Baaghi TV

Tag: Facebook

  • حرا گھر میں کامیڈی کرتی ہے مانی

    حرا گھر میں کامیڈی کرتی ہے مانی

    اداکارہ حرا مانی سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ کامیڈی کرتی ہوئی کیوں نظر نہیں آتیں تو ان کے ساتھ موجود ان کے شوہر مانی نے کہا کہ حرا گھر میں جو بہت زیادہ کامیڈی کرتی ہے تو اسکو سکرین پر کامیڈی کرنے کی کیا ضرورت ہے. یہ ابھی بھی گھر سے کامیڈی کرکے ہی آرہی ہیں. حرا نے کہا کہ میرے مداح مجھے جن کرداروں میں‌پسند کرتے ہیں میں وہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی کامیڈی کا بہت اچھا پلے ملا تو میں یقینا ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ میں فلموں میں اس لئے نہیں آرہی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ کیا لوگ

    میرے لئے ٹکٹ خریدیں گے ، اور سینما آئیں گے تو میں لوگوں کے گھروں میں‌ہی ٹھیک ہوں. حرا نے کہا کہ مانی میری بہت بڑی سپورٹ ہیں ، اسی طرح سے مانی نے بھی کہا کہ حرا میری سپورٹ ہیں. حرا نے کہا کہ میرے کچھ بہت اچھے پراجیکٹس پائپ لائن میں‌ہیں بہت جلد وہ آن ائیر ہوں گے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مانی کی اس عید پر فلم ریلیز ہوئی ہے میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر کا فلمی کیرئیر سٹارٹ ہو گیا ہے.

  • جلد سکرین پر نظر آئوں گی غنا علی

    جلد سکرین پر نظر آئوں گی غنا علی

    اداکارہ غنا علی جنہوں نے شادی کے بعد ڈراموں سے بریک لے لی تھی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بہت جلد ڈراموں میں واپسی کر رہی ہوں اور اس بار شائقین مجھے الگ روپ اور کرداروں میں دیکھیں گے. اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد میری مصروفیت بڑھ گئی اور بے بی کی پیدائش کے بعد تو مصروفیات مزید بڑھ گئیں تھیں جس کی وجہ سے کام سے بریک لینا بہت ضروری تھا. اب چونکہ میرا بچہ تھوڑا سا بڑا ہو گیا ہے لہذا اب میں کام کر سکتی ہوں.ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا تھا کہ میں نے اداکاری چھوڑ

    دی ہے وہ غلط تھے کیونکہ میں نے تو کبھی بھی اداکاری چھوڑنے کا کہا ہی نہیں‌پتہ نہیں لوگوں نے کیسے سوچ لیا کہ میں اداکاری دوبارہ کبھی نہیں کروں گی. اداکارہ غنا علی نے کہا کہ ہم سب کو ابھی جو فلمیں بن رہی ہیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اور میں سمجھتی ہوں کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی. اور اس میں جو ایکٹرز ہے یقینا انہوں نے بھی اچھی اداکاری کی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا فلموں میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے،

  • فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    فلم اچھی ہو تو تین گھنٹے کی مووی بھی چل جاتی ہے ہمایوں سعید

    اداکار ہمایوں سعید جو کہ سال میں دس سے زیادہ ڈرامے بناتے ہیں ، اس کے علاوہ وہ ہر سال ایک فلم بھی بناتے ہیں ، اس سال ان کی عید پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ، لیکن شائقین کو انکی فلموں کا بےچینی سے انتظار رہتا ہے. ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم چاہے تین گھنٹے کی ہو یا سوا تین گھنٹے کی اگر کہانی اچھی ہو اچھے طریقے سے شوٹ کی گئی ہو تو چل جاتی ہے ، آڈینز کبھی بھی فلم چھوڑ کر نہیں جاتی لیکن اگر کہانی ہی اچھی نہ ہو اچھے طریقے سے شوٹ ہی نہ کی گئی ہو تو آڈینز تو آدھے گھنٹے میں ہی چھوڑ کر چلی جاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ

    اس سال مصروفیت اور سکرپٹ کے انتخاب کی وجہ سے کوئی فلم نہیں آسکی ، لیکن اگلی عید پر ہماری فلم ضرور آئیگی ، اگلی عید پر جو فلم ریلیز ہوگی وہ یقینا سب کو بہت زیادہ پسند آئیگی. انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ سکرپٹ ایسا انتخاب کروں جس میں لوگوں کی دلچپسی ہو، باقی بعض اوقات بہت اچھی فلم فلاپ ہوجاتی ہے اور بعض اوقات بہت بری فلم سپر ہٹ ہوجاتی ہے.

  • ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار

    ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار

    اداکارعمران اشرف جن کا رمضان میں ڈرامہ شروع ہوا ہیر دا ہیرو، اس ڈرامے میں عمران اشرف نے ہیرو بٹ کا کردار نبھایا ہے، عمران اشرف کے اس کردار کو انکے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ، ڈرامہ سپر ہٹ ہونے کے بعد عمران اشرف نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہیر دا ہیرو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، جب یہ ڈرامہ مجھے پہلی بار آفر ہوا اور میں نے کہانی سنی تو میں نے سنتے ہی ہاں کر دی، کہانی ریفرینشنگ ہے اور ڈائیلاگز بھی بہت اچھے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اور جس مقام پر

    ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، میرے مداحوں کی حوصلہ افزائی مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کسی مختلف کردار کے ساتھ سامنے آئوں . عمران اشرف نے کہا کہ دم مستم کے بعد میری اور امر خان کی جوڑی کو جس طرح سے ہیر دا ہیرو میں سراہا گیا اس کے لئے میں‌ان کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف کا اس سے قبل ڈرامہ رقص بسمل آن ائیر گیا تھا اسے بھی شائقین نے بے حد سراہا تھا.

  • والد فیصل قریشی  کی شادی میں ، سب سے آگے میں تھی ہانش قریشی

    والد فیصل قریشی کی شادی میں ، سب سے آگے میں تھی ہانش قریشی

    سینئر اداکار فیصل قریشی جنہوں نے تین شادیاں کر رکھی ہیں ان کی بیٹی ہانش قریشی جو کہ خود بھی اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کا بہت شوق ہے لیکن میرے والد نے مجھے کہا تھا کہ پہلے پڑھائی مکمل کرو پھر اداکاری بھی کر لینا ، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر اداکاری کرنی ہے تو اپنے پائوں پر کھڑا ہونا پڑے گا میں کہیں سپورٹ کروں گا. ہانش قریشی نے کہا کہ میرے والد نے ایک سے زائد

    شادیاں کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے مجھ سے عجیب و غریب سوال کئے جاتے ہیں ، ھالانکہ میرے والد نے ہر گھر کے ساتھ انصاف کیا ہے اور آج کے دن تک انصاف کررہے ہیں. میرے والد سے میری دوستی ہے ،میں ان کے فیصلوں کی قدر کرتی ہوں ، یہاں تک کہ ان کی شادی تھی تو میں سب سے آگے کھڑی تھی . لوگ جتنی مرضی تنقید کرتے رہیں لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ جب آپ پر تنقید ہونا شروع ہوجائے تو مان لیں کہ آپ کچھ اچھا ہی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے کالج کے زمانے میں ایکتنگ کی بہت آفرز آتی تھیں لیکن میرے والد ہر آفر کو رد کر دیتے تھے کیونکہ ان کے نزدیک پڑھائی زیادہ اہم تھی.

  • لندن نہیں‌ جائونگا ٹی وی پر

    لندن نہیں‌ جائونگا ٹی وی پر

    اداکار ہمایوں سعید کی گزشتہ برس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائونگا کو بہت زیادہ مقبولیت ملی تھی ، اس فلم کا میوزک بھی سپر ہٹ رہا. ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ فلم اب وہ ٹی وی پر بھی دیکھ سکیں گے.جی ہاں‌اے آر آئی وائی پر آج رات یہ فلم دکھائی جائیگی ، جو لوگ سینما گھروں میں جا کر اس فلم کو نہیں دیکھ کے تھے اب وہ یہ فلم ٹی وی پر اپنے گھر بیٹھے ہی دیکھ سکیں گے. فلم میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے ہیرو ہیروئین کا کردار نبھایا ہے جبکہ سپورٹنگ کاسٹ میں کبری خان ، واسع چوہدری ،

    احمد علی بٹ و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. ہمایوں سعید نے فواد کھگا کا کریکٹر نبھایا ہے ، مہوش اس میں ایک ایسی لڑکی دکھائی گئی ہیں جو کہ پاکستانی ہیں اور بیرون ملک میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے. کبری خان ہمایوں سعید کو پسند کرتی ہے جبکہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں. کہانی کو بہترین انداز میں‌لکھا گیا ہے ، ڈائیلاگز بہت خوبصورت ہیں، فلم کی ڈائریکشن ندیم بیگ کی ہے جبکہ کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے.

  • اشنا شاہ اپنے شوہر سے کیسے ملیں ؟‌

    اشنا شاہ اپنے شوہر سے کیسے ملیں ؟‌

    اداکارہ اشنا شاہ جن کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے ہیں انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر مجھ سے میری ایک دوست کے زریعے ملے تھے، میری دوست نے مجھے بتایا کہ ایک مہشور گالفر پاکستان آیا ہوا ہے اور وہ میرا جاننے والا ہے. میری دوست نے کہا کہ تمہیں اس سے بات کرنی چاہیے ، ہماری بات میری دوست نے فون پر کروائی ، ہماری ہیلو ہائے ہوئی اس کے تین دن کے بعد ایک دوسرے سے ملے ، اور اسی دن میرے شوہر نے اپنی والدہ سے جا کر کہا کہ مجھے اشنا شاہ سے ہی شادی کرنی ہے، یوں ہمارا دونوں

    فیملیز کی رضا مندی سے رشتہ طے ہو گیا. میرے میاں بہت اچھے دل کے انسان ہیں ، انہوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ عزت دی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے میاں نے مجھے پرپوز کیا اور اس کے جواب میں ، میں نے بھی ہاں کہہ دیا کیونکہ میرے میاں مجھے بہت ہی الگ طبیعت کے لگے. میری خوش نصیبی ہے کہ میری شادی حمز ہ جیسے خوش اخلاق انسان کے ساتھ ہوئی.

  • کرن ملک فلموں میں کیسے آئیں ؟

    کرن ملک فلموں میں کیسے آئیں ؟

    اداکارہ کرن ملک جنہوں نے شان شاہد کی فلم ضرار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ، ضرار تو بہت زیادہ نہ چل سکی لیکن کرن ملک کی ایکٹنگ کو بہت زیادہ سراہا گیا. کرن ملک کی اس عید پر دوسری فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا نام ہے منی بیک گارنٹی ، اس میں بھی کرن ملک کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. واسع چوہدری کے ساتھ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ماڈلنگ کررہی تھی اس میں بھی بہت مزہ آرہا تھا لیکن جب سے اداکاری شروع کی ہے مجھے اداکاری میں زیادہ مزہ آنے لگا ہے ، اداکاری میں انسان ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور میں

    سیکھ رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے ضرار اس طرح ملی کہ ایک روز میں‌نے شان کو اپنے کسی دوست کے ساتھ ہوٹل میں دیکھا ، میں ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لئے چلی گئی ، تصویر لیکر میں واپس چلی گئی ، اگلے دن مجھے میرے ہی دوست نے جو کہ شان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کال کی کہ اس طرح سے ایک سکرپٹ ہے اگر اداکاری کرنا چاہو تو میں نے سکرپٹ سنا اچھا لگا ، میں نے ہاں کر دی ، یوں شان نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا اور آج مجھے پہچانا جا رہا ہے جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی بھی ہے.

  • سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر عید ملن پارٹی ، سلمان ، شہناز ، قطرینہ و دیگر کی شرکت

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر عید ملن پارٹی ، سلمان ، شہناز ، قطرینہ و دیگر کی شرکت

    سلمان خان کی بہن ارپیتا ہر سال اپنے گھر عید ملن پارٹی رکھتی ہیں، لہذا انہوں نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے بھائی سلمان خان ، ارباز خان ، سہیل خان کے علاوہ والد سلیم خان نے بھی خصوصی شرکت کی . اس عید ملن پارٹی میں دیگر بالی وڈ کی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں شہناز گل ، سوناکشی سنہا ، قطرینہ کیف ، کارتک آریان ، کیرتی سینن ، آیوشمنا کھرانہ و دیگر نے شرکت کی . ارپیتا کے علاوہ سلمان خان بھی

    ہر سال عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں اس پارٹی میں بالی وڈ کی نامور شخصیات نظر آتی ہیں. بالی وڈ کے ستارے رمضان کے شروع ہوتے ہی ایک دوسرے کے لئے افطاریوں‌کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں ، اسی طرح سے رمضان المبارک کے ختم ہوتے ہی یہ باری باری عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ تمام بالی وڈ سیلبرٹیز عید ملن پارٹیز کو پورے جوش و خروش کے ساتھ اٹینڈ کرتی ہیں. یاد رہے کہ ارپیتا سلمان خان کی لے پالک بہن ہیں جن کو ان کے والد تب سے پال رہے ہیں جب وہ چند مہینوں کی تھیں.

  • حریم فاروق کس گانے پر جھوم اٹھیں ؟‌

    حریم فاروق کس گانے پر جھوم اٹھیں ؟‌

    اداکارہ حریم فاروق جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے ھال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ایک انڈین گانے پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں. اس گانے کے بول ہیں ، جانے کہاں میرا جگر گیا جی ، حریم فاروق نے جو وڈیو شئیر کی ہے اس میں وہ ایک گارڈن میں موجود ہیں اور فیروزی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں. حریم فاروق اس خوبصورت جوڑے میں انڈین گانا جانے کہاں میرا جگر گیا جی ، پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں. حریم فاروق خاصی دلکش لگ رہی ہیں. اداکارہ نے جب یہ وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی

    تو انکے مداحوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کئے اور اداکارہ کی خوبصورتی اور ان کے خوبصورت جوڑے کی بےحد تعریف کی .حریم فاروق کے بہت سارے مداحوں نے انہیں عید مبارک بھی کہا. یاد رہے کہ حریم فاروق پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں . انہوں نے ابھی تک بہت کم کام کیا ہے ، حریم کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اسی لئے وہ کم کم سکرین پر نظر آتی ہیں. پچھلے دنوں ان کا ایک ڈرامہ تُو اڑ جا بےفکر آن ائیر ہوا.جس میں ان کے ساتھ صبا قمر بھی تھیں .