قصور
ریسکیو 1122 کی طرف سے کرونا سے بچاؤ کی سپرے
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کلورین ملے پانی سے سپرے کیا جا رہا ہے تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے
اس موقع پر موجود عوام کی بڑی تعداد نے ریسکیو 1122 کی اس کاوش کو خوب سراہا
اور عوام کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ریسکیو کے جوانوں کا حوصلہ اور کام قابل ستائش ہے
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے ادراک کے لئے آئندہ بھی میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے کلورین ملے پانی کا سپرے جاری رہے گا
Tag: Corona
-

کرونا سپرے کا چھڑکاؤ
-

لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ لوگ حکومتی امداد کے منتظر
قصور
لاک ڈاؤن کا 15 واں دن لوگ ابھی تک حکومتی امداد سے محروم صرف مخیر حضرات کی کی طرف تھوڑی بہت امداد مل سکی انصاف امداد کا ڈیٹا جمع کئے ہفتہ گزر گیا مگر کسی کو کچھ نا ملا
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی 24 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروبار زندگی معطل ہے مزدور و فیکٹری ملازمین گھروں پر فارغ ہیں اور 15 دنوں سے حکومتی امداد کے منتظر ہیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی لگانے والے مزدور اور ڈیلی ویجز فیکٹری ملازمین ہر قسم کی آمدن سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے حسب وعدہ امداد کے منتظر ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ابتک مخیر حضرات کی طرف سے تھوڑی بہت امداد ملی ہے جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا حالانکہ انصاف امداد پروگرام میں ہمیں ایس ایم ایس کئے ہفتہ ہو چکا جس کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا مگر اس ایس ایم ایس کرنے کی مد میں کمپنی نے ڈھائی روپیہ فوری کاٹ لئے لہذہ گورنمنٹ خوف الہٰی کرتے ہوئے ہماری کچھ امداد کرے ورنہ ہمارے بچے یوں بھوکے مر جائینگے -

ریسکیو 1122 کی زبردست خدمات
قصو ر
ریسکیو 1122 نے مارچ کے مہینے میں 1827ریسکیوآپریشن انجام دئیے انچارج ریسکیو قصور انجینئرسلطان محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122قصور انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرسلطان محمود نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزاور ریسکیو ڈرائیورز کو مخصوص ذاتی حفاظتی آلات کے ساتھ مشتبہ کرونا مریضوں تک رسائی اور ان کو ایمبولینس کے ذریعے متعلقہ ہسپتال میں منتقلی،بعداز منتقلی لباس کو تلف کرنے ایمبولینس کو جراثیم کش ادویات سے پاک کرنا اور دیگر ضروری اقدامات کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ شہر کے اہم شاہراؤں اور چوراہوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور تمام اہلکاروں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹاجا سکے۔ہمیشہ کی طرح اس صورتحال میں بھی ریسکیورز نے فرنٹ لائن ورکرزکے طورپر اپنی خدمات جاری رکھیں ہوئیں ہیں جس کے تحت مشتبہ کرونا مریضوں کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اب تک 24 مشتبہ کرونامریضوں کو اسپتال منتقل کر چکی ہیں جن میں سے بیشتر کے ٹیسٹ نیگیٹو آ چکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کی عوام کو اس کو مشکل وقت میں گبھرانا نہیں چاہیے ہم سب مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کریں گے اور اس کو شکست دیں گے اجلاس کے اختتام پر ماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 قصورنے مارچ کے مہینے میں 1827 ریسکیو آپریشنز انجام دیے ان آپریشنزمیں 1946ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیاجن میں سے 184افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی46 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو ئے اس کے علاوہ 1716افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے,48روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 609میڈیکل 971 3 عمارتیں گرنے کے بھی 6واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد59رہی مارچ کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کے18حادثات میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔اس کے علا وہ عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہولیات ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے کل431 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لوں میں منتقل کیا جس سے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہوئیں -

دودھ کی قیمتیں نصف
قصور
شہر اور گردونواح میں دودھ کی مانگ میں کمی کیساتھ ہی قیمتیں نصف کم ہو گئیں لوگ گھر گھر جا کر 50 روپیہ فی لیٹر بیچنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی بدولت قصور شہر میں دودھ کی مانگ میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے لاک ڈاؤن کی بدولت لوگوں کے روزگار بند ہیں جس سے ان کے پاس دودھ خریدنے کے لئے پیسے نہیں اس پیش نظر دکانوں پر دودھ کی فروخت انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے دکاندار گوالوں سے کم دودھ خرید رہے ہیں جس کی بابت گوالے بچے ہوئے دودھ کو قرب و جوار کے گلی محلوں و دیہات میں 50 روپیہ فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں یہی دودھ چند دن قبل تک کوئی بھی دکاندار و گوالا 100 روپیہ سے کم فروخت کرنے کو تیار نا تھا مگر اب مجبوری کی بدولت 50 روپیہ فی لیٹر فروخت کرکے دودھ کو مکمل ضائع ہونے سے بچایا جا رہا ہے کیونکہ گائیں بھینسیں تو دودھ دینے سے ناغہ نہیں کرتیں اور نا ہی چارہ کھانے سے کرتیں ہیں -

لاک ڈاؤن سخت سڑکیں سنسان
قصور
شہر بھر میں کرفیو کا منظر پاک آرمی کی جانب سے ناجائز گھومنے پھرنے والوں کو تنبیہہ
تفصیلات کے مطابق قصور میں کل کرونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں شدید سختی کر دی گئی ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر بھر میں گشت بھی جاری ہے ناجائز گھومنے پھرنے والوں کو تنبیہہ کی جارہی ہے کہ دوبارہ بلا ضرورت گھر سے مت نکلیں ورنہ مقدمہ درج کروایا جائیگا اس کے علاوہ لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں آج سختی کے بعد سڑکیں بلکل ویران ہیں اور بڑی حد تک لوگ گھروں میں ہیں جس سے کرونا سے بچنے میں مدد ملے گی -

قصور میں کرونا کا پہلا کیس
قصور میں کرنا کا پہلے کیس سامنے آ گیا
آلہ آباد میں ایک سال کے بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئیتفصیلات کے مطابق بچے کے والد حوالدار محمد اقبال کا ٹیسٹ پوزٹیو آنے کے بعد بچے کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ کل رپورٹ آنے پر پازیٹیو آیا
تاہم باقی فیملی ممبران کی ٹسیٹ رپورٹس کلئیر آئیں ہیں
ایک سالہ شیر خوار عبدالصبور کا کارونا ٹیسٹ پوزٹیو آنے پر اسے کل شام ہی لاہور شفٹ کر دیا گیا الہ آباد کے مذید لوگوں کے ٹیسٹ کرنے کیلئے سیمپل لے لئے گئے ہیں -

قصور میں ہوٹل مالک کی طرف سے مفت کھانا
قصور
غریب اور بےروزگار طبقے کے گھرانوں کی کفالت کا کام فرض سمجھ کر ہونے لگا
بلھے شاہ ریسٹورنٹ پر پانچ دن سے چودہ سو سے پندرہ سو افراد کے کھانے کی تقسیم جاری اللہ کی رضا اور اپنا فرض سمجھ کر سب کچھ کر رہے ہیں اس کام کی تشہیر نہیں چاہتے ہوٹل مالک مہر بلال کا کہنا ہے کہ
جو لوگ اپنے بچوں کا کھانا خود نہیں لے جاسکتے ان کے گھروں میں کھانا پہنچایا جارہا ہے
جبکہ مستحق شہریوں نے بتایا کہ ہمیں تمام گھر کے افراد کے لیے کھانا فری مل رہا ہے -

منافع خور رب کے عذاب سے بے خوف
قصور
بلیک مارکیٹنگ اور منافع خور وبائی مرض سے بھی نا ڈرے سپرٹ کلوروکین اور ماسک نایاب مرضی کی قیمتوں پر فروخت جاری
تفصیلات کے مطابق قصور میں منافع خوروں اور بلیک مارکیٹنگ افراد کو وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی پریشانی سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا 100 ایم ایل سپرٹ کی شیشی کی قیمت جو کہ چند دن قبل 20 روپیہ کی تھی وہ اب 30 سے 40 روپیہ میں مل رہی ہے اسی طرح کلوروکین نامی دوا اور سرجیکل ماسک تو بلکل ہی نایاب ہو کر رہ گئے ہیں ضلع بھر کے کسی بھی سٹور پر کلوروکین گولی اور سرجیکل ماسک بلکل بھی دستیاب نہیں لوگ مجبور ہوکر سرجیکل ماسک کے متبادل کپڑے کا ماسک استعمال کر رہے ہیں جو کہ 50 روپیہ میں فروخت ہو رہو ہے
گورنمنٹ نوٹس لیتے ہوئے منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرے اور ضرورت کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے -

جیل کا دورہ کوئی کیس مثبت نہیں
قصور ڈپٹی کمیشنر قصور حنا ارشد کا ڈسڑکٹ جیل کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور حنا ارشد نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں حفاظتی اقدامات چیک کیے اور
دوران وزٹ سپرٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا ،ملک سرفراز ،حق نواز بھی ان کے ہمراہ تھے
جیل ہذا میں کرونا کا کوئی بھی کیس مثبت نہیں ہے غلام سرور سمرا نے ڈی سی قصور کو بری -

ایم ایس ذاتی کلینک چلانے لگا
قصور کرونا الرٹ کی سنگین خلاف ورزی ایم ایس صاحب ہسپتال چھوڑ کر نجی کلینک چلانے لگے
ایم ایس DHQ ہسپتال قصور ڈاکٹر لئیق نے پنجاب حکومت کے 24 گھنٹے ایمرجنسی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ہسپتال چھوڑ کر اپنا پرائیویٹ کلینک 6 گھنٹے روزانہ چلا رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کےپیش نظر ایمرجنسی لاک ڈاؤن ہے۔
وریز اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسیمن صاحبہ اور ڈی سی قصور محترمہ حنا ارشد صاحبہ فوری نوٹس لے کر ہسپتال میں ایمرجنسی کو یقینی بنائیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے