Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

    شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

    قصور
    شہر کے دو بڑے مزارات دربار بابا شاہ کمال چشتی اور دربار بابا بلھے شاہ پر پارکنگ فیس پر من مانیاں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں دربار بابا شاہ کمال چشتی کے پارکنگ اسٹینڈ پر موٹر سائیکل سواروں سے 30 روپے جبکہ دربار بابا بلھے شاہ کے پارکنگ اسٹینڈ پر 40 روپے فی موٹر سائیکل وصول کیے جا رہے ہیں
    جبکہ ہیلمٹ کے پیسے الگ سے 20 روپیہ وصول کئے جا رہے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جاری کی جانے والی پرچی پر گاڑی، موٹر سائیکل یا سائیکل کی فیس واضح طور پر درج ہی نہیں، جس سے وصولی کے طریقہ کار پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں
    شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ پارکنگ فیس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اور واضح ریٹ لسٹ آویزاں کرے تاکہ زائد یا غیر قانونی وصولی کا راستہ روکا جا سکے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

  • موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    قصور
    موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس کے حوالے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے گلی حضرت بابا سید چراغ شاہ ہمدانی کے قریب شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔م
    عینی شاہدین کے مطابق ملزم موقع پر موٹر سائیکل چوری کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے قابو کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایک مبینہ منشیات فروش سے منشیات لینے آیا تھا، جس نے اسے موٹر سائیکل چوری کرنے کا کہا تھا
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مذید پوچھ گچھ جاری ہے اور مبینہ سہولت کار کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے
    پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے کے شہریوں نے بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

  • سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں سیریل ریپیسٹ ہلاک ہو گیا

    سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں سیریل ریپیسٹ ہلاک ہو گیا

    قصور
    سی سی ڈی قصور کیساتھ مقابلے میں سیریل ریپیسٹ ہلاک ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی قصور کی زبردست کارروائی میں 3 کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سیریل ریپسٹ طارق شفیع سی سی ڈی قصور کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا
    ڈی ایس پی سی سی ڈی عتیق ڈوگر اور ان کی ٹیم کی محنت اور پرعزم طریقے سے کی گئی کارروائی پر متاثرہ بچیوں کے والدین نے سی سی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا
    بچیوں کے والدین انتہائی کرب سے گزر رہے تھے
    سی سی ڈی کی اس کارروائی سے مطمئن اور پرسکون نظر آ رہے ہیں

  • ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کی وفات،گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کی وفات،گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    قصور
    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم انتقال کر گئیں
    قصور: ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن / ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر (ڈی آئی او) قصور تابندہ سلیم انتقال کر گئیں
    ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق مرحومہ کی صاحبزادی نے کی، جس کے بعد صحافتی اور سرکاری حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی
    تابندہ سلیم محکمہ اطلاعات میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات، خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں انہوں نے ضلع قصور میں معلومات کی بروقت فراہمی اور میڈیا کے ساتھ مؤثر روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا
    ان کے انتقال پر صحافیوں، سرکاری افسران اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے
    مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں
    اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین

  • 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،ڈرون ایکٹیویٹی پر پابندی

    30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،ڈرون ایکٹیویٹی پر پابندی

    قصور
    قصور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، آؤٹ ڈور ڈرون ایکٹیویٹی پر 30 روزہ پابندی
    قصور: حکومت پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون ایکٹیویٹی پر 30 روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا۔ پابندی کا اطلاق قصور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع پر فوری طور پر ہوگا۔
    حکام کے مطابق بغیر اجازت ڈرون اڑانے، فضائی ویڈیوگرافی یا کسی بھی قسم کی آؤٹ ڈور ڈرون سرگرمی قانوناً ممنوع ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان سمیت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس تنصیبات اور عوامی اجتماعات کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی غیر قانونی ڈرون سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں۔
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر پابندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

  • دوستوں پراندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے بعد دوسرے فریق نے بھی درخواست دے دی

    دوستوں پراندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے بعد دوسرے فریق نے بھی درخواست دے دی

    قصور
    قصور کے نواحی علاقے موضع نوری والا حدود تھانہ گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ ماہ تلخ کلامی کے بعد دوستوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کے فریق نے بھی مدعی فریق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے
    درخواست کے مطابق، مدعی فریق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دو کروڑ روپیہ مالیت کا ٹریکٹر، کار، موٹر سائیکل، اناج، گھر، ڈیرہ اور دیگر قیمتی سامان کو آگ لگا کر جلا دیا
    یاد رہے کہ اس سے قبل اسی واقعہ میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے
    پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام و دکانداروں کا احتجاج

    پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام و دکانداروں کا احتجاج

    قصور
    رمضان میں پھلوں و سبزیوں کی قیمتیں بدستور بلند، شہریوں اور دکانداروں کا احتجاج
    ماہِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی قصور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے
    اگرچہ شہریوں کا کہنا ہے کہ نرخ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کسی حد تک بہتر ہیں، تاہم عوام کو مکمل ریلیف تاحال نہیں مل سکا
    مارکیٹ سروے کے مطابق سرکاری نرخ نامے کے برعکس دکاندار کیلا 250 تا 350 روپے فی درجن، انگور 1200 روپے فی کلو، اسٹرابری 750 تا 900 روپے فی کلو جبکہ سیب 350 تا 600 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں
    دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ فورسز کو چاہیے کہ وہ بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کریں جو مبینہ طور پر بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں
    ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری اسی وقت نظر آئے گی جب بڑے مگرمچھوں کو بھی پکڑا جائے
    چھوٹے تاجروں نے شکوہ کیا کہ میڈیا پر قیمتیں آنے کے بعد حکومتی کارروائیوں کا زیادہ تر دباؤ نچلی سطح کے دکانداروں پر ڈالا جاتا ہے جبکہ بڑے سپلائرز کے خلاف مؤثر قدم نہیں اٹھایا جاتا
    دوسری جانب شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے

  • پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس ،ہڑتال کی وارننگ

    پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس ،ہڑتال کی وارننگ

    قصور
    پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف انجمن تاجران کی پریس کانفرنس، ہڑتال کی وارننگ
    انجمن تاجران قصور کی جانب سے پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجمن موبائل، قصاب، دودھ دہی، سبزی و فروٹ منڈی اور دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی
    تاجر نمائندگان کا کہنا تھا کہ پیرا فورس کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، اختیارات سے تجاوز کیا جا رہا ہے اور تاجروں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ جنرل سیکرٹری آصف کھوکھر اور چیئرمین شیخ شہزاد ساجد نے مؤقف اختیار کیا کہ پرائس کنٹرول لسٹ کی تیاری میں تاجروں کو شامل نہیں کیا جاتا جبکہ موجودہ حالات میں خریداری قیمت سے کم ریٹ پر فروخت ممکن نہیں
    صدر اکرم مغل نے مطالبہ کیا کہ اتارے گئے دکانوں کے شیڈ دوبارہ نصب کیے جائیں اور تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔ تاجر رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ضلع بھر میں ہڑتال اور کاروباری مراکز بند کرنے کی کال دی جائے گی۔
    پریس کانفرنس میں غلہ منڈی سمیت مختلف مارکیٹوں کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی اور آئندہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا

  • افغان باشندوں بارے ضلعی انتظامیہ نے عوام کے نام اہم وارننگ جاری کر دی

    افغان باشندوں بارے ضلعی انتظامیہ نے عوام کے نام اہم وارننگ جاری کر دی

    قصور
    ضلعی انتظامیہ قصور نے ضلع بھر کے شہریوں کے نام اہم وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے
    ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی افغان شہری کو مکان، دکان یا دیگر جگہ کرائے پر دینے سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
    انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات حکومتی ہدایات کی روشنی میں کئے جا رہے ہیں تاکہ غیر قانونی رہائش اور کاروباری سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے
    حکام نے واضح کیا ہے کہ مکان مالکان، دکاندار اور پراپرٹی ڈیلرز کرایہ داری سے قبل مکمل کوائف اور قانونی حیثیت کی جانچ ضرور کریں
    ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد میں مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں
    کسی بھی مشتبہ افغان شہری و خاندان کی اطلاع ریسکیو 15 پر قصور پولیس کو دیں
    آپکی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی

  • قصور کا رہائشی 18 سال بعد انڈین جیل سے رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گیا

    قصور کا رہائشی 18 سال بعد انڈین جیل سے رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گیا

    قصور
    انڈین جیل سے قصور کا رہائشی 18 سال بعد رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی محمد اقبال بھٹی تقریباً 18 سال بھارتی جیل میں قید رہنے کے بعد رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گیا
    قصور کے رہائشی محمد اقبال بھٹی کو 2008 میں بھارت میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں اس پر جاسوسی اور حساس دستاویزات رکھنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا تھا
    بعد میں مقدمہ بھارتی عدالت میں چلا اور بھارتی عدالت نے 17 سال قید کی سزا سنائی مگر سزا پوری ہونے کے بعد رہا نا کیا گیا تھا

    پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں اور دونوں ممالک کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت کارروائی مکمل ہونے پر ان کو گزشتہ دن واہگہ بارڈر لاہور پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا جہاں سے وہ اپنے وطن پہنچ کر اپنے گھر واپس پہنچے