Baaghi TV

Tag: celebrities

  • منی بیک گارنٹی میں شائقین کو تمام مصالحے ملیں گے میکال ذوالفقار

    منی بیک گارنٹی میں شائقین کو تمام مصالحے ملیں گے میکال ذوالفقار

    اداکار میکال ذوالفقار جنہوں‌ نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا . دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے اداکاری میں اپنا نام اور مقام بنا لیا. میکال نہ صرف اداکار ہیں بلکہ پرڈیوسر بھی ہیں، ان کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں، ہوئے تم اجنبی میں وہ ہیرو ہیں ، جبکہ منی بیک گارنٹی میں وہ پرڈیوسر اور ایکٹر ہیں. میکال اس حوالے سے کہتے ہیں کہ پر جوش ہوں ، کہ میری دو فلمیں‌ایک ساتھ سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں. ہم سب نے بہت محنت کی ہے اور کوئی کسر نہیں‌ چھوڑی. مجھے بہت امید ہے کہ میری دونوں فلمیں شائقین کو پسند آئیں گی. میکال

    نے کہا کہ بطور ایکٹر کام کرنے کا اتنا پریشر نہیں ہوتا جتنا بطور پرڈیوسر کام کرنے کا پریشر ہوتا ہے. میکال نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہر عید پر فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اور فلمیں بن بھی رہی ہیں ، بس فلمیں‌بننے کا سلسلہ کسی طور رکنا نہیں چاہیے. میں بطور پرڈیوسر مزید پراجیکٹس بھی کررہا ہوں. میں نے ہمیشہ کرداروں کی چوائس کہانی میں اپنے کردار کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے کی ہے جس میں‌خوش قسمتی سے کامیاب بھی ہوجاتا ہوں.

  • آدیتیہ نارائن نے اپنی تمام انسٹاگرام تصاویر ڈیلیٹ‌ کردیں لیکن کیوں؟

    آدیتیہ نارائن نے اپنی تمام انسٹاگرام تصاویر ڈیلیٹ‌ کردیں لیکن کیوں؟

    بھارت کے معروف گائیک ادت نارائن کے بیٹے آدیتیہ نارائن بھی گلوکارہیں، وہ ایک بڑی فین فالنوگ رکھتے ہیں، آدیتیہ نارائن نے بہت سارے شوز کی میزبانی بھی کی ہے ،یوں انہوں نے گائیکی کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. آدیتیہ نارائن سوشل میڈیا خصوصی طور پر انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں. لیکن انہوں نے کر دیا ہے اپنے چاہنے والوں کو حیران. آدیتیہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ‌کر دی ہیں اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ایک پوسٹ شئیر کی ہے، جس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ میں‌انسٹاگرام سے اب بریک لینا چاہتا ہوں ، اور بریک کے دوران میں خود کووقت دوں گا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا ،

    دنیا کو دیکھوں‌گا. انہوں نے اپنے مداحوں سے کہاکہ اس دوران جو کچھ بھی گائوں گا ان تک پہنچتا رہے گا. یاد رہے کہ آیتیہ نارائن پہلی سلیبرٹی نہیں ہیں‌جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے تصاویر ڈیلیٹ‌کی ہیں اس سے پہلے بھی بہت ساری سلیبرٹیز ایسا کر چکی ہیں، لیکن وہ جلدی واپس آجاتی ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ آدیتیہ نارائن کب انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہیں.تاہم آدیتیہ رائے کے مداحوں نے کہا کہ آدیتیہ ہم آپکو بہت زیادہ مس کریں گے.

  • ہیرو داہیرو لکھ کر امر خان نے خود پر احسان کیا ہے نادیہ خان

    ہیرو داہیرو لکھ کر امر خان نے خود پر احسان کیا ہے نادیہ خان

    سینئر اداکارہ نادیہ خان جنہوں نے اداکاری میں اپنا نام بنانے کے بعد میزبانی شروع کی ، یہاں بھی انہوں نے اپنا ایک منفرد اور الگ مقام بنایا. نادیہ خان کافی عرصے سے ڈراموں میں تو دکھائی نہیں‌دیتیں لیکن یقینا وہ ڈرامے دیکھتی ضرور ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، اس میں ان کے ساتھ اداکارہ امر خان بھی موجود تھیں. نادیہ خان نے امر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امر خان جیسی ٹیلنٹڈ لڑکی حالیہ دور میں نہیں دیکھی . اس لڑکی نے کمال انداز میں ہیردا ہیرو ڈرامہ لکھا ہے اس کے ڈائیلاگز میں‌تازگی کا احساس ہے. انہوں نے کہا کہ ورنہ تو جیسے کہانیاں یکسانیت کا شکار ہو چکی ہیں ویسے ہی ڈائیلاگز بھی یکسانیت کا شکار ہو چکے

    ہیں. لیکن امر خان نے ڈائیلاگز کو نئی روح بخشی ہے. میں سمجھتی ہوں کہ امر خان نے ہیر دا ہیرو لکھ کر خود پر احسان کیا ہے اسکو ایسا کردار کسی نے نہیں دینا تھا اور اسکی صلاھیتوں کا فائدہ نہیں اٹھانا تھا. مجھے بھی چاہیے تھا کہ امر خان کی طرح خود کےلئے کچھ لکھتی لوگوں کو میری اداکاری کی صلاحیتوں کا مزید پتہ لگ سکتا کہ میں کیا کچھ مزید کر سکتی ہوں،انہوں نے امر خان سے کہا کہ میں‌چاہتی ہوں کہ آپ لکھنے اور اداکاری کا سلسلہ جاری رکھیے.

  • چھئیا چھئیا گانا ملائکہ سے پہلے کس اداکارہ کو آفر ہوا؟‌

    چھئیا چھئیا گانا ملائکہ سے پہلے کس اداکارہ کو آفر ہوا؟‌

    نوے کی دہائی میں شاہ رخ خان کی فلم آئی دل سے ، اس فلم کے گیتوں نے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی. اے آر رحمان کی موسیقی نے گانوں کا یادگار بنا دیا ، اس فلم میں شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کئے. لیکن فلم ایک گیت تھا چھئیاں‌چھئیاں ، یہ گیت شاہ رخ خان اور ملائکہ اروڑہ پر پکچرائز ہوا. گانا سپر ہٹ ہوا ، ملائکہ اور شاہ رخ خان کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے. اس گیت پر ملائکہ کی پرفارمنس کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے. یہ گانا پہلے کس اداکارہ کو آفر ہوا تھا جان کر رہ جائیں گے حیران، جی ہاں یہ گانا پہلے روینہ ٹنڈن کو آفر ہوا تھا ، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے یہ گانا آفر ہوا تھا اس سے پہلے میں شہر کی لڑکی کر

    چکی تھی وہ بہت بڑا ہٹ ہوا تو ، فلمسازوں نے مجھے آئٹم سانگز آفر کرنا شروع کر دئیے ، مجھے لگا کہ میں اگر آئٹم سانگ کرنے لگ گئی تو ہیروئین والا کیرئیر تو کہیں کھو جائیگا لہذامیں نے یہ گانا کرنے سے معذرت کرلی. روینہ ٹنڈن نے کہاکہ اس وقت میں سپر ہٹ جا رہی تھی لہذا ہر کسی کی کوشش تھی کہ مجھے ضرور اپنی فلم میں رکھے چاہے وہ آئٹم سانگ ہی کیوں نہ ہو، انہوں نے کہا کہ چھئیاں چھئیاں چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں

  • عرفی جاوید نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟‌

    عرفی جاوید نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ٹرول ہوتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے کیرئیر کے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لکھنئو میں رہتی تھی ، میں دیکھتی تھی کہ مجھے میرے لباس کی وجہ سے تنگ کیا جاتا ہے ، مجھے زہنی اور جسمانی اذیت دی جا رہی ہے ، میں نے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن پھر میں نے اپنی زندگی کو دوسرا چانس دینے کی کوشش کی . 17 سال کی عمر میں ، میں نے لکھنئو چھوڑ دیا اور دہلی چلی گئی ، وہاں جا کر میں نے خود کو گروم کرنے کی کوشش کی ، میں نے خود سپورٹ کرنے کے لئے ٹیوشنز پڑھانا شروع کیں، کال سنٹر میں جاب کی . اس کے بعد میں نے ممبئی جا کر اپنے

    خوابوں کو پورا کرنے کا ارادہ باندھا میں ، دہلی سے ممبئی جب گئی تو اس وقت میرے پاس نہ رہنے کو گھر تھا نہ کرایہ دینے کو پیسے تھے ، دوستوں کے گھروں میں‌رہتی تھی ، میں نے کئی آڈیشنز اور انٹرویوز دئیے لیکن مجھے ہر بار رد کر دیا گیا ، مجھے بگ باس ملا لیکن پہلے ہی ہفتے میں نکل گئی سو اتنا بڑا موقع ملنے کا مجھے فائدہ نہ ہو سکا. عرفی نے کہا کہ میں آج تک سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی ہوں جس کے لئے مجھے کبھی کبھی برا لگتا ہے.

  • اگلی بار مجھے کال کرنا سب سیٹ کر دوں گا ارجن رامپال نے پریتی زنٹا کو ایسا کیوں کہا؟

    اگلی بار مجھے کال کرنا سب سیٹ کر دوں گا ارجن رامپال نے پریتی زنٹا کو ایسا کیوں کہا؟

    بالی وڈ کی چلبلی اداکارہ پریتی زنٹا نےھال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی ہے اس میں انہوں نے دو واقعات کا زکر کیا ہے جو پچھلے ہفتے ان کے ساتھ پیش آئے. پریتنی نے لکھاکہ میں اپنے بچے کے ساتھ ایک گارڈن میں تھی وہاں ایک خاتون آئی وہ میرے بچے کے ساتھ سیلفی لینا چاہتی تھی ، میں نے اسکو عزت احترام سے منع کیا ، وہ خآتون آگے گئی اور پھر واپس آکر اس نے میری بچے کے گالوں کو چوما اور کہا کہ بہت پیارا بچہ ، پریتی لکھتی ہیں کہ مجھے اس خاتون کو یہ حرکت بہت بری لگی ، جب میں نے منع کیا تو اس نے کیوں میرے بچے کو پکڑا اور پھر اسکے گال چومے ، بچوں‌ کو تو بخش دیں ، خدا کے لئے ، پریتی نے کہا کہ اسی ہفتے ایک معذور اور وہیل چئیر پر بیٹھے انسان نے مجھے تنگ کیا اس نے پیسے مانگے میں نے کہا کہ میرے پاس نہیں کریڈٹ کارڈ ہیں، یہ آدمی

    ہمیشہ مجھے ہراساں کرتا ہے ،میں ہمیشہ اسکو پیسے دیتی ہوں اس بات منع کیا تو پیچھے پڑ گیا گاڑی کا پیچھا شروع کر دیا اگر اس دوران اسکو چوٹ لگ جاتی تو سب نے کہنا تھا کہ پریتی کی وجہ سے ایسا ہوا، اور میڈیا نے میرا ساتھ دینے کی بجائے اس ویل چئیر والے کی مجھے تنگ کرنے کی وڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی، پریتی کی اس پوسٹ پر ارجن رامپال نے لکھا کہ اگلی بار مجھے کال کرنا میں سب سیٹ کر دوں گا. ارجن کی اس پوسٹ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • آننت امبانی کی سالگرہ پر عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس

    آننت امبانی کی سالگرہ پر عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس

    امبانی انڈیا کی مشہور بزنس فیملی ہے ، اس فیملی کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے اور اسی پیسے کے بل پر وہ اپنی شادی بیاہ ، سالگرہ جیسی خوشی کی دیگر تقریبات میں جس مرضی سلبیرٹی کو بلوا کر پرفارم کروا لیتے ہیں. ان کی شادیوں اور سالگرہ کی تقریبات میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خآن اور سلمان خان پرفارم کر چکے ہیں. حال ہی میں دبئی میں اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،س امبانی فیملی کی اس خوشی کے موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے خصوصی شرکت کی اور وہاں پر پرفارمنس دی ، اس تقریب کی وڈیو سوشل

    میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنے مشہور گیت گا رہے ہیں، عاطف جو گیت گا رہے ہیں ان میں تیرا ہونے لگا ہوں ، اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں جیسے قابل زکر ہیں، اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب میں‌بہت ساری دیگر سلیبرٹیز نے شرکت کی. یاد رہے کہ حال ہی میں اننت امبانی کی ہی شادی کی تقریب کی ایک پرانی وڈیو وائرل ہوئی جس میں‌سلمان خان کو بیک گرائونڈ ڈانسر کے طور پر دیکھا گیا ، اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سلمان کو بطور بیک گرائونڈ ڈانس کرنےپر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا.

  • کترینہ کی والدہ نے دیا نتیو کو کرارہ جواب

    کترینہ کی والدہ نے دیا نتیو کو کرارہ جواب

    یہ تو سب جانتے ہیں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے کئی سال تک مختلف لڑکیوں کے ساتھ افئیرز رہے. کترینہ کیف بھی ان میں سے ایک ہے جس کے ساتھ رنبیر کپور نے افئیر چلایا اور یہی نہیں دونوں‌کافی سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے ، ان کی طویل دوستی کڑواہٹ پر ختم ہوئی اور دونوں نے راستے الگ کر لئے ، دونوں اب شادی کر چکے ہیں، لیکن اچانک ان کی آپس میں رہی دوستی پر رنبیر کپور کی ماں نیتو نے کر دی ہے کڑوی بات. نتیو نے کہا کہ اگر میرے بیٹے نے آپکو سات سال ڈیٹ کیا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ سے شادی بھی کریگا. نیتو کی اس پوسٹ کے بعد انہیں ہے شدید تنقید کا سامنا. نتیو نے یہ پوسٹ دراصل کترینہ کیف کے لئے لکھی تھی ، انہوں نے

    اتنے سالوں کے ساتھ ایسا کیوں کہ اس پر سب ہیں حیران. نیتو کی اس پوسٹ کا جواب دیا ہے کترینہ کیف کی ماں نے جواب ، انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کسی نہ کا نام نہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یہ سکھایا گیا ہے کہ کسی بھی صفائی کرنے والے کو ویسی ہی عزت دو جیسی کے کسی کمپنی کے سی ای او کو دی جاتی ہے. کترینہ کی ماں کی اس پوست کے بارے گمان کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے نیتو کو جواب دیا ہے.

  • فاطمہ آفندی کا موبائل چھیننے کی واردات

    فاطمہ آفندی کا موبائل چھیننے کی واردات

    ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ فاطمہ آفندی اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. انہوں نے تابش ہاشمی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرے پاس جو موبائل تھا وہ پرانا ہو گیا تھا میں اپنے شوہر سے کہتی رہی کہ جب گم ہوجائیگا تب نیا دلائو گے تو انہوں نے مجھے نیا موبائل لے دیا ، پرانا تو گم نہ ہوا لیکن نیا گم ہو گیا. اداکارہ نے بتایاکہ میں ایک جگہ شوٹنگ کررہی تھی ، دن بھر ہم سب وہاں‌شوٹنگ کرتے رہے رات کو جب پیک اپ ہوا میں اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئی ، لائن پرڈیوسر نے ایک دم

    میری گاڑی کا شیشہ ناک کرنا شروع کر دیا ، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی وہ ایسا کیوں کررہا ہے جب شیشہ اتارا تو پتہ چلاکہ اسکے پیچھے ڈاکو ہیں ، لہذا میں نے اپنا موبائل ان کو دیدیا ، اورپھر میرے لائن پرڈیوسر نے مجھے کہا کہ آپ تو ہمیں مروانے لگی تھیں اگر شیشہ نہ نیچے کرتیں اور موبائل نہ دیتیں. فاطمہ نے کہا کہ یوں میرے منہ سے کہی ہوئی بات ہی پوری ہو گئی اور میرا موبائل چھینا گیا.

  • بھومیکا چاولہ  نے تیرے نام کی میوزک لانچ پر سلمان خان کو بھائی بول دیا تو کیا ہوا؟‌

    بھومیکا چاولہ نے تیرے نام کی میوزک لانچ پر سلمان خان کو بھائی بول دیا تو کیا ہوا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ بھومیکا چاولہ جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم تیرے نام میں‌کام کیا فلم سپر ہٹ ہوئی اس میں سلمان خان کی اداکاری کو آج بھی یاد کیا جاتاہے، فلم کا میوزک آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے . فلم کی ہیروئین بھومیکا چاولہ کی خوبصورت معصوم مسکراہٹ آج بھی ویسی کی ویسی ہے. بھومیکا چاولہ نے تیرے نام کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے سلمان خان کی موجودگی میں میڈیا کو بتایا کہ جب ہم نے تیرے نام کی شوٹنگ ختم کر لی فلم کی پرموشن کی تیاریاں شروع کر دیں‌، فلم کا میوزک لانچ تھا اس پر میں نے پریس سے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرکے

    بہت مزہ آیا ہے جب میں نے سلمان خان کو بھائی کہا تو وہاں سب کو بہت برا لگا کہ میں سلمان خان کو بھائی بلا رہی ہوں انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کام کیا ہم دونوں جوان تھے ، اب وقت بدل چکا ہے ہم چینج ہو چکے ہیں لیکن ہم نے جو ساتھ کام کیا اسکی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی. بھومیکا چاولہ نے کہا کہ لیکن اب میں سلمان خان کو بھائی نہیں بولوں گی تب تو بول دیا تھا. بھومیکا کے ایسا کہنے کے بعد ساتھ کھڑے سلمان خان نے پوچھا کہ کیوں اب ایسا کیو گیا ہے جو بھائی نہیں‌بلاو گی تو بھومیکا نے ہنس کر اس سوال کو ٹال دیا.