Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • قصور کا رہائشی بلوچستان میں اغواء ،ویڈیو میں آرمی چیف و وزیر اعلی سے اپیل کر دی

    قصور کا رہائشی بلوچستان میں اغواء ،ویڈیو میں آرمی چیف و وزیر اعلی سے اپیل کر دی

    قصور
    نواحی گاؤں کا رہائشی بی ایل اے کے ہاتھوں اغواء،ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ راؤخانوالہ کے قریبی گاؤں مرزے والا حدود تھانہ راجہ جمگ کا رہائشی احسن علی ولد غلام علی کو دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان میں اغوا کر لیا
    احسن علی قصور سٹی میں ڈاکٹر ناصر صدیق کے ہیرنگ سینٹر پر کام کرتا ہے اور بلوچستان میں میڈیکل کیمپ میں آیا تھا
    اغواء کاروں نے احسن علی کی ویڈیو بنا کر لواحقین کو بھیج دی ہے جس میں ایک کروڑ روپیہ تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے
    واضع رہے کہ احسن کے دو ساتھیوں کو اغوا کاروں نے قتل کر چکے ہیں
    احسن نے دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے اپنے ورثاء ،وزیر اعلی پنجاب و آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی ہے

  • کبوتر بازی کی آڑ میں جوا کرتے ملزمان گرفتار،حوالات منتقل

    کبوتر بازی کی آڑ میں جوا کرتے ملزمان گرفتار،حوالات منتقل

    قصور
    تحصیل چونیاں میں پولیس کی کبوتر بازوں کے خلاف کاروائی
    تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او محمد عامر ذوالفقار نے خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ نواحی علاقے بہڑ وال میں چھاپہ مارا، جہاں کبوتر بازی کی آڑ میں جوا کھیلا جا رہا تھا
    کارروائی کے دوران متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
    گرفتار ہونے والوں میں ابرار حسین، عمران بھٹی، اشفاق احمد، امجد علی، محمد آصف، صابر علی اور تیمور بھٹی شامل ہیں، جن کا تعلق مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے
    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوا پر لگی نقدی، کئی کبوتر اور پنجرے بھی برآمد کر لیے ہیں
    تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔
    علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے مثبت اقدام قرار دیا ہے

  • مرضی کی قیمتیں ،آج عید ہے اس لئے مہنگائی ہے،انتظامیہ بے بس

    مرضی کی قیمتیں ،آج عید ہے اس لئے مہنگائی ہے،انتظامیہ بے بس

    عیدالفطر کے دن قصور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری ریٹ سے کئی گنا زائد
    قصور میں عیدالفطر کے موقع پر قصور شہر میں عام خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا شہریوں کے مطابق، سادہ نان 20 روپے کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ روغنی نان 50 روپے فی روٹی بکتا رہا۔
    تیل و دودھ کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ سے تجاوز کر گئی؛ ایل پی جی 420 روپے فی کلو اور دودھ 280 روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔ گوشت کی قیمتیں تو مزید غیرمعمولی تھیں، بڑے گوشت کی قیمت 800 روپے کی بجائے 1300 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ بکرا گوشت 3000 روپے فی کلو پر فروخت ہوا۔ دکاندار اور فروشندگان اپنی مرضی کے دام مقرر کرتے ہوئے کہتے رہے کہ “آج عید کا دن ہے۔”
    شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن یہ زیادتی ناقابل قبول ہے، اور سرکاری ریٹ پر اشیاء دستیاب نہیں ہونے سے عام لوگ شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔
    پیرا فورس کی کارروائی صرف ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کے چالان تک محدود رہی، جبکہ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ پر قیمتوں کی نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا
    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور مارکیٹ میں اضافی قیمتیں لگانا عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے، اور متعلقہ حکام فوری اقدامات کے بغیر اس صورتحال پر قابو نہیں پاسکتے

  • قتل اور اقدام قتل کے دو ملزمان بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

    قتل اور اقدام قتل کے دو ملزمان بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

    قصور
    قتل اور اقدام قتل کیس میں بڑی پیش رفت، دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
    قصور میں تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا
    ایس ایچ او محسن سندھو کی سربراہی میں ہونے والی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کو جدید ناجائز اسلحہ سمیت قابو کیا
    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی دو رائفلیں اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں
    یاد رہے کہ ملزمان نے تقریباً بیس روز قبل چک اٹھارہ تحصیل چونیاں میں اندھا دھند فائرنگ کر کے شہری عبدالرزاق کو قتل جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا
    پولیس نے گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا ہے جبکہ مذید تفتیش جاری ہے

  • عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار

    عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار

    قصور
    عیدالفطر کے موقع پر شہر اور گردونواح میں شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
    تھانہ صدر قصور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شراب کی 100 بوتلیں برآمد کر لیں اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا
    پولیس کے مطابق ایس ایچ او تصدق حسین کھوکھر کی سربراہی میں پیرووالا روڈ کے قریب سپیشل ناکہ بندی کے دوران کارروائی عمل میں لائی گئی جہاں کوٹ عثمان خاں قصور کا رہائشی ملزم یعقوب عرف سنی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شراب شہر میں سپلائی کر رہا تھا
    گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی 100 بوتلیں شراب تحویل میں لے کر اس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مذید تیز کیا جائے گا

  • قصور میں خسرے کی وباء کا خدشہ،کئی بچے ہسپتال داخل

    قصور میں خسرے کی وباء کا خدشہ،کئی بچے ہسپتال داخل

    قصور میں خسرہ کی وباء کا خدشہ، 7 بچے متاثر ، بروقت کارروائی پر ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا

    قصور کے نواحی علاقے موضع ویر کے نول نزد تلونڈی میں خسرہ کے کیسز سامنے آنے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ریسکیو 1122 کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے وزٹ کے دوران ابتدائی طور پر 5 بچوں میں خسرہ کی علامات کی نشاندہی کی
    تاہم بعد ازاں مذید کیسز سامنے آنے پر متاثرہ بچوں کی تعداد 7 ہو گئی
    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی قریبی ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا
    ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اطلاع دینے والے ڈاکٹر خود محکمہ صحت سے وابستہ ہیں اور اپنی بہن کے گھر آئے ہوئے تھے جہاں بچوں کو چیک کرنے پر خسرہ کی علامات ظاہر ہوئیں
    مذید انکشاف ہوا کہ گاؤں میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہیں لگائی گئی جس کے باعث بیماری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا
    صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر محکمہ صحت قصور کے انچارج ڈاکٹر فیصل کو آگاہ کیا گیا جن کی ہدایت پر ہیلتھ ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر اسکریننگ کی
    مذید متاثرہ بچے سامنے آنے پر ریسکیو اہلکاروں نے تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بہتر علاج کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا
    متاثرہ بچوں میں 2 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں
    تمام بچوں کو مذید علاج اور نگرانی کے لیے THQ اسپتال چونیاں میں داخل کر دیا گیا ہے
    محکمہ صحت نے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن اور سرویلنس شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ ممکنہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے

  • سردی کی لہر واپس ،17 سے 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

    سردی کی لہر واپس ،17 سے 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

    قصور میں سردی کی لہر واپس، بارش سے گلیاں اور بازار زیرِ آب
    17 سے 20 مارچ تک بارشوں کا الرٹ جاری
    قصور شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث سردی کی لہر ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جس سے موسم میں خنکی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔
    بارش کے بعد شہر کی متعدد گلیاں اور اہم بازار پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
    پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے آمد و رفت دشوار ہو گئی جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں کے باہر پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں
    محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 سے 20 مارچ تک قصور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مزید بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے
    تاجروں کے مطابق خراب موسم کے باعث خریداروں کی تعداد کم ہو گئی ہے جس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی سست پڑ گئی ہے
    موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید مسائل سے بچا جا سکے

  • دربار بابا بلہے شاہ کے مزار کے قریب گندگی کے ڈھیر ،انتظامیہ بے خبر

    دربار بابا بلہے شاہ کے مزار کے قریب گندگی کے ڈھیر ،انتظامیہ بے خبر

    قصور
    ریلوے روڈ، گھیڑ کھوں لنڈا بازار چوک میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی کھلم کھلا خلاف ورزی سامنے آ گئی حضرت بابا بلھے شاہؒ کے دربار سے چند گز کے فاصلے پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں اور دور دراز سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    مقامی دکانداروں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود صفائی عملہ موقع پر نہیں پہنچا، نالیاں بند ہیں اور تعفن پھیل رہا ہے، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے
    زائرین نے شکایت کی ہے کہ دربار کے قریب ایسی صورتحال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور میونسپل کارپوریشن سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے
    تاحال متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے

  • اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

    اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

    قصور
    ضلع قصور میں اینٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے سرکاری طور پر اینٹوں کا ریٹ 12000 روپے فی ہزار اینٹ مقرر ہے، تاہم سموگ اور دھند کے باعث بھٹہ خشت بند ہونے سے مارکیٹ میں اینٹوں کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔
    ذرائع کے مطابق بھٹے بند ہونے کے دوران اینٹوں کی قیمت بڑھ کر 25000 روپے فی ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں بھٹوں کی جزوی بحالی اور سپلائی میں بہتری کے بعد قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے اور اس وقت اینٹوں کا ریٹ تقریباً 18000 روپے فی ہزار کے قریب بتایا جا رہا ہے۔
    مقامی شہریوں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اینٹوں کی قیمتوں میں اس اضافے نے تعمیراتی اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

  • گوشت کی قیمتوں میں اضافہ،عام شہریوں کی قیمت خرید سے بڑھ کر،نوٹس کی اپیل

    گوشت کی قیمتوں میں اضافہ،عام شہریوں کی قیمت خرید سے بڑھ کر،نوٹس کی اپیل

    قصور میں گوشت کی قیمتیں عام شہریوں کے لیے باعث تشویش
    قصور میں گوشت کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق بڑے گوشت کی قیمت فی کلو 800 روپے مقرر ہے، تاہم قصائی حضرات یہ گوشت فی کلو 1300 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔
    اسی طرح بکرے کے گوشت کی قیمت بھی عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے اور یہ فی کلو 2800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
    اہلیان قصور نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی قیمتوں پر فوری کنٹرول اور مارکیٹ مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے