Baaghi TV

Tag: Facebook

  • شہروز کی پہلی اور دوسری بیوی سے دونوں بیٹیوں کی عید مبارک کہتے کی وڈیو وائرل

    شہروز کی پہلی اور دوسری بیوی سے دونوں بیٹیوں کی عید مبارک کہتے کی وڈیو وائرل

    عید کے خوبصورت موقع پر شوبز سلیبرٹیز خصوصی طور پر وڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتی ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کو عید مبارک کہتی ہیں. جنید خان نے عید کے روز اپنی اور اپنی فیملی کی خوبصورت تصاویر شئیر کرکے عید کی مبارک باد دی ، اسی طرح سے یاسر حسین اور ندا یاسر نے اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر بنا کر اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا. دوسری طرف شہروز سبزواری نے ایک خوبصورت وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی پہلی بیوی سائرہ یوسف اور دوسری بیوی صدف کنول کی بیٹیاں ایک ساتھ بیٹھی ہیں اور دونوں سب کو عید مبارک کہہ رہی ہیں، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے. شہروز نے خود یہ وڈیو اپنے

    انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی ، دونوں بیٹیاں نہایت ہی خوبصوت لگ رہی ہیں اور شہروز کے مداحوں نے اس وڈیو کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ وہ ان دونوں بیٹیوں کے لئے ڈھیروں دعائیں بھی کررہے ہیں. یاد رہے کہ شہروز نے اپنی پہلی اور دوسری بیوی کی بیٹیوں کو ایک ساتھ رکھا ہوا ہے ، سائرہ یوسف کی بیٹی زیادہ تر اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ رہتی ہے اور اس سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ، شہروز اکثر ان دونوں‌کیی وڈیوز شئیر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں .

  • مجھے رونے دھونے والے ہی کردار ملتے ہیں وہاج علی

    مجھے رونے دھونے والے ہی کردار ملتے ہیں وہاج علی

    اداکار وہاج علی جو کہ نئی نسل کے نمائندہ فنکار ہیں، انہوں نے کم عرصے میں ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے ، آج ان کا شمار ٹی وی انڈسٹری کے نمبر ون ہیروز میں ہوتا ہے. وہاج خان کا ان دونوں ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہے اس میں ان کا کردار بہت پسند کیا جا رہا ہے. وہاج علی آج کل جتنے بھی کردار کررہے ہیں اس میں وہ کسی نہ کسی طرح مظلوم ہی دکھائی دیتے ہیں. وہاج علی سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایک ہی طرح کے کردار کیوں کررہے ہیں ، ہر کردار میں مظلوم دکھائی دیتے ہیں آخر وجہ کیا ہے؟‌ اس پر وہاج

    علی نے جواب دیا کہ ایسے پراجیکٹس کے پیسے بہت اچھے ملتے ہیں اور ایسے ڈراموں کے مجموعی طور پر بجٹ اچھے ہوتے ہیں. باقی یہ کہ مجھے ایسے کردار آفرز ہوتے ہیں لہذا میرے پاس جو آتا ہے اس میں سے جو مجھے بہتر لگتا ہے وہ میں سائن کر لیتاہوں. میری خوش قسمتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں پسند کرتےہیں، ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کو بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے. ہم سب نے بہت محنت کے ساتھ یہ ڈرامہ بنایا ہے .

  • کیا اشنا کو فیروز خان کے معاملے میں شرمندگی ہے؟‌

    کیا اشنا کو فیروز خان کے معاملے میں شرمندگی ہے؟‌

    اداکار فیروز خان جو پچھلے کچھ مہینے شدید تنقید کی زد میں رہے، فیروز خان پر تنقید اس وقت بڑھی جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے. جب ایسے الزامات سامنے آئے تو جہاں بہت سارے اداکار فیروز کے خلاف ہوگئے وہیں اشنا شاہ بھی پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی جم کر کی فیروز خان پر تنقید. اب جبکہ بہت سارے فنکاروں کی فیروز خان کے ساتھ صلح صفائی ہو گئی ہے تو اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کے لئے اپنا دل نرم کر لیا ہے. انہوں نے بھی کہا ہے کہ مجھے فیروز خان کے معاملے میں بہت زیادہ اگریسیو نہیں‌ہونا

    چاہیے تھا. کسی نے اگر کچھ غلط کیا ہو تو اس حوالے سے ایک بار کہہ دینا چاہیے کہ ہاں ٹھیک ہے غلط کیا ہےلیکن اس کے بعد اس پر اس حد تک تنقید نہیں‌کرنی چاہیے اگلہ انسان خودکشی ہی کرلے. ہمیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے کہ بہتر انصاف مہیا کریں گی. انہوں نے کہا کہ فیروز خان کے معاملے میں ہم سب کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان پر کچھ زیادہ ہی تنقید کر گئے تھے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا.یاد رہے کہ اشنا شاہ اب فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے نجی معاملات کو لیکر نیوٹرل ہو گئی ہیں.

  • عید کے موقع پر انجمن کو یاد آیا سونے دی تویتڑی

    عید کے موقع پر انجمن کو یاد آیا سونے دی تویتڑی

    سینئر اداکارہ انجمن نے اپنے مداحوں کو دیا ایک الگ انداز میں عید مبارک کا پیغام . اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو لگائی جس میں وہ ایک خوبصورت ڈریس نہ صرف پہنے ہوئے ہیں بلکہ خوبصورت میک اپ بھی کئے ہوئے ہیں. انجمن نے اس وڈیو پر گانا لگایا ہے ، سونے دی تویتڑی جے میں ہندی ڈھولنا ، انجمن اس گانے پر جھومتے ہوئے نظر آرہی ہیں، انجمن کے مداحوں کو انجمن کی یہ وڈیو بہت اچھی لگی ہے اور انہوں نے کمنٹس باکس میں اداکارہ کو عید مبارک کہنے کے ساتھ ان سے کہا کہ وہ وقتا فوقتا ایسی وڈیوز شئیر کرتی رہا کریں. یاد

    رہے کہ انجمن کافی برسوں سے فلموں سے دور ہیں ان کا کہنا ہےکہ مجھے اگر کوئی اچھا کردار ملا تو ضرور کروں گی ، انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ انہیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک اہم کردار دیا گیا تھا لیکن ان کے پاس ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے وہ کردار نہیں کیا. انجمن کہتی ہیں کہ وہ اپنی شرائط پر کام کرتی ہیں. انجمن اکثر شوبز ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں لیکن ابھی تک کسی فلم میں نظر نہیں آئیں.

  • سلمان خان نے اپنے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید مبارک کہا

    سلمان خان نے اپنے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید مبارک کہا

    بالی وڈ اداکارہ سلمان خان جنہیں بارہا قتل کر دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،سدھو موسے والا کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بسنوئی نے متعدد مرتبہ سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ، جس کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی. اس کے بعد سلمان خان کو ان کے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کے ساتھ انٹریکشن کرنے سے منع کر دیا گیا تھا . لیکن سلمان خان نے عید الفطر پر خوف کے بت توڑ کر اپنے دشمنوں کو پیغام دیا ہے کہ میں‌کسی سے نہیں ڈرتا، سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر کھڑے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک کہا،

    سلمان خان نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی. ہزاروں کی تعداد میں دور دور تک ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی. انسٹاگرام پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ جیسے ہی سلمان خان اپنے گھر کی گیلری میں آئے تو مداحوں نے سلمان خان کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے. اداکار مسکرا کر ہاتھ ہلاتے رہے اور چند منٹ گھر کی گیلری میں کھڑے ہونے کے بعد واپس چلے گئے. یاد رہے کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے والد سلیم خان کو بھی لارنش بسنوئی کی طرف سے قتل کر دینے کی دھمکیاں‌موصول ہو چکی ہیں.بسنوئی کا کہنا ہےکہ کالے ہرن کو قتل کرکے سلمان خان نے ہمارے جذبات مجروح کئے اداکار معافی مانگے تو چھوڑ دوں گا ورنہ قتل کر دوں گا .

  • عروہ نے فرحان کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر لگا کر عید مبارک کہا، مداح حیران

    عروہ نے فرحان کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر لگا کر عید مبارک کہا، مداح حیران

    اداکارہ عروہ حیسن نے اپنے مداحوں کو کر دیا ہے حیران، کیونکہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکار فرحان جو کہ ان کے شوہر ہیں کے ساتھ چند تصاویر شئیر کیں اور ان کا کیپشن لکھا عید مبارک. عروہ حسین نے تصاویر میں جو جوڑا پہن رکھا ہے وہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفہ کا ہے. عروہ اور فرحان تصاویر میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہےہیں. تصاویر رومینٹک انداز میں لی گئی ہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر عروہ اور فرحان کے مداح کافی کنفیوژ ہیں کیونکہ ایک طرف تو خبریں چلتی رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے ، طلاق کی خبریں

    بھی گردش کرتی رہی ہیں، یہاں تک کہ کینڈا میں جب ایوارڈز کی تقریب ہوئی تو اس میں عروہ اکیلی آئیں اور فرحان ہانیہ عامر کے ساتھ آئے. دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہتے. لیکن اچانک عروہ کی جانب سے ایسی تصاویر دیکھ کر مداح حیران ہونے کے ساتھ خوش ہیں. اور کہا جا رہا ہےکہ دونوں پھر سے ایک ہو گئے ہیں. یاد رہےکہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبریں‌ایک عرصے سے چل رہی ہیں لیکن دونوں نے کبھی اپنی علیحدگی کا طلاق کا اعتراف نہیں کیا .

  • میں کامران شاہد کا  اسسٹنٹ بننے کو تیار ہوں سید نور

    میں کامران شاہد کا اسسٹنٹ بننے کو تیار ہوں سید نور

    معروف ڈائریکٹر اور رائٹر سید نور نےعید کے پہلے دن پہلا شو ہوئے تم اجنبی کا دیکھا. فلم دیکھنے کے بعد سید نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران شاہد نے بہت اچھی فلم بنائی ہے ، فلم لکھی بھی بہت اچھے انداز سے گئی ہے، جبکہ ڈائریکشن کمال کی ہے. جو ایڈیٹنگ اور سپیشل ایفکیٹس کا استعمال کیا گیا ہے اس کے کیا ہی کہنے. انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ لاہور کی انڈسٹری سے ایک نیا ڈائریکٹر اٹھا ہے جس نے ایک خوبصورت کوشش کی ہے. سید نور نے یہ بھی کہا کہ میں ڈائریکشن اور رائٹنگ میں کامران شاہد کو دس میں سے نو

    نمبر دوں گا، کامران شاہد ڈائریکشن کے میدان میں ایک اچھا اضافہ ہے ، انہیں چاہیے کہ یہ صحافت چھوڑ کر مکمل طور پر ڈائریکشن میں ہی آجائیں. سید نور نے یہاں تک کہہ دیا کہ میں تو کامران شاہد کے ساتھ ان کا اسٹنٹ بن کر کام کرنے کو تیار ہوں. انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ دیکھنے کے لئے آرہے ہیں . انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ فلمیں معیاری بن رہی ہیں اور ہوئے تم اجنبی ان میں ایک اچھا اضآفہ ہے. فلم میں ہر ایکٹر نے کمال کام کیا ہے.

  • فلمسٹار شاہد نے اپنے بیٹے کامران کی فلم ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن پہلا شو دیکھا

    فلمسٹار شاہد نے اپنے بیٹے کامران کی فلم ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن پہلا شو دیکھا

    سینئر اداکار شاہد حمید کے بیٹے کامران شاہد کی ڈائریکشن میں بنی فلم ہوئے تم اجنبی آج ریلیز کر دی گئی ہے، فلم کے پہلے دن پہلا شو دیکھا فلمسٹار شاہد نے اپنی بیگم منزہ اور بہن کے ہمراہ. اس موقع پر پرڈیوسر صفدر ملک ، سید نور ، حسن عسکری ، پرویز کلیم و یگر بھی موجود تھے. شاہد خاصے خوش دکھائی دے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی محنت ضرور رنگ لائیگی. منزہ شاہد جو کہ کامران شاہد کی والدہ ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ، وہ بہت باصلاحیت ہے ، میرے بیٹے نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے ، اس فلم کی بہت ساری شوٹنگ ہمارے گھر میں بھی ہوئی اور شوٹنگ دیکھا کرتے تھے ، فلم کو بننے میں کافی عرصہ لگا ہے،

    یہ ایک تاریخی فلم ہے جسے لوگوں کو ضرور دیکھنا چاہیے. شاہد حمید نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت اچھا لگا. یاد رہے کہ فلم ہوئے تم اجنبی کے رائٹر اور ڈائریکٹر کامران شاہد ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار ، سعدیہ خان ، شمعون عباسی ، محمود اسلم و دیگر قابل زکر ہیں، فلم میں نو کے قریب گانے ہیں اور تمام گانے سیچوایشنل ہیں. کہانی انیس سو اکہتر کے پس منظر میں بنائی گئی ایک لواسٹوری کے گرد گھومتی ہے

  • جو بھی پاکستان سے پیار کرتا ہے اسکو سیاست سے لگائو ہونا چاہیے بہروز سبزواری

    جو بھی پاکستان سے پیار کرتا ہے اسکو سیاست سے لگائو ہونا چاہیے بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ اگر میں کبھی میں سیاست پر بات کرتا ہوں تو مجھے سول میڈیا پر کہا جاتا ہے کہ مجھے اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے ، یعنی ان کا کہنا ہوتا ہے کہ آپ ڈرامے کے لوگ ہیں صرف شوبز کی حد تک رہیں. حالانکہ میں‌سمجھتا ہوں کہ جس کو بھی پاکستان سے محبت ہے اسکو سیاست سے لگائو ضرور ہونا چاہیے. بہروز سبزواری نے کہا کہ منی بیک گارنٹی سے ہمیں بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں اور اس فلم میں کام کرنے والے ہر آرٹسٹ نے کمال انداز میں کام کیا ہوگا، سینئرز ہوں یا جونئیرز فیصل قریشی

    ہر کسی سے کام لینے کا ہنر جانتا ہے.بہروز سبزواری نے کہا کہ ہمارے ہاں جس طرح سے اچھے ڈرامے بن رہے ہیں‌اسی طرح سے اب کافی برسوں‌کے بعد اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں.انہوں نے کہا کہ مجھے خوش ہے ہماری نوجوان نسل بہت زیادہ متحرک ہے وہ جانتی ہے کہ اپنا حق کس طرح‌سے لینا ہے. پاکستان میں اس کی حکومت ہونی چاہیے جو ملک کے ساتھ وفادار ہو . ہم سب اس کے پیچھ کھڑے ہوں گے جو ایسا ہوگا. انہوں نے کہا کہ کمپرومائز نہیں‌کرتا اگر کوئی کردار اچھا ملے تو ہی کرتا ہوں.

  • کیا ہوئے تم  اجنبی جنید خان کو آفر ہوئی تھی؟‌

    کیا ہوئے تم اجنبی جنید خان کو آفر ہوئی تھی؟‌

    اداکار جنید خان نے حال ہی میں کراچی میں منی بیک گارانٹی کے پریمئیر میں شرکت کی ، وہاں انہوں نے کہا کہ ہوئے تم اجنبی ریلیز ہونے جا رہی ہے ، مجھے اسکا سکرپٹ سنایا جا چکا ہے ، صحافی نے جب جنید خان سے پوچھا کہ کیا ہوئے تم اجنبی آپکو آفر ہوئی تھی تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا چھوڑیں اس بات کو. جنید خان نے کہا کہ میں ذاتی زندگی میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہوں میرے جو قریبی دوست ہیں وہ سب جانتے ہیں کہ می کتنا ہنس مکھ ہوں اور مذاق کرتا رہتا ہوں ، ہاں‌یہ بات ٹھیک ہے کہ مجھے ٹی وی پر کردار بہت سنجیدہ

    ملے ہیں . لیکن ڈرامہ سیریل ہم تم میں ، میں‌کامیڈی کرتا ہوا دکھائی دیا. مجھے خوشی اس بات کی ہوتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہرکردار میں بے حد پذیرائی دیتے ہیں، جنید خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ضرورت کے تحت کرتا ہوں ، کوئی پوسٹ لگانی ہو تو لگا کر چلا جاتا ہے ، لوگ کیا کمنٹ کررہے ہیں کیا نہیں اسکو دیکھ کر اپنا دل نہیں جلاتا. جنید خان نے کہ میرے پاس پائپ لائن میں‌ جو پراجیکٹس میں ان میں ایک فلم بھی شامل ہے جلد ہی اس پر کام شروع کر دیا جائیگا.