروڈکشن ہائوس سے تیار ہوئی اس فلم کو ہر لحاظ سے فیملی فلم بنایا گیا ہے تاکہ ڈپریشن کے اس دور میں لوگ سینما گھر جائیں تو کچھ دیر کے لئے وہ تمام غم اور پریشانیاں بھول جائیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں. دھونی چونکہ بھارتی ٹیم کے کامیاب کپتان اور کھلاڑی رہے ہیں اس لئے امید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے جو فلم بنائی ہے وہ اچھی ہو گی اور وہ اس میدان میں بھی لوگوں‌کے دل جیت لیں گے .

  • نادر علی مہینے میں کتنا کماتے ہیں شعیب اختر نے راز فاش کر دیا

    نادر علی مہینے میں کتنا کماتے ہیں شعیب اختر نے راز فاش کر دیا

    نادر علی ایک معروف یوٹیوبر ہیں ، ھال ہی میں انہیں فاسٹ بولر شعیب اختر نے انٹرویو کیا ، اس انٹرویو میں کیا گیا ایک انکشاف اور وہ انکشاف یہ ہے کہ یوٹیوب سے ماہانہ کروڑوں روپے کمائے جا سکتے ہیں اور نادر علی مہینے کا چھ سات کروڑ کما رہے ہیں. شعیب اختر نے نادر علی سے جہاں ًمختلف قسم کے سوالات کئے وہیں ان سے پوچھا کہ آپ مہینے کا کتنا کما لیتے ہیں تو انہوں نے بتانے میں‌ زرا دقت محسوس کی ، جس کے بعد شعیب اختر نے خود ہی کہہ دیا کہ ہم نے ساری تحقیق کر لی ہے آپ چھ سے سات کروڑ کماتے ہیں . اس پر نادر علی نے کہا کہ جی ہاں صحیح کہہ رہے ہیں ، چھ سات کروڑ کیا اگر محنت کی جائے تو اس سے بھی زیادہ ایک مہینے میں کمایا جا سکتا

    ہے. نادر علی نے کہا کہ یوٹیوب مستقبل مزاجی مانگتا ہے اگر مستقبل مزاجی کے ساتھ کام کیا جائے تو گھر بیٹھے ہی ہم بہت سارے پیسے کما سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر کام کرنا بہت مشکل نہیں ہے بس یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ عوام کو کیا پسند ہے لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں ، جو لوگ دیکھنا چاہتے ہٰیں وہ دکھایا جائے تو یقینا آپ کو پذیرائی بھی ملتی ہے اور کمائی بھی ہوتی ہے.

  • نور خان کی شادی کب ہو گی فلک شبیر نے بتا دیا

    نور خان کی شادی کب ہو گی فلک شبیر نے بتا دیا

    فلک شبیر جنہوں نے اداکارہ سارا خان سے شادی کی ، سارا خان کہتی ہیں کہ ان کے شوہر آئیڈیل ہیں ، فلک کی تعریف ان کی سالیاں بھی کرتی ہیں، نور خان بھی کہتی ہیں کہ فلک ایک آئیڈیل شوہر ہونے کے ساتھ آئیڈیل بہنوئی ہیں. سارا خان خود یہ کہہ چکی ہیں کہ میری والدہ کے انتقال کے بعد جس طرح سے فلک نے میری بہنوں کی ذمہ داری اٹھائی ہے وہ قابل تعریف ہے. فلک شیر نے ھال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سیشن رکھا جس میں ان سے مختلف قسم کے سوالات ہوئے ، ایک سوال یہ بھی ہوا کہ نور خان کی شادی کب ہو گی تو فلک شبیر نے کہا کہ ہم نور خان

    کے ساتھ کوئی زور زبردستی نہیں کرنا چاہتے ، وہ جب چاہے گی ہو جائیگی ، ویسے بھی اس کے چار رشتے آئے ہوئے ہیں اور جیسے ہی اور جس کے لئے نور خان ہاں کرے گی ہم اسکی فورا ڈولی اٹھوا دیں گے اور شادی کو یادگار بنانے کے لئے جو ہو سکا کریں گے. دوسری طرف نور خان کا کہنا ہےکہ وہ ابھی اپنے کیرئیر پر فوکس کررہی ہیں جب انہیں لگے گا کہ انہیں شادی کر لینی چاہیے وہ کر لیں گی.

  • آیان مکھر جی اور کرن جوہر لڑ پڑے ؟

    آیان مکھر جی اور کرن جوہر لڑ پڑے ؟

    گزشتہ برس فلم براہمسٹرا نے بہت پذیرائی حاصل کی ، فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے کرن جوہر اور ڈائریکٹر آیان مکھر جی نے فیصلہ کیا کہ فلم کا پارٹ ٹو اور تھری بھی بنایا جائیگا.شائقین فلم کے سیکولز کے منتظر ہیں کہ خبریں آرہی ہیں کہ آیان مکھر جی اور کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے اور براہمسٹرا کے سیکولز تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں . آیان مکھر جی اور کرن جوہر کے درمیان جھگڑے کی خبریں اس وقت مارکیٹ میں گردش میں ہیں، تاہم ان دونوں کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے تاہم جب آیان مکھر جی سے اس معاملے کی حقیقت جاننے

    کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے بات کو ٹال دیا اور کوئی بھی جواب نہ دیا. کہا یہ بھی جا رہا ہے آیان مکھر جی کسی اور پروڈکشن ہائوس کی تلاش میں ہیں جن کے ساتھ مل کر براہمسٹرا کے سیکولز بنائے جائیں، پہلے آیان مکھر جی نے کرن جوہر کے پروڈکشن ہائوس کے ساتھ مل کر فلم براہمسٹرا بنائی تھی. تاہم اب ان دونوں کے درمیان معاملات کافی خراب ہو چکے ہیں لہذا فلم کے سیکولز تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں ، آیان مکھر نے یہ خود اعلان کیا کہ فلم کے سیکولز تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ مجھے ایک اور فلم ڈائریکٹ کرنے کے لئے مل گئی ہے.

  • کچھ کچھ ہوتا ہے کی ریلیز کے بعد شبانہ اعظی کرن جوہر سے ناراض کیوں ہوئیں؟‌

    کچھ کچھ ہوتا ہے کی ریلیز کے بعد شبانہ اعظی کرن جوہر سے ناراض کیوں ہوئیں؟‌

    نوے کی دہائی میں آئی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کو جہاں بھارت اور پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا گیا وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس فلم کو پسند نہیں کیا. انہی میں سے شبانہ اعظمی بھی ایک ہیں، کہا جاتا ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد شبانہ اعظمی نے کرن جوہر کے ساتھ شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرن تم نے فلم میں کیا دکھانے کی کوشش کی ہے کہ لڑکی کے جب بال چھوٹے تھے اور وہ ساڑھیاں نہیں‌ پہنتی تھی تب اسکو اسکے دوست نے پسند نہ کیا لیکن جب اس نے بال لمبے رکھے اور ساڑھیاں پہننا شروع کیں تو اسکے اسی دوست نے پسند کر لیا اور شادی بھی کر لی. تو اس کے جواب میں کرن جوہر نے شبانہ اعظمی سے کچھ بھی نہ کہا اور صرف ان سے

    معافی مانگی اور کہا کہ میں‌آپ سے معافی ہی مانگ سکتا ہوں کیونکہ میں‌بھی جانتا ہوں کہ آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں . مجھ سے غلطی ہوئی ہے لیکن کیا کروں، لوگ اس فلم کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. یوں‌کرن جوہر نے شبانہ اعظمی کی طرف سے اٹھائے گئے نقطے سے نہ صرف اتفاق کیا بلکہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ان سے معافی بھی مانگی.