Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، دونوں نے اپنے اپنے کیرئیر میں اتار چڑھائو ایک ساتھ دیکھے. کر جوہر گزشتہ 8 سال سے کافی ود کرن کے نام سے ایک شو ہوسٹ کررہے ہیں، جس کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے اس شو میں کرن بالی وڈ کی سلیبرٹیز کو بلاتے ہیں ان سے سوالات پوچھتے ہیں اور بعض اوقات اس قسم کے سوال پوچھتے ہیں کہ جن کا جواب دینے والا پھنس جاتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتا ہے. اس شو کا سیزن 8 اس سال اگست میں شروع ہو گا اور کہا جا رہا کہ کرن جوہر کے اس سیزن کے

    پہلے مہمان شاہ رخ خان ہو ں گے. اس ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ خان سے دلچپسپ سوالات کریں گے جن کا وہ جواب دیں گے. واضح رہے کہ کرن جوہر نے آج تک جس بھی سیلبرٹی کو بطور مہمان بنایا اس سے اس قسم کے آڑھے ٹیڑھے سوال کئے ہیں کہ جنکا جواب ہاں یا نا میں بھی دیا جائے تو دونوں صورتوں میں جواب دینے والا پھنس جاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان کا آنے والے سیزن میں انٹرویو کیسا جاتا ہے.

  • منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے جب بھی جو بھی کردار کیا اس میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے، منوج باجپائی سنجیدہ طبیعت کے مالک لگتے ہیں ، اور ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا تا ہے کہ وہ بہت غصیلے ہیں، اداکار نے ان دونوں باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہاں میں غصیلہ ہوں اور یہ غصہ کرنے کی عادت کا بھی ایک پس منظر ہے. میرے والد کا انتقال بہت جلدی ہو گیا تھا میں‌محض 12 برس کا تھا جب ایسا ہوا،. ان کے انتقال کے بعد مجھ پر تمام تر ذمہ داریاں آن پڑیں. اپنے سے چھوٹے بہن بھائیوں کا

    خیال ان کو پڑھانا لکھانا ان کی ضروریات پوری کرنے کے عمل نے مجھے تھوڑا تلخ بھی بنا دیا تھا. بعض اوقات مجھے والد کی طرح سختی دکھا کر فیصلے کرنے پڑتے تھے. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس غصے میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے. رہی بات سنجیدہ ہونے کی تو میں جتنا سنجیدہ نظر آتا ہوں اتنا ہوں نہیں لیکن کسی حد تک مجھے سنجیدہ کہا جا سکتا ہے. اداکار نے کہا کہ وقت اور ھالات ان کو بعض اوقات تلخ بنا دیتے ہیں اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا.

  • عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے بولڈ ملبوسات کی وجہ سے ہر وقت رہتی ہیں تنقید کی زد میں. وہ جب بھی سامنے آتی ہیں حیران کر دینے والی ڈرسینگ کے ساتھ آتی ہیں. عرفی جاوید کو دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں لیکن وہ کسی قسم کی دھمکی سے نہیں ڈرتیں، اور وہ اعلانیہ کہہ چکی ہیں کہ جس کو میرے ملبوسات پر اعتراض ہے وہ اپنا اعتراض اپنے ساتھ رکھے. حال ہی میں عرفی جاوید نے مانگ لی ہے معافی اور معافی بھی انہوں نے ایک ٹویٹ کے زریعے مانگی ہے اور صاف طور پر لکھا ہے کہ میرے ملبوسات کی وجہ سے جس جس کی بھی آج تک دل آزاری ہوئی ہے میں ان

    سب سے معافی مانگتی ہوں. انہوں‌نے اس قسم کا ٹویٹ کیا تو سب حیران رہ گئے کہ آخر عرفی جاوید کو ہوا کیا ہے وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہے .عرفی نے یہ بھی لکھا کہ اب سے آپ ایک نئی عرفی کو دیکھیں گے. عرفی جاوید کے اس ٹویٹ‌کو اپریل فول کہا جا رہا ہے ، تاہم عرفی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ ٹویٹ مذاق میں کیا ہے یا وہ واقعتا سنجیدہ ہیں. لیکن گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید نے اپریل فول کیا ہے.

  • ہاں پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کررہے ہیں ، دوست پرینیتی ہردے سندھو

    ہاں پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کررہے ہیں ، دوست پرینیتی ہردے سندھو

    پریانکا چوپڑا کی کزن اور بالی وڈ‌ اداکارہ پرینتی چوپڑا کی شادی کی خبریں عام ہیں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی خبروں کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن ان کے ایک ساتھی اداکار اور قریبی دوسرت ہردے سندھو نے کہا ہے کہ ان خبروں میں بالکل صداقت ہے کہ پرینتی چوپڑا شادی کی بندھن میں بندھ رہی ہیں اور وہ سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ہی شادی کررہی ہیں. میں نے تو پرینتی کو شادی کی مبارکباد کی کال بھی کی تھی. ہردے نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں دونوں ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے ہیں. جس طرح پرینیتی کے مداح ان کی شادی کی خبر سن کو خوش ہیں اسی طرح سے ہم سب کی بھی خوشی کی انتہا

    نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں کی دوستی دیرینہ ہے اور پرینتی اکثر کہا کرتی تھیں کہ مجھے جب تک کوئی میری پسند کا نہیں ملے گا میں شادی نہیں کروں گی. تو محسوس کیا جاسکتا ہے کہ پریتنی کو راگھو کی صورت میں پرفیکٹ ساتھی مل گیا ہے تبہی تو انہوں نے ان کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے. ہم سب کی نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں.

  • پہلی بار خانہ کعبہ دیکھا تو دعا کرنا بھول گئی لائبہ خان

    پہلی بار خانہ کعبہ دیکھا تو دعا کرنا بھول گئی لائبہ خان

    چھوٹی سکرین کی اداکارہ لائبہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں نماز قرآن کے ساتھ ناطہ جو ڑ لیا تھا. میری عمر محض دس برس تھی جب میں قرآن مجید حفظ کیا، میری بہت خواہش تھی کہ میں خانہ کعبہ دیکھوں، اور میں اس طرح کے خواب اکثر دیکھا کرتی تھی کہ میں خانہ کعبہ میں موجود ہوں. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے خواب میں حضور پاک کی زیارت ہوئی ، اور جب میں اٹھی تو مجھے لگا کہ جیسے میں نے سچ میں دو جہان کے مالک کی زیارت کر لی ہے. لائبہ خان نے کہا کہ جب مجھے عمرہ کرنے کا موقع ملا تو میں خوشی

    سے گئی اور جیسے ہی خانہ کعبہ پہنچی اور اسکو دیکھا تو اس کے سحر میں کھو گئی اور میں بالکل ہی یہ بھول گئی کہ مجھے دعا بھی کرنی ہے. انہوں نے کہاکہ پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر میرے کیا جذبات تھے ان کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے لائبہ خان نے کہا کہ میرا کام اور میرا حفظ قرآن ہونا دو الگ چیزیں ہیں. مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں اپنی عبادت میں مشغول ہو جاتی ہوں. واضح رہے کہ اداکارہ لائبہ خان نے کم عرصے مین ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے.

  • شاہ رخ خان کی فیملی اور سلمان خان ایک ہو گئے

    شاہ رخ خان کی فیملی اور سلمان خان ایک ہو گئے

    بالی وڈ‌ اداکار سلمان خان اور شارہ رخ خان کی دوستی کے بہت زیادہ چرچے رہتے ہیں ، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ معاملات اچھے نہ رہے لیکن اب دونوں ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب ہیں. حال ہی میں بالی وڈ کے سٹارز اور ان کی فیملیاں ایک ایونٹ میں پہنچے. وہاں شاہ رخ خان اور ان کی پوری فیملی بھی موجود تھی، شاہ رخ خان کی فیملی کو میڈیا نے گھیر لیا اور ان کی تصاویر لینی شروع کر دی، شاہ رخ خان کی فیملی شوق سے تصاویر بنوا رہی تھی کہ دبنگ خان ان کے درمیان جا پہنچے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانا شروع کر دیں ، سلمان خان کی موجودگی کے بعد میڈیا نے خوب کوریج دی. شاہ رخ خان کی فیملی تصاویر بنوا کر آگے بڑھ گئیں جبکہ آریان خان ایک بار پھر واپس آئے اور سلمان خان کے ساتھ پکس بنوانا

    شروع کر دیں. سلمان خان اور اور شاہ رخ خان کی فیملی کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں اور دونوں سٹارز کے مداح ان تصاویر کو دیکھ کر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں نظر آئیں گے کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع ہو گی.

  • مسرور انور کی 27 ویں برسی

    مسرور انور کی 27 ویں برسی

    ساٹھ اور 70 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی ، اور اس عروج میں جہاں فنکاروں کی بہترین اداکاری کا ہاتھ تھا وہیں بہترین میوزک ایک بہت بڑی وجہ تھی کہ شائقین فلمیں دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کیا کرتے تھے. ایک ایسے ہی نغمہ نگار اور لکھاری تھے مسرور انور جن کے لکھے ہوئے گیتوں نے ایک زمانہ اپنے سحر میں مبتلا کیا.آج ان کی 27 ویں برسی منائی جا رہی ہے. مسرور انور نے کئی سپر ہٹ گیت لکھے. گیت لکھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے متعدد فلموں کے سکرپٹ‌اور مکالمے بھی تحریر کئے. انہوں نے 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم بنجارن کے گیت لکھے جو کہ زبان زد عام ہوئے . مسرور انور نے وحید مراد کے ساتھ مل کر ’’فلم آرٹس‘‘ کے نام سے ایک نیا پروڈکشن ہائوس بھی بنایا اس کے تحت بہت ساری سپر ہٹ فلمیں بھی بنیں. فلم آرٹس کی پہلی فلم

    ’’ہیرا اور پتھر‘‘ کا سکرپٹ اور نغمات مسرور انور نے لکھے اور موسیقی سہیل رعنا نے ترتیب دی۔ اس کے بعد ارمان بنی اس کے گیتوں نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا لیا اس فلم کا ہر گیت آج بھی زبان زد عام ہے. اس کے بعد بے شمار فلمیں (ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان، دوراہا، دل میرا دھڑکن تیری، عشق حبیب، پھول میرے گلشن کا، جب جب پھول کھلے، محبت زندگی ہے، صاعقہ، قربانی، تلاش اور ہم دونوں) بنیں اور مسرور انور نے سکرپٹ لکھنے کے ساتھ گیت بھی لکھے. مسرور انور نے بھرپور کامیاب زندگی گزاری لیکن 1996 کو اج ہی کے دن اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ‌ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے.

  • میں اور رنبیر دو مختلف مزاج کے انسان ہیں لیکن پھر ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں عالیہ بھٹ

    میں اور رنبیر دو مختلف مزاج کے انسان ہیں لیکن پھر ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں عالیہ بھٹ

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بالی وڈ کے خوبصورت جوڑوں میں سے ایک ہیں. عالیہ بھٹ نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنا آپ منوایا .گزشتہ برس عالیہ اور رنبیر نے شادی کی ان کی اب ایک بیٹی ہے. عالیہ اور رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اور رنبیر کپور دونوں مزاج کے اعتبار سے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور ہماری عادات ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتی ، بعض اوقات ہمارا کسی ایک مدعے پر اتفاق نہیں ہوتا لیکن ہم ایک دوسرے کی رائے کااحترام کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرائو اور

    تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو. انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی رشتے کی خوبصورتی اس چیز میں ہے کہ اس کی انفرادیت قائم رہے، اور انسان جس طرح کے ہیں وہ اسی طرح رہیں ایک دوسرے کے لئے خود کو اس ھد تک نہ بدلیں کہ کل کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے. مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام بھی کرتے ہیں ،. اس موقع پر رنبیر نے عالیہ بھٹ کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے.

  • مجھے 40 برس ہو گئے کام کرتے لیکن  پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں دیا گیا عذرا آفتاب کا گلہ

    مجھے 40 برس ہو گئے کام کرتے لیکن پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں دیا گیا عذرا آفتاب کا گلہ

    سینئر اداکارہ عذرا آفتاب جو کہ کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کی خدمت کررہی ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ مجھے چار دہائیوں سے زیادہ ہو چلا ہے ڈراموں میں کام کرتے ہوئے بلکہ کوئٹہ انڈسٹری کے سب ہی فنکار مجھے ڈرامہ انڈسٹری کی ماں سمجھتے ہیں ، افسوس کہ اتنا لمبا سفر اس انڈسٹری میں ، میں نے کاٹ لیا لیکن ابھی تک مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا نہیں گیا. انہوں نے کہاکہ میں‌اپنی پوری زندگی شوبزانڈسٹری میں گزار دی اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے گزر گیا ہے. لیکن آج تک کسی قسم کا ایوارڈ نہیں دیا گیا. اس بار بھی میرا

    نام پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے دیا گیا لیکن مجھے ایوارڈ نہیں ملا .انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی آرٹسٹ کی ھوصلہ افزائی کےلئے ہوتا ہے لیکن آج تک میری اس قسم کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی. واضح رہے کہ اداکارہ عذرا آفتاب نے 1990ء میں پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنی زندگی کا آغاز کیا انہوں نے لاگ، منزل، محب روٹھ جائے تو، فرض اور ہزاروں خواہشیں، آسمانوں پے لکھا میں اہم کردار نبھا کر شائقین کے دل جیت لئے انکی جاندار آواز اور مضبوط چہرے کے تاثرات ان کا خاصا ہیں.

  • صرحا اصغر نے بچے کی پیدائش کے محض دو ماہ کے بعد ورک آئوٹ کیوں شروع کردیا ؟

    صرحا اصغر نے بچے کی پیدائش کے محض دو ماہ کے بعد ورک آئوٹ کیوں شروع کردیا ؟

    اداکارہ صرحا اصغر اپنے ورک آئوٹ اور خوبصورت ڈانس کی وجہ سے کافی مشہور ہیں. وہ اکثر اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ ڈانس وڈیوز میں نظر آتی ہیں. صرحااصغر نے شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد شوبز کا کام تو روک دیا لیکن انہیں اپنی فٹنس کا غم کھایا جا رہا تھا کہ کسی طرح سے وہ پھر سے فٹ ہو جائیں. صرھا اصغر بتاتی ہیں کہ انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے محض دو ماہ کے بعد ورک آئوٹ اس لئے شروع کر دیا کیونکہ انہیں ڈپریشن ہورہا تھا، کہ میرا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، کب میں اسے کنٹرول کروں گی یا کم کروں گی ، سو میرے بیٹے نے رات کو جیسے

    ہی سونا شروع کیا تو میں نے طے کر لیا کہ بس اب جم جانا ہے لہذا میں نے جم جانا شروع کر دیا. اور اب میں نے کافی حد تک اپنا وزن کم کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ انسان خود کو فٹ رکھے تو وہ ذہنی طور پر بھی مطمئن رہتا ہے اور وہ اچھے سے پرفارم کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو اسکی نانی سنبھالتی ہیں اور میں اپنے کام کرتی رہتی ہوں. صرحا اصغر نے یہ بھی کہا کہ میں نے کام کو بریک لگائی ہوئی ہے بہت جلد مکمل طور پر کام شروع کر دوں گی .