Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • نک اور پریانکا کی بات چیت کیسے شروع ہوئی اداکارہ نے بتا دیا

    نک اور پریانکا کی بات چیت کیسے شروع ہوئی اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب نک جونس میری زندگی میں آئے اس وقت میں کسی اور کے ساتھ ایک رشتے میں تھی اور میں اس رشتے میں بہت سنجیدہ تھی لیکن وہ رشتہ ختم ہو رہا تھا. میں اُن وقتوں میں شادی کے بارے میں‌بھی سوچ رہی تھی کہ اچانک نک میری زندگی میں آگئے. انہوں نے مجھے 2017 میں پہلا میسج ٹوئٹر پر کیا .میں نے ان کو جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کی. نک کی چونکہ عمر 25 سال کی تھی اور میری عمر 35 سال کی تھی یہ سوچ کر میں نے نک کا جواب دینے سے ہچکچاہٹ محسوس کی. لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ نک پچیس کے نہیں ذہنی طور پر 75 سال کے ہیں. نک نے مجھ سے تعلق بنانے میں پہل کی اور میں نے قبول تو کر لی لیکن مجھے

    نہیں پتہ تھا کہ ہم دونوں شادی کر لیں گے. پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں نک سے دس سال بڑی ہوں نک نے کبھی یہ احساس ہونے ہی نہیں دیا . ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں. نک اس وقت میری زندگی میں آئے جب میں ڈپریشن کی طرف جا رہی تھی اور اپنا ایک طویل تعلق ختم ہونے پر پریشان تھی نک نے مجھے سہارا دیا.

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ بہت سراہا جاتا ہے دونوں نے ایک ساتھ کچھ کچھ ہوتا ہے اور کرن ارجن جیسی فلموں میں کام کیا. حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس میں سلمان خان کا ایک چھوٹا سا کر دار دکھایا گیا شائقین نے دونوں کو ایک بار پھر بہت سراہا. اب تازہ اطالاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں دکھائی دیں گے. اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع ہو گی . فلم کی دیگر کاسٹ ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کا نام مخفی رکھا گیا ہے لیکن یہ بات باہر نکل آئی

    ہے کہ دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنےکی تیاری ہو چکی ہے اور شوٹنگ کب ہو گی یہ بھی طے کر لیا گیا ہے. دونوں سپر سٹارز کے مداح یہ خبر سن کر کافی پرجوش ہیں ، شائقن کا کہنا ہے کہ سلمان اور شاہ ر‌خ جب بھی ایک ساتھ سکرین پر نظر آتے ہیں کوئی نئی چیز لیکر آتے ہیں. فی الحال شاہ ر‌خ خان فلم جوان اور سلمان خان کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں.

  • میں عرفی کی طرح دلیر نہیں لہذا اس جیسا لباس نہیں پہن سکتی کرینہ کپور

    میں عرفی کی طرح دلیر نہیں لہذا اس جیسا لباس نہیں پہن سکتی کرینہ کپور

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عرفی جاوید بہت اچھا فیشن کرتی ہیں ، اچھی بات ہے وہ ویسے ہی زندگی گزار رہی ہیں جیسے وہ گزرانا چاہتی ہیں. وہ اپنی مرضی کے مطابق اگر ڈریسنگ کرتی ہیں تو ان کی مرضی کا خیال رکھا جانا چاہیے بجائے تنقید کرنے کے ہمیں کسی بھی دوسرے کو اسکی آزادی کے حق کو استعمال کرنے دینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ عرفی جاوید کا میں فیشن دیکھتی رہتی ہوں اسکے فیش میں جدت ہے اور وہ ایک پراعتماد لڑکی ہیں وہ بہت ہی پر اعتماد طریقے سے چلتی ہیں مجھے ان کا یہ اعتماد بہت اچھا لگتا ہے.

    جب میزبان نے کرینہ کپور سے پوچھا کہ کیا آپ عرفی جاوید جیسا فیشن کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے کہا کہ عرفی جیسا فیشن کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں بھی عرفی کی طرح فیشن کو اچھی طرح کیری کر سکتی ہوں لیکن میرے پاس عرفی جاوید جیسا اعتماد نہیں ہے نہ ہی میں اس جیسی دلیر ہوں کہ اتنے مختصر کپڑے پہن کر لوگوں میں نکلوں. یاد رہے کہ کرینہ کپور بھی بالی وڈ کی کافی بولڈ اداکارہ ہیں لیکن وہ عرفی جاوید کے بولڈ کپڑوں اور اعتماد کا مقابلہ کرنے سے گھبراتی ہیں.

  • منیشا کوئرالہ کا سائوتھ کیرئیر کیوں ختم  ہوا؟‌

    منیشا کوئرالہ کا سائوتھ کیرئیر کیوں ختم ہوا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ جو بالی وڈ میں آتے ہی شائقین کی پسندیدہ بن گئیں . ان کی شہرت اتنی زیادہ تھی کہ انہیں سائوتھ کی فلمیں بھی ملیں ، انہیں سائوتھ میں بھی تیزی سے کامیابی ملی . لیکن جیسے انہوں نے بالی وڈ اور سائوتھ کی انڈسٹری میں نام بنایا اتنی ہی تیزی سے ان کا کیرئیر پستی کی گہرایوں میں گرا. منشیا کوئرالہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میرا کیرئیر تیزی سے بلندیوں تک پہنچا لیکن اچانک فلموں کی ناکامیوں کا سلسلہ شروع ہوإ. اور سائوتھ میں میری فلم بابا 2002 میں ریلیز ہوئی ، اس میں میرے ساتھ رجنی کانت تھے ، یہ فلم ناکام ہوئی تو ساتھ ہی میرا سائوتھ کا کیرئیر بھی ختم ہو گیا اور مجھے کام ملنا بند ہو گیا میں نے بہت کوشش کی لیکن میری فلموں کی ناکامی

    کی وجہ سے مجھے بالی وڈ میں بھی فلمیں نہیں دی گئیں . منیشا کوئرالہ نے کہا کہ اب اس فلم کو تھوڑی بہت تبدیلیوں کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے ، لیکن اب کی بار یہ فلم سپر ہٹ ہو گئی ہے. لیکن پہلے جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو اس وقت اسکی ناکامی نے میرا کیرئیر ختم کر دیا. یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ نوے کی دہائی میں سپر ہٹ اداکارہ تھیں انہیں شائقین بہت پسند کرتے تھے لیکن فلموں کے غلط انتخاب نے ان کا کیرئیر ختم کر دیا.

  • ثانیہ مرزا  نے مجھے بلاک کیا چاہتی ہوں اب وہ ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی کو دور کریں وینا ملک

    ثانیہ مرزا نے مجھے بلاک کیا چاہتی ہوں اب وہ ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی کو دور کریں وینا ملک

    اداکارہ وینا ملک کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اگر ان کے بارے میں کوئی بات نہ کر رہا ہو تو وہ خود میدان میں آجاتی ہیں اور کر دیتی ہیں کوئی ایسی بات کہ جس سے وہ سرخیوں میں آجائیں. حال ہی میں اداکارہ نے ایک پرانے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 میں میرے اور ثانیہ مرزا کے درمیان ایک معمولی سے غلط فہمی ہوئی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا نے مجھے بلاک کر دیا تھا. وینا اور ثانیہ کے درمیان 2019 میں سوشل میڈیا پر ایک نوک جھونک ہوئی جس میں وینا ملک نے ثانیہ کی اس تصویر پر کمنٹ کیا جس میں وہ ایک شیشہ بار میں ہیں وینا نے لکھا کہ ثانیہ آپ ایتھلیٹ تو ہیں ہی ساتھ ہی ایک ماں بھی ہیں لہذا آپ کو چاہیے کہ آپ یہ چیزیں نہ کریں ، اس پر ثانیہ نے وینا کو لکھا کہ میں

    بہتر جانتی ہوں کہ میں نے کیا کرنا ہے اور اپنا بچہ کیسے پالنا ہے اور میں کسی سے بھی بہتر سمجھ سکتی ہوں کہ میرے بچے کو کس طرح‌سے پالنا ہے. اس کے ساتھ ساتھ ثانیہ نے یہ بھی لکھا کہ مجھے توفکر ہے کہ آپ نے جو ایک میگزین کا کور کیا تھا وہ آپ کے بچے نہ دیکھ لیں یہ کہہ کر ثانیہ وینا کو بلاک کر دیا تھا. تاہم اب وینا ملک کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے اور ثانیہ کے درمیان جو غلط فہمی ہوئی وہ اب ختم ہو اور شعیب ملک اس میں ہمارا ساتھ دیں.

  • ایشوریا رائے کو بھی رہا بالی وڈ میں مشکل کا سامنا

    ایشوریا رائے کو بھی رہا بالی وڈ میں مشکل کا سامنا

    مس ورلڈ کا خطاب پانے والی اداکارہ ایشوریا رائے کا ایک پرانا وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ کس طرح سے انہیں بالی وڈ میں مشکل کا سامنا رہا ہے. ایشوریا رائے اس وڈیو کلپ میں سیمی گریوال کو انٹرویو دے رہےی ہیں جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میرے ہاتھ سے ایک نہیں بہت ساری فلمیں نکلیں. سیمی گریوال نے کہا کہ ویرزارا تو لکھی ہی آپ کے لئے گئی تھی لیکن آپ نے اس میں کام کیوں نہیں‌کیا تو ایشوریا رائے جواب دیتی ہیں کہ اس فلم کے لئے مجھ سے بات چیت کی گئی لیکن کیوں مجھے اس فلم سے نکالا گیا میں بالکل بھی نہیں‌جانتی.

    بلکہ ایشورایا رائے اس انٹرویو میں بتا رہی ہیں کہ صرف ایک فلم میرے ہاتھ سے نہیں نکلی بلکہ پانچ فلمیں میرے ہاتھ سے گئی ہیں ، میرے ساتھ معاملات طے ہوئے لیکن عین ٹائم پر مجھے پتہ چلا کہ فلم کی شوٹنگ کسی اور کے ساتھ کی جا رہی ہے. سیمی گریوال کہتی ہیں کہ آپ کو افسوس ہے کہ آپ کو ان فلموں سے نکالا گیا جس پر ایشوریا کہتی ہیں کہ مجھے کوئی افسوس نہیں ہے لیکن جس کے ساتھ کمنٹمنٹ کی جائے اسکو بتایا تو جانا چاہیے کہ آخر اسکو فلم سے کیوں نکالا جا رہا ہے.

  • امریکی گلوکارہ ریحانہ سے شادی کا خواہشمند رات گئے ان کے گھر گھس گیا

    امریکی گلوکارہ ریحانہ سے شادی کا خواہشمند رات گئے ان کے گھر گھس گیا

    امریکی گلوکارہ ریحانہ جن کے مداح صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. ان کاایک کریزی مداح پہنچ گیا ان کے گھر. . مداح سائوتھ کیرولینا سے لاس اینجلس ریحانہ کے ساتھ شادی کرنےکے لئے پہنچا. اس نے ریحانہ کے گھر میں رات گئے گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسکو موقع پر ہی گرفتار کر لیا. پولیس نے اس مداح کو حراست میں لیکر مکمل طور پر تفتیش کی اور پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ مداح کوئی واردات کرنے ریحانہ کے گھر نہیں گیا تھا بلکہ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر گلوکارہ کے گھر کا رخ کیا. پولیس نے ریحانہ کے

    مداح کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا اور کہا کہ آئندہ سے وہ گلوکارہ کے گھر کے اردگرد بھی نظر نہ آئے.تاہم گلوکارہ ریحانہ نے اس کریزی مداح کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں‌دیا اور نہ ہی کوئی ایسا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے کہ جس سے محسوس ہو کہ وہ اس قسم کے مداح سے ڈر گئی ہیں. نہ ہی ریحانہ پولیس سے اس مداح کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے. یاد رہے کہ ریحانہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان کے گانے دنیا بھر میں بے حد پسند کئے جاتے ہیں.

  • سیاست میں آنے سے شدید مالی  نقصان ہوا راج ببر

    سیاست میں آنے سے شدید مالی نقصان ہوا راج ببر

    بالی وڈ کے اداکاروں میں سیاست میں آنے کا رجحان رہا ہے. امیتابھ بچن ، ہیما مالنی ، دھرمیندر ، جیا بچن ، راجیش کھنہ ، سمرتی ایرانی ، دلیپ کمار ، سنیل دت و دیگر نے کیرئیر کے عروج پر سیاست میں حصہ لیا . ان تمام اداکاروں کو سیاست میں وہ شہرت اور مقام نہ ملا جو انہیں بالی وڈ نے دیا. اداکار راج ببر بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی سیاست میں حصہ لیا. راج ببر کا لیکن سیاست میں آنے کا تجربہ شاید اچھا نہیں رہا. انہوں نے ھال ہی میں کپل شرما کے شو میں شرکت کی اور کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تو اس کے بعد مجھے شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ فلم سازوں کو لگنے لگ گیا کہ مجھے تو پیسے کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ میں اب سیاست میں آگیا ہوں. حالانکہ یہ سمجھنے کی

    ضرورت تھی کہ جب میں سیاست میں گیا تھا تو سیاست کررہا تھا اور وہاں جاتے ہی یا سیاستدان بننے سے مجھ پر کوئی پیسوں کی برسات نہیں ہوئی تھی جو مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں تھی. میں نے بہت سال کام تلاش کیا لیکن مجھے کام دیا ہی نہیں گیا ، سیاست میں ، میں گیا لیکن آنکھیں فلمسازوں نے بدل لیں تھیں. انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے مجھے بہت بڑا نقصان ہوا میرا ایکٹنگ کیرئیر بھی ختم ہو اور پیسے ملنے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا یہاں تک کہ میرے پیسے جو کہ بہت سارے فلمسازوں نے دینے تھے نہیں دئیے.

  • انوشکا مسز کوہلی کہنے پر نالاں

    انوشکا مسز کوہلی کہنے پر نالاں

    عموما بیویوں کو اگر ان کے شوہر کے نام سے پکارا جائے تو وہ خوش ہوتی ہیں لیکن بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو یہ بات پسند نہیں آئی. انہوں نے حال ہی میں ممبئی میں بالی وڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون ایوارڈز میں شرکت کی اور وہ سیاہ رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔انوشکا شرما جب تقریب میں پہنچی تو فوٹوگرافروں نے انہیں ’مسز کوہلی‘ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔جس پر انوشکا نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل سے میرے کان بج رہے ہیں شاید وہ کل سے ٹھیک نہیں ہوئے. یوں انوشکا شرما نے خوشی کا اظہار کرنے کی بجائے مزاحیہ

    انداز میں جواب دیکر فوٹوگرافرز کو باور کروایا کہ مجھے آئندہ سے مسز کوہلی نہ کہنا میری اپنی پہچان ، نام اور مقام ہے. انوشکا شرما اکثر ویرات کے ساتھ سپورٹس کی تقریبات میں بھی نظر آتی ہیں. یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے محبت کی شادی کی دونوں کی ایک بیٹی ہے اور انوشکاپانچ سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بڑی سکرین پر فلم چکدے ایکسپریس کے زریعے جلوہ گر ہو رہی ہیں. انوشکا اس فلم کی کہانی اور اپنے کردار کے حوالے سے کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی.

  • میرا دل مکمل طور پر میرے شوہر کے پاس ہے کیارا ایڈوانی کا شوہرسدھارتھ  کو ایوارڈ ملنے پر ردعمل

    میرا دل مکمل طور پر میرے شوہر کے پاس ہے کیارا ایڈوانی کا شوہرسدھارتھ کو ایوارڈ ملنے پر ردعمل

    بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. سدھارتھ ملہوترا کو حال ہی میں فلم شیر شاہ کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ‌ ملا ، اس کے بعد انہیں سٹائلش اداکار کا ایوارڈ بھی ملا . اس موقع پر سدھارتھ نے کہا کہ میری اس کامیابی میں میری اہلیہ کیارا کا بہت بڑا ہاتھ ہے. سٹائلش اداکار کا ایوارڈ پانے میں میری اہلیہ کے ساتھ سٹائلسٹ اور ہر وہ انسان جس نے مجھے خوبصورت بنایا کا ہاتھ ہے. انہوں نے کہا کہ شیرشاہ میں میری کو سٹار کیارا نے

    مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے ان سے شادی کر لی اور آج ان کو سب کے سامنے اپنی بیوی کہنے میں مجھے فخر اور نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے. اپنے شوہر سدھارتھ کی کی تعریف پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیارا نے کہا کہ میرا دل مکمل طور پر اس شخص کے پاس ہے جو میرا شوہر ہے. میرے شوہر نے میری زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے ، میں بہت خوش نصیب ہو کہ مجھے سدھارتھ جیسا شوہر ملا. میں چاہوں گی کہ میں اور سدھارتھ سکرین پر انے چاہنے والوں‌کو نظر آتے رہیں اور ہمیں پیار ملتا رہے.