Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • زارا نور عباس نے کر دیا ایک بڑا گلہ

    زارا نور عباس نے کر دیا ایک بڑا گلہ

    سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے ہمارے ہاں ایک بہت عجیب چیز ہے کہ ہیروئین شادی کر لے تو اسکو کام ملنا کم ہوجاتا ہے، اور اگر وہ حاملہ ہوجائے تو برینڈز اور پرڈیوسرز اس کے ساتھ کام کرنا ہی چھوڑ دیتے ہیں. زارا نور عباس نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی بچوں اور رنگت کا تعلق ٹیلنٹ اور کام سے نہیں جوڑا جانا چاہیے. یہ کیا بات ہوئی کہ کسی نے شادی کر لی ہے تو اس ہیروئین کو کام ہی نہیں دینا. انہوں نے کہا کہ تعصب ہر جگہ ہوتا ہے بالی وڈ میں بھی ہے ، ہمارے ہاں زرا ان سے کم ہے لیکن ہوتا ضرور ہے

    . انہوں نے کہا کہ میں نے اس طرح کے بہت سارے کیسز دیکھے ہیں اور میرا کچھ ذاتی تجربہ بھی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی انسان کو وقت پر کر لینی چاہیے انسان کے کام پر اسکا فوکس ہوجاتا ہے اور وہ زندگی کو ایک الگ نظریے سے دیکھنا شروع ہوجاتا ہے. زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے سیاست میں دلچپسی اس حد تک ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور کیا چل رہاہے. انہوں نے کہا ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی سیاستدان کو سپورٹ کرنے کا حق حاصل ہے اس چیز کا احترام کیا جانا چاہیے.

  • پریانکا چوپڑا شدید تنقید کی زد میں

    پریانکا چوپڑا شدید تنقید کی زد میں

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جنہیں بالی وڈ نے ایک نام اور مقام دیا لیکن وہ اکثر بالی وڈ کے خلاف ہی بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو ہوا جس میں‌انہوں نے آر آر آرفلم کو تامل فلم کہہ دیا ، جس پر میزبان نے ان سے کہا کہ یہ تو بالی وڈ کی فلم ہے، جبکہ وہ بالی وڈ کی فلم بھی نہیں ہے بلکہ ایک تیلگو فلم ہے. پریانکا چوپڑا نے جب آر آر آرکو تامل فلم کہا تو انہیں سوشل میڈیا پر شدید کا تنقید کا سامنا کرنا پڑا. اور پریانکا چوپڑا کی لاعلمی پر ان کو کہا کہ انہیں جس بالی وڈ اور انڈیا نے اتنی شہرت دی ہے اور وہ نہ صرف وہاں بننے والی فلموں سے

    لا علم ہیں بلکہ اپنے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا رونا روتی رہتی ہیں. کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو ان کو مشورہ دیا کہ وہ بالی وڈ سے علیحدگی اختیار کر لیں اور انٹر نیشنل لیول پر خود کو بالی وڈ کی سٹار نہ کہیں. واضح رہے کہ چند روز قبل پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو میں ایکبار پھر بالی وڈ‌کر تنقید کے نشتر برسائے اور یہاں تک کہ شاہ رخ خان کو بھی لپیٹ گئیں اور بولیں کہ میں خود کو بہت بڑی سٹار نہیں سمجھتی ہر جگہ ہر وقت آڈیشن دینے کو تیار رہتی ہوں.

  • امر خان ہیں بہت خوش لیکن کیوں ؟

    امر خان ہیں بہت خوش لیکن کیوں ؟

    اداکارہ امر خان جو رائٹر بھی ہیں ان کا لکھا ہوا ڈرامہ ہیردا ہیرو آج کل آن ائیر ہے ، رمضان کے اس پلے کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں. امر خان ڈرامے کی کامیابی پر کافی خوش ہیں.امر خان نے ڈرامے کی کامیابی کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہیرو”بٹ”کا کردار لکھتے وقت سوچا کہ اس کی شخصیت میں ایک نجات دہندہ کی خصوصیات اور طرزعمل ہونا چاہئیے لیکن وہ محض مار دھاڑ اور جسامت پرمبنی نہ ہو، بلکہ اس کے یقین اور اصولوں میں ہو” . میں نے کوشش کی ہے کہ ڈرامے میں اہم سماجی مسائل کواجاگر کروں . میں نے خواتین کے ساتھ درشت رویّے، دہرا معیار وغیرہ دکھایا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کہانی شائقین کو اس

    قدر پسند آئیگی . امر خان نے کہا کہ میرا مقصد مسلسل کامیڈی لکھتے رہنا نہیں ہے بلکہ ایسا کامیڈی ڈرامہ بنانااور پیش کر نا ہے جو اہم مسائل کوایک تفریحی اندازمیں پیش کرے۔واضح رہے کہ امر خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ رائٹنگ کی دنیا میں‌بھی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. تاہم جہاں بہت سارے لوگ امر خان کی رائٹنگ کو پسند کررہے ہیں وہیں بہت سارے لوگوں‌کو ہیر دا ہیرو کی کہانی پر اعتراض بھی ہے.

  • عید پر منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی کا ٹاکرا

    عید پر منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی کا ٹاکرا

    عید الفطر پر اس برس دو بڑی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ، ایک فلم ہے منی بیک گارنٹی اور دوسری ہے ہوئے تم اجنبی ، ہوئے تم اجنبی بجٹ‌کے حساب سے ایک بہت بڑی فلم ہے ، لیکن منی بیک گارنٹی بجٹ اور کاسٹ دونوں لحاظ سے بڑی فلم ہے. ہوئے تم اجنبی کو معروف اینکر کامران شاہد نے ڈائریکٹ کیا ہے اور لکھا ہے جبکہ منی بیک گارنٹی کو شایان خان نے پرڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن معروف ڈائریکٹر فیصل قریشی نے دی ہے. فیصل قریشی کی بڑی سکرین کے لئے یہ پہلی فلم ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا پہلی بار اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، اسی طرح سے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد فواد خان ایک نئے کردار میں شائقین کے

    سامنے آرہے ہیں. جبکہ ہوئے تم اجنبی میں ہیرومیکال ذوالفقار اور سعدیہ خان ہیں ، میکال منی بیک گارنٹی کے کو پرڈویوسر بھی ہیں اور اس میں اداکاری بھی ہے. یوں میکال کی دو فلمیں اس عید پر ریلیز ہونے جا رہی ہیں. دونوں فلموں کی پرموشنز زوروں سے جاری ہیں دیکھنا یہ ہے کہ بڑے بجٹ کی بنی یہ دونوں فلموں کا ٹاکرا کیسا رہتا ہے. ایک طرف 1971 کے پس منظر میں بنی فلم ہے جو ایک رومینٹک لوسٹوری ہے دوسری فلم رومینٹک کامیڈی ہے.

  • ہیردا ہیرو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

    ہیردا ہیرو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

    رمضان پلے ہیر دا ہیرو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے . ڈرامے میں مرکزی کردار امر خان اور عمران اشرف ادا کررہے ہیں . دیگر کاسٹ میں جان ریمبو،کنزا ملک، عصمت اقبال اور عثمان پیرزادہ کے نام شامل ہیں. اس ڈرامے کے زریعے جان ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ہے. امر خان ڈرامے میں ہیر جٹ کا جبکہ عمران خان بٹ کا کردار ادا کررہے ہیں. اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے امر خان نے لکھا ہے ، اس میں لاہور کے کلچر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی گئی ہے اور ڈرامہ لاہور میں ہی شوٹ ہوا ہے. یہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے کے مشہور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں۔ہیر دا ہیرو کے

    علاوہ بھی بہت سارے رمضان کے پلیز چل رہے ہیں لیکن اس ڈرامے کو شائقین زیادہ پسند کررہے ہیں. امر خان کہتی ہیں کہ ہیر دا ہیرو 80 اور 90 کی دہائی کے ففٹی ففٹی، سونا چاندی اور انکل عرفی جیسے مشہور سچویشنل ڈراموں سے متاثر ہوکر لکھا گیا ہے. مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین اس ڈرامے کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. یاد رہے کہ امر خان نے اس سے پہلے فلم دم مستم لکھی تھی اور چھوٹی سکرین کے لئے امرخان کا یہ پہلا پلے ہے.

  • میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    اداکارہ میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد انہوں نے روضہ رسول پر بھی حاضری دی۔میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران اپنی کچھ وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں ، جن پر ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دی . فلمسٹار میرا اس حوالے سے کہتی ہیں کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنا میری بہت بڑ ی خواہش تھی اور میری خوش نصیبی ہے کہ اس رمضان میں میری یہ دعا خدا نے قبول کر لی. میرا نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کرکے خدا کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر باتیں کرنے کا جو مزہ ہے اسکو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے.فلمسٹار میرا کی عمرہ کے دوران بنائی گئی وڈیو جو کہ خود انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں ان کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اور

    تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں. یاد رہے کہ میرا سے قبل بھی بہت سارے فنکار رمضان میں عمرہ کی سعادت ھاصل کر چکے ہیں. واضح رہے کہ میرا کافی عرصے سے شوبز سے دور نظر آرہی ہیں وہ کم کم پراجیکٹس کررہی ہیں لیکن ان کے مداح ان کو دیکھنا چاہتے ہیں. میرا کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو ایک پراجیکٹ کے حوالے سے سرپرائز دیں گی.

  • تین ماہ تک حسن کے ساتھ میسجز پر بات کی ، اس کے بعد ملی تو …. سنیتا مارشل

    تین ماہ تک حسن کے ساتھ میسجز پر بات کی ، اس کے بعد ملی تو …. سنیتا مارشل

    اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی اور ان کے شوہر حسن کی ملاقات کیسے ہوئی. انہوں نے کہا کہ حسن ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرتے تھے ، ان کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی ایک شو لاہور میں آرگنائز کروا رہی تھی ، میں اس شو کی ماڈل تھی ، میں ریہرسل کے دن پہنچ نہ سکی ، جس دن شو تھا اسی دن میں کراچی سے لاہور آرہی تھی، اسی جہاز میں حسن اور اسکی باس بھی بیٹھے ہوئے تھے ، میں سو رہی تھی آنکھوں پر بڑے بڑے چشمے لگا کر ، حسن کو نہیں پتہ تھا کہ میں کون ہوں ان کی باس نے انکو بتایا کہ میں ایک ماڈ ل ہوں. اب میں سامان لینے کےلئے پہنچی تو وہاں حسن بھی کھڑے تھے مجھے لگا کہ مجھے دیکھ رہے ہیِں. میں نے شو کیا کراچی واپس چلی گئی ، حسن نے مجھے میسجز کرنا شروع کر دئیے . میں عموما اس طرح

    کسی سے بات کرتی نہیں تھی ، لیکن حسن سے تین ماہ تک میسجز پر بات کی ، ساڑھے تین ماہ کے بعد کہا کہ اب ہم ملتے ہیں ، ملی حسن سے تو دیکھا کہ خوبصورت ہیں‌ لیکن بلکی ہیں . انہوں نے ایک سال کے اندر خود سلم کیا . پانچ سال کی دوستی کے بعد شادی کی آج ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں. دو بچے ہیں‌خوش ہیں ایک دوسرے کے ساتھ

  • مجھے اور سیف کوئی ایسا کوئی جنون نہیں کہ ہمارے بچے میڈیا نہ دیکھے کرینہ کپور

    مجھے اور سیف کوئی ایسا کوئی جنون نہیں کہ ہمارے بچے میڈیا نہ دیکھے کرینہ کپور

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے کہا گیا کہ بہت ساری بالی وڈ‌ سلیبرٹیز ایک خاص وقت تک میڈیا کے سامنے اپنے بچے نہیں لاتے ، اور اس پر وہ سختی سے عمل بھی کرتے ہیں، لیکن آپ اور سیف علی خان ایسا کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے ، بلکہ آپ دونوں کے بچے تو بچپن سے ہی میڈیا پر آرہے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں. اس پر کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے اور سیف کو ایسا کوئی جنون نہیں‌ہے کہ ہمارے بچے میڈیا نہ دیکھے، لوگ نہ دیکھیں. مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم کیوں اپنے بچوں کو یہ باور کروائیں کہ وہ کوئی خاص ہیں باقی عام ہیں. جب ہمارے بچوں کے ماں باپ نارمل انسان ہیں ، ہمارے بچے نارمل ہیں تو کیوں انکو وی

    آئی پی بنا کر رکھیں اور وی آئی پی ہونے کااحساس دلوائیں. انہوں نے کہا کہ میں اور سیف جہاں جاتےہیں ہمارے بچے ساتھ ہوتےہیں اور کبھی ہم نے میڈیا سےیہ نہیں‌کہا کہ تصویر نہ لیں. بلکہ خوشی کی بات ہے کہ لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں اور ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں. کرینہ کپور نے کہا انسان کو نارمل ہی رہنا چاہیے اور عام لوگوں کی طرح بی ہیو کرنا چاہیے. باقی ہر کسی کی مرضی ہے وہ جیسے اور جو بھی کرتا ہے ٹھیک کرتا ہے.

  • میرے گھرکے چولہوں میں گیس نہیں جویریا سعود بھڑک اٹھیں

    میرے گھرکے چولہوں میں گیس نہیں جویریا سعود بھڑک اٹھیں

    اداکارہ جویریا سعود نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پوسٹ کی. اس میں وہ غصے کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ، وہ بتا رہی ہیں کہ روزہ کھلنے میں‌ کچھ منٹس باقی ہیں اور ہمارے چولہوں میں گیس نہیں‌ہے. جویریا اپنے گیس کے چولہے آن کرکے دکھا رہی ہیں وڈیو میں اور گیس نہیں ہے. جویریا نے دکھایا کہ ہمارے پاس ایک الیکٹرک چولہا ہے اور اس پر ہلکی آنچ پر چیز بنائی جا سکتی ہے آنچ تیز کریں گے تو چیزیں جل جائیں گی. روزے کا وقت ہو رہا ہے اور ہمارے گھر افطاری میں کچھ بھی تیار نہیں ہے. جویریا نے کہا کہ شرم آنی چاہیے حکومت کو کہ جو اس

    طرح کی چیزوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی. اب جو باہر سے چیزیں لانا افورڈ نہیں کر سکتے وہ کیسے روزہ افطار کریں. بے شرمی کی انتہا ہے. جویریا سعود نے کہا کہ یہ مسلسل ہو رہا ہے کہ عین افطاری کے سے پہلے گیس نہیں ہوتی. سارا دن کا روزہ رکھا ہوتا ہے افطاری میں کچھ نہ ہو تو کتنی بری بات ہے . حکومت کے لئے باعث شرم ہے ایسا ہونا. جویریا نے کہا کہ ایک رمضان کے مہینے میں‌ تو لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے انہیں سکون سے روزہ رکھنے اور کھولنے دیا جائے.

  • ناقدین کی پرواہ نہیں ہے میں اپنے کہے ہوئے لفظوں پر قائم رہتی ہوں ریشم

    ناقدین کی پرواہ نہیں ہے میں اپنے کہے ہوئے لفظوں پر قائم رہتی ہوں ریشم

    اداکارہ ریشم نے کہا ہےکہ ناقدین مجھ پہ جتنی مرضی تنقید کرتے رہیں ، میں ان کی پرواہ نہیں کرتی، ایسی تنقید جو اصلاح کے لئے کی جا رہی ہو اسکی قدر کرتی ہوں لیکن جو تنقید صرف مجھے ٹینشن دینے کے لئے کی جائے اسکی پرواہ نہیں کرتی . انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں دیا. میں جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ کرتی ہوں تو اس پر تنقید کرنے والی بھی آجاتے ہیں ، غلیظ باتیں‌ کرتے ہیں لیکن میں ان باتوں پر بالکل بھی کوئی جواب نہیں دیتی. ریشم نے کہا کہ مجھے خوشی ملتی ہے لوگوں‌ کی مدد کرکے. میں جب بھی کام کرتی ہوں اور میرے پاس پیسے آتے ہیں تو میں پانچ سو لوگوں‌کا لنگر تیار کرتی ہوں. میں خود کھانا بناتی ہوں

    اور بانٹتی ہوں. ریشم نے کہا کہ میں بنیادی طور پر حساس طبیعت کی مالک ہوں. مجھے دکھ ہوتا ہے مصیبت میں گھرے لوگوں کو دیکھ کر، مجھ سے جتنا ہو سکے میں ان کی مدد کرتی ہوں. اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا تو ایک گند بن چکا ہے جہاں ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق لکھتا اور کسی کی بھی عزت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیتا ہے. میں‌ ایسی چیزوں سے دور رہتی ہوں ،بس سوشل میڈیاکا استعمال کچھ کہنے کی حد تک کرتی ہوں کسی کے جھگڑے میں نہیں‌پڑتی نہ کسی کو جواب دیتی ہوں.