قصور
منڈی عثمان والا کے علاقہ میں بااثر لوگ محنت کش کے گھر میں گھس گئے اور مار پیٹ کرکے زخمی کرنے کے بعد قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے ایف آئی آر درج کی تاہم پولیس نے گھر میں داخل ہو مارپیٹ کی دفعات نہیں لگائیں اور نا ہی ملزمان کو گرفتار کیا
تفصیلات کے مطابق محمد منشاء ولد محمد رمضان قوم انصاری سکنہ سکنہ نتارا کامل حدود منڈی عثمانوالہ نے ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ کو 14/3/2025 کو درخواست دی کہ محمد راشد ولد عبد الرشید مسلح پسٹل، محمد ارشد ولد محمد رمضان مسلح کلہاڑی، محمد عدیم ولد احمد دین مسلح بندوق، ساکنان تارا کامل و بازی فارم تحصیل و ضلع قصور نے مورخہ 2025-03-5 بوقت ساڑھے 7 بجے گالی گلوج شروع کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی میرے گھر کا بیرونی دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور مجھے مارنے لگے
تو گھر میں موجود سائل کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے نے سائل کی جان بخشی کروانی چاہی تو ملزمان نے انہیں بھی مارا پیٹا جس سے ہم سب شدید زخمی ہو گئے
شور و غل سن کر فوری موقع پر محمد فیصل ولد محمد منشاء پہنچا اور منت سماجت کر کے ملزمان سے ہماری جان بخشی کروائی سائل نے فوری ریسکیو 15 پر کال کی تو علاقہ کی پولیس موقع پر پہنچتے ہی ملزمان گالی گلوچ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے
پولیس نے موقع دیا اور جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کرکے ایف آئی آر درج کر لی تاہم اس میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی دفعات شامل نہیں
اور ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی
متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے
Tag: Ghani Mehmood Kasuri
گھر میں گھس کر مارپیٹ اور تشدد ،ڈی پی او سے انصاف کی اپیل
سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے زخمی،ہسپتال منتقل
قصور
نجی ھاؤسنگ سوسائٹی کا گارڈ زخمی،ھسپتال منتقلتفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے قریب واقع بسمہ اللہ ھاوسنگ اسکیم کا سیکیورٹی گارڈ فائر لگنے سے زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے مریض کو ہسپتال منتقل کردیا
مصطفی آباد کے قریب واقع بسم اللہ ھاوسنگ اسکیم کا سیکیورٹی گارڈ اپنا فائر خود کو لگنے سے زخمی ہوا
نسیم احسن دوران ڈیوٹی بندوق صاف کرتے ھوئے فائر چلنے سے خود ہی زخمی ھو گیا
ریسکیو کی امدادی ٹیم نے زخمی کو بھلے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا
مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے
منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج
قصور
بدنام زمانہ منشیات فروش تھانہ صدر قصور کے ہاتھوں گرفتار،ڈیڑھ کلو چرس برآمد, مقدمہ درجتفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے اے ایس آئی عادل رشید نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اور شاطر
منشیات فروش اکرم ولد مہر دین قوم کھوکھر سکنہ سعید آباد کالونی قصور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برامد ہوئی ہے
تھانہ صدر قصور پولیس کے اے ایس آئی عادل رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
منشیات فروش ملزم قصور شہر و گردونواح میں منشیات فروخت کرتا تھا اور انتہائی شاطر ہونے کے باعث بچ نکلتا تھا نیز اس کے علاوہ تھانہ صدر نے 2 مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں
اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا
سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں
قصور
گزشتہ دن بلوچستان ٹرین
سانحے میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور رانا محمد امجد کی شہادت کی اطلاع،ریلوے حکام کے مطابق ان کی باڈی تاحال نہیں ملی،ٹرین ڈرائیور قصور کے رہائشی ہیںتفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بلوچستان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس سانحے میں دہشت گردوں کی طرف سے ٹرین کے سینیئر ڈرائیور رانا محمد امجد کی شہادت کی اطلاع ہے
ٹرین ڈرائیور رانا محمد امجد کا تعلق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی شہر چھانگا مانگا کے گاؤں 17 چک سے ہے اور وہ اپنی بیوی اور تین بچوں سمیت کوئٹہ رہائش پذیر تھے
تاہم ریلوے حکام کے مطابق ان کی باڈی ٹرین سے نہیں ملی
اس بابت قیاس ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ زندہ ہو اور اس وقت بی ایل اے کے دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہو
رانا محمد امجد قصور کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ و سی ای او ڈیلی پنجاب اسامہ شفیق راجپوت کے کزن ہیں
فیملی ذرائع کے مطابق وہ روزے کی حالت میں تھے اور اپنے بڑے بھائی کو فون پر بتا رہے تھے کہ رمضان المبارک میں اج ان کے 20 پارے مکمل ہو گئے ہیں
واضع رہے کہ کل صبح ہی ان کی سگی پھپھو کا جنازہ تھا تاہم ڈیوٹی کے باعث وہ جنازے میں شرکت نہ کر سکے اور وہ اس بات پر غمزدہ بھی تھے
جسطرح پورے پاکستان میں اس وقت سوگ کی کیفیت ہے اسی طرح اہلیان قصور بھی سوگ کی کیفیت میں ہیں
صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
قصور
سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت قصور کی تحصیل چونیاں میں ایف آئی آر درج،تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی چونیاں میں پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی
نعیم اور ایک نامعلوم کے خلاف K21 نیوز نیٹ ٹی وی چینل کے نمائندہ رانا اکرم نے درخواست دی کہ نعیم نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں میری تصویر کیساتھ ایک خاتون کی تصویر بھی لگائی اور ساتھ زناکار لکھ دیا
درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے رائے بلال کے خلاف لیڈیز سٹاف کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ملازمت کے بہانے بچوں سے زیادتی، بیمار خاتون کو چیک کرنے کے بہانے 5 سے 10 منٹ تک بے ہوشی کے انجیکشن لگانے کی خبر شائع کی تھی جس کا انہیں رنج تھا
لہذہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے اور میری عزت مجروع کرنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی اور مقدمہ درج کیا جائے
ڈی ایس پی چونیاں محمد ریاض نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے
سب انسپکٹر حسیب نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی
قصور
ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا حکومتی فیصلہ،مزدور طبقے کی طرف سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم،جلد عملدرآمد کی استدعاتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے مزدور کی ماہانہ اجرت کم از کم 37000 کی گئی ہے اس سے کم اجرت دینے والے نجی اداروں کو جلد قانون کے شکنجے میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر مزدور لوگوں نے گورنمنٹ کے منصوبے کو سراہا ہے اور جلد سے جلد اس پر عمل کرنے کی استدعا کی ہے
ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس، پرائیویٹ سکولوں، مارکیٹس،بھٹہ خشت اور دیگر پرائیوٹ فیکٹریوں و ملوں وغیرہ کے خفیہ سروے شروع کئے گئے ہیں تاکہ مزدور کو پوری مزدوری نا دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
نیز مزدوروں کا کہنا ہے کہ 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کروانے پر بھی ایکشن لیا جائے

جائے حادثہ پر باؤنڈری والز تعمیر،شہریوں کا شکریہ
قصور
گزشتہ دنوں کیڑی ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے 8 ہلاکتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر روہی نالہ کی باؤنڈری والز بنا دیں،ساری سڑک پر باؤنڈری والز بنانے کا کام جاریتفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قصور رائیونڈ روڈ بمقام کھارا موڑ روہی نالہ پر گزشتہ دنوں کیری ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے 8 ہلاکتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے جائے حادثہ پر واقع روہی نالہ کی باؤنڈری والز تعمیر کر دی گئی ہے اور پوری سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر واقع چھوٹے بڑے پلوں پر باؤنڈری والز کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر ٹریفک اہلکار تعینات کئے جائیں اور اوورسپیڈ و اوورلوڈڈ گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے
واضع رہے کہ رائیونڈ بائی سے قصور بائی پاس تک ہیوی ٹریفک یہ سڑک استعمال کرتی ہیں جس بابت حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں
پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،روزے دار پریشان،نوٹس کی اپیل
قصور
آمد رمضان کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ،روزے داروں کی گورنمنٹ سے نوٹس کی اپیلتفصیلات کے مطابق قصور میں ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث روزے داروں کو پھلوں کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے
اسٹابری 400 سے 500 روپیہ فی کلو،سیب 350 سے 450 روپیہ فی کلو،کیلے 250 سے 400 روپیہ فی درجن،امرود 250 روپیہ فی کلو،خربوزہ 250 روپیہ فی کلو اور کینو مالٹا 400 روپیہ فی درجن تک خودساختہ قیمتوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں
عام ریڑھی بانوں و چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے ہی یہ اشیاء خودساختہ قیمت پر مہنگی ملتی ہیں اس لئے ہم تھوڑے سے نفع پر اسے بیچنے پر مجبور ہیں
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
رمضان نگہبان پیکج 2025 میں خرد برد ،ڈیوائس ہولڈرز کیخلاف ایف آئی آر
قصور
رمضان نگہبان پیکج 2025 میں غرباء کو لوٹنے پر
تھانہ سٹی چونیاں میں ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیتفصیلات کے قصور کی تحصیل چونیاں میں رمضان نگہبان پیکج 2025 میں غرباء کیلئے 10000 روپیہ پیکج کی تقسیم کے عمل میں ڈیوائس ہولڈرز کی طرف سے خودساختہ کٹوتی کرنے پر تحصیلدار چونیاں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
ڈیوائس ہولڈر مافیا نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے رمضان پیکج کی مد میں ملنے والے 10000 کے اوپر ایک سے دو ہزار روپیہ بطور رشوت کٹوتی کی جا رہی ہے
ضلع قصور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تمام ڈیوائس ہولڈرز لوگوں کو سرعام لوٹ رہے ہیں لہذا گورنمنٹ اس مافیا کے خلاف 420 کے مقدمات درج کرے اور
مستحق شہریوں کو ان کے نام کی سمز کارڈز کا اجراء کرکے ان پر موبائل اکاؤنٹس بنا کر رقم ڈائریکٹکلی ان میں منتقل کرے تاکہ غریب اور مستحق لوگ ایسے ضمیر فروش لوگوں سے بچے رہیں
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر
قصور
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر،عام عوام کے ساتھ مریض بھی سخت پریشانتفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مریضوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی ہے
روز مرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور 2025 میں یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو علاج سے محروم کر رہا ہے
عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت ،نیشنل و ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں کی من مانیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور
ڈرگ کنٹرول ریگولیٹر اتھارٹی کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قیمتوں کا جائزہ لینا چاہیئے اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے






