Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور سگے بھائی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی

    نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور سگے بھائی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اور شمس الدین صدیقی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جس کی وجہ سے میری ساکھ بری متاثر ہوئی . انہوں نےاپنے وکیل کے زریعے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری سابقہ اہلیہ اور میرے سگے بھائی نواز الدین شمسی کو پابند بنائے جائے کہ یہ دونوں مجھ پہ لگائے الزامات پر مبنی پوسٹوں کو سوشل میڈیا سے نہ صرف ہٹائیں بلکہ معافی بھی مانگیں اور آئندہ سے ایسا نہیں کریں گے یہ تحریری طور پر لکھ کر دیں. نواز الدین صدیقی نے یہ بھی

    الزام لگایا کہ ان دونوں نے دھوکہ دہی سے مجھ سے 21 کروڑ روپے لئے ہیں یہ 21 کروڑ ان سے مجھے واپس دلوائے جائیں. انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ میری سابقہ اہلیہ اور بھائی نواز الدین شمسی نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس کا ازالہ کیا جائے اور یہ دونوں مجھے 100 کروڑ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کریں. یوں نوازالدین صدیقی نے اٹھا لیا ہے اپنی سابقہ اہلیہ اور بھائی کے خلاف ایک سخت ترین اقدام ، دیکھنا یہ ہےکہ عدالت اس کیس میں کیا کرتی ہے اور کس فریق کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • سنجے دت کے ساتھ شوٹنگ کے دوران سنیل شیٹی ہوٹلوں سے کیوں بھاگ جاتے تھے ؟

    سنجے دت کے ساتھ شوٹنگ کے دوران سنیل شیٹی ہوٹلوں سے کیوں بھاگ جاتے تھے ؟

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے نوے کی دہائی میں ایکشن ہیرو کے طور پر فلم انڈسٹری میں‌قدم رکھا بعدازاں انہوں نے کامیڈی کردار بھی کئے اور ہر کردار میں خود کو منوایا. سنیل شیٹی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے اپنے بہت پیارے دوست سنجے دت کے بارے میں بات کی . اور کہا کہ میری اور سنجے دت کی ہمیشہ سے ہی بہت اچھی دوستی رہی ہے اور رہے گی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنجے دت ایک لاجواب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ لاجواب دوست بھی ہیں. انہوں نے کہا

    کہ سنجے دت سکرین پر تو سنجیدہ نظر آتے ہیں لیکن ذاتی زندگی میں وہ نہایت ہی ہنس مکھ اور شرارتی ہیں . سنجے دت ایسا دوست ہے جو آپ کوجہنم سے بھی باہر نکال سکتا ہے . وہ اس حد تک دوستوں کا ساتھ دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر آپ راتوں کو اس کے ساتھ شوٹنگ کر رہے ہیں، یا تو آپ بیٹ مین بنیں یا آپ بھاگ جائیں۔ اور میں ہوٹلوں سے بھاگنے کا انتخاب کیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سنجے دت کے ساتھ گزرا وقت ہمیشہ ہی یادگار رہا ہے اور رہے گا .

  • جب آڈیشن میں موٹاپے کی وجہ سے رد کرتے تھے تو دکھ ہوتا تھا قدسیہ علی

    جب آڈیشن میں موٹاپے کی وجہ سے رد کرتے تھے تو دکھ ہوتا تھا قدسیہ علی

    اداکارہ قدسیہ علی جو جب شوبز انڈسٹری میں آئیں تو ان کا کافی زیادہ وزن تھا ، لیکن اب انہوں نے اپنا وزن حد درجہ کم کر لیا ہے. قدسیہ علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب بھی آڈیشن دینے جاتی تھی تو مجھے کہا جاتا تھا کہ تمہارا تو وزن بہت زیادہ ہے اسکو کم کرو ورنہ کام نہیں‌ملے گا. مجھے بہت دکھ ہوتا تھا جب صرف اس وجہ سے مجھے ریجیکٹ کر دیا جاتا تھا کیونکہ میرا وزن زیادہ تھا. میں نے ہمت نہ ہاری اور لگی رہی . میں نے کسی کے کہنے پر یا کام ھاصل کرنے کے لئے وزن میں کمی نہیں کی ،مجھے جب لگا کہ خود فٹ اور صحتمند رکھنے

    کےلئے وزن میں کمی کرنی چاہیے تو میں نے کرلی. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں‌ہی رنگت اور جسمامت کی بناء پر لوگوں کو ریجیکٹ کیا جاتا ہے باہر کے ملکوں میں ایسا نہیں ہوتا وہاں توکام کی مہارت کو دیکھا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ وزن میں کمی اور وزن کی وجہ سے ریجیکٹ ہونا کافی تکلیف دہ رہا لیکن میں نے بہت کچھ سیکھابھی. قدسیہ نے کہا کہ میرے پاس اب خود کام چل کر آرہا ہے اب مجھے آڈیشن میں‌رد بھی نہیں کیا جاتا.

  • مجھے اپنی بیٹی نیسا پر فخر ہے ہمیشہ اسے سپورٹ کروں گی کاجول

    مجھے اپنی بیٹی نیسا پر فخر ہے ہمیشہ اسے سپورٹ کروں گی کاجول

    بالی وڈ اداکار کاجول اور اجے کی بیٹی نیسا دیوگن کا بھلے ہی انسٹاگرام اکائونٹ نہیں ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر پھر بھی خاصی مقبولیت رکھتی ہیں. کاجول اپنی بیٹی نیسا پر کافی فخر کرتی ہیں. حال ہی میں کاجول سے جب پوچھا گیا کہ وہ نیسا کی مقبولیت کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی پر بہت زیادہ فخر ہے ، میری بیٹی جہاں بھی جاتی ہے اپنی عزت اور وقار کو دائو پر نہیں لگنے دیتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہے.انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ابھی 19 سال کی ہے اور اس عمر میں بھی وہ کافی میچور ہے، میں اپنی بیٹی کی آزادی کا خاص خیال رکھتی ہوں اور اس پر پابندیاں نہیں‌ لگاتی میں اپنی بیٹی کو سپورٹ کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی

    رہوں گی. اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا اس کا حق ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں . میری بیٹی پر میں نے کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی لیکن اس کے باوجود وہ میرے مزاج کے خلاف کچھ نہیں کرتی. انہوں نے کہا کہ نیسا اپنے فیصلوں میں‌آزاد ہے ، جیسے میرے والدین نے مجھے میری زندگی میری مرضی کے مطابق جینے دی میں بھی اپنی بیٹی کواسی طرح آزادی دئیے ہوئے ہوں.

  • زینت امان خود پر بنی میمز سے خوش

    زینت امان خود پر بنی میمز سے خوش

    بالی وڈ اداکارہ زینت امان جنہوں نے 80 کی دہائی میں ہیروئین کے تصور کو بدل کر رکھ دیا. انہوں نے اپنے بولڈ ڈریسز اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں جلد ہی جگہ بنا لی تھی. زینت امان کافی عرصہ سے بالی وڈ سے دور ہیں. حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ بنایا اور اس پر وہ کافی متحرک ہیں، زینت امان اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر بات چیت کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا کہ ان کو خود پر بنے میمز بہت اچھے لگتے ہیں ، پہلے ان میمز کے بارے میں‌نہیں پتہ تھا کہ یہ کیا ہوتے ہیں لیکن میرے بچوں نے مجھے سمجھایا کہ میمز کیا ہوتی ہیں. میرے بچے مجھ پر اور میری بنی تصاویر پر میمز جب دکھاتے ہیں تو دل خوش ہوتا

    ہے کہ لوگ کتنی محنت اور محبت کے ساتھ ایسا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میمز میں پرانی تصاویر کا استعمال خوب ہے، ورنہ تو ان پرانی تصاویر کو اب کون دیکھنا پسند کرتا ہے. واضح رہے کہ زینت امان بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں‌جن کو آج بھی ان کے مداح دیکھنا چاہتےہیں لیکن وہ بالی وڈ کی فلموں سے دور رہتی ہیں اور انہوں نے کافی برس سے کوئی فلم نہیں کی.

  • آدیتیہ چوپڑا نے میرے ساتھ ایکشن فلم بنانے کا وعدہ 30 سال کے بعد پورا کیا شاہ رخ‌خان

    آدیتیہ چوپڑا نے میرے ساتھ ایکشن فلم بنانے کا وعدہ 30 سال کے بعد پورا کیا شاہ رخ‌خان

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم پٹھان کی کامیابی پر کھل کر کی بات اور کیا خوشی کا اظہار. انہوں نے کہا کہ آدیتیہ چوپڑا فلم پٹھان کا پرڈیوسر ہے ، اس نے مجھے فلم ڈر کے کامیاب ہونے کے بعد کہا تھا کہ میں تمہارے لئے ایکشن فلم بنائوں گا. لہذا آدیتیہ نے مجھے ڈر کے ایک ڈیڑھ سال کے بعد کہا کہ میں تمہارے پاس آرہا ہوں فلم کا سکرپٹ سنانے، میں سمجھا کہ وہ کوئی ایکشن فلم سنائے گا جیسا کہ اس نے وعدہ کر رکھا ہے لیکن اس نے مجھے دل والے دلہنیا لے جائیں گے سنائی ، میں سنتا رہا سوچا پہلے ہاف میں ایکشن نہیں‌ہے اگلے

    میں‌ہو گا اینڈ میں ہو گیا لیکن ایکشن سین نہیں‌ آیا ، میں نے کہا کہ یار اس میں ایکشن کہاں ہے؟ کیونکہ تم نے تو میرے ساتھ ایکشن فلم بنانے کا وعدہ کیا ہے. تو آدیتیہ نے کہا کہ اس کے بعد بنائیں گے یہ فلم تو کرو، یوں کرتے کرتے 30 سال گزر گئے ، اور اب جا کر انہوں نے میرے ساتھ پٹھان بنائی ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں. دیر آئے لیکن درست آئے. مجھے امید ہے کہ آدیتیہ میرے ساتھ مزید ایکشن فلمز بنائے گا.

  • امریتا رائو کو ملا سلمان خان کی ہیروئین بننے کا چانس لیکن انکے ساتھ ہو گیا دھوکہ

    امریتا رائو کو ملا سلمان خان کی ہیروئین بننے کا چانس لیکن انکے ساتھ ہو گیا دھوکہ

    ویوا جیسی فلموں سے اپنا نام بنانے والی امریتا رائو جتنی جلدی انڈسٹری میں آگے بڑھیں اتنی ہی جلدی وہ بالی وڈ‌کے منظر سے غائب بھی ہو گئیں. امریتا رائو نے اپنی بائیو گرافی میں لکھا ہے کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ فلم وانٹڈ میں‌مرکزی کردار آفر ہوا تھا لیکن میرے مینجر نے یہ بات مجھ سے چھپائی اور خود ہی انکار کر دیا یہ کہہ کر کے میرے پاس ڈیٹس نہیں ہیں ، امریتا لکھتی ہیں کہ ان کو یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب وہ حیدر آباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں اور وانٹڈ کے پرڈیوسر نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ آپ کے پاس ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے وانٹڈ میں کام نہ کر سکیں ، جس پر امریتا نے کہا کہ لیکن یہ فلم تو مجھے آفر ہی نہیں ہوئی تو

    پرڈیوسر نے کہا کہ آپ کے مینجر نے تو منع کر دیا تھا. امریتا لکھتی ہیں کہ مجھے سلمان خان کی ہیروئین نہ بننے کا افسوس ہے اور رہے گا. دوسری طرف انہوں نے یہ بھی اپنی بائیو گرافی میں لکھا کہ بالی وڈ کی ایک ایکٹریس جس کا نام کے سے شروع ہوتا تھا اس نے مجھے بالی وڈ میں بہت بار گرانے کی کوشش کی، کہا جا رہا ہے کہ امریتا کا اشارہ کرینہ کپور کی طرف ہے کیونکہ فلم ویوا میں انہوں نے شاہد کپور کے ساتھ کام کیا اور ان دونوں‌میں‌کرینہ شاہد کپور کے بارےمیں بہت حساس تھیں اور وہ جس ہیروئین کے ساتھ کام کرتے تھے انکو شک کی نگاہ سے دیکھتی تھیں.

  • خواتین کے لئے الگ مساجد بنائی جائیں راکھی کی اپنی  حکومت سے اپیل

    خواتین کے لئے الگ مساجد بنائی جائیں راکھی کی اپنی حکومت سے اپیل

    بالی وڈ آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت نے حال ہی میں‌ ایک انٹرویو کے زریعے بھارت سرکار سے اپیل کی ہے کہ خواتین کےلئے الگ مسجد بنائی جائے. انہوں نے کہا کہ دبئی میں‌خواتین کےلئے الگ نماز پڑھنے کا انتظام ہے. لیکن بھارت میں ایسا بالکل نہیں ہے. راکھی نے ہاتھ جوڑ کر بھارت سرکار اپیل کی کہ خواتین کے لئے الگ مسجدیں بنائی جائیں جہاں وہ دنیا کے جھنجھٹ چھوڑ کر عبادت آرام سکون سے کر سکیں. انہوں نے کہا کہ گھر میں‌ کبھی دروازے پر گھنٹی بجتی ہے کبھی کسی کا فون آجاتا ہے، سکون سے عبادت کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. انہوں نے کہا کہ امیر سے امیر انسان بھی آخر میں دنیا سے اپنے ساتھ کچھ نہیں‌ لیکر جائیگا بلکہ اس کے اعمال اور دعائیں

    اسکے ساتھ جائیں گی. انہوں نے کہا کہ مرنے کے بعد اللہ ایک ہی قطار میں سب کو کھڑا کرتا ہے ایسا نہیں ہو گا کہ امیروں کی الگ قطار ہو گی اور غریب کے لئے الگ قطار ہو گی . راکھی نے کہا کہ میں نے تو اپنے لمبے نیل بھی کٹوا دئیے ہیں صرف اسلئے کہ سکون سے نماز پڑھ سکوں. لمبے ناخنوں سے تکلیف ہوتی تھی نماز پڑھنے میں‌دقت تھی اب آسانی سے دعا مانگ سکتی ہوں سجدہ کر سکتی ہوں لمبے ناخن مسئلہ نہیں کریں گے.

  • مریم نواز مفت پینٹنگ لینا چاہتی تھی رابی پیرزادہ

    مریم نواز مفت پینٹنگ لینا چاہتی تھی رابی پیرزادہ

    سابقہ اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے مریم نواز کا پوٹریٹ بنایا اور سوچا کہ اس کو فروخت کرکے غریبوں کی مدد کروں گی لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود کسی نے مجھ سے نہیں خریدی ، جبکہ عمران خان کا پورٹریٹ بنائوں تو وہ فورا بک جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو ان کی پینٹنگ دینے کی کوشش کی لیکن پیسوں کے عوض، ان کی ٹیم میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ ہم مریم بی بی کے پوٹریٹ کو آپ سے مفت لینا چاہتے ہیں تو میں نے انکار کر دیا میں نے کہا کہ میں مفت میں نہیں‌دے سکتی ایک تو اس پر

    میرا پینٹ لگتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے میرے ساتھ جڑے غریبوں کا رزق جڑا ہوا ہے . رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے یہ نہیں‌ پتہ کہ مریم نواز کو یہ پتہ ہے کہ نہیں‌ کہ ان کی ٹیم نے مجھ سے ان کے پورٹریٹ کے پیسے مانگے، رابی نے یہ بھی کہا کہ عمرا ن خان کا اللہ کے ساتھ کیا کنکشن ہے یہ ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے میں تو بس ان کے پورٹریٹ بناتی ہوں وہ فورا بک جاتے ہیں لیکن مریم کا پورٹریٹ دو سال تک میرے پاس پڑا رہا کسی نے خریدا نہیں.

  • راکھی ساونت مولانا طارق جمیل کو سننے لگیں

    راکھی ساونت مولانا طارق جمیل کو سننے لگیں

    بالی وڈ رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے جب سے اسلام قبول کیا ہے وہ نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کے معاملے میں‌کافی پرجوش نظر آتی ہیں. وہ اکثر اپنے روزے اور عبادات کا زکر اپنی وڈیوز میں کرتی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شئیر کی ہے جس میں وہ مولانا طارق جمیل کو سن رہی ہیں اور مولانا طارق جمیل اس بیان میں خدا کی بڑائی بیان کرنے کے ساتھ معاف کردینے کی صفت کو بیان کررہے ہیں. راکھی ساونت اسے غور سے سن رہی ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راکھی اس طرح کا کسی کا بیان سن رہی ہیں اس سے پہلے بھی وہ

    ایسی احادیث سنتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں جو اسلام کی بڑائی کو بیان کرتی ہیں. واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی نامی لڑکے کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اسلام قبول کیا اور وہ اسلام قبول کر کے کافی خوش نظر آتی ہیں. وہ نماز پڑھنے کے ساتھ روزہ رکھتی ہیں. راکھی ساونت کو جب سے ان کے شوہر نے دھوکہ دیا ہے اس کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئی تھیں لیکن انہوں نے اپنے آپ کو ایک بار مضبوط بناتے ہوئے اپنے کیرئیر پر توجہ دینا شروع کر دی ہے.