Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز،دائرہ کار گاؤں دیہات تک

    قصور
    تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار بڑھا کر گاؤں دیہات تک کیا جائے

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قصور عطیہ عنایت مدنی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں
    قصور ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس مہم کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور شہر کو خوبصورت اور قابل رہائش بنانا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میرٹ پر کیا جائے اور اس کا دائرہ کار گاؤں دیہات تک بڑھایا جائے تاکہ گاؤں دیہات کے راستے بھی کشادہ اور خوبصورت ہو اور لوگوں کو گزرنے میں دقت کا سامنا نا کرنا پڑے نیز تجاوزات کی زد میں آنے والے غریب ریڑھیوں والوں کو متبادل جگہیں مہیا کی جائیں تاکہ ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں

  • ڈاکٹر عبد القدوس کھولھر کا صدر و وزیراعظم کو خط

    ڈاکٹر عبد القدوس کھولھر کا صدر و وزیراعظم کو خط

    قصور
    ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر نے آئین پاکستان میں درود و سلام "صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے مفہوم کے نا مکمل ترجمے میں آئینی ترمیم کے ذریعے درستگی کے لیے پاکستانی صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف کو خطوط لکھ دیئے

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو اور ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر نے آئین پاکستان میں درود و سلام "صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کے مفہوم کے نا مکمل انگریزی زبان میں ترجمے میں آئینی ترمیم کے ذریعے درستگی کے لئے پاکستانی صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف کو خطوط لکھ دیئے ہیں
    ان کے موقف کے مطابق، درود و سلام کا جو ترجمہ آئین پاکستان کے انگریزی متن میں دیا گیا ہے اس کی عبارت کچھ یوں ہے
    Peace be upon him
    جبکہ اس ترجمے میں لفظ اللّٰہ موجود نہیں ہے
    مذید یہ کہ پیغمبر اول و آخر، نبی رحمت حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) پر درود (blessing) موجود نہیں ہے
    ان کا خطوط کے ذریعے تجویز کردہ ترجمہ کچھ یوں ہے
    May Alla’s blessing and Peace be upon him

  • لائن حاضر پولیس اہلکاروں کی بدمعاشیاں،گھروں میں جا کر تشدد

    لائن حاضر پولیس اہلکاروں کی بدمعاشیاں،گھروں میں جا کر تشدد

    قصور
    لائن حاضر ہونے والے پولیس کے شیر جوان لوگوں کے گھروں میں جا کر توڑ پھوڑ کرکے بلیک میل کرنے لگے،آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے لائن حاضر شیر جوانوں نے لائن حاضر ہونے کے باوجود شہریوں کے گھروں میں جا کر توڑ پھوڑ،مار پیٹ اور تشدد کیا جس پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے

    گزشتہ رات قصور پولیس سے لائن حاضر ہونے والے اہلکار حاکم علی نے اپنے دو سے تین کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس وردیوں میں امام شاہ کے رہائشی پرویز ولد صوبے خان کے گھر پر یلغار کی اور گھر کے دروازے سمیت گھر میں پڑا سارا سامان بشمول ایل سی ڈی،کیمرے اور فرنیچر وغیرہ توڑ دیا اور گھر سے کچھ سامان اٹھایا اور دھمکیاں لگاتے ہوئے چلا گیا جس پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح لائن حاضر پولیس اہلکار قصور پولیس کی عزت خراب کر رہے ہیں جنہیں فوری طور پر روکا جائے
    متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے انصاف کیساتھ لائن حاضر اہلکاروں کی غنڈہ گردی پر سخت سزا کا مطالبہ کیا پے

  • موسم سرما کی چھٹیاں ختم،افواہیں دم توڑ گئیں،سردی و دھند کی شدت میں مذید اضافہ

    قصور
    بچوں کی موسم سرما کی چھٹیاں ختم،چھٹیاں بڑھنے کی افواہیں دم توڑ گئیں،سردی و دھند کی شدت میں مذید اضافہ

    تفصیلات کے مطابق آج بروز 13 جنوری 2025 سے سکولوں کے طلباء کی موسم سرما کی تعطیلات باضابطہ طور پر ختم ہو گئیں ہیں اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی حاضری شروع ہو چکی ہے
    اس سے قبل بہت کم پرائیویٹ سکولوں نے چھٹیاں کیں تھیں زیادہ تر پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کو عام کپڑوں میں سکول حاضر ہونے کا پابند میا گیا تھا
    شدید سرد موسم کی وجہ سے تعطیلات میں توسیع کی افواہوں نے جنم لیا تھا جو کہ دم توڑ گئیں تمام افواہیں فیک نکلیں
    موسم کی خرابی کے باعث چھٹیاں 18 جنوری 2025 تک بڑھانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس پر سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے طلباء کی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے آن لائن شیئر کئے جانے والے نوٹیفکیشن جعلی ہیں
    اب جبکہ چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں تو موسم پہلے سے مذید سرد ہو چکا ہے اور قصور و گردونواح میں دھند بھی بڑھ گئی ہے جس پر بچوں کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا پیش آیا

  • 22 سالہ نوجوان کی شہہ رگ کٹی لاش،قتل یا خود کشی معمہ حل نا ہو سکا

    22 سالہ نوجوان کی شہہ رگ کٹی لاش،قتل یا خود کشی معمہ حل نا ہو سکا

    قصور
    قتل یا خودکشی تھانہ صدر قصور کے علاقے میں پیش آئے واقعہ کا تعین نا ہو سکا، پولیس مصروف تفتیش،رات 11 بجے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن تھانہ صدر قصور کی حدود کھارا میں تقریباً صبح 8 بجے دن مقامی رہائشی نوجوان عدیل ولد سلیم انصاری بعمر 22 سال کو اپنے گھر میں بستر پر شہہ رگ کٹی کیساتھ پایا گیا جس کی چند سانسیں باقی تھیں
    فوری طور پر پولیس تھانہ صدر قصور کو مطلع کیا گیا جس نے ریسکیو 1122 کے ذریعے نوجوان کو بلہے شاہ ہسپتال قصور پہنچایا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی
    پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر جائے وقوعہ پر کرائم سین کو طلب کیا جس نے شواہد اکھٹے کئے اور بیانات قلم بند کئے
    پوسٹ مارٹم کے بعد تقریباً رات دس بجے لاش ورثاء کے حوالے کی گئی اور رات گیاراں بجے نوجوان عدیل کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا
    تاہم ابھی تک یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ یہ قتل کی واردات ہے کہ خودکشی کی
    پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے

  • دیسی گھی کی مٹھائیوں اور دریائی مچھلی کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ

    دیسی گھی کی مٹھائیوں اور دریائی مچھلی کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ

    قصور
    دیسی گھی کی مٹھائی،قصوری مچھلی کے نام پر فراڈ،چکن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہوٹل مالکان کی من مانی،شہر قصور میں آنے والے زائرین و سیاح حضرات کو لوٹنے لگے

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں آنے والے سیاحوں اور دربار بابا بلہے شاہ پر آنے والے زائرین کو قصور کے کچھ نام نہاد دکاندار بڑی بیدردی سے لوٹ رہے ہیں
    دیسی گھی کی مٹھائیوں کے نام پر ڈالڈہ گھی اور سینٹ ملا کر دیسی گھی کا نام دے کر لوگوں کو مٹھائیاں بیچی جا رہی ہیں اسی طرح قصوری مچھلی جو کہ قصور کے دریا ستلج کے نام سے منسوب کرکے بیچتے ہیں،حقیقتا فارمی مچھلی ہوتی ہے جسے لوگوں کو بے وقوف بنا کر مہنگا بیچا جاتا ہے اور قصور شہر کا نام بدنام کیا جا رہا ہے
    اسی طرح چکن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہوٹل مالکان نے کڑاھی گوشت و باربی کیو وغیرہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا تاہم اب چکن کی قیمتوں میں کافی کمی کے باوجود کسی نے بھی کڑاھی گوشت و دیگر چکن آئٹمز کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جو کہ سراسر زیادتی ہے
    شہریوں نے کمشنر قصور،ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چکن کی قیمتوں میں کمی تاہم ہوٹلوں پر مہنگائی،نوٹس کا مطالبہ

    چکن کی قیمتوں میں کمی تاہم ہوٹلوں پر مہنگائی،نوٹس کا مطالبہ

    قصور
    چکن کا ریٹ 450 سے بھی کم تاہم ہوٹلوں پر کڑاھی گوشت و بار بی کیو کی قیمتیں ابھی تک پرانی اور زیادہ،عوام کا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ کچھ دنوں سے چکن کی قیمت 450 روپیہ فی کلو سے بھی کم ہے تاہم ہوٹل مالکان کی طرف سے مہنگائی کا رونا پھر بھی جاری ہے جب چکن کی قیمت 700 روپیہ فی کلو تھی تب ہوٹل مالکان نے چکن کڑاھی کی قیمت 1400 روپیہ فی کلو مقرر کی تھی اور لیگ پیس و لیگ پیس 450 روپیہ فی پیس کہ جس کا وزن بمشکل 250 گرام ہوتا ہے
    اب چکن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہوٹل مالکان نے قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی اور لوگوں کی جیبوں پر کھلے عام ڈاکہ زنی کی جا رہی ہے جس پر عوام نے پرائس کنٹرول مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ چکن کی قیمتوں کے مطابق ہوٹلوں کو قیمتیں کم و زیادہ کرنے کا پابند بنایا جائے
    اگر گوشت کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو ہوٹل مالکان بھی اپنی قیمتیں کم کریں اگر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو قیمت میں اضافہ کیا جائے نا کہ مہنگے گوشت کی آڑ میں سستا ہونے پر بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جائے

  • بینکوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی قطاریں،ٹریفک جام رہنا معمول ،بینکوں کو پارکنگ بنانے کا پابند بنایا جائے

    بینکوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی قطاریں،ٹریفک جام رہنا معمول ،بینکوں کو پارکنگ بنانے کا پابند بنایا جائے

    قصور سٹی میں بابا بلھُے شاہ روڈ پر واقع بینکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کے باعث ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا کسی بھی بینک کی پارکینگ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے مزار پر آنے والے زائرین اور شہریوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے روڈ پر کثیر تعداد میں بینک موجود ہیں جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان بینکوں میں آتے ہیں اور ان بینکوں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری فلاحی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بینکوں کو اپنی پارکینگ بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے

  • خفیہ ادارے کی فہرست دینے کے باوجود پولیس منشیات فروش گرفتار نا کرسکی

    خفیہ ادارے کی فہرست دینے کے باوجود پولیس منشیات فروش گرفتار نا کرسکی

    قصور
    پاکستانی خفیہ ادارے کی قصور پولیس کو منشیات فروشوں کی فہرست دینے کے باوجود منشیات فروش کھلے عام اپنے دھندے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پاکستان کے سول خفیہ ادارے نے قصور پولیس کو خفیہ اطلاع دی تھی تاہم ان سینکڑوں منشیات فروشوں میں سے درجنوں گرفتار ہو سکے ہیں اور بقایا ابھی تک سینکڑوں منشیات فروش کھلے عام منشیات فروشی میں ملوث ہیں خاص کر آئس کا نشہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے
    ضلع بھر سے منشیات فروشی میں تھانہ مصطفی آباد پہلے نمبر اور تھانہ بی ڈویژن قصور دوسرے نمبر پر ہے
    پاکستانی سول خفیہ ادارے نے 274 بڑے منشیات فروش ڈیلروں کی نشاندھی کی تھی جبکہ ابھی تک قصور پولیس نے 274 میں سے صرف 76 افراد کو گرفتار کیا ہے جو کہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
    اس بات میں شک نہیں کہ چند ماہ قبل آنے والے ڈی پی او قصور عیسیٰ خان سکھیرا کے آنے سے کافی بہتری آئی ہے مگر اس بات پر تشویش ہے کہ نشاندھی کے باوجود قصور پولیس ان منشیات فروشوں کو گرفتار کیوں نہیں کر پائی

  • رشوت لینے کے الزم میں پولیس کانسٹیبل گرفتار

    رشوت لینے کے الزم میں پولیس کانسٹیبل گرفتار

    قصور
    اینٹی کرپشن نے پولیس کانسٹیبل کو رشوت کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد بوٹا 436/C کے خلاف بطور نائب کورٹ 1500000 قتل کیس میں رشوت لینے کا الزام تھا
    ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 08/22 مورخہ 16/03/22 زیر نمبر 161 PPC 5/2/47 PCA ACE قصور میں درج کیا گیا تھا
    ملزم تفتیش کے دوران بھی قصور وار پایا گیا اور مجاز اتھارٹی نے 15.02.2024 کو عدالتی کارروائی کی منظوری دے رکھی تھی
    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری تھیں
    ملزم محمد بوٹا کانسٹیبل کو 13.12.2024 کو گرفتار کیا گیا اسے عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی
    جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کی جائے گی