Baaghi TV

Tag: Facebook

  • یمنی زیدی کو کوکنگ پسند ہے لیکن وہ کرتی کیوں نہیں؟‌

    یمنی زیدی کو کوکنگ پسند ہے لیکن وہ کرتی کیوں نہیں؟‌

    اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کوکنگ بہت اچھی لگتی ہے ،جب وقت ملتا ہے کر لیتی ہوں. اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے گھر کو صاف کرنا بھی بہت اچھا لگتا ہے. لیکن میرے کام کی مصروفیت کچھ اس قسم کی ہے کہ میں چاہوں بھی تو نہ کوکنگ کر سکتی ہوں نہ ہی گھر کی صفائی ستھرائی کر سکتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام اداکارائوں کو سلام پیش کرتی ہوں‌ جو اداکاری کے ساتھ گھر کام کاج بھی کرتی ہیں‌. یمنہ زیدی نے کہا کہ شوٹنگ بہت مشکل کام ہے ، شوٹنگ کرنے کے بعد تو ویسے ہی انسان تھکا ہوتا ہے لیکن بہت ہمت والی ہیں وہ اداکارائیںٰ جو کام کرکے گھر جاتی ہیں اور جا کر اپنے بچوں اور فیملی کو دیکھتی ہیں. یہ بہت ہی ہمت کا کام ہے. مجھے لگتا ہے کہ میں ایسا نہیںٰ‌ کر سکتی میں ایک وقت میں ایک ہی کام کر سکتی ہوں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی کا شمار ٹی وی کی نمبر ون آرٹسٹوں میں‌ہوتا ہے ، ان کی اداکاری دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے ، اور حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کا خاصا ہے.

  • یش چوپڑا کی اہلیہ رائٹر اور پرڈیوسر بھی تھیں

    یش چوپڑا کی اہلیہ رائٹر اور پرڈیوسر بھی تھیں

    بالی وڈ کے معروف فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ کے لئے یقینا ایک بڑا صدمہ ہے. پامیلا بہت زیادہ متحرک تھیں ، وہ رائٹر ہونے کے ساتھ پرڈیوسر بھی تھیں ، انہوں نے بہت ساری فلمیں پرڈیوس کیں ، یش چوپڑا کے کام میں ان کا وہ بہت زیادہ ساتھ دیتی تھیں.
    ان کے دو بچے ہیں جن کا نام آدیتہ چوپڑا اور اودے چوپڑا ہے ، رانی مکھر جی ان کی بہو ہیں. کہا جا رہا ہے کہ

    پامیلا کافی دنوں سے بیمار تھیں اور دو ہفتوں سے مسلسل وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں لیکن ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں. پامیلا کی آخری رسومات ممبئی میں ہی ادا کی گئیں. آخری رسومات میں تقریبا بالی وڈ کے سٹارز نے شرکت کی . یاد رہے کہ یش چوپڑا نے بالی وڈ‌و بڑے بڑے سٹارز دئیے ان کی سپر ہٹ فلمیں آج بھی لوگوں کو یاد ہیں. ان کی فلموں میں فی میل سنگر صرف لتا منگیشکر ہی ہوا کرتی تھیں، لتا کے انتقال سے پہلے جب بھی انہوں نے گایا یش چوپڑا کے ساتھ گایا .

  • اگلہ جنم ملے تو بھی اپنے والدین کی بیٹی ہونا چاہوں گی کنگنا رناوت

    اگلہ جنم ملے تو بھی اپنے والدین کی بیٹی ہونا چاہوں گی کنگنا رناوت

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو کہ ہمیشہ ہی سکینڈلز کا شکار رہتی ہیں، وہ بے لاگ ہر بات ہر تبصرہ کرتی ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتی ، انہوں نے بالی وڈ کے ھوالے سے بھی ہمیشہ کھل کر سچ بولا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو قانونی نوٹسسز کا سامنا بھی کرنا پڑا. سب جانتے ہیں کہ کنگنا رناوت نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا. اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ،ساتھ ہی انہوں نے اپنے والدین کی ایک پرانی تصویر بھی شئیر کی . کنگنا رناوت نے یہ بھی لکھا کہ میرے والدین نے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی شادی کی ، اس شادی کے لئے دونوں کی

    فیملیز راضی نہیں تھیں لیکن میرے ماں باپ نے اپنی محبت کی ہار نہیں ہونے دی اور سب کے خلاف جا کر شادی کی ، اس وجہ سے میرے ماں‌باپ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ، میں چاہوں گی کہ اگلے جنم میں‌بھی میں اپنے والدین کے گھر پیدا ہوں ان کی بیٹی بنوں. میرے والدین میرے لئے انسپریشن ہیں. انہوں نے زندگی میں جو کیا ہے کھل کر کیا ہے اور میں نے اس حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے.

  • میرے سامنے میری تصاویر کوڑے دان میں پھینک دی جاتی تھیں منوج باجپائی

    میرے سامنے میری تصاویر کوڑے دان میں پھینک دی جاتی تھیں منوج باجپائی

    بالی وڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی کچھ عرصے سے میڈیا میں‌ کافی نظر آرہے ہیں ، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے شروع کے شروع کے دنوں میں یاد کیا ، اور کہا کہ جب میںٰ کام حاصل کرنے کے ججدوجہد کررہا تھا تو فلم میکرز کے پاس جایا کرتا تھا ، اپنی تصویر ان کو جب دیتا تو وہ میرے سامنے ہی کوڑے دان میں میری تصویر پھینک دیتے اور کہا کرتے کے جائو تمہیں کام نہیں مل سکتا، منوج باجپائی نے کہا کہ سوچیں کہ کتنا

    دل دکھتا ہے جب آپ کی تصویر آپ کے سامنے ہی کچرے دان میں پھنک دی جائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری اور میں‌ کام کی تلاش میں لگا رہا.میں دراصل طے کر چکا تھا کہ میں نے اداکار بننا ہے، میرے ساتھ بہت زیادہ برا سلوک روا رکھا گیا ، اول تو کسی فلم میں کام نہیں ملتا تھا اگر غلطی سے مل بھی جاتا تومیرے ساتھ ایسا سلوک ہوتا کہ جیسے میں پتہ نہیں‌کونسے سیارے سے آیا ہوں.منوج باجپائی نے کہا کہ کیرئیر کے شروع کے دنوں کو یاد کرکے آج بھی دل دکھتا ہے. لیکن ان دنوں نے مجھے مزید مضبوط بنایا.

  • راکھی ساونت  کو گینگسٹر لارنس بسنوئی کی  وارننگ

    راکھی ساونت کو گینگسٹر لارنس بسنوئی کی وارننگ

    اداکار سلمان خان نے جب سے کالے ہرن کا شکار کیا ہے تب سے وہ مشکلات کا شکار ہیں ، ان کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی مسلسل لگا ہوا ہے اس کا کہنا ہے کہ سلمان خان معافی مانگے ورنہ میں قتل کر دوں گا. حال ہی میں ایک بار پھر لارنس بسنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے دی ہے، سلمان خان کو یہ دھمکی ای میل کے زریعے موصول ہوئی اور اس دوران سلمان خان اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن میں مصروف تھے ، سلمان خان کے حق میں جہاں بہت سارے بالی وڈ کے سٹارز ہیں وہیں راکھی ساونت بھی ان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں ، انہوں نے ہمیشہ لارنس بسنوئی کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ میرے بھائی کی جان چھوڑ دو ، اسکی

    طرف میلی آنکھ کرکے دیکھا تو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے. راکھی ساونت نے ایک وڈیو کے زریعے کہا تھا کہ میں اپنے بھائی سلمان خان کی طرف سے آپ سے معافی مانگتی ہوں لارنس میرے بھائی کا پیچھا چھوڑ دو ، اس وڈیو کے بعد راکھی ساونت کو بھی لارنس بسنوئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے سے دور رہو تو بہتر ہے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہو.

  • احمد علی اکبر صحافی بن گئے

    احمد علی اکبر صحافی بن گئے

    منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر جنہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، ان کا اب ایک اور زبردست پراجیکٹ آرہا ہے. یہ پراجیکٹ ایک فلم ہے اور فلم کا نام ہے گنجل . اس میں احمد علی اکبر ایک صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں.فلم گنجل کی کہانی نوے کی دہائی کے مریدکے سے تعلق رکھنے والے کم عمر سماجی کارکن اقبال مسیح کی زندگی کے مختلف سچے واقعات کی منظر کشی ہے۔ گنجل فلم میں احمد علی اکبر صحافی شہباز بھٹی کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے اقبال مسیح کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کیں اور حقائق کو

    منظر عام پر لائے۔ احمد علی اکبر ہمیشہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ سکرین پر آتے ہیں کہ جو کہ روٹین کی فلمز اور ڈراموں سے ہٹ کر ہوتا ہے. احمد علی اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میں‌فلم گنجل کو لیکر کافی پرجوش ہوں اور اس کردار کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت کررہا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافی کا کردار نبھانا بہت زیادہ آسان نہیں ہے. لیکن میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں.

  • پاکستان میں خواتین مجموعی طور پر غیر محفوظ ہیں ماہرہ خان

    پاکستان میں خواتین مجموعی طور پر غیر محفوظ ہیں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ محفوظ ماحول میں رہتی ہوں لیکن مجموعی طور پر خواتین غیر محفوظ ہیں. ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کردار کروں جن سے دوسری خواتین کو موٹیویشن ملے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر پر نظر ڈالوں تو مجھے اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور کردار کولیکر شرمندگی نہیں‌ہوتی، میں نے ہمیشہ اپیسے کردار اور پراجیکٹس چُوز کئے ہیں جو دیکھنے والوں‌کو کوئی پیغام دے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت کےساتھ کام کیا ہے ، مجھے اپنے ہر

    کردار کے ساتھ محبت ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آڈینز کب کسی چیز کو بہت زیادہ پسند کرلے کسی کو پتہ نہیں‌ہوتا اس لئے میں تو یہی کہوں گی آرٹسٹ کو اپنا سو فیصد دینا چاہیے باقی آڈینز پر چھوڑ دینا چاہیے. ماہرہ خان نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس کے لئے میں کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ شائقین انہیں ضرور پسند کریں گے. میری ہمایوں سعید کے ساتھ ایک فلم بھی پائپ لائن میں ہے .

  • دانیہ انور چھ سال تک اپنے شوہر کی مار کھاتی رہیں

    دانیہ انور چھ سال تک اپنے شوہر کی مار کھاتی رہیں

    اداکارہ دانیہ انور نے اپنی ذاتی زندگی کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌نے اپنے بھائی کے دوست سے شادی کی ، اور وہ مجھ سے پانچ سال بڑے تھے ، ہم دونوں کے درمیان محبت کا ایک تعلق قائم ہو گیا جس کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا. شادی کے بعد میں بہت پچھتائی کیونکہ میرا یہ فیصلہ بہت ہی زیادہ غلط تھا. میرا شوہر مجھ پر ظلم و تشدد کرتا تھا، چونکہ میں نے محبت کی شادی کی تھی اس لئے میں چاہتی تھی کہ یہ تعلق بچ جائے، میں مار پیٹ صرف اس لئے برداشت کرتی رہی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میرا تعلق بچ جائے اور یہ شادی

    چلتی رہے. اس کے لئے میں نے ہر طرح کی کوششیں کیں لیکن میرے شوہر کے مزاج میں تبدیلی نہ آئی. اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ کیا فائدہ مار کھاتے رہنے کا کیونکہ رشتے میں بہتری تو آ نہیں رہی اس لئے علیحدگی کا فیصلہ کیا ، طلاق لی تو مجھے بہت باتیں کی گئیں کہا گیا کہ میں ایک بری عورت ہوں جس نے طلاق لی، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کیوں ایسا سوچتے ہیں کہ طلاق لینے والی عورت بری ہے. یہ بھی تو دیکھیں کہ ایک عورت نے شادی کو بچانے کی کتنی کوشش کی جب کوئی بات نہ بنی تو ہی اس نے طلاق لی .

  • منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی عدنان جعفر

    منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی عدنان جعفر

    اداکار عدنان جعفر نے أپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی تین سال پہلے شوٹ ہوئی تھی ہم تو اس کو بھول چکے تھے ، اچھی بات یہ ہے کہ اس عید پر یہ ریلیز ہوئی ہے، میں نے اس فلم میں بہت اچھا اور اہم کردار ادا کیا ہھے، اسی طرح سے باقی کردار بھی سکرپٹ کے حساب سے بہت اچھے ہیں ، فواد خان ہوں ، ریمبو ، مانی ، میکال ، شایان ،کرن ملک سب نے اپنی اپنی جگہ کردارں کو خوبصورتی کے ساتھ نبھایا ہے، شنیرا اور وسیم اکرم

    کو دنیا پسند کرتی ہے لہذا ان اس فلم میں‌شامل ہونا ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے. عدنان جعفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے بہت امیدیں ہیں کہ اس عید پر جو بھی فلمیں لگ رہی ہیں وہ اچھا بزنس کریں گی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ایسے کردار کرتا ہوں جو کہانی کو لیکر چلتےہیں چاہے وہ مختصر ترین ہی کیوں نہ ہوں.عدنان جعفر نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے کام میں یقینا فرق ہے لیکن ہر میڈیم پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. اور میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جن کو دونوں میڈیمز میں‌کام مل رہا ہے.

  • فواد نام ہی کافی ہے بہروز سبزواری نے ایسا کیوں کہا ؟

    فواد نام ہی کافی ہے بہروز سبزواری نے ایسا کیوں کہا ؟

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے فواد خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد خان کا تو نام ہی کافی ہے ، وہ جس فلم میں ہو اس کی شمولیت کی وجہ سے ہی فلم چل جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے ، اس سے قبل ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے جس طرح کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں اور ہندوستانی فلموں کو بزنس کے حوالے سے مات دی ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے. انہوں نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ہر حوالے سے ایک بہترین فلم ہے ، اور فیصل قریشی متعدد مرتبہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں . ان کے کام پر تو کسی کو بھی رتی برابر شک نہیں ہے. میں لوگوں سے کہوں گا کہ فلم سینما گھروں میں آکر ضرور

    دیکھیں‌، اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں تسلسل سے فلمیں بن رہی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اب سینما گھروں کا رخ بھی کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ جاوید شیخ نے بھی منی بیک گارنٹی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے. ہر کردار سکرپٹ کے حساب سے بہت ہی اچھا ہے. واضح رہے کہ منی بیک گارنٹی اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنی ہے.جس میں ایک بڑی سٹار کاسٹ ہے.