بھارتی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں لاک ڈاون کے دوران ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے شوقین پانچ نقاب پوش افراد آدھی رات کو ایک ریسٹورنٹ میں گھس گئے اوروہاں کے باورچی خانے میں جا پہنچے. ان نقاب پوشوں نے باورچی خانے میں چاول اورآلو پکوڑہ کڑی خود ہی بناکراطمینان سے کھائی اور بغیر کوئی دوسری چیز کو ہاتھ لگائے وہاں سے واپس چلے گئے. اگلے روزمالکان نےواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جو کہ ریسٹورنٹ میں لگے سیکیورٹی کیمروں میں قید ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچوں افراد چاول اور آلوپکوڑہ کڑی پکا رہے ہیں . مالکان نے نامعلوم نقاب پوش کھانے کے شوقینوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیاہے.
Tag: Corona
-

بازاروں میں رش لوگ کرونا سے بے خوف
قصور
بازاروں میں انتہائی رش ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ناممن سا ہو گیا سخت گرمی کے باوجود لوگ عید کی خریداری میں مگن کرونا سے بے خبر
تفصیلات کے مطابق عید کی خریداری کیلئے اس قدر لوگ گھروں سے نکل آئے ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ناممکن سا بن گیا ہے پورے قصور خاص کر نیا بازار اور کوٹ مراد خان میں اس قدر رش ہے کہ دکانوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں زیادہ تر عورتوں،مردوں اور بچوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے اس سارے رش کی وجہ دکانوں کا کم وقت کیلئے کھلنا ہے 9 سے شام 5 بجے تک کھلنے والی دکانوں پر ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد خریداری کر لے بعد میں دکان بند ہو جائے گی نیز پہلے ٹائم گاؤں دیہات سے آ کر خریداری کرنے والوں کا زیادہ رش ہوتا ہے
نیز اتنے زیادہ رش میں دکانداروں کا ہر کسے کے ہاتھ سینیٹائیز کروانا بھی ناممکن ہے -

ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق
قصور
کوٹ رادہاکشن میں 29 سالہ ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق ہسپتال 3 روز کیلئے سیل
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواح میں ایک بی ایچ یو میں تعینات 29 سالہ ڈاکٹر محمد احمد رؤف میں کرونا کی تصدیق ہو گئی جسے انتظامیہ نے فوری طور پر قرنطینہ منتقل کرکے باقی عملے کے ٹیسٹ لے کر ہسپتال کو 3 دن کیلئے سیل کر دیا ہے
مذید آس پاس کے لوگوں کے بھی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں -

مساجد میں نمازی 3 فٹ کے فاصلے پر
قصور
گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کی بیشتر مساجد کے امام صاحبان نے تین فٹ کے فاصلے پر نشانات لگوا دیئے نمازی ایک دوسرے سے تین فٹ کے فاصلے پر نماز ادا کرینگے
تفصیلات کے مطابق قصور انتظامیہ کی جاری کردہ احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کی بیشتر مساجد میں امام مساجد صاحبان نے تین فٹ کے فاصلے پر نشانات لگوا دیئے ہیں تاکہ نمازی حضرات ایک دوسرے سے تین فٹ کے فاصلے پر نماز ادا کریں مساجد میں سے قالین اٹھا لئے گئے ہیں تاکہ ہر نماز کے بعد مساجد کے فرش کو دھویا جا سکے اور گورنمنٹ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہو کر کرونا کی وباء سے بچا جا سکے -

قصور میں کرونا کا وار دیہات تک
قصور
کرونا کا وار دیہات تک پہنچ گیا کرونا کا مریض قرنطینہ ہاؤس منتقل علاقہ سیل
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن قصور روڈ پر واقع گاؤں نند کا تکیہ میں اللہ دتہ ڈوگر کو کرونا کا مرض ہو گیا جسے کل ریسکیو 1122 اور پولیس نے قرنطینہ ہاؤس منتقل کر دیا نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی دیہاتی رانا عباش شاہد،محمد اکرم اور محمد طارق نے بتایا کہ نند کا تکیہ محلہ ڈوگراں والا کا 50 سالہ اللہ دتہ ڈوگر چند دن قبل ٹھینگ موڑ الہ آباد سے اپنے عزیز و اقارب کے پاس رہ کر آیا ہے جس پر کل اسے سانس کا مسئلہ بنا تو اہل خانہ اور اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اللہ دتہ کو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا اور اس کی گلی کو سیل کرکے پولیس کے جوانوں کو تعینات کر دیا واضح رہے کے ٹھینگ موڑ الہ آباد قصور کا سب سے زیادہ کرونا وباء سے متاثرہ شہر ہے اور اللہ دتہ بھی اپنے عزیر اقارب کے پاس الہ آباد میں کچھ دن گزار کر آیا ہے
نند کے تکیہ گاؤں کے مذید لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں -

عزم قطرہ تھا میرا، بحر ہو گیا!!! تحریر: محمد طلحہ
اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں سے کام لینے پر آتا ہے تو کچھ لوگوں کو چن لیا کرتا ہے، ان کے دلوں میں اپنی محبت کو ڈال دیا کرتا ہے اور پھر وہ لوگ دنیا جہاں سے بے خبر اپنے مقصد میں لگ جایا کرتے ہیں، اللہ رب العزت پھر انہیں وسائل بھی عطا کرتے ہیں، دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور کامرانیاں ان کا مقدر ٹھہرتی ہیں اور بالآخر وہ رب کی جنتوں کے مستحق ٹھہر جایا کرتے ہیں
ملک پاکستان سمیت دنیا بھر میں جب خالق کائنات نے کرونا وائرس کی صورت میں اپنے عذاب کی ایک ہلکی سی جھلک دکھائی اور دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
انسان نے اپنے تئیں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا آرڈر جاری کر دیا لیکن پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جب لاک ڈاؤن ہوا تو غربت و افلاس کے ہاتھوں پسی ہوئی عوام مزید متاثر ہوئی تو ایسے میں اللہ تعالیٰ نے کچھ عظیم لوگوں کو چُنا کہ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کے ساتھ اپنے ان بھائیوں کی فلاح کا بیڑہ اٹھایا اور اپنے رب سے جنتوں کی امید لگائے ڈٹ گئے
انہیں عظیم لوگوں میں ایک نام *کرونا فائٹرز تلہ گنگ* کا ہے
گورنمنٹ کی طرف سے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تو اِن اللہ کے بندوں کو اپنے بھائیوں کا درد ستانے لگا اور یہ لوگ اپنے مسلمان بھائیوں کی ممکنہ مدد کرنے کا سوچنے لگے
رات کے وقت ایک بھائی جو کہ گورنمنٹ ٹیچر ہیں واٹس ایپ سٹیٹس لگاتے ہیں کہ کل اس حوالے سے بھائی اکٹھے ہوں اور یوں کچھ اساتذہ کا ایک گروپ اکٹھا ہو جاتا ہے اور کرونا فائٹرز تلہ گنگ کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے
کرونا فائٹرز تلہ گنگ کا قیام عمل میں لانے کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے کہ ہم ابتدائی طور پر پچاس گھروں تک راشن پہنچائیں گے لیکن بات وسائل پر آکر اٹک جاتی ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں سے کام لینا ہوتا ہے تو اسباب وہ خود پیدا کر دیا کرتا ہے اور بالکل ایسے ہی اللہ رب العزت نے مخیر حضرات کے دل میں اس بات کو ڈالا اور انہوں نے اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے اپنا روپیہ پیسہ پیش کر دیا اور یوں وہ ابتدائی طور پر پچاس گھروں کیلئے تیار ہونے والا پیکج 100 گھروں کے پیکج میں تبدیل ہوتا ہے اور پھر بڑھتے بڑھتے یہ کام چھ سو گھروں تک راشن پہنچانے تک جا پہنچتا ہے ۔ بحمد اللہ
اُس کے بعد رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ دستک دے رہا ہوتا ہے تو کرونا فائٹرز ایک دفعہ پھر اپنی کمر کستے ہوئے اپنے بھائیوں کی مدد کو تیار کھڑے ہوتے ہیں ان شاء اللہ
اور یوں اس ایک واٹس ایپ سٹیٹس کی بدولت اللہ تعالیٰ اپنے چُنے ہوئے لوگوں سے ایک اتنا بڑا کام لے لیتے ہیں
جب حوصلے بلند ہوں، اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت شامل حال ہو تو پھر ایک قطرے کو بحر ہونے میں کوئی دیر نہیں لگتی۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ کرونا فائٹرز تلہ گنگ اور ان مخیر حضرات کہ جنہوں نے دل کھول کر اپنے بھائیوں کے ساتھ تعاون کیا، دنیا و آخرت میں بہترین نعم البدل عطا فرمائے اور اپنی اعلی جنتوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین -

قصور میں کرونا کا وار مذید تیز احتیاط اور سختی کی ضرورت
قصور
الہ آباد میں کرونا کے مزید چونتیس مریضوں کی رپورٹ پازیٹیو آ گئی لوگوں میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقہ الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ میں مزید چونتیس افراد اور خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے
کل 350 افراد کے ٹیسٹ کئیے گئے جن میں 34 کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان کے ٹیسٹ کی تصدیق اے سی چونیاں عدنان بدر نے بھی کی ہے
کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں زین،حمزہ،اشرف،طاہر،واجد،ذیشان،رضوان اور دیگر کے نام شامل ہیں
مذکورہ علاقہ میں پہلے ایک بچی اور دیگر دس افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی
اس ایریا میں پولیس کی مزید نفری بڑھا کر علاقہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے
کرونا وائرس کے تمام مریضوں کو قرنطینہ سنٹر چونیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے
لوگوں نے کہا ہے کہ اب انتظامیہ کو سختی اور احتیاط زیادہ کروانی چاہیے تاکہ وباء مذید نا پھیل سکے -

کرونا مشتبہ مریضوں کا حال خراب
قصور
آر ایچ سی کنگن پور میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ڈاکٹر مریضوں کے ابتدائی چیک اپ سے بھی خائف ہیں شامکوٹ کی مشتبہ مریضہ کو ہسپتال آنے سے پہلے ہی اسے کسی اور ہسپتال جانے کا مشورہ دیا گیا ڈاکٹر کی بجائے ایک عام نرس سے مریضوں کے چیک اپ کی فرضی کارروائی کرنے کے بعد ان افراد کو ہسپتال کی بلڈنگ سے باہر ہی رہنے دیا جاتا ہے نا کوئی حفاظتی اقدامات اور نا ہی ایمبولینس کی بروقت دستیابی ہے صورتحال انتہائی پریشان کن ہے جس پر شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے -

لاک ڈاؤن میں گیس بل ڈبل سے بھی ڈبل
قصور
چونیاں میں سوئی گیس محکمہ نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ریڈنگ کئے بنا ہی ہزاروں روپیہ کے بل بجھوا دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس سے کاروبار پہلے ہی بند ہیں اوپر سے رہی سہی کسر سوئی نادرن گیس نے رواں ماہ بغیر ریڈنگ کئے صارفین کو ہزاروں روپیہ کے بل بجھوا کر پوری کر دی ہے
بل میں ریڈنگ زیرو ہے اورہزاروں روپے کے گیس بل بھیج کر ان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ماضی میں دوسو روپے تک بل والے صارفین کو تین اقساط میں بل بجھوایا ہے مگر اب بغیر ریڈنگ کے بلنگ عوام کو مارنے کے مترادف ہے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے دوبارہ ریڈنگ کرکے بل بجھوانے کیساتھ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے -

قصور میں 10 نئے کرونا مریض
قصور
چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ میں دس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی مذید علاقے کو سیل کر کے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد وارڈ نمبر 6 محلہ رحمان پورہ میں مذید دس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اے سی چونیاں عدنان بدر نے کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کر کے وائرس کا شکار ہونے والے دانش ، حنیف ، ابوسفیان ، آمنہ ، عبدالصبور ، شہزاد ، احسن ، حنیف ، محمد رفیق ، فیاض اور خالد کو قرنطینہ سنٹر چونیاں منتقل کروا دیا، مذکورہ علاقے کو سیل کر کے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹس کے ساتھ وہاں تعینات کر دیا گیا ہے، خوف میں مبتلا شہریوں نے ڈی پی او قصور اور اے سی چونیاں سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وباء مذید نا پھیل سکے
