Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • رمضان نگہبان پیکج 2025 میں خرد برد ،ڈیوائس ہولڈرز کیخلاف ایف آئی آر

    قصور
    رمضان نگہبان پیکج 2025 میں غرباء کو لوٹنے پر
    تھانہ سٹی چونیاں میں ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی

    تفصیلات کے قصور کی تحصیل چونیاں میں رمضان نگہبان پیکج 2025 میں غرباء کیلئے 10000 روپیہ پیکج کی تقسیم کے عمل میں ڈیوائس ہولڈرز کی طرف سے خودساختہ کٹوتی کرنے پر تحصیلدار چونیاں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
    ڈیوائس ہولڈر مافیا نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے رمضان پیکج کی مد میں ملنے والے 10000 کے اوپر ایک سے دو ہزار روپیہ بطور رشوت کٹوتی کی جا رہی ہے
    ضلع قصور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تمام ڈیوائس ہولڈرز لوگوں کو سرعام لوٹ رہے ہیں لہذا گورنمنٹ اس مافیا کے خلاف 420 کے مقدمات درج کرے اور
    مستحق شہریوں کو ان کے نام کی سمز کارڈز کا اجراء کرکے ان پر موبائل اکاؤنٹس بنا کر رقم ڈائریکٹکلی ان میں منتقل کرے تاکہ غریب اور مستحق لوگ ایسے ضمیر فروش لوگوں سے بچے رہیں

  • ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر،عام عوام کے ساتھ مریض بھی سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مریضوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی ہے
    روز مرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور 2025 میں یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو علاج سے محروم کر رہا ہے
    عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت ،نیشنل و ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں کی من مانیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور
    ڈرگ کنٹرول ریگولیٹر اتھارٹی کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قیمتوں کا جائزہ لینا چاہیئے اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے

  • ماں پر فائرنگ کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار کر لیا گیا

    قصور
    والدہ پر فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے بدبخت بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور پولیس کء ایس ایچ او غلام صابر کی سربراہی میں پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے
    والدہ پر قتل کی نیت سے فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    کچھ دن قبل تھانہ صدر قصور کی حدود کھارہ کی رہائشی خاتون نسرین بی بی نے تھانہ صدر قصور کو بتایا تھا کہ اسکے بیٹے احتشام نے ائیر گن سے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا ہے جس پر تھانہ صدر قصور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بدبخت بیٹے احتشام کو گرفتار کر لیا اور
    ملزم احتشام کے قبضہ سے ائیر گن اور ایک عدد پسٹل برآمد بھی برآمد کیا
    ملزم کے خلاف ارادہ قتل و نا جائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

  • 19 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    19 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    قصور
    19 سال سے قتل اور دہشت گردی کے 4 اور قتل کے 10 مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس قصور کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے قتل کے 10 اور دہشت گردی کے 4 مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم اسحاق کو گرفتار کر لیا ہے
    تھانہ راجہ جنگ موضع میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا جس پر
    3 تھانوں بی ڈویژن، راجہ جنگ اور مصطفیٰ آباد میں 7ATA، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج تھے
    مجرم اشتہاری نے سال 2006 میں ضلع کچہری قصور میں پیشی پر آنیوالے اپنے مخالف محمد اشرف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور سال 2006 میں قصور کے گاؤں کھارہ میں اپنے 2 مخالفین اللہ وسایا اور سرفراز کو ساتھیوں کیساتھ ملکر قتل کیا تھا اس کے بعد 2008 میں راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خانوالا میں اپنے 4 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا
    اور سال 2008 میں ہی راجہ جنگ کے علاقہ میر محمد میں اپنے 3 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا
    قصور تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا اور حسب ضابطہ تمام مقدمات میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئ ہے
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی ہے اور قصور کے شہریوں نے ایس ایچ او اسلم بھٹی اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے

  • باؤنڈری والز  نا ہونے باعث 8 افراد جانبحق ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    باؤنڈری والز نا ہونے باعث 8 افراد جانبحق ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    ٹریفک پولیس قصور و ضلعی انتظامیہ قصور کی سخت نااہلی 8 قیمتی جانوں کو نگل گئی، اوور سپیڈ گاڑی باؤنڈری وال نا ہونے باعث روہی نالے میں اتر گئی، ایک خواجہ سرا سمیت 8 افراد جانبحق٫ 2 شدید زخمی،پورے ضلع میں بیشتر چھوٹے بڑے پلوں پر باؤنڈری والز نہیں،ضلعی انتظامیہ بے خبر،ٹریفک پولیس کی مانیٹرنگ صرف اوقات دن تک محدود

    تفصیلات کے مطابق قصور ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ قصور کی سخت نااہلی 8 قیمتی جانوں کو نگل گئی
    آج رات تقریباً دو بجے اوور سپیڈ گاڑی رائیونڈ سے آتے ہوئے سیم نالہ،کھارا روہی میں اتر گئی جس کے باعث 8 افراد جانبحق ہو گئے
    بھٹہ سوہن قصور کے رہائشی 10 مسیحی FAW کیڑی ڈبہ میں سوار شادی فنکشن کے بعد رائیونڈ سے قصور کی طرف آ رہے تھے کہ حدود تھانہ صدر اور پولیس چوکی پیٹرولنگ کھارا موڑ کے بلکل قریب واقع روہی نالہ میں گاڑی اس وجہ سے اتر گئی کہ اول تو شاید گاڑی اوور سپیڈ تھی جسے کسی ٹریفک و پیٹرولنگ اہلکار نے مانیٹر نا کیا دوم یہ کہ روہی نالہ پر باؤنڈری والز نہیں ہیں اس بابت گاڑی بڑی سپیڈ سے روہی نالے میں گری جس کے ٹکڑے بکھر گئے اور 8 افراد بشمول ایک خواجہ سرا جانبحق ہوئے
    واضع رہے کہ اسی طرح باؤنڈری وال نا ہونے اور اوور سپیڈنگ باعث گزشتہ سال دسمبر میں بھی ایک رکشہ اوراڑہ روہی نالہ میں گرنے باعث 6 افراد جانبحق ہوئے تھے اور اس سے بھی قبل 2023 میں اسی مقام پر ٹویوٹا ہائی ایس اسی روہی نالہ میں گرنے پر ڈرائیور جانبحق ہوا تھا
    واضع رہے کہ ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے بیشتر پلوں پر باؤنڈری والز نہیں ہیں اور ٹریفک پولیس قصور محض دن کے وقت محض کاغذات ہی دیکھتی ہے رات کو نا تو گاڑی کی سپیڈ چیک کی جاتی ہے نا ہی کوئی اہلکار کسی سڑک پر نظر آتا ہے
    قیمتی جانوں کے ضیاع پر غفلت برتنے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے سخت نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پیکا ایکٹ کے خلاف آج مصطفیٰ آباد پریس کلب میں کانفرنس ہو گی

    پیکا ایکٹ کے خلاف آج مصطفیٰ آباد پریس کلب میں کانفرنس ہو گی

    قصور
    آج 17 فروری کو شام 5 بجے مصطفی آباد پریس کلب میں پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کانفرنس ہو گی،تمام پریس کلبوں و صحافتی تنظیموں کے صحافی حضرات شرکت کرینگے

    تفصیلات کے مطابق آج 17 فروری 2025 کو بوقت 5 بجے شام فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب مصطفیٰ آباد قصور میں پریس کانفرنس ہو گی جس میں تمام پریس کلبوں اور تمام صحافی تنظیموں کے صحافی حضرات شرکت کرینگے اور پیکا ایکٹ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اس ایکٹ میں ترمیم کیلئے گورنمنٹ تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے
    کانفرنس کی قیادت سینئیر صحافی قصور عطا محمد قصوری،محمد عمران سلفی،حافظ نعمان چوہدری،سعید احمد بھٹی و دیگر سینیئر صحافی کرینگے

  • پیکا ایکٹ کے خلاف قصور میں بھوک ہڑتالی کیمپ

    پیکا ایکٹ کے خلاف قصور میں بھوک ہڑتالی کیمپ

    قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تین روزہ بھوک ہڑتال کیمپ لگا دیا گیا ، صحافیوں کی بھرپور شرکت ، پیکا ایکٹ کیخلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان ، کراچی تا خیبر صحافی یک جان ہیں ،صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کی قیادت میں پیکا ایکٹ 2025 کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر بائی پاس چوک قصور میں صحافیوں نے صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطا محمد قصوری ، صدر مصطفی آباد محمد عمران سلفی ،عمر شاہین ، طاہر مئیو ، آزاد میڈیا گروپ پریس کلب سے مہر عبدالرحمن ، میاں کاشف ، اطہر سلیم قصوری ، چوہدری سمیع اللہ جٹ ، سجاد انصاری ، باؤ ارشد انصاری ، گروپ لیڈر حاجی ملک آصف ، پیٹرن انچیف پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں ، نائب صدر میاں عمران شہزاد انصاری، فنانس سیکرٹری چوہدری محمود الہی چشتی ، خضر حیات وڑائچ ، حاجی تنویر شوکت ، سلیم اللہ باجوہ ، شفیق بھٹی ، اختر قصوری ،ملک فہد علی ، ملک رشید ، سردار جاوید عاشق ڈوگر ، طیب ڈوگر ، عمران شوکت ، ڈاکٹر ظفر اقبال پتوکی سمیت دیگر شریک ہوئے ، صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاءمحمد قصوری نے کہا کہ 12 فروری سے جاری بھوک ہڑتال کیمپ روزانہ کی بنیاد پر 14 فروری جمعہ شام 3 بجے تک جاری رہے گا

  • گمشدہ بچوں کی تلاش،نئے بچوں کی لسٹ جاری کر دی گئی،عو

    گمشدہ بچوں کی تلاش،نئے بچوں کی لسٹ جاری کر دی گئی،عو

    قصور
    چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور گمشدہ بچوں کو ڈھونڈنے اور ورثا سے ملانے میں مصروف،شہریوں کا ادارے کو خراج تحسین،ادارے نئے گمشدہ مذید بچوں کی لسٹ جاری کر دی،عوام سے تعاون کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور نے گمشدہ بچوں کو ڈھونڈنے اور ان کے لواحقین سے ملانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث ابتک کئی گمشدہ بچے اپنے ماں باپ اور پیاروں تک پہنچ چکے ہیں
    گزشتہ دن ایک بار پھر سے گمشدہ ہونے والے بچوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس پر عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور بچوں بارے معلومات پہنچانے کی استدعا کی گئی ہے
    گمشدہ بچوں کی پولیس رپورٹ اور دیگر کام ادارہ ذاتی طور پر کرتا ہے اور لواحقین سے پورا تعاون کرتا ہے جس پر اہلیان علاقہ نے ادارے کے کام کو سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے

  • تجاوزات کیساتھ اوورلوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تجاوزات کیساتھ اوورلوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    سڑکوں پر اوورلوڈنگ ٹرالیوں کا راج،شہریوں کا گزرنا محال،سر شام انٹری،تجاوزات کی طرح ان کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر خاص کر قصور دیپالپور روڈ پر اوورلوڈنگ ٹرالیوں کا راج ہے
    توڑی،گندم کے بھوسے سے بھری ٹرالیاں اس قدر اوورلوڈڈ ہوتی ہیں کی ٹرالی کی دونوں جانب 3 سے 4 فٹ تک باہر کی جانب بھری ہوئی ہوتی ہیں اور یہی صورتحال اونچائی کی ہے جس کے باعث زیادہ وزن کیساتھ ساتھ ان ٹرالیوں کا پھیلاؤ بھی بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور اسی بابت بیشتر حادثات رونما ہو چکے ہیں
    نیز ان ٹرالیوں کی سرشام ہی سڑکوں پر انٹری شروع ہو جاتی ہے اور گزرنے والے مسافروں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے تجاوزات کے خاتمے کیساتھ ساتھ قن اوورلوڈڈ ٹرالیوں کی تجاوزات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ سڑکوں پر محفوظ رہ کر سفر کر سکیں

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    قصور
    تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار بڑھا کر گاؤں دیہات تک کیا جائے

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قصور عطیہ عنایت مدنی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں
    قصور ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس مہم کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور شہر کو خوبصورت اور قابل رہائش بنانا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار گاؤں دیہات تک بڑھایا جائے تاکہ گاؤں دیہات کے راستے بھی کشادہ اور خوبصورت ہو اور لوگوں کو گزرنے میں دقت کا سامنا نا کرنا پڑے نیز تجاوزات کی زد میں آنے والے غریب ریڑھیوں والوں کو متبادل جگہیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں