Baaghi TV

Tag: celebrities

  • سٹیج ایکٹر انور علی نے کام کیوں چھوڑا ؟

    سٹیج ایکٹر انور علی نے کام کیوں چھوڑا ؟

    سٹیج ایکٹر انور علی جنہوں نے ببو برال ، امان اللہ ، مستانہ و دیگر کے ساتھ یادگار سٹیج پلیز کئے، نوے کی دہائی میں ان کے سٹیج پلیز بہت زیادہ مقبول رہے ، فیملیاں بڑی تعداد میں سٹیج کا رخ کیا کرتی تھیں، لیکن اچانک ہی انور علی سٹیج سے بہت زیادہ دور ہو گئے اور دوبارہ کبھی مڑکر سٹیج کی طرف نہیں آئے. انور علی نے بہت برسوں کے بعد ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں انہوں نے کھل کر وجہ بیان کی ہے کہ وہ کیوں سٹیج سے دور ہوئے، انور علی نے کہا ہے کہ میں نے سٹیج کا بہت اچھا دور دیکھا لیکن جب سٹیج پر گندی جگت بازی شروع ہوئی ،فحش ڈانسز

    شروع ہوئے تو میں نے سٹیج کرنا ہی چھوڑ دیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں شہرت کی بلندیوں پر تھا میں نے تب بھی کبھی نماز نہیں چھوڑی تھی ، اور نماز آج بھی پڑھتا ہوں، جب میں سٹیج سے الگ ہوا تو میں نے دین کی تبلیغ شروع کر دی. میری نماز نے میرا بہت ساتھ دیا، جب سٹیج چھوڑا تو میں‌نے چھوٹا موٹا کاروبار کر لیا ، آج اسی کاروبار سے پیسے آتے ہیں اور باعزت طریقے سے میرا گزارا ہو رہا ہے. میرا سٹیج پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

  • رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم دونوں باپ بیٹے کا رشتہ بہت اچھا تھا، میرے والد رشی کپور نہایت ہی زندہ دل آدمی تھے ، وہ بچوں کے ساتھ دوستی کے قائل تھے لیکن ہمیشہ انہوں نے میرے ساتھ تھوڑا فاصلہ رکھا اور وہ فاصلہ صرف باپ کی اہمیت کو دکھانے کا رہا. رنبیر کپور نے کہا کہ میرے والد نے مجھے دنیا بھر کی آسائشیں دیں، انہوں نے مجھے ہائر ایجوکیشن کے لئے باہر بھیجا اور کہا کہ دنیا گھومو اور پڑھو لکھو. اداکار نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ والد بہت زیادہ سخت طبیعت کے تھے ، میں نے آج تک ان کے ساتھ نظر ملا

    کر بات نہیں کی تھی ہمارے درمیان ادب و احترام کا رشتہ تھا. میزبان نے رنبیر سے پوچھا کہ کوئی ایک نصیحت جو آپ اپنے بیٹے کو کرنا چاہیں وہ کیا ہو گی تو انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے بیٹے کو یہی کہوں گا کہ جتنا ہو سکے والد کے ساتھ وقت گزارو. یاد رہے کہ رشی کپور 2020 میں کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے تھے. انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دو سال نیو یارک میں علاج کے لئے گزارے. جہاں ان کا ساتھ دینے کے لئے نیتو ، رنبیر اور عالیہ موجود رہے.

  • نادیہ خان کے بعد سجل علی بھی …….

    نادیہ خان کے بعد سجل علی بھی …….

    رمضان پلے ہیر دا ہیرو جسے اداکارہ امر خان نے خود لکھا ہے ، امر اس ڈرامے میں مرکزی کردار بھی ادا کررہی ہیں، نادیہ خان نے امر کی اس میں اداکاری کے ھوالے سے دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امر تم نے یہ کردار کرکے خود پر احسان کیا ہے ، ایسا کردار تمہیں انڈسٹری والوں نے کبھی نہیں دینا تھا یہاں عمریں گزر جاتی ہیں لیکن اداکارہ کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق کردار نہیں ملتے. نادیہ خان کے بعد آ گئی ہیں اب میدان میں سجل علی انہوں‌نے بھی پل باندھ دئیے ہیں امر خان کی تعریفوں کے. انہوں نے کہا کہ ہیر دا ہیرو میں امر خان کی اداکاری

    دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، امر خان نے کمال کا کام کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نادیہ خان نے جو کہا ہے بالکل ٹھیک کہا ہے اور میں اس کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ امر خآن نے خود کے لئے یہ کردار لکھ کر اور پھر اسکو ادا کرکے بتا دیا ہے کہ وہ نہ صرف اچھا لکھ سکتی ہیں بلکہ بہترین اداکاری کرکے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا سکتی ہیں. واضح رہے کہ آج کل ہیر دا ہیرو آن ائیر ہے اس میں عمران اشرف امر خان کے ساتھ مرکزی کردار کررہے ہیں.

  • یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    آغآ علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں لیکن آج کل ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ان دونوں کو اداکارہ یشما گل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے. آغا علی اور حنا اس میں یشما گل سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی شکل کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز جیسی لگتی ہیں. ہمارے گھر میں آج کل ہمارے گھر میں جیارجینا کی نیٹ فلکس مووی آئی ایم جیارجینا روڈریگز دیکھی جا رہی ہے. اور ہم نے محسوس کیا ہے کہ یشما آپ کی شکل بہت زیادہ ان کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے. آغا علی نے تو یہاں تک

    کہہ دیا ہے کہ آپ دونوں کی شکل اتنی زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہے کہ اگر آپ جارجینا روڈریگز جگہ کام کریں تو کوئی پہچان ہی نہیں سکتا کہ آپ جارجینا نہیں ہیں. یشما گل اس کے جواب میں وڈیو میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ مجھے آپ سے پہلے کئی لوگ کہہ چکے ہیں کہ میری شکل جارجینا روڈریگزسے بہت ملتی ہے. واضح رہے کہ یشما گل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں. یشما منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کرتی ہیں.

  • میرا شوہر میرا بہترین دوست تھا حنا خواجہ

    میرا شوہر میرا بہترین دوست تھا حنا خواجہ

    سینئر اداکارہ حنا خواجہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر میرے بہترین دوست تھے ، میرا اور ان کا ساتھ تیس سال تک رہا، اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے ، سوا سال تک ان کی خدمت کی اور اس کے بعد وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ، ان کا دنیا سے چلے جانا میرے لئے ایسے تھا جیسے کہ میری زندگی ختم ہو گئی ہو. لیکن میرے شوہر نے مجھے ہمیشہ یہی بات کہی کہ اپنی زندگی کو جیو ، اور کبھی دل چھوڑ کر نہ بیٹھو ، پریشان مت ہو ، حنا نے کہا کہ میں نے تو یہی سیکھا ہے کہ جتنا ہو سکے اپنے لائف پارٹنر کو وقت دیں اس کے ساتھ اپنے وقت کو یادگار بنائیں. میرے شوہر نے مجھے ہمیشہ بہت زیادہ

    سپورٹ کیا ، بہت سارے ایسے کام ہوتے تھے جن کو کرنے سے میری جان کو خطرہ ہو سکتا تھا لیکن میں نے خطرہ مول صرف شوہر کی سوپرٹ کی وجہ سے لیے. میرے شوہر جب ہسپتال میں تھے تو میں نے ایک سال تک کام نہیں کیا ، میرے شوہر نے مجھے رضا مند کر کے دوبارہ کام کرنا شروع کیا . وہ کہا کرتے تھے کہ خود کے کام کو کبھی بریک نہ لگائو ہو سکتا ہے کہ آپ کا ایسا کرنے سے کسی کو نقصان ہوجائے.

  • منوج باجپائی نے کس مسلمان اداکارہ سے شادی کی ؟

    منوج باجپائی نے کس مسلمان اداکارہ سے شادی کی ؟

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے مسلمان اداکارہ شبانہ رضا سے شادی کی، ہم دونوں کا مذہب ایک دم مختلف تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو اپنانے کا فیصلہ کیا. میں نے پہلی بار شبانہ رضا کو دیکھا تو انہوں نے میک اپ نہیں لگایا ہوا تھا اور بالوں میں تیل لگایا ہوا تھا ، مجھے ان کی سادگی اتنی اچھی لگی کہ میں نے ان کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اور اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے بھی مجھ سے شادی کے لئے ہاں کر دی. میری بیوی مسلمان ہے اس چیز کو لیکر میرے گھر یا فیملی میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی . میرے

    دوستوں یا اردگرد کے لوگوں کو شاید میری شادی کو لیکر کوئی مسئلہ ہوا ہو کہ میں نے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی ہے لیکن مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا. میرے سامنے کبھی کسی نے ہم دونوں کی شادی پر بات نہیں کی ، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ میرے سخت مزاج سے واقف ہیں. انہوں نے برکھا دت کے ساتھ انٹرویو میں مزید کہا کہ شبانہ ایک قابل فخر مسلمان ہے اور میں قابل فخر ہندو ، ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی. ہم ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں ، ہم نے 2006 میں شادی کی اور ہماری ایک بیٹی بھی ہے.

  • صائمہ اکرم چوہدری نے رمضان پلیز لکھنے سے توبہ کر لی

    صائمہ اکرم چوہدری نے رمضان پلیز لکھنے سے توبہ کر لی

    معروف رائٹر صائمہ اکرم چوہدری جنہوں نے سنو چندا سے شہرت ھاصل کی ، اس کے بعد انہوں نے متعدد رمضان پلیز لکھے اور انہیں سراہا گیا. ان کے لکھے ہوئے پیٹرن پر ہر دوسرے رائٹر نے لکھنا شروع کر دیا جس کی وجہ رمضان پلیز یکسانیت کا شکار ہونے لگے. خصوصی طور پر اس بار کے رمضان پلیز نے تو شائقین کو بالکل بھی متاثر نہیں‌کیا اور اس بات کا اعتراف خود صائمہ اکرم چوہدری نے کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں اب رمضان پلیز نہیں‌لکھوں گی اور چند سال کا وقفہ لوں گی . ایک ہی طرح کی کہانیاں لکھی اور لکھوائی جا رہی ہیں جس کی وجہ

    سے شائقین نے اپنی دلچپسی رمضان پلیز میں کم کر لی ہے. صائمہ اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ اس بار میں نے جو رمضان پلے لکھا ہے اس سمیت دیگر تمام رمضان پلیز نے شائقین کو شدید مایوس کیا ہے. لہذا میں نے چینل سے بھی معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ مجھے اب رمضان پلے لکھنے کےلئے مت کہیے، صائمہ اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے گھسا پٹا کام کرنے کی عادت نہیں ہے لہذا میں رمضان پلے لکھنے سے معذرت کررہی ہوں اور اب میں اپنی مرضی کے مطابق لکھوں گی لیکن ابھی فی الحال کچھ سال نہیں‌لکھوں گی.

  • درفشاں کسی کی تھیں دیوانی ؟‌

    درفشاں کسی کی تھیں دیوانی ؟‌

    اداکارہ ”درفشاں سلیم” جنہوں نے نہایت ہی کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کس کی تھیں دیوانی؟‌ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میں عاطف اسلم کی بہت بڑی دیوانی تھی، ان کو بہت زیادہ پسند کرتی تھی، عاطف کو سننا میرا سب سے بڑا مشغلہ تھا. میری زندگی میں میں نے عاطف سے زیادہ کسی کو نہیں چاہا تھا. میں اے لیولز میں تھی جب مجھے عاطف اسلم سے ملنے کا موقع میسر آیا ، جب میں عاطف سے ملی تھی تو اس کے دو دن پہلے ان کی شادی ہوئی تھی ، اور میرے لئے یہ بہت بڑا صدمہ تھا ، میں نے

    سوچا کہ کیوں عاطف کی شادی ہو گئی ہے اس کو تو میں پسند کرتی ہوں، میری بہن نے مجھ سے کہا کہ تمہیں اگر عاطف اسلم پسند تھا تو تم نے کبھی مجھ سے بھی یہ بات نہیں کی ، تمہیں کرنی چاہیے تھی لیکن اب تو عاطف کی شادی ہو چکی ہے اب کیا ہو سکتا ہے. یاد رہے کہ درفشاں اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. شائقین ان کی معصومیت اور اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں.

  • شاہ رخ خان کو اپنا نام ابھینیو کیوں رکھنا پڑا ؟‌

    شاہ رخ خان کو اپنا نام ابھینیو کیوں رکھنا پڑا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان جب فلم انڈسٹری میں آئے تھے اس وقت وہ شادی کر چکے تھے. انہوں نے شادی اپنی پسند گوری سے کی تھی، گوری ہندو بیک گرائونڈ سے تھی جبکہ شاہ رخ خان مسلمان فیملی سے تھے. گوری خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والدین کو پتہ چلا کہ شاہ رخ خان مسلم فیملی سے ہے اور فلم انڈسٹری جوائن کر چکا ہے تو ان کو اچھا نہیں لگا، گوری کہتی ہیں کہ چونکہ میں فیصلہ کر چکی تھی کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ہی شادی کرنی ہے تو والدین نے بھی ہاں کر دی اور شاہ رخ خان نے میرے والدین کی

    آسانی کے لئے اپنا نام ابیھنیو رکھ لیا تاکہ وہ محسوس نہ کریں کہ میں مسلمان ہوں. گوری خان نے کہا کہ میں اب جب اس حرکت کے بارے میں سوچتی ہوں تو بہت عجیب اور بچگانہ ھرکت لگتی ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان جب سے بالی وڈ میں آئے ہیں ان کا نام کسی بھی ہیروئین کے ساتھ نہیں جڑا ، وہ گوری خان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں. شاہ رخ خان اور گوری خآن کے تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی .

  • عید پر زیادہ فلمیں ریلیز کرنا اچھی چوائس نہیں فواد خان

    عید پر زیادہ فلمیں ریلیز کرنا اچھی چوائس نہیں فواد خان

    پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھنے والے اداکار فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ عید پر ایک ساتھ بہت ساری فلمیں ریلیز کرنا کسی طور بھی حوصلہ افزاء بات نہیں ہے. ایسا نہیں‌ہونا چاہیے ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے. تمام پرڈیوسرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ کرکے باری باری فلم ریلیز کرنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے اور فلم میں وہ سب ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں. فواد خان کی بات کو بڑھاتے ہوئے ان کے ساتھ بیٹھے منی بیک گارنٹی کے پرڈیوسر شایان خان نے کہا

    کہ ہم نے ستمبر 2020 میں منی بیک کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ عمارا حکمت اور بلال لاشاری فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنے جا رہے ہیں لہذا ہم نے اپنی فلم ریلیز کرنے کا آئیڈیا موخر کر دیا. ایسے ہی باقی پرڈیوسرز کو دیکھنا چاہیے کہ کون کس موقع پر فلم ریلیز کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کو ہم عید الفطر پر ریلیز کرنے کے لئے انائونس کر چکے تھے ہم پیچھے نہیں‌ہٹ سکتے تھے لیکن جنہوں نے عین ٹائم پر یہ فیصلہ کیا وہ اپنی فلم کی نمائش آگے لیجا سکتے تھے.