Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • پولیس نوٹس کے باوجود سرعام پرچی جواء جاری،نوٹس کی اپیل

    قصور کی عوام جواریوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے، سرعام جوا پرچی جاری ہے
    دن ہو یا رات قصور کی چیمبر مارکیٹ میں عرصہ دراز سے جواء پرچی مقامی پولیس کے نوٹس میں ہونے کے باوجود جاری ہے
    اسلام عرف سلامو درزی عرصہ دراز سے قصور شہر میں سرعام عام جواء کروانے میں مصروف ہے
    ریکارڈ یافتہ اسلام درزی کا یوں سرعام جواء کروانا پولیس کے لیے لمحہ فکر اور لوگوں کے لئے سخت مشکل کا باعث ہے

    شہریوں کا کہنا ہے سلامو درزی کے کئی دوست پولیس ملازمین کا روزانہ کی بنیادوں پر جوے کے اڈے پر آنا کیا سلاموں کی پشت پناہی اور کمیشن وصول کرنا ہے؟ اور پولیس کے اعلی افسران کی نظروں سے یہ سب اوجھل کیوں ہے؟
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

  • پیشہ ور بھکاریوں کی آمد،اصل حقدار اپنے حق سے محروم

    قصور
    عید کے قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار،لوگوں کو مجبور کرکے صدقہ،خیرات اور فطرانہ لینے لگے،اصل حقدار محروم،انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے قصور ضلع بھر میں عید کے دن قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاریوں نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے
    لوگوں کو طرح طرح کے واسطے ڈال کر ان کو مجبور کرکے صدقہ خیرات اور فطرانہ کی رقم مانگ رہے ہیں جس کے باعث اصل اور اولین حقدار قریبی رشتہ دار،محلے دار،مدارس و دیگر کی حق تلفی ہو رہی ہے کیونکہ ہر بندہ مہنگائی کے اس دور میں اس قابل نہیں کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کو خیرات و صدقات دینے کے بعد دوسروں کو بھی دے سکے
    ان پیشہ ور بھکاریوں کے پاس مانگنے اور لوگوں کو مجبور کرنے کے طرح طرح کے ڈھنگ ہیں اور باوجود منع کرنے کے بھی یہ لوگوں سے اس وقت تک مانگتے رہتے ہیں جب تک ان کو کچھ نا کچھ دے نا دیا جائے

    ان پیشہ ور بھکاریوں کے باعث لوگ سخت مشکل کا شکار ہیں اور اصل حقدار اپنے حق سے محروم ہو رہے ہیں
    سینئیر صحافیوں کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت 4 کروڑ کے قریب پیشہ ور بھکاری روزانہ 38 ارب روپے سے زائد بھیک مانگتے ہیں اور اصل حقداروں کو ان کے حق سے محروم کرتے ہیں لہٰذہ گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ صدقہ خیرات اور فطرانہ اصل مصارف تک پہنچ سکے

  • قصور کا رہائشی بی ایل اے کے ہتھے چڑھ گیا،ویڈیو وائرل

    قصور
    گزشتہ دنوں قصور کی تحصیل چونیاں کے رہائشی کوئلہ خریدنے گئے تاجر کو بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے اغواء کرکے ملٹری انٹیلیجنس کا اہلکار ظاہر کرکے ویڈیو وائرل کر دی،مغوی کی بازیابی کیلئے گورنمنٹ سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں کی طرف سے ایک ویڈیو وائرل کی گئی جس میں 6 کے قریب بی ایل اے کے دہشتگردوں نے محمد فیصل ولد بشیر احمد سکنہ رہائشی تحصیل چونیاں قصور پر اے کے 47 اور ایم 4 رائفلیں تانی ہوئی ہیں اور ویڈیو کے شروع میں مغوی کی طرف سے اکتوبر بروز بدھ کے الفاظ سے بولنے کا آغاز ہوا ہے جس میں مغوی اپنا نام اور ایڈریس بتا کر ریاست پاکستان سے دردمندانہ اپیل کر رہا ہے کہ اس کو رہا کروا جائے او بی ایل اے کے دہشتگردوں کے مطالبات مانے جائیں اور اس کے گھر والے احتجاج کریں
    مذکورہ شحض کوئلے لینے کیلئے بلوچستان گیا تھا جسے بی ایل اے نے اغواء کیا اور اسے پاکستان آرمی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی کا اہلکار ثابت کرنے کی کوشش کی جو کہ قطعاً غلط ہے تاہم مذکورہ شحض قصور کی تحصیل چونیاں کا ہی رہائشی ہے اور اس سے قبل بھی کوئلہ لینے بلوچستان جاتا رہا ہے
    اس بار اسے اغواء کرکے بی ایل اے کے دہشتگردوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے اس کی ویڈیو وائرل کی ہے
    گورنمنٹ سے مغوی کے خاندان اور اہلیان علاقہ کی اپیل ہے کہ جلد سے جلد مغوی کو بازیاب کروایا جائے

  • 17 سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    قصور
    17 سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں 17 سال سے مفرور مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    تھانہ صدر چونیاں کے ایس ایچ او محمد ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ 535/08 میں 17 سال سے مفرور اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری محمد سرور کو گرفتار کیا
    اشتہاری محمد سرور نے سال 2008 میں نوشہرہ کے علاقہ میں شہری امین کو ناحق قتل کیا تھا اور روپوش ہو گیا تھا
    تھانہ صدر چونیاں پولیس نے حسب ضابطہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

  • مین سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سخت مشکلات

    قصور
    نواحی علاقے کے لوگ سڑک کی وجہ سے سخت پریشان،ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے حاجی گگہ میں عرصہ دراز سے اہلیان علاقہ مین سڑک کی وجہ سے سخت پریشان ہیں
    ٹوٹے ہوئے مین راستے پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں نیز زیادہ تر ان گڑھوں میں پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کا گزرنا سخت مشکل ہے
    خاص کر بزرگ لوگ اس راستے کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور نہیں گزر سکتے

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر راستے کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈسٹرکٹ کورٹس میں پولیس کسٹڈی میں ہتھکڑیاں لگے شحض کا قتل،شہریوں میں تشویش

    قصور
    گزشتہ دن ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں عدالت کے باہر پولیس کسٹڈی میں قتل پر شہریوں میں سخت تشویش

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور پولیس کی کسٹڈی میں ہتھکڑیاں لگے شخص کو ڈی پی او آفس کے سامنے قتل کرنے پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں کئی لوگوں کے پولیس کسٹڈی میں قتل ہونے کے باوجود اور سخت سیکیورٹی میں ایک بار پھر سے پولیس کسٹڈی میں سرعام قتل کی واردات پر شہری سوال کر رہے ہیں کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود قاتل اسلحہ لے کر اندر کیسے پہنچا اور سرعام قتل کے بعد اتنی آسانی سے کیسے بھاگ نکلا؟
    حالانکہ جس جگہ قتل ہوا اسی جگہ واک تھڑو گیٹ لگا کر تلاشی کی جاتی ہے
    شہریوں کا سوال ہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے لوگ قتل ہوئے جن کے بیشتر مجرمان پکڑے گئے تاہم کیا ان کی معاونت کرنے والے بھی پکڑے گئے؟
    اور اندر اسلحہ لیجانے کی یہ معاونت کر کون رہا ہے آخر معاون لوگ کب نشان عبرت بنیں گے؟

    گزشتہ دن قصور ڈی پی او آفس کے سامنے عدالت پیشی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی عدالت میں پیشی تھی جس کے خلاف اس کے سسرال نے اغواء کا پرچہ کروا تھا اور وہ پولیس کسٹڈی میں تھا
    مقتول نوجوان وقاص کا تعلق نواہی گاؤں روشن بھیلہ سے تھا
    اور وقاص کے خلاف اغواء کا مقدمہ تھانہ شیخم میں درج تھا جس پر پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے عدالت اور ڈی پی او آفس کے دروازے پر مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا حالانکہ عدالت میں لڑکی نے اپنے خاوند وقاص کے حق میں بیان دے دیا تھا اور اس کی رہائی تھی

  • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،اہم فیصلے

    قصور
    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے
    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران علی،ڈی پی او محمد عیسی خان سکھیرا،کرنل رفیع اللہ اور دیگر افسران نے شرکت کی جس نو ایجنڈوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
    سول ڈیفنس نے غیر قانونی پٹرول پمپس،منی پٹرول پمپس، ایل پی جی ری فلنگ شاپس کی نشاندہی کی اور
    کاروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر، سول ڈیفنس اور پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی
    پنجاب روڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حادثات کی روک تھام کیلئے سڑکوں پر برجز کے دونوں اطراف وال لگائی جائینگی اور
    نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف کاروائی کیلئے ایکسائز،ٹریفک، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی نیز ملتان روڈ پر ایک چیکنگ پوائنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
    تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تجاوزات پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی
    جبکہ نان رجسٹرڈ مدارس کو جلد از جلد رجسٹر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی
    اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

  • قصور کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ،30 لاکھ تاوان

    قصور
    قصور کا رہائشی 65 سالہ بزرگ شحض کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا،تشدد کی ویڈیو لواحقین کو وصول،30 لاکھ روپیہ تاوان کا مطالبہ،لواحقین کی وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فریاد

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن کے علاقے جماعت پورہ کا 65 سالہ بزرگ شخص محمد حنیف کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا
    اغواء کاروں نے محمد حنیف ارشد کے لواحقین سے 30 لاکھ کا مطالبہ کیا اور اغواء کاروں نے حنیف ارشد پر تشدد کی ویڈیو بھی لواحقین کو بھیج دی جس پر لواحقین نے
    تھانہ بی ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروا دیا
    لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر میں ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں تو ہم 30 لاکھ کہاں سے دینگے
    مغوی کے بچوں نے بتایا کہ ہمارا باپ بوڑھا شحض ہے
    اس کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے
    ہم غریب اور بے بس ہیں
    وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ہمارے باپ کو اغواء کاروں سے بازیاب کروا کر دیں
    اور ہمیں انصاف مہیا کیا جائے

  • کروڑوں کی لاگت سے لگائے فلٹریشن پلانٹس بند،عوام گندا پانی پینے پر مجبور

    قصور
    نواحی گاؤں موضع مان کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور،کڑوروں روپیہ لگا کر بھی گورنمنٹ کی طرف سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال،اہلیان علاقہ کا ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع مان کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے
    گورنمنٹ کی طرف سے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے تاہم ایک سے دو ہفتے چلنے کے بعد دوبارہ بند ہو گئے تھے
    جن کی مشیری اکھاڑ کر چور لے گئے ہیں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی جگہ گندگی کا ڈھیر پڑا رہتا ہے
    صاف پانی کی فراہمی نا ہونے پر آمر مجبوری اہلیان علاقہ گندہ پانی پیتے ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں
    اس پریشانی بابت کم و تین سے مرتبہ اہلیان علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور کو درخواستیں دی ہیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی
    اہلیان علاقہ نے نئے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر واٹر فلٹریشن پلانٹس کو دوبارہ چلوانے کا مطالبہ کیا ہے

  • گھر میں گھس کر مارپیٹ اور تشدد ،ڈی پی او سے انصاف کی اپیل

    قصور
    منڈی عثمان والا کے علاقہ میں بااثر لوگ محنت کش کے گھر میں گھس گئے اور مار پیٹ کرکے زخمی کرنے کے بعد قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے ایف آئی آر درج کی تاہم پولیس نے گھر میں داخل ہو مارپیٹ کی دفعات نہیں لگائیں اور نا ہی ملزمان کو گرفتار کیا
    تفصیلات کے مطابق محمد منشاء ولد محمد رمضان قوم انصاری سکنہ سکنہ نتارا کامل حدود منڈی عثمانوالہ نے ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ کو 14/3/2025 کو درخواست دی کہ محمد راشد ولد عبد الرشید مسلح پسٹل، محمد ارشد ولد محمد رمضان مسلح کلہاڑی، محمد عدیم ولد احمد دین مسلح بندوق، ساکنان تارا کامل و بازی فارم تحصیل و ضلع قصور نے مورخہ 2025-03-5 بوقت ساڑھے 7 بجے گالی گلوج شروع کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی میرے گھر کا بیرونی دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور مجھے مارنے لگے
    تو گھر میں موجود سائل کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے نے سائل کی جان بخشی کروانی چاہی تو ملزمان نے انہیں بھی مارا پیٹا جس سے ہم سب شدید زخمی ہو گئے
    شور و غل سن کر فوری موقع پر محمد فیصل ولد محمد منشاء پہنچا اور منت سماجت کر کے ملزمان سے ہماری جان بخشی کروائی سائل نے فوری ریسکیو 15 پر کال کی تو علاقہ کی پولیس موقع پر پہنچتے ہی ملزمان گالی گلوچ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے
    پولیس نے موقع دیا اور جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کرکے ایف آئی آر درج کر لی تاہم اس میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی دفعات شامل نہیں
    اور ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی
    متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے