Baaghi TV

Tag: celebrities

  • کچھ کچھ ہوتا ہے کا راہول یا امن ؟ کاجول کی چوائس کون

    کچھ کچھ ہوتا ہے کا راہول یا امن ؟ کاجول کی چوائس کون

    نوے کی دہائی میں ایک فلم آئی کچھ کچھ ہوتا ہے ، اس فلم میں کاجول نے انجلی ، شاہ رخ خان نے راہول اور سلمان خان نے امن کا کردار ادا کیا تھا. فلم بہت بڑی ہٹ تھی ، اس کا میوزک کل بھی سپر ہٹ تھا آج بھی سپر ہٹ ہے. ریلیز کے کئی سال کے بعد کاجول نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کو بہت پسند کیا گیا میں اسکے لئے مداحوں کی شکر گزار ہوں. فلم کا جو اختتام کیا گیا وہ بہت اچھا تھا ، ایسا ہی ہونا چاہیے تھا ، لیکن اگر مجھے چوائس دی جائے تو میں راہول کی بجائے امن کے ساتھ جاتی. کاجول نے کہا کہ میں ساڑھیاں نہ پہنتی بلکہ وہی جینز شرٹ پہنتی ، ٹام

    بوائے کی طرح ہی رہتی. واضح رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے فلم کو کرن جوہر نے ڈائریکٹ کیا تھا اور رانی مکھر جی نے اس میں مہمان اداکارہ تھیں تاہم ان کا مختصر کردار بھی اہمیت کا حامل تھا اور پوری فلم کے کرداروں پر ان کا کردار حاوی نظر آیا . شاہ رخ خان کو اس فلم کے لئے کئی ایوارڈ بھی ملے. کاجول کا اس میں جو انداز تھا اسکو بھی بہت ساری لڑکیوں نے بعد میں‌کاپی کیا خصوصی طور پر کالج کی لڑکیوں نے بہت زیادہ کاپی کیا.

  • روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر بول پڑیں

    روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر بول پڑیں

    نوے کی دہائی کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن جنہیں گزشتہ دنوں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے وہ اس پر خاصی خوش ہیں ، اسی موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم کام کررہے تھے اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا ، جس کی وجہ سے اداکار اور مداح کے درمیان وہ رشتہ قائم نہیں‌ہو پاتا تھا جو آج اداکاروں اور مداحوں کے درمیان ہے. ہمارے دور میں تو جو صحافی لکھ دیتے تھے اسی پر ہی ہمیں اکتفا کرنا پڑتا تھا . روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ آج سوشل میڈیا ایک حقیقت اور طاقت بن چکا ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے. لیکن سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہیں‌ہونا

    چاہیے کیونکہ اس کا غلط استعمال دوسروں کے لئے مصیبت کا باعث بن سکتا ہے. سوشل میڈیا کے جہاں فوائد بھی ہیں وہیں یہ لوگوں کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کررہا ہے. واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن کا شمار ان اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جنہیں ان کے مداح بے ھد پسند کرتے تھے آج بھی ان کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور مداح ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آتے ہیں .

  • درفشاں نے اپنے فون سے آن لائن شاپنگ ایپس کیوں ڈیلیٹ کر دیں؟‌

    درفشاں نے اپنے فون سے آن لائن شاپنگ ایپس کیوں ڈیلیٹ کر دیں؟‌

    اداکارہ در فشاں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کنجوس نہیں‌ہوں‌لیکن پیسے اور چیزوں کی قدر کرتی ہوں. میں ایک سوٹ جب تک بیس بار پہن نہ لوں نیا نہیں‌خریدتی. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فون سے آن لائن شاپنگ ایپس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ جو ہے بس اسی میں گزارا کیا جائے جب ضروری ہو مارکیٹ جا کر خریداری کر لی جائے. درفشاں سلیم نے یہ بھی کہا کہ میری عمر اس وقت 27 سال ہے اور میری بہن رامین مجھ سے سات سال چھوٹی ہے وہ مجھ سے چھوٹی ہونےکے باوجود مجھے مشورے دے رہی ہوتی ہے ، اور

    مجھے سمجھا رہی ہوتی ہے کہ میں کیا کروں اور کیا نہ کروں ، میری بہن مجھ سے چھوٹی ہو کر بھی بہت زیادہ سمجھدار ہے. انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ اپنے دل کی ہر بات شئیر کرتی ہوں وہ مجھے سمجھاتی بھی ہے ، میں اور میری بہن ایک دوسرے کے ساتھ اپنے کپڑے بھی شئیر کرلیتی ہیں. اداکارہ نے کہا کہ میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے لیکن اداکاری کا شوق مجھے ایکٹنگ میں لے آیا ، آج میں جس بھی مقام پر ہوں اس سے کافی مطمئن ہوں گوکہ مجھے کام کے زریعے ابھی اور آگے جانا ہے.

  • میں زخمی نہیں ہوا بالکل ٹھیک ہوں سنجے دت کا ٹویٹر پر مداحوں کو پیغام

    میں زخمی نہیں ہوا بالکل ٹھیک ہوں سنجے دت کا ٹویٹر پر مداحوں کو پیغام

    سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار سنجے دت کے زخمی ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں ، کہا جا رہا تھا کہ سنجے دت فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے ہیں ، سنجو بابا نے ایسی خبروں کی ایک ٹویٹ کے زریعے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے میں بالکل ٹھیک ہوں بلکہ میں جس فلم کے سیٹ پر ہوں وہاں میرا بہت زیادہ خیال رکھا جا رہا ہے.سنجے دت جو کہ کے جی ایف “ کے دوسرے حصے کی شاندار کامیابی کے بعد ہدایت کار پریم کی فلم ” کے ڈی – دی ڈیول “ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

    سنجے دت نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت اہمیت کی ھامل ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اب میں اگلے کئی سال تک سائوتھ انڈسٹر میں مصروف رہوں گا . انہوں نے کہا کہ ہیرا پھیری کے اگلے سیزن میں بھی کام کررہا ہوں . بہت جلد شائقین مجھے میری نئی فلموں میں دیکھیں گے، سنجے دت نے ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ میرے مداح میرے لئے فکر مند ہوں.

  • ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے سونو سود کا پوٹریٹ بنا دیا گیا

    ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے سونو سود کا پوٹریٹ بنا دیا گیا

    بالی وڈ اداکار سونو سود جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ، انکی ایک الگ ہی فین فالونگ ہے ، ان کے مداح ان کو دیوانگی کی حد تک پسند کرتے ہیں ، اس کی حالیہ مثال ان کا چاولوں کے ساتھ پورٹریٹ بنانا ہے. تفصیلات کے مطابق سونو سود نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چند مداحو‌ں نے ایک این جی او کے ساتھ مل کر ریاست مدھیا پردیش کے شہر دیواس میں واقع اسٹیڈیم میں ایک ایکڑ کی زمین پر ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے سونو سود کا پورٹریٹ بنایا ہے. چاولوں سے بنا یہ پورٹریٹ نہایت ہی

    خوبصورت نظر آرہا ہے. سونو سود نے اس پر اپنے مداحوں کا بے ھد شکریہ ادا کیااور کہا کہ میں آج جو بھی اپنے مداحوں کے پیار اور ان کی محبت کی وجہ سے ہوں. کہا جا رہا ہے کہ ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے جو پورٹریٹ بنایا گیا بعد میں ان کو چاولوں‌کو لوگوں میں تقسیم کر دیا گیا. لیکن سونو سود نے مداحوں کی اس کوشش کو بے ھد سرایا اور خوشی کا اظہار کیا . واضح رہے کہ سونو سود نے فلم دبنگ میں سلمان خان کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرکے خوب داد سمیٹی تھی.

  • ہم نے آپ کو پہچانا نہیں شفالی شاہ کو یہ کس نے کہہ دیا ؟‌

    ہم نے آپ کو پہچانا نہیں شفالی شاہ کو یہ کس نے کہہ دیا ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم میں اپنی اداکاری کو منوایا. انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ تحریر کی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے گزشتہ دنوں جہاز کا سفر کیا. اور اس دوران ایک ائیر ہوسٹس ان کے پاس آئی انہیں کہنے لگی کہ آپ سیٹ کی سائیڈ پر کوئی چیز نہ رکھیں ، چیزیں پھسل کر اندر گر جاتی ہیں ، جس کے بعد صفائی کرنے میں دقت ہوتی ہے ، ائیر ہوسٹس کا کہنا مانتے ہوئے شفالی نے سیٹ کی سائیڈ پر کوئی چیز نہ رکھی. اس کے بعد شفالی بتاتی ہیں کہ میں نے ناشتہ مانگا ، ائیر ہوسٹس ناشتہ لیکر آئی اور کہنے لگی کہ آپ اداکارہ شفالی شاہ ہیں، اور ہم نے آپ کو ٹی وی پر بہت دیکھا لیکن میں‌نے کیا جہاز کے پورے عملے نے آپ

    کو پہچانا ہی نہیں تھا پہلی نظر میں، ٹی وی اور فلم میں تو آپ بہت اچھی نظر آتی ہیں، شفالی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ائیر ہوسٹس نے ایسے یہ سب کہا کہ جیسے وہ مجھ پر ترس کھا رہی ہو. مجھے ائیر ہوسٹس کا یہ رویہ نامناسب لگا کہ وہ مجھے خصوصی طور پر بتا رہی ہے کہ ٹی وی پر تو آپ بہت اچھی لگتی ہیں مطلب یہ کہ میں حقیقت میں اچھی نہیں لگتی. یوں شفالی نے ائیر ہوسٹس کے رویے پر شکایت کی.

  • آرنلڈ شوارزنیگر نے سڑک کا گڑھا بھر دیا

    آرنلڈ شوارزنیگر نے سڑک کا گڑھا بھر دیا

    ہالی وڈ‌کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں ، ان کے منفرد کام اور بہترین اداکاری کی وجہ سے پوری دنیا میں ان کو پسند کیا جاتا ہے. آرنلڈ شوارزنیگر کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک گڑھا بھرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. آرنلڈ شوارزنیگر اس وڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ دیکھیں میں نے سڑک کا گڑھا بھر دیا ، اور خود انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟ دراصل آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر کی سڑک پر ایک گڑھا تھا ، انتظامیہ کو کئی بار شکایت کی لیکن گڑھا نہ بھرا ، گزرنے والوں کو اور محلے داروں کو اس گڑھے کی وجہ سے بے حد پریشانی ہو رہی تھی لہذا انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ گڑھا خود ہی

    بھریں گے، انہوں نے سڑک کا گڑھا خود بھرا اور ساتھ میں ایک وڈیو بنوائی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ شکایت نہ کریں بلکہ کام کریں، میں نے کئی بار یہ کہا ہے دیکھیں میں نے خود ہی گڑھا بھر کے محلے والوں کی پریشانی کو دور کر دیا ہے. آپ بھی دوسروں سے شکایت کرنے کی بجائے خود آگے بڑھ کر کوئی کام کریں اور دوسروں کے لئے مثال بنیں. سوشل میڈیا پر آرنلڈ شوارزنیگر کے اس عمل کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • سلمان خان نے کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر لڑکیوں کے سامنے کیا شرط رکھی؟‌

    سلمان خان نے کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر لڑکیوں کے سامنے کیا شرط رکھی؟‌

    اداکارہ پلک تیواری جو کہ ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں وہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر سلمان خان نے لڑکیوں کے لئے پورے کپڑے پہن کر آنے کی شرط رکھی ہوئی تھی ، جس پر ہم سب لڑکیاں عمل کرتی تھیں، انہوں نے کہا کہ جب میں‌گھر سے پورا لباس پہن کر نکلنے لگتی تو ماں پوچھتی کیا ہو گیا ہے تم کو تو میں کہا کرتی تھی کہ ماں سلمان سر کا سیٹ ہے انہوں نے مکمل کپڑے پہننا شرط رکھی ہے. پلک

    تیواری نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے پورے کپڑے پہننے کی شرط اسلئے رکھی تھی کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ لڑکیاں محفوظ رہ سکیں اور کوئی ان پر میلی آنکھ نہ رکھ سکے. سلمان خان ہمیں یہ کہتے بھی تھے کہ مناسب لباس پہن کر گھر سے نکلو تو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا. اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرکے جو تجربہ حاصل ہوا ہےوہ یقینا میرے کیرئیر میں بہت کام آئیگا.

  • کاجول جب انڈسٹری میں آئیں تو انہیں کیا کہہ کر بلایا جاتا؟‌

    کاجول جب انڈسٹری میں آئیں تو انہیں کیا کہہ کر بلایا جاتا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ کاجول جنہوں نے اپنا فلمی کیرئیر 1990 میں شروع کیا ، دیکھتے ہی دیکھتے وہ بالی وڈ کے افق پر چھا گئیں. اپنے ھالیہ انٹرویو میں کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو مجھے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. مجھے میری رنگت کی وجہ سے کالی کہا جاتا ، چشمے لگانے کی وجہ سے چشمش کہا جاتا اور تو اور بلکی ہونے کی وجہ سے موٹی کہا جاتا، مجھے یہ برا تو لگتا تھا لیکن میں انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے آئی تھی ایسی باتوں پر توجہ دیتی تو شاید میری توجہ میرے کام سے ہٹ جاتی. کاجول نے کہا کہ میری رنگت سانولی تھی جس کی وجہ سے مجھے خود پر بہت محنت کرنا پڑی ، لیکن شائقین نے میرا ساتھ دیا مجھے

    پذیرائی دی جس کے بعد میری ہر لحاظ سے حوصلہ افزائی ہوئی. کاجول نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے پاس جو بھی فلمیں آئیں میں نے کیں، ہاں کریکٹرز کرنے کے لئے چوائس رکھی. میں‌ نے سیٹ پر کبھی بھی نخرے نہیں دکھائے آج تک میں نخرے نہیں‌دکھاتی. وقت پر آتی ہوں اور کام کرکے سیدھا گھر کی طرف روانہ ہوجاتی ہوں. کئی سال تک سر کھجانے کی بھی فرصت نہ ملی اتنا کام کیا.

  • عائشہ عمر کو گالیاں دینے والا شخص کون تھا؟‌

    عائشہ عمر کو گالیاں دینے والا شخص کون تھا؟‌

    معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری جس لڑکے کے ساتھ شادی کے لئے بات پکی ہوئی تھی وہ مجھے بہت زیادہ گالیاں دیتا تھا، مجھ پر تشدد کرتا تھا، تاہم جب اس نے جسمانی تشدد کرنا شروع کیا تو میں نے اس سے سارے رشتے ختم کردئیے. عائشہ عمر نے کہا کہ انسان کو چاہیے وہ اس انسان کے ساتھ زندگی گزارے جو اسکو عزت دے سکے اور مارے پیٹے نہیں. عائش عمر کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، اور سوشل میڈیا صارفین نے اندارے لگانا شروع کر دئیے کہ آخر وہ کون تھا، یوں یہ بات چل نکلی کہ عائشہ عمر کا تعلق نورجہاں کے پوتے سکندر رضوی کے ساتھ رہا ہے یقینا وہ انہیں گالیاں دیتا ہوگا، جب یہ بات زیادہ

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تو عائشہ عمر کو میدان میں آنا پڑا دوبارہ اور انہوں نے کلئیر کیا کہ میری جس سے شادی طے ہوئی تھی وہ ہمارے فیملی فرینڈ کا بیٹا تھا ، سکندر رضوی کے ساتھ میرا نام نہ جوڑیں اور نہ ہی ان کے بارے میں ایسی کوئی بات کی جائے. یوں عائشہ عمر نے اپنے اور سکندر رضوی کے ماضی کے تعلق پر بات کرنے والوں کے منہ بند کر دئیے.